Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 21

سورة ص

وَ ہَلۡ اَتٰىکَ نَبَؤُا الۡخَصۡمِ ۘ اِذۡ تَسَوَّرُوا الۡمِحۡرَابَ ﴿ۙ۲۱﴾

And has there come to you the news of the adversaries, when they climbed over the wall of [his] prayer chamber -

اور کیا تجھے جھگڑا کرنے والوں کی ( بھی ) خبر ملی؟ جبکہ وہ دیوار پھاند کر محراب میں آگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہَلۡ
اور کیا
اَتٰىکَ
آئی آپ کے پاس
نَبَؤُا
خبر
الۡخَصۡمِ
جھگڑنے والوں کی
اِذۡ
جب
تَسَوَّرُوا
وہ دیوار پھاند کر آئے تھے
الۡمِحۡرَابَ
عبادت خانے میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہَلۡ
اور کیا
اَتٰىکَ
پہنچی ہے آپ کو
نَبَؤُا
خبر
الۡخَصۡمِ
جھگڑنے والوں کی
اِذۡ
جب
تَسَوَّرُوا
وہ دیوار پھاند کر آئے
الۡمِحۡرَابَ
عبادت خانے میں
Translated by

Juna Garhi

And has there come to you the news of the adversaries, when they climbed over the wall of [his] prayer chamber -

اور کیا تجھے جھگڑا کرنے والوں کی ( بھی ) خبر ملی؟ جبکہ وہ دیوار پھاند کر محراب میں آگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا آپ کے پاس ان مقدمہ والوں کی خبر پہنچی ہے جو دیوار پھاند کر محراب میں جا پہنچے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کیا آپ کو جھگڑنے والوں کی خبرپہنچی ہے؟جب وہ دیوار پھاندکرعبادت خانے میں آ گئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And has there come to you the story of the litigants, when they entered the sanctuary by climbing over the wall?

اور پہنچی ہے تجھ کو خبر دعوے والوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کیا آپ کے پاس خبر آئی ہے جھگڑنے والوں کی ؟ جب وہ دیوار پھلانگ کر محراب میں داخل ہوگئے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Has the story of the litigants reached you -- of those who entered his private chambers by climbing over the wall?

پھر تمہیں کچھ خبر پہنچی ہے ان مقدمے والوں کی جو دیوار چڑھ کر اس کے بالا خانے میں گھس آئے تھے؟21 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کیا تمہیں ان مقدمہ والوں کی خبر پہنچی ہے جب وہ دیوار پر چڑھ کر عبادت گاہ میں گھس آئے تھے؟ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) کیا ان جھگڑنے والوں کی بھی خبر تجھ کو پہنچی ہے جو دیوار پھاند کر دائود کی عبادت خانہ میں آگے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بھلا آپ کے پاس ان جھگڑنے والوں کی خبر پہنچی جب وہ دیوار پھاند کر عبادت خانے میں داخل ہوئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا آپ کے پاس جھگڑنے والے ( دو اہل مقدمہ) لوگوں کی خبر پہنچی ۔ جب وہ دیوار پھاند کر ( حضرت دائود (علیہ السلام) کی) عبادت گاہ میں داخل ہوئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تمہارے پاس ان جھگڑنے والوں کی بھی خبر آئی ہے جب وہ دیوار پھاند کر عبادت خانے میں داخل ہوئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And hath the tidings of the contending parties reached thee, when they walled the apartment?

بھلا آپ کو ان اہل مقدمہ کی خبر پہنچی ہے جب وہ دیوار پھاند کر حجرہ میں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کیا تمہیں فریقوں کے معاملہ کی خبر پہنچی ہے ، جبکہ وہ دیوار پھاند کر محراب میں داخل ہوگئے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) کیا آپ کے پاس مقدمے والوں کی خبر پہنچی ہے ، جب انہوں نے عبادت گاہ کی دیوار پھاندی تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا تمہارے پاس ان جھگڑنے والوں کی بھی خبر آئی ہے ؟ جب وہ دیوار پھاند کر اندر داخل ہوئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کیا تمہارے پاس خبر پہنچی مقدمے کے ان دو فریقوں کی جو کہ دیوار پھلانگ کر گھس آئے تھے ان کے عبادت خانے میں ؟

Translated by

Noor ul Amin

بھلاآپ کے پاس ان جھگڑا کرنے والوں کی خبرہےجو دیوارپھلانگ کردائودکے عبادت خانے میں پہنچ گئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا تمہیں ( ف۳۳ ) اس دعوے والوں کی بھی خبر آئی جب وہ دیوار کود کر داؤد کی مسجد میں آئے ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا آپ کے پاس جھگڑنے والوں کی خبر پہنچی؟ جب وہ دیوار پھاند کر ( داؤد علیہ السلام کی ) عبادت گاہ میں داخل ہو گئے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کیا آپ تک مقدمہ والوں کی خبر پہنچی ہے جب وہ دیوار پھاند کر ( ان کے ) محرابِ عبادت میں داخل ہوگئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Has the Story of the Disputants reached thee? Behold, they climbed over the wall of the private chamber;

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you heard the news of the disputing parties who climbed the walls of the prayer room

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And has the news of the litigants reached you When they climbed over the wall into (his) Mihrab (private chamber of worship);

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And has there come to you the story of the litigants, when they made an entry into the private chamber by ascending over the walls?

Translated by

William Pickthall

And hath the story of the litigants come unto thee? How they climbed the wall into the royal chamber;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और क्या तुम्हें उन विवादियों की ख़बर पहुँची है? जब वे दीवार पर चढ़कर मेहराब (एकान्त कक्ष) मे आ पहुँचे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بھلا آپ کو ان اہل مقدمہ کی خبر بھی پہنچی ہے جب کہ وہ لوگ (داؤد کے) عبادت خانہ کی دیوار پھاند کر داؤد کے پاس آئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر آپ کو ان مقدمے والوں کی خبر پہنچی ہے جو دیوار پھلانگ کر داؤد کے گھر میں گھس گئے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر تمہیں کچھ خبر پہنچی ہے ان مقدمے والوں کی جو دیوار چڑھ کر اس کے بالاخانے میں گھس آئے تھے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کیا آپ کے پاس جھگڑا کرنے والوں کی خبر پہنچی ہے جب کہ وہ دیوار پھاند کر محراب میں آگئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پہنچی ہے تجھ کو خبر دعوے والوں کی جب دیوار کود کر آئے عبادت خانہ میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بھلا اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان مقدروالوں کی خبر بھی آپ کو پہنچی ہے جبکہ وہ لوگ عبادت خانہ کی دیوار کو پھاند کر۔