Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 20

سورة ص

وَ شَدَدۡنَا مُلۡکَہٗ وَ اٰتَیۡنٰہُ الۡحِکۡمَۃَ وَ فَصۡلَ الۡخِطَابِ ﴿۲۰﴾

And We strengthened his kingdom and gave him wisdom and discernment in speech.

اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور اسے حکومت دی تھی اور بات کا فیصلہ کرنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَشَدَدۡنَا
اور مضبوط کر دی ہم نے
مُلۡکَہٗ
سلطنت اس کی
وَاٰتَیۡنٰہُ
اور دی ہم نے اسے
الۡحِکۡمَۃَ
حکمت
وَفَصۡلَ
اور فیصلہ کن
الۡخِطَابِ
بات(کی صلاحیت)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَشَدَدۡنَا
اور ہم نے مضبوط کردی
مُلۡکَہٗ
سلطنت اس کی
وَاٰتَیۡنٰہُ
اور دی ہم نے اس کو
الۡحِکۡمَۃَ
حکمت
وَفَصۡلَ الۡخِطَابِ
اور فیصلہ کن گفتگو
Translated by

Juna Garhi

And We strengthened his kingdom and gave him wisdom and discernment in speech.

اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور اسے حکومت دی تھی اور بات کا فیصلہ کرنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ان کی سلطنت کو مضبوط بنادیا تھا، ہم نے انہیں حکمت عطا کی اور مقدمات کے فیصلہ کی استعداد بخشی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے اُس کی سلطنت مضبوط کی تھی اوراُسے ہم نے حکمت اور فیصلہ کُن گفتگو دی ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We made his kingdom strong, and gave him wisdom and decisive speech.

اور قوت دی ہم نے اس کی سلطنت کو اور دی اس کو تدبیر اور فیصلہ کرنا بات کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے اس کی حکومت کو خوب مضبوط کیا تھا اور ہم نے اسے حکمت عطا کی تھی اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We strengthened his kingdom and endowed him with wisdom and decisive judgement.

ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کر دی تھے ، اس کو حکمت عطا کی تھے اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی20 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ان کی سلطنت کو استحکام بخشا تھا ، اور انہیں دانائی اور فیصلہ کن گفتگو کا سلیقہ عطا کیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس کی سلطنت کو ہم نے مضبوط کردیا تھا اور ہم نے اس کو تدبیر دی تھی اور جھگڑا چکا نے والی بات 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کی سلطنت کو مستحکم فرمایا اور ان کو حکمت عطا فرمائی اور فیصلہ کرنے والی بات (سکھلائی)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے اس کی سلطنت کو خوب مضبوط کردیا تھا۔ اس کو حکمت و دانائی اور معاملات کا بہترین فیصلہ کرنے کی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان کی بادشاہی کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا کی اور (خصومت کی) بات کا فیصلہ (سکھایا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We made his dominion strong and vouchsafed him wisdom and decisive speech.

اور ہم نے ان کی سلطنت کو قوت دی تھی اور ہم نے انہیں حکمت اور فیصلہ کرنے والی تقریر عطا کی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے اس کی سلطنت مستحکم کردی اور اس کو حکمت اور معاملات کے فیصلہ کی صلاحیت عطا فرمائی تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان کی بادشاہت کو مضبوط کردیا تھا اور ہم نے ان کو حکمت اور فیصلہ کن بات ( کرنے کا فن ) عطا فرمارکھا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان کی بادشاہی کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا فرمائی اور ان کو خصوصیت کی بات کا فیصلہ سکھایا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے مضبوط کردیا تھا ان کی بادشاہی کو اور ان کو نواز دیا تھا حکمت (کی دولت) اور فیصلہ کن بات (کے ملکے) سے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ان کی سلطنت مضبوط کی اور حکمت اور قوت فیصلہ بخشی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا ( ف۳۰ ) اور اسے حکمت ( ف۳۱ ) اور قولِ فیصل دیا ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اُن کے ملک و سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور ہم نے انہیں حکمت و دانائی اور فیصلہ کن اندازِ خطاب عطا کیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان کی حکومت کو مضبوط کر دیا تھا اور ان کو حکمت و دانائی اور فیصلہ کُن بات کرنے کی صلاحیت عطا کی تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We strengthened his kingdom, and gave him wisdom and sound judgment in speech and decision.

Translated by

Muhammad Sarwar

We strengthened his kingdom, giving him wisdom and the power of sound Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We made his kingdom strong and gave him Al-Hikmah and sound judgement in speech and decision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We strengthened his kingdom and We gave him wisdom and a clear judgment.

Translated by

William Pickthall

We made his kingdom strong and gave him wisdom and decisive speech.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने उस का राज्य सुदृढ़ कर दिया था और उसे तत्वदर्शिता प्रदान की थी और निर्णायक बात कहने की क्षमता प्रदान की थी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان کی سلطنت کو بڑی قوت دی تھی اور ہم نے ان کو حکممت اور فیصلہ کرنے والی تقریر عطا فرمائی تھی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کی۔ اس کو حکمت عطا فرمائی اور فیصلہ کُن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس کی سلطنت مصبوط کردی تھی ، اس کو حکمت عطا کی تھی اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان کے ملک کو مضبوط کردیا اور انہیں حکمت دے دی اور فصل خطاب دے دیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قوت دی ہم نے اس کی سلطنت کو اور دی اس کو تدبیر اور فیصلہ کرنا بات کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہمنے اس کی سلطنت کو خوب مضبوط کیا تھا اور ہم نے اس کو حکمت اور واضح و فیصلہ کن تقریر عطا کی تھی۔