Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 4

سورة ص

وَ عَجِبُوۡۤا اَنۡ جَآءَہُمۡ مُّنۡذِرٌ مِّنۡہُمۡ ۫ وَ قَالَ الۡکٰفِرُوۡنَ ہٰذَا سٰحِرٌ کَذَّابٌ ۖ﴿ۚ۴﴾

And they wonder that there has come to them a warner from among themselves. And the disbelievers say, "This is a magician and a liar.

اور کافروں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ان ہی میں سے ایک انہیں ڈرانے والا آگیا اور کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعَجِبُوۡۤا
اور انہوں نے تعجب کیا
اَنۡ
کہ
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
مُّنۡذِرٌ
ایک ڈرانے والا
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَقَالَ
اور کہا
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافروں نے
ہٰذَا
یہ ہے
سٰحِرٌ
جادوگر
کَذَّابٌ
سخت جھوٹا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعَجِبُوۡۤا
اور انہوں نے تعجب کیا
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
مُّنۡذِرٌ
خبردار کرنے والا
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
وَقَالَ
اور کہا
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافروں نے
ہٰذَا
یہ ہے
سٰحِرٌ
جادوگر
کَذَّابٌ
بڑا جھوٹا
Translated by

Juna Garhi

And they wonder that there has come to them a warner from among themselves. And the disbelievers say, "This is a magician and a liar.

اور کافروں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ان ہی میں سے ایک انہیں ڈرانے والا آگیا اور کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر اس بات پر متعجب ہیں کہ انہی میں سے ایک ڈرانے والا ان کے پاس آیا ہے اور کافر کہنے لگے کہ : یہ تو جادوگر ہے بڑا جھوٹا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن لوگوں کوتعجب ہواکہ اُن کے پاس ایک خبردارکرنے والااُن ہی میں سے آیا ہے اور کافروں نے کہاکہ یہ جادوگرہے،بڑاجھوٹاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they wonder that a warner has come to them from among themselves. And the disbelievers say, |"This is a magician, a sheer liar.

اور تعجب کرنے لگے اس بات پر کہ آیا ان کے پاس ایک ڈر سنانے والا انہی میں سے اور کہنے لگے منکر یہ جادو گر ہے جھوٹا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہیں بڑا تعجب ہوا ہے کہ ان کے پاس آیا ہے ایک خبردار کرنے والا ان ہی میں سے اور کافر کہتے ہیں کہ یہ ساحر ہے کذاب ّہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They wondered that a warner had come to them from among themselves, and the deniers of the Truth said: “This is a sorcerer, and a big liar.

ان لوگوں کو اس بات پر بڑا تعجب ہوا کہ ایک ڈرانے والا خود انہی میں سے آگیا 4 ۔ منکرین کہنے لگے کہ ‘’ یہ ساحر5 ہے ، سخت جھوٹا ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان ( قریش کے ) لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوا ہے کہ ایک خبردار کرنے والا انہی میں سے آگیا ۔ اور ان کافروں نے یہ کہہ دیا کہ : وہ جھوٹا جادوگر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان کو اس بات پر تعجب آیا کہ انہی میں سے ایک شخص ڈرانے والا ان کے پاس آیا 5 اور کافر کہنے لگے یہ تو جادو گر جھوٹا (لپاٹیا) ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان (ہی) میں سے ایک ڈرانے والے (پیغمبر) آئے اور کافر کہنے لگے یہ شخص جادو گر ہے (اور) جھوٹا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ تعجب کرتے ہیں کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ایک ڈرانے والا آگیا ۔ کافروں نے کہا کہ یہ جادوگر ہے جھوٹا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ہدایت کرنے والا آیا اور کافر کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they marvel that there should come Unto them a warner from among themselves. And the infidels say: this is a magician and a liar!

اور یہ اس پر حیرت کررہے ہیں کہ ان کے پاس ایک ڈرانے والا انہیں میں سے آیا ۔ اور (یہ) کافر کہتے ہیں کہ یہ شخص ساحر ہے کذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاہ کرنے والا آیا ۔ اور کافروں نے کہا: یہ تو ساحر اور جھوٹا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے تعجب کیا ( اس بات پر ) کہ ان کے پاس ان ہی ( کی نسل ) میں سے ایک ڈر سنانے والا آیا ہے اور کافروں نے کہا کہ یہ جادوگر ہے جھوٹا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس انہی میں سے ہدایت کرنے والا آیا اور کافر کہنے لگے ” یہ تو جادوگر ہے جھوٹا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان لوگوں کو تعجب ہو رہا ہے اس بات پر کہ ان کے پاس ایک خبردار کرنے والا آگیا خود انہی میں سے اور کافروں نے کہا یہ تو ایک جادوگر ہے بڑا جھوٹا

Translated by

Noor ul Amin

ان کافروں کو تعجب ہے کہ انہی میں سے ایک ڈرانے وا لاان کے پاس آیا ہے اور کافرکہنے لگے کہ:’’یہ توجادوگرہے بڑاجھوٹا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہیں اس کا اچنبھا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا ( ف۷ ) اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے اس بات پر تعجب کیا کہ ان کے پاس اُن ہی میں سے ایک ڈر سنانے والا آگیا ہے ۔ اور کفّار کہنے لگے: یہ جادوگر ہے ، بہت جھوٹا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اس بات پر تعجب کر رہے ہیں کہ ان کے پاس ایک ڈرانے والا ( پیغمبر ( ص ) ) انہی میں سے آیا ہے اور کافر کہتے ہیں کہ یہ ( شخص ) جادوگر ( اور ) بڑا جھوٹا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So they wonder that a Warner has come to them from among themselves! and the Unbelievers say, "This is a sorcerer telling lies!

Translated by

Muhammad Sarwar

It seems strange to the pagans that a man from their own people should come to them as a Prophet. The unbelievers have said, "He is only a lying magician".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they wonder that a warner has come to them from among themselves. And the disbelievers say: "This is a sorcerer, a liar."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they wonder that there has come to them a warner from among themselves, and the disbelievers say: This is an enchanter, a liar.

Translated by

William Pickthall

And they marvel that a warner from among themselves hath come unto them, and the disbelievers say: This is a wizard, a charlatan.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने आश्चर्य किया इस पर कि उन के पास उन्हीं में से एक सचेतकर्ता आया और इनकार करने वाले कहने लगे, "यह जादूगर है बड़ा झूठा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کفار (قریش) نے اس بات پر تعجب کیا کہ ان کے پاس ان (ہی) میں سے ایک (پیغمبر) ڈرانے والا آ گیا اور کہنے لگے کہ یہ شخص (خوراق میں) ساحر (اور (دعوائے نبوت میں) جھوٹا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کو اس بات پر بڑا تعجب ہوا کہ انہی میں سے ایک ڈرانے والا آگیا ہے۔ کافر کہنے لگے کہ یہ ساحر ہے اور بڑا جھوٹا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ایک ذرانے والا خود انہی میں سے آگیا۔ منکرین کہنے لگے کہ یہ ساحر ہے سخت جھوٹا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے اس بات کا تعجب کیا کہ ان کے پاس انہیں میں سے ایک ڈرانے والا آگیا اور کافروں نے کہا کہ یہ شخص جادوگر ہے بڑا جھوٹا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تعجب کرنے لگے اس بات پر کہ آیا ان کے پاس ایک ڈر سنانے والا انہی میں سے اور کہنے لگے منکر یہ جادوگر ہے جھوٹا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کافروں نے اس بات پر تعجب کیا کہ انہی میں سے ان کے پاس ایک ڈرانے والا آیا اس پر یہ کافرکہنے لگے یہ شخص تو ایک جادوگر ہے جھوٹا۔