Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 29

سورة ص

کِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰہُ اِلَیۡکَ مُبٰرَکٌ لِّیَدَّبَّرُوۡۤا اٰیٰتِہٖ وَ لِیَتَذَکَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿۲۹﴾

[This is] a blessed Book which We have revealed to you, [O Muhammad], that they might reflect upon its verses and that those of understanding would be reminded.

یہ بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اس لئے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور و فکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اسے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
مُبٰرَکٌ
بابرکت ہے
لِّیَدَّبَّرُوۡۤا
تاکہ وہ غورو فکر کریں
اٰیٰتِہٖ
اس کی آیات میں
وَلِیَتَذَکَّرَ
اور تاکہ نصیحت پکڑیں
اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
عقل والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کِتٰبٌ
کتاب ہے
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اس کو
اِلَیۡکَ
تیری طرف
مُبٰرَکٌ
بابرکت
لِّیَدَّبَّرُوۡۤا
تاکہ وہ غوروفکرکریں
اٰیٰتِہٖ
اس کی آیات میں
وَلِیَتَذَکَّرَ
اور تاکہ نصیحت حاصل کریں
اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
عقل والے
Translated by

Juna Garhi

[This is] a blessed Book which We have revealed to you, [O Muhammad], that they might reflect upon its verses and that those of understanding would be reminded.

یہ بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اس لئے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور و فکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کتاب ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے بڑی برکت والی ہے تاکہ لوگ اس کی آیات میں غور و فکر کریں اور اہل عقل و دانش اس سے سبق حاصل کریں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ ایک بابرکت کتاب ہے جس کوہم نے آپ کی طرف نازل کیاہے تاکہ لوگ اُس کی آیات پر غوروفکر کریں اورتاکہ عقل والے اُس سے نصیحت حاصل کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is a blessed Book We have revealed to you, so that they deliberate in its verses and, and so that the men of understanding may take to advice.

ایک کتاب ہے جو اتاری ہم نے تیری طرف برکت کی تادھیان کریں لوگ اس کی باتیں اور تا سمجھیں عقل والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یہ کتاب جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے بہت بابرکت ہے تاکہ وہ اس کی آیات پر تدبر کریں اور ہوش مند لوگ اس سے سبق حاصل کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is the Blessed Book that We have revealed to you, (O Muhammad), that people with understanding may reflect over its verses and those with understanding derive a lesson.

یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے 31 جو ( اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے تم پر اس لیے اتاری ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غوروفکر کریں ، اور تاکہ عقل رکھنے والے نصیحت حاصل کریں ۔ ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) یہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس کو ہم نے تجھ پر اتارا بڑی برکت والی اس لئے کہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور عقل والے اس سے نصیحت لیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کتاب جو ہم نے آپ پر نازل فرمائی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ عقل مند نصیحت حاصل کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(قرآن حکیم) ایک کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے بڑی برکت والی کتاب ہے تا کہ لوگ ان آیات پر غور و فکر کریں اور عقل و دانش رکھنے والے نصیحت حاصل کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ) کتاب جو ہم نے تم پر نازل کی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is a Book We have sent down Unto thee, blest, that they may ponder the revelations thereof, and that there may be admonished men of understanding.

یہ (قرآن) ایک بابرکت کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر نازل کیا ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل فہم نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ نہایت مبارک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف اتاری ہے ، تاکہ لوگ اس کی آیات پر تدبر کریں اور صاحبِ عقل اس سے یاد دہانی حاصل کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ ) برکت والی کتاب ہے جو ہم نے آپ ﷺ پر نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس آیات میں غور و فکر کریں اور تاکہ عقل والے لوگ نصیحت حاصل کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ کتاب جو ہم نے تم پر نازل کی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ایک عظیم الشان اور برکتوں بھری کتاب ہے جسے ہم نے اتارا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف (اے پیغمبر ! ) تاکہ یہ لوگ غور و فکر سے کام لیں اس کی آیتوں میں اور تاکہ یہ سبق لیں (اور نصیحت حاصل کریں) عقل سلیم رکھنے والے

Translated by

Noor ul Amin

جوکتاب ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے بڑی بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیات میں غور کریں اور اہل عقل سبق حاصل کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری ( ف٤۵ ) برکت والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقلمند نصیحت مانیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ کتاب برکت والی ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل فرمایا ہے تاکہ دانش مند لوگ اس کی آیتوں میں غور و فکر کریں اور نصیحت حاصل کریں

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ بابرکت کتاب ہے جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہلِ عقل و فہم نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Here is) a Book which We have sent down unto thee, full of blessings, that they may mediate on its Signs, and that men of understanding may receive admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is a blessed Book which We have revealed for you so that you will reflect upon its verses and so the people of understanding will take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(This is) a Book which We have sent down to you, full of blessings, that they may ponder over its Verses, and that men of understanding may remember.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(It is) a Book We have revealed to you abounding in good that they may ponder over its verses, and that those endowed with understanding may be mindful.

Translated by

William Pickthall

(This is) a Scripture that We have revealed unto thee, full of blessing, that they may ponder its revelations, and that men of understanding may reflect.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह एक किताब है जो हम ने तुम्हारी ओर अवतरित की है ताकि वे इस की आयतों पर सोच-विचार करें और ताकि बुद्धि और समझ वाले इससे शिक्षा ग्रहण करें।-

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ بابرکت کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر اس واسطے نازل کیا ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل فہم نصیحت حاصل کریں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی جو کتاب ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے وہ بڑی برکت والی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل وفکر رکھنے والے اس سے سبق سیکھیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے جو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اسکی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ کتاب ہے جو ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے مبارک ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات میں غور کریں اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایک کتاب ہے جو اتاری ہم نے تیری طرف برکت کی تاکہ دھیان کریں لوگ اس کی باتیں اور تاکہ سمجھیں عقل والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ قرآن ایک بابرکت کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر اس واسطے نازل کیا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل دانش اس سے نصیحت قبول کریں۔