Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 27

سورة ص

وَ مَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَ الۡاَرۡضَ وَ مَا بَیۡنَہُمَا بَاطِلًا ؕ ذٰلِکَ ظَنُّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ۚ فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنَ النَّارِ ﴿ؕ۲۷﴾

And We did not create the heaven and the earth and that between them aimlessly. That is the assumption of those who disbelieve, so woe to those who disbelieve from the Fire.

اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو ناحق پیدا نہیں کیا یہ گمان تو کافروں کا ہے سو کافروں کے لئے خرابی ہے آگ کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
خَلَقۡنَا
پیدا کیا ہم نے
السَّمَآءَ
آسمان
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
بَاطِلًا
باطل
ذٰلِکَ
یہ
ظَنُّ
گمان ہے
الَّذِیۡنَ
ان کا جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فَوَیۡلٌ
پس ہلاکت ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنَ النَّارِ
آگ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
خَلَقۡنَا
پیدا کیا ہم نے
السَّمَآءَ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
ان کے درمیان ہے
بَاطِلًا
بے مقصد 
ذٰلِکَ
یہ 
ظَنُّ
گمان ہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
فَوَیۡلٌ
سو ہلاکت ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
مِنَ النَّارِ
آگ سے
Translated by

Juna Garhi

And We did not create the heaven and the earth and that between them aimlessly. That is the assumption of those who disbelieve, so woe to those who disbelieve from the Fire.

اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو ناحق پیدا نہیں کیا یہ گمان تو کافروں کا ہے سو کافروں کے لئے خرابی ہے آگ کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے آسمان، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے یہ چیزیں فضول ہی پیدا نہیں کردیں۔ یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جو کافر ہیں اور ایسے کافروں کے لئے دوزخ کی آگ سے ہلاکت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے آسمان کو اورزمین کو اور دونوں کے درمیان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا یہ اُن لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا سو جنہوں نے کفرکیا اُن کے لیے آگ کی ہلاکت ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not create the heavens and the earth and what is between them in vain. That is the thinking of those who disbelieve. So, woe to the disbelievers because of the Fire (they have to face).

اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین کو اور جو ان کے بیچ میں ہے نکما یہ خیال ہے ان کا جو منکر ہیں سو خرابی ہے منکروں کے لئے آگ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اسے بےکار پیدا نہیں کیا۔ یہ گمان تو ان لوگوں کا ہے جنہوں نے کفر کیا پس ہلاکت اور بربادی ہے ان کافروں کے لیے آگ کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We did not create this heaven and earth and all that lies between them in vain. That is the fancy of those who denied the Truth. So woe from the Fire to all who deny the Truth.

ہم نے اس آسمان اور زمین کو ، اور اس دنیا کو جو ان کے درمیان ہے فضول پیدا نہیں کر دیا ہے 29 ۔ یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ہے ، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنم کی آگ سے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے د رمیان جو چیزیں ہیں ان کو فضول ہی پیدا نہیں کردیا ۔ یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر اختیار کرلیا ہے ، چنانچہ ان کافروں کے لیے دوزخ کی شکل میں بڑی تباہی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو ان دونوں کے بیچ میں ہے اس کو بےکار (بےفائدہ) نہیں بنایا 5 یہ کافروں کا خیال ہے تو کافروں کی دوزخ سے خرابی ہونے والی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کو بےفائدہ پیدا نہیں فرمایا یہ ان لوگوں کا گمان ہے جو کافر ہیں سو کافروں کے لئے بڑی خرابی دوزخ (کا عذاب) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے آسمان ، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اسے بیکار پیدا نہیں کیا ۔ یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ایسے انکار کرنے والے کے لئے بربادی اور جہنم کی آگ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کائنات ان میں ہے اس کو خالی از مصلحت نہیں پیدا کیا۔ یہ ان کا گمان ہے جو کافر ہیں۔ سو کافروں کے لئے دوزخ کا عذاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have not created the heaven and the earth and whatsoever is in-between the twain in vain." That is the opinion of those who disbelieve. And woe Unto those who disbelieve the Fire."

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو ان کے درمیان ہے بےحکمت نہیں پیدا کیا ہے یہ تو ان لوگوں کا خیال ہے جو کافر ہیں سو کافروں کے لئے بڑی خرابی ہے یعنی دوزخ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزیں عبث نہیں پیدا کی ہیں ۔ یہ ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ۔ تو ان لوگوں کیلئے جنہوں نے کفر کیا ، دوزخ کی ہلاکت ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے اسے بے مقصد پیدا نہیں فرمایا ، یہ تو کافروں کا خیال ہے پس کافروںکے لیے آگ کی صورت میں بڑی تباہی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کائنات میں ہے اس کو بےمقصد پیدا نہیں کیا۔ یہ ان کا گمان ہے جو کافر ہیں سو کافروں کے لیے دوزخ کی آگ سے ہلاکت ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نہیں پیدا کیا آسمان و زمین اور ان دونوں کے درمیان کی اس حکمتوں بھری کائنات کو بیکار (و بےمقصد) یہ گمان (باطل اور زعم فاسد) تو ان لوگوں کا ہے جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر سو بڑی ہی خرابی اور ہلاکت ہے ایسے کافروں کے لیے دوزخ (کے عذاب) سے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے آسمانوں اور زمین اورجو کچھ ان کے درمیان ہے یہ چیزیں بے مقصد پید ا نہیں کیں یہ گمان تو کافروں کا ہے اور ایسے کافروں کے لئے جہنم کی آگ سے ہلاکت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار نہ بنائے ، یہ کافروں کا گمان ہے ( ف٤۳ ) تو کافروں کی خرابی ہے آگ سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کائنات دونوں کے درمیان ہے اسے بے مقصد و بے مصلحت نہیں بنایا ۔ یہ ( بے مقصد یعنی اتفاقیہ تخلیق ) کافر لوگوں کا خیال و نظریہ ہے ۔ سو کافر لوگوں کے لئے آتشِ دوزخ کی ہلاکت ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بے فائدہ پیدا نہیں کیا یہ ان لوگوں کا گمان ہے جو کافر ہیں پس کافروں کیلئے دوزخ کی بربادی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Not without purpose did We create heaven and earth and all between! that were the thought of Unbelievers! but woe to the Unbelievers because of the Fire (of Hell)!

Translated by

Muhammad Sarwar

We have not created the heavens and the earth and all that is between them without purpose, even though this is the belief of the disbelievers. Woe to the disbelievers; they will suffer the torment of fire

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We created not the heaven and the earth and all that is between them without purpose! That is the consideration of those who disbelieve! Then woe to those who disbelieve from the Fire!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not create the heaven and the earth and what is between them in vain; that is the opinion of those who disbelieve then woe to those who disbelieve on account of the fire.

Translated by

William Pickthall

And We created not the heaven and the earth and all that is between them in vain. That is the opinion of those who disbelieve. And woe unto those who disbelieve, from the Fire!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने आकाश और धरती को और जो कुछ उन के बीच है, व्यर्थ नहीं पैदा किया। यह तो उन लोगों का गुमान है जिन्होंने इनकार किया। अतः आग में झोंके जाने के कारण इनकार करने वालों की बड़ी दुर्गति है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو چیزیں ان کے درمیان موجود ہیں ان کو خالی از حکمت نہیں پیدا کیا یہ (یعنی ان کا خالی از حکمت ہونا) ان لوگوں کا خیال ہے جو کافر ہیں سو کافروں کے لیے (آخرت میں) بڑی خرابی ہے یعنی دوزخ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے انہیں فضول پیدا نہیں کیا ہے یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جو کفر کرتے ہیں ان کافروں کے لیے جہنم کی آگ کا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس آسمان اور زمین کو اور اس دنیا کو جو ان کے درمیان ہے فضول پیدا نہیں کردیا یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ہے ، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنم کی آگ سے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بلا حکمت پیدا نہیں کیا، یہ گمان ان لوگوں کا ہے جنہوں نے کفر کیا، سو ان لوگوں کے لیے ہلاکت ہے یعنی دوزخ کا داخلہ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین کو اور جو ان کے بیچ میں ہے نکما یہ خیال ہے کہ ان کو جو منکر ہیں سو خرابی ہے منکروں کے لیے آگ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے آسمان و زمین اور کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اس کو بےکار یعنی خالی از حکمت نہیں پیدا کیا ان چیزوں کا بےکار اور خالی از حکمت ہونا ان لوگوں کا خیال ہے جو کافر ہیں سو کافروں کے لئے جہنم کی وجہ سے بڑی خرابی ہے۔