Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 33

سورة ص

رُدُّوۡہَا عَلَیَّ ؕ فَطَفِقَ مَسۡحًۢا بِالسُّوۡقِ وَ الۡاَعۡنَاقِ ﴿۳۳﴾

[He said], "Return them to me," and set about striking [their] legs and necks.

ان ( گھوڑوں ) کو دوبارہ میرے سامنے لاؤ! پھر تو پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رُدُّوۡہَا
پھیر لاؤ انہیں
عَلَیَّ
مجھ پر
فَطَفِقَ
تو لگا
مَسۡحًۢا
ہاتھ پھیرنے
بِالسُّوۡقِ
پنڈلیوں پر
وَالۡاَعۡنَاقِ
اور گردنوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

رُدُّوۡہَا
واپس لاؤ انہیں
عَلَیَّ
میرے پاس
فَطَفِقَ مَسۡحًۢا
چنانچہ وہ ہاتھ پھیرنے لگا
بِالسُّوۡقِ
پنڈلیوں پر
وَالۡاَعۡنَاقِ
اور گردنوں پر
Translated by

Juna Garhi

[He said], "Return them to me," and set about striking [their] legs and necks.

ان ( گھوڑوں ) کو دوبارہ میرے سامنے لاؤ! پھر تو پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(آپ نے حکم دیا کہ) کہ ان گھوڑوں کو میرے پاس واپس لاؤ تو آپ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

’’اُنہیں میرے پاس واپس لاؤ۔‘‘ چنانچہ وہ اُن کی پنڈلیوں اورگردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Bring them back to me|" - and he started passing his hands over the shanks and the necks.

پھیر لاؤ ان کو میرے پاس پھر لگا جھاڑنے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(تو اس نے کہا : ) واپس لائو ان کو میرے پاس ! تو اب وہ لگا تلوار مارنے ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(he ordered): “Bring these horses back to me,” and then he began to gently stroke their shanks and necks.

تو ( اس نے حکم دیا کہ ) انہیں میرے پاس واپس لاؤ ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے 35 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اس پر انہوں نے کہا ) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ ، چنانچہ وہ ( ان کی ) پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے ۔ ( ١٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان گھوڑوں کو پھر میرے سامنے لائو وہ لانے گئے تو ان کی ٹانگیں اور گردنیں تلوا رسے کاٹنا شروع کیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(پھر حکم دیا) ان (گھوڑوں) کو میرے پاس واپس لاؤ سو وہ ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(پھر سلیمان (علیہ السلام) نے کہا ذرا) ان کو میرے پاس تو لائو۔ پھر سلیمان (علیہ السلام) نے ان کی گردنوں اور پنڈلیوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کردیا ( یعنی ان کو پیار سے دیکھا)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(بولے کہ) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ۔ پھر ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bring them back Unto me; and he set about slashing their legs and necks.

ان گھوڑوں کو پھر میرے سامنے لاؤ پھر انہوں نے ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو میرے سامنے واپس لاؤ! تو وہ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ( تلوار ) مارنے لگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا: ان ( گھوڑوں ) کو میرے سامنے واپس لے آؤ ، پھر ( ان کی ) پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(حکم دیا) کہ انہیں واپس لاؤ میرے پاس تو ہاتھ پھیرنے لگے ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پھر آپ نے کہا) واپس لاؤ ان کو میرے پاس پھر آپ ہاتھ پھیرنے لگے ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر

Translated by

Noor ul Amin

( سلیمان نے کہا ) کہ ان ( گھوڑوں ) کو دوبارہ میرے سامنے لائو پھرتو آپ نے ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کر دیا ( یعنی ان کو زبح کر دیا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر حکم دیا کہ انہیں میرے پاس واپس لاؤ تو ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگا ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: اُن ( گھوڑوں ) کو میرے پاس واپس لاؤ ، تو انہوں نے ( تلوار سے ) اُن کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹ ڈالیں ( یوں اپنی محبت کو اﷲ کے تقرّب کے لئے ذبح کر دیا )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( حکم دیا ) ان ( گھوڑوں ) کو میرے پاس واپس لاؤ اور وہ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے ( قطع کرنا شروع کیا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Bring them back to me." then began he to pass his hand over (their) legs and their necks.

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "Bring them back to me." Then he started to rub their legs and necks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then he said: "Bring them back to me." Then he began to pass his hand over their legs and their necks.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Bring them back to me; so he began to slash (their) legs and necks.

Translated by

William Pickthall

(Then he said): Bring them back to me, and fell to slashing (with his sword their) legs and necks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"उन्हें मेरे पास वापस लाओ!" फिर वह उन की पिंडलियों और गरदनों पर हाथ फेरने लगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(پھر حشم و خدم کو حکم دیا کہ) ان گھوڑوں کو ذرا پھر تو میرے سامنے لاؤ سو انہوں نے ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر (تلوار سے) ہاتھ صاف کرنا شروع کیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے حکم دیا کہ انہیں میرے پاس واپس لاؤ پھر ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو (اس نے حکم دیا کہ) انہیں میرے پاس واپس لاؤ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردن پر ہاتھ پھیرنے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہیں مجھ پر واپس کرو سو شروع کردیا ان کی پنڈلیوں اور گردنوں کا چھونا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھیر لاؤ ان کو میرے پاس پھر لگا جھاڑنے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ذرا ان گھوڑوں کو پھر تو میرے پاس واپس لائو چناچہ گھوڑوں کی واپسی پر سلیمان نے ان کی گردنوں اور پنڈلیوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا۔