16 The allusion is to the absurd conversation of the disbelievers of Makkah, as narrated above, to the effect that the Holy Prophet was a sorcerer and a liar, and to their objection whether he was the only fit person in the sight of Allah to be appointed as a Messenger, and to their some accusation that he had vested interest in preaching the doctrine of Tauhid to the people and not any religious mission.
17 Another translation of this sentence can be: `Remember Our servant David." According to the first translation, it would mean: "There is a lesson in this story for these people," and according to the second: "The remembrance of this story will help you too, to have patience. " As the narrative is meant to serve both purposes, comprehensive words have been used as contain both meanings. (For the story of the prophet David, see AI-Baqarah :251, Bani Isra'il: 55, AIAnbiya': 78-81, An-Naml: 15 and the E.N.'s thereof; and E.N.'s 14 to 16 of Saba).
18 The words in the original are: dhal-ayd (possessor of the hands). The word "hand" is used metaphorically for strength and power not only in Arabic but in other languages also. When as an attribute of the Prophet David it is said that he was a "possessor of the hands", it will necessarily mean that he possessed great powers. These powers may mean the physical strength which he displayed during his combat against Goliath, military and political power by which he crushed the neighbouring idolatrous nations and established a strong Islamic empire, moral strength by which he ruled like a poor king and always feared Allah and observed the bounds set by Him, and the power of worship by virtue of which, besides his occupations in connection with rule and government and fighting in the cause of Allah, he fasted every alternate day and spent a third of the night in worship according to a tradition of Bukhari. Imam Bukhari in his History has related, on the authority of Hadrat Abu ad-Darda', that whenever the Prophet David was mentioned, the Holy Prophet used to say: "He was the greatest worshipper of God. "
سورة صٓ حاشیہ نمبر :16
اشارہ ہے کفار مکہ کی ان باتوں کی طرف جن کا ذکر اوپر گزر چکا ہے ، یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ان کی یہ بکواس کہ یہ شخص ساحر اور کذاب ہے ، اور ان کا یہ اعتراض کہ اللہ میاں کے پاس رسول بنانے کے لیے کیا بس یہی ایک شخص رہ گیا تھا ۔ اور یہ الزام کہ اس دعوت توحید سے اس شخص کا مقصد کوئی مذہبی تبلیغ نہیں ہے بلکہ اس کی نیت کچھ اور ہی ہے ۔
سورة صٓ حاشیہ نمبر :17
اس فقرے کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو ۔ پہلے ترجمے کے لحاظ سے مطلب یہ ہے کہ اس قصے میں ان لوگوں کے لیے ایک سبق ہے ۔ اور دوسرے ترجمے کے لحاظ سے مراد یہ ہے کہ اس قصے کی یاد خود تمہیں صبر کرنے میں مدد دے گی ۔ چونکہ یہ قصہ بیان کرنے سے دونوں ہی باتیں مقصود ہیں ، اس لیے الفاظ ایسے استعمال کیے گئے ہیں جو دونوں مفہوموں پر دلالت کرتے ہیں ( حضرت داؤد کے قصے کی تفصیلات اس سے پہلے حسب ذیل مقامات پر گزر چکی ہیں : تفہیم القرآن جلد اول ، صفحہ 191 ۔ جلد دوم ، صفحات 597 و 624 ۔ جلد سوم ، صفحات 173 تا 176 و 560 ۔ 561 ۔ جلد چہارم ، حواشی سورہ صفحہ نمبر 14 تا 16 )
سورة صٓ حاشیہ نمبر :18
اصل الفاظ ہیں ذَالْاَیْد ، ہاتھوں والا ۔ ہاتھ کا لفظ صرف عربی زبان ہی میں نہیں ، دوسری زبانوں میں بھی وقت و قدرت کے لیے استعارے کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔ حضرت داؤد کے لیے جب ان کی صفت کے طور پر یہ فرمایا گیا کہ وہ ہاتھوں والے تھے تو اس کا مطلب لازماً یہی ہو گا کہ وہ بڑی قوتوں کے مالک تھے ۔ ان قوتوں سے بہت سی قوتیں مراد ہوسکتی ہیں ۔ مثلاً جسمانی طاقت ، جس کا مظاہرہ انہوں نے جالوت سے جنگ کے موقع پر کیا تھا ۔ فوجی اور سیاسی طاقت ، جس سے انہوں نے گرد و پیش کی مشرک قوموں کو شکست دے کر ایک مضبوط اسلامی سلطنت قائم کر دی تھی ۔ اخلاقی طاقت ، جس کی بدولت انہوں نے بادشاہی میں فقیری کی اور ہمیشہ اللہ سے ڈرتے اور اس کے حدود کی پابندی کرتے رہے ۔ اور عبادت کی طاقت ، جس کا حال یہ تھا کہ حکومت و فرمانروائی اور جہاد فی سبیل اللہ کی مصروفیتوں کے باوجود ، صحیحین کی روایت کے مطابق ، وہ ہمیشہ ایک دن بیچ روزہ رکھتے تھے اور روزانہ ایک تہائی رات نماز میں گزارتے تھے ۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی تاریخ میں حضرت ابوالدّرداء کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ جب حضرت داؤد کا ذکر آتا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم فرمایا کرتے تھے کَانَ اَعْبَدَ الْبَشَرِ ، وہ سب سے زیادہ عبادت گزار آدمی تھے ۔