Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 32

سورة ص

فَقَالَ اِنِّیۡۤ اَحۡبَبۡتُ حُبَّ الۡخَیۡرِ عَنۡ ذِکۡرِ رَبِّیۡ ۚ حَتّٰی تَوَارَتۡ بِالۡحِجَابِ ﴿ٝ۳۲﴾

And he said, "Indeed, I gave preference to the love of good [things] over the remembrance of my Lord until the sun disappeared into the curtain [of darkness]."

تو کہنے لگے میں نے اپنے پروردگار کی یاد پر ان گھوڑوں کی محبت کو ترجیح دی ، یہاں تک کہ ( آفتاب ) چھپ گیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَالَ
تو اس نے کہا
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَحۡبَبۡتُ
محبوب رکھا میں نے
حُبَّ
محبت کو
الۡخَیۡرِ
مال کی
عَنۡ ذِکۡرِ
یاد کی وجہ سے
رَبِّیۡ
اپنے رب کی
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَوَارَتۡ
وہ چھپ گئے
بِالۡحِجَابِ
پردے میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَالَ
تو اس نے کہا
اِنِّیۡۤ
یقیناًمیں نے
اَحۡبَبۡتُ
میں نے محبوب رکھاہے
حُبَّ
محبت کو
الۡخَیۡرِ
مال کی
عَنۡ ذِکۡرِ رَبِّیۡ
اپنے رب کی یاد سے
حَتّٰی
حتیٰ کہ
تَوَارَتۡ
اوجھل ہوگئے
بِالۡحِجَابِ
اوٹ میں
Translated by

Juna Garhi

And he said, "Indeed, I gave preference to the love of good [things] over the remembrance of my Lord until the sun disappeared into the curtain [of darkness]."

تو کہنے لگے میں نے اپنے پروردگار کی یاد پر ان گھوڑوں کی محبت کو ترجیح دی ، یہاں تک کہ ( آفتاب ) چھپ گیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو کہا : میں نے اس مال کو اپنے پروردگار کی یاد کی بنا پر پسند کیا ہے۔ حتیٰ کہ وہ رسالہ آپ کے سامنے سے اوجھل ہوگیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُس نے کہا: ’’یقیناًمیں نے اس مال کی محبت کواپنے رب کی یاد کی وجہ سے محبوب رکھا ہے۔‘‘ یہاں تک کہ وہ گھوڑے اوٹ میں اوجھل ہو گئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, “ I held the love of the good things (i.e. these horses) dearer than the remembrance of my Lord, until it (the sun ) went behind the veil.

تو بولا میں نے دوست رکھا مال کی محبت کو اپنے رب کی یاد سے یہاں تک کہ سورج چھپ گیا اوٹ میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس نے کہا کہ میں نے پسند کرلیا مال کی محبت کو اپنے رب کے ذکر کے مقابلے میں ! یہاں تک کہ (سور ج) چھپ گیا اوٹ میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

he said: “Lo! I have come to love this wealth on account of the remembrance of my Lord.” And when the horses disappeared,

تو اس نے کہا میں نے اس مال 34 کی محبت اپنے رب کی یاد کی وجہ سے اختیار کی ہے ‘’ یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہو گئے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو انہوں نے کہا : میں نے اس دولت کی محبت اپنے پروردگار کی یاد ہی کی وجہ سے اختیار کی ہے ۔ یہاں تک کہ وہ اوٹ میں چھپ گئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو کہنے لگا میں نے مال کی گھوڑوں کی محبت اللہ کی یاد سے زیادہ چاہی یہاں تک کہ سورج پردے میں چھپ گیا ڈوب گیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کہنے لگے میں نے مال کی محبت کو اپنے پروردگار کے ذکر سے محبوب رکھا (ذکر سے غافل ہوگیا) یہاں تک کہ آفتاب پردہ (مغرب) میں چھپ گیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو انہوں نے کہا میں اپنے پروردگار کے ذکر سے اس مال کی محبت میں لگ کر غافل ہوگیا تھا یہاں تک کہ وہ گھوڑے نظروں سے اوجھل ہو گئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو کہنے لگے کہ میں نے اپنے پروردگار کی یاد سے (غافل ہو کر) مال کی محبت اختیار کی۔ یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: verily I have loved the love of earthly good above the remembrance of my Lord until the sun hath disappeared behind the veil.

تو کہنے لگے میں اس مال کی محبت میں اپنے پروردگار کی یاد سے غافل ہوگیا یہاں تک کہ (آفتاب) پردہ میں چھپ گیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس نے کہا کہ یہ تو مال کی محبت میں لگ کر میں اپنے رب کی یاد سے غافل ہوگیا ، یہاں تک کہ سورج پردے میں چھپ گیا!

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے فرمایا: میں نے اس دولت کی محبت اپنے رب کی وجہ سے ہی اختیار کی ہے/ بلاشبہ مجھے اس دولت کی محبت نے اپنے رب کے ذکر سے غافل کردیا ، یہاں تک کہ وہ گھوڑے/ سورج پردے میں چُھپ گئے / گیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو کہنے لگے میں نے دوست رکھا مال کی محبت کو اپنے رب سے محبت (کی وجہ) سے، پھر انہیں چلانے کا حکم دیا یہاں تک کہ آنکھوں سے اوجھل ہوگئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ نے کہا کہ میں نے دوست رکھا مال کی محبت کو اپنے رب کی یاد سے یہاں تک کہ وہ چھپ گیا اوٹ کے پیچھے

Translated by

Noor ul Amin

تو ( سلیمان ) نے کہاکہ میں اپنے رب کی یاد سے غافل ہوکر ان گھوڑوں میں دلچسپی لینے لگا ، یہاں تک کہ آفتاب پر دے میں چھپ گیا ( او رمیری عصرکی نماز کاوقت گذرگیا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو سلیمان نے کہا مجھے ان گھوڑوں کی محبت پسند آئی ہے اپنے رب کی یاد کے لیے ( ف۵۰ ) پھر انہیں چلانے کا حکم دیا یہاں تک کہ نگاہ سے پردے میں چھپ گئے ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو انہوں نے ( اِنابۃً ) کہا: میں مال ( یعنی گھوڑوں ) کی محبت کو اپنے رب کے ذکر سے بھی ( زیادہ ) پسند کر بیٹھا ہوں یہاں تک کہ ( سورج رات کے ) پردے میں چھپ گیا

Translated by

Hussain Najfi

تو انہوں نے کہا کہ میں مال ( گھوڑوں ) کی محبت میں اپنے پروردگار کی یاد سے غافل ہوگیا یہاں تک کہ وہ ( آفتاب ) پردہ میں چھپ گیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And he said, "Truly do I love the love of good, with a view to the glory of my Lord,"- until (the sun) was hidden in the veil (of night):

Translated by

Muhammad Sarwar

he said, "My love of horses for the cause of God has made me continue watching them until sunset, thus making me miss my prayer".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "I did love the good instead of remembering my Lord," till the time was over, and (the sun) had hidden in the veil (of night).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then he said: Surely I preferred the good things to the remembrance of my Lord-- until the sun set and time for Asr prayer was over, (he said):

Translated by

William Pickthall

And he said: Lo! I have preferred the good things (of the world) to the remembrance of my Lord; till they were taken out of sight behind the curtain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो उस ने कहा, "मैंने इन के प्रति प्रेम अपने रब की याद के कारण अपनाया है।" यहाँ तक कि वे (घोड़े) ओट में छिप गए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو کہنے لگے کہ افسوس میں اس مال کی محبت میں (لگ کر) اپنے رب کی یاد سے غافل ہوگیا یہاں تک کہ آفتاب پر دہ (مغرب) میں چھپ گیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو اس نے کہا میں نے مال کی محبت کو اپنے رب کی یاد پر مقدم کیا یہاں تک کہ وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہوگئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو اس نے کہا میں نے اس مال کی محبت اپنے رب کی یاد سے اختیار کی ہے یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہوگئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے کہا کہ میں نے مال کی محبت کو ترجیح دی اپنے رب کے ذکر کو چھوڑ کر یہاں تک کہ پردے میں چھپ گئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو بولا میں نے دوست رکھا مال کی محبت کو اپنے رب کی یاد سے یہاں تک کہ سورج چھپ گیا اوٹ میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو سلیمان نے کہا میں اپنے رب کے ذکر سی اس مال کی محبت میں لگ کر غافل ہوگیا یہاں تک کہ سورج پردے میں چھپ گیا۔