Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 22

سورة ص

اِذۡ دَخَلُوۡا عَلٰی دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنۡہُمۡ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ ۚ خَصۡمٰنِ بَغٰی بَعۡضُنَا عَلٰی بَعۡضٍ فَاحۡکُمۡ بَیۡنَنَا بِالۡحَقِّ وَ لَا تُشۡطِطۡ وَ اہۡدِنَاۤ اِلٰی سَوَآءِ الصِّرَاطِ ﴿۲۲﴾

When they entered upon David and he was alarmed by them? They said, "Fear not. [We are] two adversaries, one of whom has wronged the other, so judge between us with truth and do not exceed [it] and guide us to the sound path.

جب یہ ( حضرت ) داؤد ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے ، پس یہ ان سے ڈر گئے انہوں نے کہا خوف نہ کیجئے! ہم دو فریق مقدمہ ہیں ، ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ، پس آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجئے اور نا انصافی نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راہ بتا دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے
عَلٰی دَاوٗدَ
داؤد پر
فَفَزِعَ
تو وہ گھبرا گیا
مِنۡہُمۡ
ان سے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَاتَخَفۡ
نہ تم ڈرو
خَصۡمٰنِ
(ہم) دو جھگڑنے والے ہیں
بَغٰی
زیادتی کی
بَعۡضُنَا
ہمارے بعض نے
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
فَاحۡکُمۡ
پس فیصلہ کر دے
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَلَا
اور نہیں
تُشۡطِطۡ
تو بےانصافی کر
وَاہۡدِنَاۤ
اور راہ نمائی کر ہماری
اِلٰی سَوَآءِ
طرف سیدھے
الصِّرَاطِ
راستے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے
عَلٰی
اوپر
دَاوٗدَ
داؤد کے
فَفَزِعَ
تو وہ گھبراگیا
مِنۡہُمۡ
ا ن سے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَاتَخَفۡ
ڈریے نہیں
خَصۡمٰنِ
جھگڑنے والے ہیں
بَغٰی
زیادتی کی
بَعۡضُنَا
ہم میں سے بعض نے
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
فَاحۡکُمۡ
توآپ فیصلہ کردیجیے
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَلَا تُشۡطِطۡ
اور آپ نہ نا انصافی کریں
وَاہۡدِنَاۤ
اور آپ راہ نمائی کریں ہماری
اِلٰی سَوَآءِ الصِّرَاطِ
سیدھے راستے کی طرف
Translated by

Juna Garhi

When they entered upon David and he was alarmed by them? They said, "Fear not. [We are] two adversaries, one of whom has wronged the other, so judge between us with truth and do not exceed [it] and guide us to the sound path.

جب یہ ( حضرت ) داؤد ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے ، پس یہ ان سے ڈر گئے انہوں نے کہا خوف نہ کیجئے! ہم دو فریق مقدمہ ہیں ، ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ، پس آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجئے اور نا انصافی نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راہ بتا دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب وہ داؤد کے پاس آپہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گئے۔ وہ کہنے لگے ڈرو نہیں۔ ہم مقدمہ کے دو فریق ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے لہذا ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کیجئے۔ اور زیادتی نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راہ بتائیے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب وہ داؤدکے پاس داخل ہوئے تووہ اُن سے گھبرا گیاانہوں نے کہا: ’’ڈریے نہیں، ہم دوجھگڑنے والے ہیں،ہم نے ایک دوسرے پر زیادتی کی ہے ،سوآپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردیں اوربے انصافی نہ کریں اور سیدھی راہ کی طرف ہماری راہ نمائی کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When they entered upon Dawud, and he was scared of them, they said, |" Be not scared. We are two litigants; one of us has wronged the other, so decide between us with truth, and do not cross the limits, and guide us to the right path.

جب دیوار کود کر آئے عبادت خانے میں جب گھس آئے داؤد کے پاس تو ان سے گھبرایا وہ بولے مت گھبرا ہم دو جھگڑتے ہیں زیادتی کی ہے ایک نے دوسرے پر سو فیصلہ کر دے ہم میں انصاف کا اور دور نہ ڈال بات کو اور بتلا دے ہم کو سیدھی راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب وہ دائود ( علیہ السلام) کے پاس آئے تو وہ ان سے ڈرا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم دو مخالف فریق ہیں ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردیجیے اور آپ اسے ٹالیے نہیں اور سیدھی راہ کی طرف ہماری راہنمائی کیجیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As they came upon David -- and he was frightened of them -- they said: “Be not afraid. We are just two litigants: one of us has committed excess against the other. So judge rightly between us, and be not unjust; and guide us to the Right Way.

جب وہ داؤد کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گیا 22 ۔ انہوں نے کہا ‘’ ڈریے نہیں ، ہم دو فریق مقدمہ ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ۔ آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجئے ، بے انصافی نہ کیجئے اور ہمیں راہ راست بتائیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب وہ داؤد کے پاس پہنچے تو داؤد ان سے گھبرا گئے ۔ انہوں نے کہا ڈریے نہیں ، ہم ایک جھگڑے کے دو فریق ہیں ، ہم میں سے ایک نے دوسرے کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ اب آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردیجیے اور زیادتی نہ کیجیے ، اور ہمیں ٹھیک ٹھیک راستہ بتا دیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب (بےوقت بےاجازت) وہ دائود کے پاس گھس آئے وہ الٹا کو دیکھ کر گھبرا گیا 14 اور انہوں نے کہا مت ڈر ہم دونوں میں جھگڑا ہے ہم میں سے ایک نے دوسرے پر ظلم کیا ہی تو انصاف سے ہمارا فیصلہ کر دے اور بےانصافی نہ کر اور ہم کو سیدھی راہ بتلا دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب وہ داؤد (علیہ السلام) کے پاس گھس آئے تو وہ ان (کے اس طرح آنے) سے گھبرا گئے وہ کہنے لگے آپ ڈریں نہیں ہم دو اہل معاملہ ہیں ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے سو آپ ہم میں انصاف سے فیصلہ کر دیجئے اور بےانصافی نہ کیجئے اور ہم کو سیدھی راہ بتادیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب وہ دائود (علیہ السلام) کے پاس آئے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گئے۔ انہوں نے کہا ڈرو مت ۔ ہم دو اہل معاملہ ہیں ۔ ہم میں نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ہمارے درمیان حق کے مطابق فیصلہ کر دیجئے اور بےانصافی نہ کیجئے اور سیدھے راستے کی طرف ہماری رہنمائی کیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس وقت وہ داؤد کے پاس آئے تو وہ ان سے گھبرا گئے انہوں نے کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ ہم دونوں کا ایک مقدمہ ہے کہ ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہم میں انصاف کا فیصلہ کر دیجیئے اور بےانصافی نہ کیجیئے گا اور ہم کو سیدھا رستہ دکھا دیجیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

When they went in unto Da-ud, he was frightened at them. They said: fear not we are two contending parties; one of us hath oppressed the other, so judge between us with truth, and be not iniquitious, and guide us unto the even path.

داؤد کے پاس آگئے اور وہ ان سے گھبرا گئے تھے ۔ وہ لوگ بولے آپ ڈریے نہیں ۔ (ہم) دو اہل مقدمہ ہیں کہ ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے سو آپ ہم میں انصاف سے فیصلہ کردیجیے اور بےانصافی نہ کیجیے اور ہمیں سیدھی راہ بتا دیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جبکہ وہ داؤد کے پاس پہنچے تو وہ ان سے ڈرا ۔ وہ بولے کہ آپ ڈریں نہیں! ہم دو فریق معاملہ ہیں ، ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ۔ تو ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ فرمائیے اور کوئی بے انصافی نہ کیجئے اور صحیح راہ کی طرف ہماری رہنمائی کیجئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب وہ داؤد ( علیہ السلام ) کے پاس آئے تو وہ ان سے خوف زدہ ہوگئے ، انہوں نے کہا: ڈریے مت ( ہم ایک مقدمے کے ) دو فریق ( ہیں ) ہم میں سے ایک ( فریق ) نے دوسرے ( فریق ) کے ساتھ نا انصافی کی ہے پس آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ فرمائیے اور ( کسی کی ) طرف داری نہ کیجیے اور ہماری سیدھے راستے کی طرف رہنمائی فرمائیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) جب وہ داؤد کے پاس آئے تو وہ ان سے گھبرا گئے انہوں نے کہا ” خوف نہ کیجئے ہم دونوں کا ایک مقدمہ ہے کہ ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہم میں انصاف سے فیصلہ کر دیجئے اور بےانصافی نہ کیجئے اور ہم کو سیدھا راستہ دکھا دیجئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب کہ وہ پہنچ گئے داؤد کے پاس (ان کے خلوت خانے میں) تو آپ گھبرا اٹھے ان (کے اس طرح آنے) کی وجہ سے جس پر انہوں نے کہا ڈریئے نہیں ہم دو فریق مقدمہ ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے پس آپ ہمارے درمیان فیصلہ کر دیجئے حق کے ساتھ اور بےانصافی نہ کیجئے گا اور ہمیں راہنمائی کردیں سیدھی راہ کی

Translated by

Noor ul Amin

جب وہ دائود کے پاس پہنچے تووہ انہیں دیکھ کرگھبراگئے وہ کہنے لگے ڈرونہیں ہم مقدمہ کے دوفریق ہیں ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے پس آپ ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کیجئے ، اور زیادتی نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راہ سمجھائیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب وہ داؤد پر داخل ہوئے تو وہ ان سے گھبرا گیا انہوں نے عرض کی ڈریے نہیں ہم دو فریق ہیں کہ ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ( ف۳۵ ) تو ہم میں سچا فیصلہ فرمادیجئے اور خلاف حق نہ کیجئے ( ف۳٦ ) اور ہمیں سیدھی راہ بتایے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جب وہ داؤد ( علیہ السلام ) کے پاس اندر آگئے تو وہ اُن سے گھبرائے ، انہوں نے کہا: گھبرائیے نہیں ، ہم ( ایک ) مقدّمہ میں دو فریق ہیں ، ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ۔ آپ ہمارے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیں اور حد سے تجاوز نہ کریں اور ہمیں سیدھی راہ کی طرف رہبری کر دیں

Translated by

Hussain Najfi

جب وہ اس طرح ( اچانک اندر ) جنابِ داؤد ( ع ) کے پاس پہنچ گئے تو وہ ان سے گھبرا گئے انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم دو فریقِ مقدمہ ہیں ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجئے اور بے انصافی نہ کیجئے اور راہِ راست کی طرف ہماری راہنمائی کیجئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they entered the presence of David, and he was terrified of them, they said: "Fear not: we are two disputants, one of whom has wronged the other: Decide now between us with truth, and treat us not with injustice, but guide us to the even Path..

Translated by

Muhammad Sarwar

and entered where David was (praying). He was frightened, so they said, "Do not be afraid. We are only two disputing parties of which one of us has transgressed against the other. Judge between us with truth and justice and guide us to the right path".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When they entered in upon Dawud, he was terrified of them. They said: "Fear not! (We are) two litigants, one of us has wronged the other, therefore judge between us with truth, and treat us not with injustice, and guide us to the right way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When they entered in upon Dawood and he was frightened at them, they said: Fear not; two litigants, of whom one has acted wrongfully towards the other, therefore decide between us with justice, and do not act unjustly, and guide us to the right way.

Translated by

William Pickthall

How they burst in upon David, and he was afraid of them. They said: Be not afraid! (We are) two litigants, one of whom hath wronged the other, therefor judge aright between us; be not unjust; and show us the fair way.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब वे दाऊद के पास पहुँचे तो वह उन से सहम गया। वे बोले, "डरिए नहीं, हम दो विवादी हैं। हम में से एक ने दूसरे पर ज़्यादती की है; तो आप हमारे बीच ठीक-ठीक फ़ैसला कर दीजिए। और बात को दूर न डालिए और हमें ठीक मार्ग बता दीजिए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو وہ (ان کے اس طرح آنے سے) گھبرا گئے وہ لوگ کہنے لگے کہ آپ ڈریں نہیں ہم دو اہل معاملہ ہیں کہ ایک نے دوسرے پر (کچھ) زیادتی کی ہے سو آپ ہم میں انصاف سے فیصلہ کر دیجیئے اور بےانصافی مت کیجیئے اور ہم کو (معاملہ) کی سیدھی راہ بتا دیجیئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب وہ داؤد کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گئے انہوں نے کہا ڈریں نہیں ہم دو فریق ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرمائیں بےانصافی نہ ہونے پائے اور ہمیں راہ راست بتائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب وہ داؤد کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گیا۔ انہوں نے کہا ڈریئے نہیں ہم دوفریق مقدمہ ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے۔ آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کردیجئے ، بےانصافی نہ کیجئے اور ہمیں راہ راست بتایئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب وہ داؤد پر داخل ہوئے تو وہ ان کے آنے سے گھبرا گئے انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم دو اہل معاملہ ہیں ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے سو آپ حق کے ساتھ ہمارے درمیان فیصلہ کردیجیے، اور بےانصافی نہ کیجیے اور ہمیں سیدھی راہ بتا دیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب گھس آئے داؤد کے پاس تو ان سے گھبرایا وہ بولے مت گھبرا ہم دو جھگڑتے ہیں زیادتی کی ہے ایک نے دوسرے پر سو فیصلہ کر دے ہم میں انصاف کا اور دور نہ ڈال بات کو اور بتلا دے ہم کو سیدھی راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

دائود کے پاس جا پہنچے اور دائود ان کو دیکھ کر گھبرا گیا وہ اہل مقدمہ کہنے لگے آپ ڈریے نہیں ہم ایک جھگڑے کے دو فریق ہیں کہ ہم میں سے ایکنے دوسرے پر زیادتی کی ہے سو آپ ہم میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیجئے اور بےانصاف نہ کیجئے اور ہم کو سیدھی راہ بتا دیجئے۔