Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 3

سورة ص

کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوۡا وَّ لَاتَ حِیۡنَ مَنَاصٍ ﴿۳﴾

How many a generation have We destroyed before them, and they [then] called out; but it was not a time for escape.

ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباہ کر ڈالا انہوں نے ہر چند چیخ پکار کی لیکن وہ وقت چھٹکارے کا نہ تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَمۡ
کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کیں ہم نے
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
مِّنۡ قَرۡنٍ
امتیں
فَنَادَوۡا
تو انہوں نے پکارا
وَّلَاتَ
اور نہ تھی
حِیۡنَ
اس وقت
مَنَاصٍ
کوئی پناہ گاہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَمۡ
کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کر دیں ہم نے
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
مِّنۡ قَرۡنٍ
قوموں کو
فَنَادَوۡا
تو انہوں نے پکارا
وَّلَاتَ
اور نہیں
حِیۡنَ
وقت(تھا)
مَنَاصٍ
بچنے کا
Translated by

Juna Garhi

How many a generation have We destroyed before them, and they [then] called out; but it was not a time for escape.

ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباہ کر ڈالا انہوں نے ہر چند چیخ پکار کی لیکن وہ وقت چھٹکارے کا نہ تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان سے پہلے ہم کئی قومیں ہلاک کرچکے ہیں (عذاب کے وقت) انہوں نے چیخ و پکار شروع کردی۔ حالانکہ تب مخلصی کا وقت نہ رہا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن سے پہلے ہم نے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر دیا تواُنہوں نے پکارا اور وہ بچنے کا وقت نہیں تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How many a generation We have destroyed before them, so they cried out (for mercy), while no time was left for having refuge.

بہت غارت کردیں ہم نے ان سے پہلے جماعتیں پھر لگے پکارنے اور وقت نہ رہا تھا خلاصی کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کتنی ہی قوموں کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا ہے تو (عذابِ الٰہی کے وقت) وہ لگے چیخنے ِچلانے حالانکہ تب خلاصی کا وقت نہیں رہا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How many a nation did We destroy before them! (When they approached their doom) they cried out (for deliverance), but the time for deliverance was already past.

ان سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں ( اور جب ان کی شامت آئی ہے ) تو وہ چیخ اٹھے ہیں ، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کو ہلاک کیا ، تو انہوں نے اس وقت آوازیں دیں جب چھٹکارے کا وقت رہا ہی نہیں تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کافروں سے پہلے ہم نے کتنی قومیں تباہ کردیں (جب عذاب آ پنہنچا) اس وقت چلا اٹھے (دعا کرنے لگے) اور وہ چھٹکارے کا وقت نہ تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں تو انہوں نے بہت چیخ و پکار کی مگر وہ وقت رہائی کا نہ تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ( ان کی بد اعمالیوں کی وجہ سے) ہلاک کیا وہ چیختے چلاتے فریاد کرتے رہے لیکن اب ( عذاب سے ) چھٹکارے کا وقت نہیں رہا تھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتوں کو ہلاک کردیا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How many a generation have We destroyed afore them, and they cried when there was not time of fleeing.

کتنی ہی امتوں کو ان سے پہلے ہم ہلاک کرچکے ہیں سو انہوں نے بڑی ہائے پکار کی درآنحالیکہ وقت خلاصی کا گزر چکا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کردیں تو انہوں نے اس وقت ہائے پکار کی جب کوئی مفر باقی نہیں رہا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان لوگوں سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کرڈالیں پس انہوں نے پکارا ور اس وقت خلاصی پانے کا وقت بچا ہی نہیں تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کردیا (تو وہ عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم نے ہلاک کردیا پھر (شامت آنے پر) انہوں نے بہت کچھ چیخ و پکار کی مگر وہ وقت بچے (اور خلاصی پانے) کا نہیں تھا

Translated by

Noor ul Amin

ان سے قبل ہم کئی قومیں ہلاک کرچکے ہیں ( عذاب کے وقت ) وہ پکارنے لگے حالانکہ وہ رہائی کاوقت نہ تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں ( ف٤ ) تو اب وہ پکاریں ( ف۵ ) اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا ( ف٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم نے کتنی ہی امّتوں کو اُن سے پہلے ہلاک کر دیا تو وہ ( عذاب کو دیکھ کر ) پکارنے لگے حالانکہ اب خلاصی ( اور رہائی ) کا وقت نہیں رہا تھا

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کر دیں ۔ پس ( عذاب کے وقت ) وہ پکارنے لگیں مگر وہ وقت خلاصی کا نہ تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How many generations before them did We destroy? In the end they cried (for mercy)- when there was no longer time for being saved!

Translated by

Muhammad Sarwar

How many ancient generations did We destroy? (On facing Our torment) they cried out for help, but it was too late for them to escape.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How many a generation have We destroyed before them! And they cried out when there was no longer time for escape.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

How many did We destroy before them of the generations, then they cried while the time of escaping had passed away.

Translated by

William Pickthall

How many a generation We destroyed before them, and they cried out when it was no longer the time for escape!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन से पहले हम ने कितनी ही पीढ़ियों को विनष्ट किया, तो वे लगे पुकारने। किन्तु वह समय हटने-बचने का न था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہم (عذاب سے) ہلاک کرچکے ہیں سو انہوں نے (ہلاکت کے وقت) بڑی ہائے پکار کی اور وہ وقت خلاصی کا نہ تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ وہ چیخ اٹھے تھے مگر وہ وقت نجات پانے والا نہ تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے ہم کتنی ایسی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں (اور جب ان کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی امتوں کو ہلاک کردیا سو انہوں نے پکارا اور وہ وقت خلاصی کا نہ تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بہت غارت کردیں ہم نے ان سے پہلے جماعتیں پھر لگے پکارنے اور وقت نہ رہا خلاصی کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں پھر وہ بہت کچھ چیختے پکارتے رہے لیکن وہ خلاصی کا وقت نہیں تھا۔