Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 36

سورة ص

فَسَخَّرۡنَا لَہُ الرِّیۡحَ تَجۡرِیۡ بِاَمۡرِہٖ رُخَآءً حَیۡثُ اَصَابَ ﴿ۙ۳۶﴾

So We subjected to him the wind blowing by his command, gently, wherever he directed,

پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا وہ آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَسَخَّرۡنَا
تو مسخر کیا ہم نے
لَہُ
اس کے لیے
الرِّیۡحَ
ہوا کو
تَجۡرِیۡ
جو چلتی تھی
بِاَمۡرِہٖ
اس کے حکم سے
رُخَآءً
نرمی سے
حَیۡثُ
جہاں
اَصَابَ
وہ پہنچنا چاہتا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَسَخَّرۡنَا
تو تابع کردیا ہم نے
لَہُ
اس کے لیے
الرِّیۡحَ
ہوا کو
تَجۡرِیۡ
چلتی تھی
بِاَمۡرِہٖ
اس کے حکم سے
رُخَآءً
نرمی سے
حَیۡثُ
جدھر
اَصَابَ
وہ پہنچنا چاہتا تھا
Translated by

Juna Garhi

So We subjected to him the wind blowing by his command, gently, wherever he directed,

پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا وہ آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ ہم نے ہوا کو ان کے تابع کردیا۔ جہاں آپ کو پہنچنا ہوتا وہ آپ کے حکم پر نرمی کے ساتھ چلتی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم نے اُس کے لیے ہوا کوتابع کر دیا جو اُس کے حکم سے نرمی سے چلتی تھی، جدھروہ پہنچنا چاہتا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then We subjugated the wind for him that blew smoothly on his command to wherever he wished,

پھر ہم نے تابع کردیا اس کے ہوا کو چلتی تھی اس کے حکم سے نرم نرم جہاں پہنچنا چاہتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے اس کے لیے ہوا کو بھی مسخر کردیا وہ اس کے حکم سے چلتی تھی بہت نرمی سے جہاں کہیں کا وہ قصد کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We subjected the wind to him, so that it blew gently at his bidding, wherever he directed it,

تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا 37 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے ہوا کو ان کے قابو میں کردیا جو ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے ہموار ہو کر چلا کرتی تھی ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو ہم نے اس کی دعا قبول کی ہوا کو اس کے اختیار میں کردیا جہاں وہ پہنچنا چاہتا اس کے حکم سے دھیمی دھیمی اسی طرف چلتی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ہم نے ہوا کو ان کے تابع کردیا۔ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ نے فرمایا) تو ہم نے اس طرح ہوا کو ان کے تابع کردیا کہ وہ ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے نرم اور خوش گوار رفتار سے چلتی تھی ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We subjected to him the wind: it ran gently by his command withersoever he directed.

پھر ہم نے ہوا کو ان کے تابع کردیا کہ وہ ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے نرمی سے چلتی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کی خدمت میں لگا دیا ہوا کو ، جو اس کے حکم سے سازگار ہوکر چلتی جہاں کہیں کا وہ قصد کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے ان کے لیے ہوا کو ( ایسا ) مسخر ( تابع فرمان ) کردیا ( کہ ) وہ ان کے حکم سے نرمی ( آہستگی ) سے جس طرف کو وہ چاہتے تھے ، چلاکرتی تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیر فرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے نرم نرم چلنے لگتی ان کے حکم کے مطابق۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو ہم نے ہوا کو بھی ان کا ایسا تابع کردیا کہ وہ ان کے حکم کے مطابق چلتی تھی بڑی (سہولت اور) نرمی کے ساتھ جہاں بھی ان کو پہنچنا ہوتا

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ ہم نے ہواکو ان کے تابع کردیا جہاں آپ کو ( بادبانی کشتی کے ذریعے ) پہنچناہوتاتووہ ( ہوا ) آپ کے حکم پر نرمی سے چلتی اور وہاں پہنچا دیتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی ( ف۵۷ ) جہاں وہ چاہتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے اُن کے لئے ہوا کو تابع کر دیا ، وہ اُن کے حکم سے نرم نرم چلتی تھی جہاں کہیں ( بھی ) وہ پہنچنا چاہتے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان کیلئے ہوا کو مسخر کر دیا تھا جو ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے تھے آرام سے چلتی تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then We subjected the wind to his power, to flow gently to his order, Whithersoever he willed,-

Translated by

Muhammad Sarwar

We made the wind subservient to him, to blow gently wherever he desired at his command

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, We subjected to him the wind; it blew gently by his order wherever he willed,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We made the wind subservient to him; it made his command to run gently wherever he desired,

Translated by

William Pickthall

So We made the wind subservient unto him, setting fair by his command whithersoever he intended.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तब हम ने वायु को उस के लिए वशीभूत कर दिया, जो उस के आदेश से, जहाँ वह पहुँचना चाहता, सरलतापूर्वक चलती थी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم نے انکی دعا قبول کی اور (نیز) ہم نے ہوا کو ان کے تابع کردیا تاکہ وہ ان کے حکم سے جہاں وہ (جانا) چاہتے نرمی سے چلتی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے سلیمان کے لیے ہوا کو مسخر کردیا جدھر وہ چاہتا تھا وہ اس کے حکم سے نرمی سے چلتی تھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کردیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی جدھر وہ چاہتا تھا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے ان کے لیے ہوا کو مسخر کردیا جو ان کے حکم سے نرمی سے چلتی تھی جہاں ان کو جانا ہوتا تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے تابع کردیا اس کے ہوا کو چلتی تھی اس کے حکم سے نرم نرم جہاں پہنچنا چاہتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو ہم نے ہوا کو سلیمان کا تابع کردیا کہ وہ ہوا اس کے حکم سے جہاں وہ جانا چاہتا نرم اور خوشگوار رفتار سے چلتی۔