Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 44

سورة ص

وَ خُذۡ بِیَدِکَ ضِغۡثًا فَاضۡرِبۡ بِّہٖ وَ لَا تَحۡنَثۡ ؕ اِنَّا وَجَدۡنٰہُ صَابِرًا ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ ؕ اِنَّہٗۤ اَوَّابٌ ﴿۴۴﴾

[We said], "And take in your hand a bunch [of grass] and strike with it and do not break your oath." Indeed, We found him patient, an excellent servant. Indeed, he was one repeatedly turning back [to Allah ].

اور اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک مٹھا ( جھاڑو ) لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بندہ پایا ، وہ بڑا نیک بندہ تھا اور بڑی ہی رغبت رکھنے والا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِب بِّهِ وَلاَ تَحْنَثْ ... And take in your hand a bundle of thin grass and strike therewith (your wife), and break not your oath. Ayub, peace be upon him, got angry with his wife and was upset about something she had done, so he swore an oath that if Allah healed him, he would strike her with one hundred blows. When Allah healed him, how could her service, mercy, compassion and kindness be repaid with a beating? So Allah showed him a way out, which was to take a bundle of thin grass, with one hundred stems, and hit her with it once. Thus he fulfilled his oath and avoided breaking his vow. This was the solution and way out for one who had Taqwa of Allah and turned to Him in repentance. Allah says: ... إِنَّا وَجَدْنَاهُ صَابِرًا نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ Truly, We found him patient. How excellent a servant! Verily, he was ever oft-returning in repentance (to Us)! Allah praised and commanded him, saying, نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ (How excellent a servant! Verily, he was ever oft-returning in repentance (to Us)!) Allah says: ... وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لاَ يَحْتَسِبُ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا ... And whosoever has Taqwa of Allah, He will make a way for him to get out (from every difficulty). And He will provide him from (sources) he never could imagine. And whosoever puts his trust in Allah, then He will suffice him. Verily, Allah will accomplish his purpose. Indeed Allah has set a measure for all things. (65:2-3)

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

44۔ 1 بیماری کے ایام میں خدمت گزار بیوی کسی بات سے ناراض ہو کر حضرت ایوب (علیہ السلام) نے اسے سو کوڑے مارنے کی قسم کھائی تھی، صحت یاب ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا، سو تنکوں والی جھاڑو لے کر ایک مرتبہ اسے مار دے، تیری قسم پوری ہو جائیگی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥١] سیدنا ایوب کا اپنی بیوی کو سزا دینا :۔ آپ کی طویل بیماری (جو صحیح روایات کے مطابق ١٣ سال پر محیط ہے) کے دوران آپ کی سب بیویاں اور اولاد آپ کا ساتھ چھوڑ گئے تھے۔ کیونکہ تنگدستی بھی تھی اور بیماری بھی۔ آپ کی صرف ایک بیوی نے اس طویل عرصہ میں آپ کا ساتھ دیا۔ اس بیوی نے بھی ایک دن کوئی ایسی بات کہہ دی جس سے اللہ کی ناشکری ظاہر ہوتی تھی۔ سیدنا ایوب کو بیوی کی اس بات پر طیش آگیا اور کہنے لگے کہ جب میں تندرست ہوگیا تو تمہاری اس ناشکری کی بات کی پاداش میں تمہیں سو لکڑیاں ماروں گا۔ اب یہ تو ظاہر بات ہے کہ ہر دکھ درد میں آپ کی شریک بیوی سے اگر کوئی ایسی بات نکل بھی گئی ہو تو وہ اتنی قصور وار نہ تھی کہ اسے سو لکڑیاں ماری جائیں۔ یہ تو صرف سیدنا ایوب کی غیرت ایمانی کا تقاضا تھا اور اللہ تعالیٰ تو ہر ایک کو اس کی وسعت کے مطابق ہی تکلیف دیتا ہے۔ چناچہ سیدنا ایوب تندرست ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے خود انہیں تدبیر بتائی کہ ایک جھاڑو لو جس میں سو تنکے ہوں۔ اس سے بس ایک ہی معمولی سی ضرب لگاؤ۔ اور اس طرح اپنی قسم پوری کرلو۔ اس طرح سیدنا ایوب کی قسم بھی پوری ہوگئی اور اس وفادار بیوی پر اللہ کی مہربانی کا تقاضا بھی پورا ہوگیا۔ خ شرعی حیلہ کس صورت میں جائز ہے :۔ یہاں ایک بحث یہ چل نکلی ہے کہ آیا شرعاً حیلہ کرنا جائز ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اپنی ذات سے یا کسی دوسرے سے ظلم کو دفع کرنا مقصود ہو تو اس وقت شرعاً حیلہ کرنا جائز ہے اور اس کی دلیل ایک تو یہی آیت ہے۔ دوسرے اللہ تعالیٰ نے سیدنا یوسف کو خود ایسی تدبیر بتائی تھی کہ جس سے ان کا چھوٹا بھائی بنیامین اپنے سوتیلے بھائیوں کے ظلم و ستم سے محفوظ رہے اور تیسرے درج ذیل حدیث بھی یہ وضاحت کرتی ہے : سعید بن سعد بن عبادہ کہتے ہیں کہ سعد بن عبادہ (یعنی سعید راوی کے باپ) ایک ناقص الخلقت بیمار شخص کو پکڑ کر رسول اللہ کے پاس لائے کہ وہ محلہ کی لونڈیوں میں سے کسی کے ساتھ زنا کر رہا تھا۔ آپ نے فرمایا : کھجور کی ایک بڑی ٹہنی پکڑ کر جس میں سو چھوٹی ٹہنیاں ہوں اور ایک مرتبہ اس کو مارو && (شرح السنہ بحوالہ مشکوٰۃ۔ کتاب الحدود الفصل الثانی) اور یہ حیلہ آپ نے اس لئے اختیار کیا کہ وہ سو درے کھانے کی تاب نہ رکھتا تھا۔ اور اس صورت میں اس کا مرجانا یقینی امر تھا۔ رہے ایسے حیلے جن سے کوئی شرعی حکمت یا مقصد فوت ہو رہا ہو تو ایسے حیلے قطعاً ناجائز بلکہ حرام ہیں جیسے زکوٰۃ کو ساقط کرنے کے لئے یہ حیلہ کرنا کہ سال پورا ہونے سے پہلے مال کا کچھ حصہ کسی دوسرے کو ہبہ کردیا جائے پھر سال گزرنے پر اس سے وہی چیز اپنے حق میں ہبہ کرالی جائے۔ یا کسی عورت کو جبراً اپنے نکاح میں لانے کے لئے عدالت میں جھوٹی شہادتیں بھگتا کر اپنے حق میں فیصلہ لے لیا جائے اور ایسے بہت سے حیلے ہدایہ کی کتاب الحیل میں مذکور ہیں۔ امام بخاری نے ان کا تعاقب بھی کیا ہے کہ ان میں اکثر حیلے ناجائز بلکہ حرام ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In verse 44, it was said: خُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا (Take [ a bundle of ] thin twigs in your hand). This was said in the background when Sayyidna Ayyub (علیہ السلام) intended to fulfill the oath he had taken. But, as his wife had taken good care of him, and had done nothing to deserve being chastised (with one hundred strokes of some stick as sworn by him), Allah Ta’ ala, in His mercy, showed him the way-out as to how he could do it symbolically and still fulfill his oath (as in khulasa-e-Tafsir of Bayan-ul-Qur’ an). Some issues relating to legal aspects of this event are being identified here. Firstly: This event tells us that, should someone declare on oath that he or she would punish someone else to a count of one hundred strokes (using a small, thin, dry branch as beating stick) and then, rather applying one hundred strokes separately, he makes a bundle of all these branches and applies a single strike with it, the oath stands fulfilled. This was the reason why Sayyidna Ayyub (علیہ السلام) was asked to do so. This is also the ruling given by Imam Abu Hanifah. But, as says ` Allamah Ibn-ul-Humam, it is subject to two essential conditions: Firstly, each stick must have made contact with the body of the particular person lengthwise or widthwise. Secondly, it should have caused at least some pain. If the strokes were so light that they caused no pain, the oath will not be fulfilled. When Maulana Thanavi (رح) said in Tafsir Bayan-ul-Qur&an that the oath will not be fulfilled, he probably meant thereby the same thing, that is, if there is no pain at all, or one of the sticks fails to make contact with the body, the oath will not be fulfilled. Otherwise, Hanafi jurists have clearly said that, should the striking be accomplished subject to these two conditions, the oath is fulfilled. (Please see Fath-ul-Qadir, p. 137, v.4). The Islamic Legal Status of Stratagems Secondly: From this verse, we also learn that in order to sidetrack and remain unaffected by something inappropriate or reprehensible, should some legal stratagem be opted for, then, it becomes permissible (known as shar i hilah [ plural: hiyal ] as admissible in the Shari` ah of Islam). It is obvious that the essential requisite of the oath in this event of Sayyidna Ayyub (علیہ السلام) was that he should subject his blessed wife to full one hundred strokes to vacate his oath. But, his wife was innocent. She had taken remarkably good care of Sayyidna Ayyub (علیہ السلام) during the days of his suffering. Therefore, Allah Ta’ ala Himself prompted Sayyidna Ayyub (علیہ السلام) to take to a via media, a hilah or smart escape route (from his predicament), and also made it clear to him that his oath will not stand broken thereby. Therefore, this event provides an argument in favor of the justification of the device of hilah. But, one should remember that such hiyal or stratagems become permissible only when they have not been reduced to an excuse for nullifying the objectives of the Shari` ah. And if the purpose of such hilah is to nullify the right of some genuine holder of right, or to make what is openly haram become halal for one&s own person while the spirit of the prohibited act has been retained intact, then, such a hilah is absolutely impermissible. For instance, there are people who make a hilah to avoid having to pay Zakah. Just before the end of the year, they would pass on their wealth and property into the ownership of their wives. After some time, the wife passes it on into the ownership of her husband. And when the next year is about to close, the husband gifts it to the wife. This way no one remains obligated with the payment of Zakah. Since, doing something like this is an effort to nullify the objectives of the Shari` ah, therefore, it is haram (unlawful) - and perhaps, the curse of this stratagem might as well be more punishing than the curse that would fall as a result of the abandonment of Zakah. (Ruh-ul-Ma’ ani from al-Mabsut of Sarakhsi) Resorting to an oath to do what is inappropriate The third ruling that we come to know from this verse is: If someone utters an oath to do an act that is inappropriate or wrong or impermissible, the oath stands effectively concluded, and should it be broken, one will have to make amends and pay kaffarah (expiation). It is evident enough that, should there have been no kaffarah becoming due in that situation, Sayyidna Ayyub (علیہ السلام) would have not been asked to take to that hilah. But, along with it, one should also bear in mind that in the event one happens to have uttered an oath to do something inappropriate, then, the law of the Shari&ah is that the oath should be broken, and kaffarah should be paid. In a Hadith, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is reported to have said: |"A person who utters an oath, then he decides that doing otherwise is better, then he should invariably do what is better - and pay kaffrah for his oath.|"

(آیت) وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا۔ (تم اپنے ہاتھ میں ایک مٹھا سینکوں کا لو) اس واقعہ کا پس منظر اوپر خلاصہ تفسیر میں آ چکا ہے۔ یہاں اس واقعہ سے متعلق چند مسائل درج کئے جاتے ہیں :۔ پہلا مسئلہ تو یہ ہے کہ اس واقعہ سے یہ معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص کسی کو سو قمچیاں مارنے کی قسم کھالے اور بعد میں سو قمچیاں الگ الگ مارنے کے بجائے تمام قمچیوں کا ایک گٹھا بنا کر ایک ہی مرتبہ مار دے تو اس سے قسم پوری ہوجاتی ہے۔ اسی لئے حضرت ایوب (علیہ السلام) کو ایسا کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہی امام ابوحنیفہ کا مسلک ہے۔ لیکن جیسا کہ علامہ ابن ہمام نے لکھا ہے کہ اس کے لئے دو شرطیں ضروری ہیں۔ ایک تو یہ کہ اس شخص کے بدن پر ہر قمچی طولاً یا عرضاً ضرور لگ جائے۔ دوسرے یہ کہ اس سے کچھ نہ کچھ تکلیف ضرور ہو۔ اگر اتنے ہلکے سے قمچیاں بدن کو لگائی گئیں کہ بالکل تکلیف نہ ہوئی تو قسم پوری نہیں ہوگی۔ حضرت تھانوی نے بیان القرآن میں جو لکھا ہے کہ قسم پوری نہیں ہوگی، تو غالباً اس کی مراد یہی ہے کہ تکلیف بالکل نہ ہو یا کوئی قمچی بدن کو لگ جانے سے رہ جائے اور نہ فقہائے حنیفہ نے تصریح فرمائی ہے کہ اگر مذکورہ دو شرطوں کے ساتھ مارا جائے تو قسم پوری ہوجاتی ہے۔ (ملاحظہ ہو فتح القدیر۔ ص ٧٣١ ج ٤) حیلوں کی شرعی حیثیت : اس آیت سے دوسرا مسئلہ یہ معلوم ہوا کہ کسی نامناسب یا مکروہ بات سے بچنے کیلئے کوئی شرعی حیلہ اختیار کیا جائے تو وہ جائز ہے۔ ظاہر ہے کہ حضرت ایوب (علیہ السلام) کے واقعہ میں قسم کا اصلی تقاضا یہ ہے کہ آپ اپنی زوجہ مطہرہ کو پوری سو قمچیاں ماریں، لیکن چونکہ ان کی زوجہ مطہرہ بےگناہ تھیں اور انہوں نے حضرت ایوب (علیہ السلام) کی بےمثال خدمت کی تھی، اس لئے اللہ تعالیٰ نے خود حضرت ایوب (علیہ السلام) کو ایک حیلہ کی تلقین فرمائی اور یہ تصریح کردی کہ اس طرح ان کی قسم نہیں ٹوٹے گی۔ اس لئے یہ واقعہ حیلہ کے جواز پر دلالت کرتا ہے۔ لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس قسم کے حیلے اسی وقت جائز ہوتے ہیں جبکہ انہیں شرعی مقاصد کے ابطال کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ اور اگر حیلہ کا مقصد یہ ہو کہ کسی حقدار کا حق باطل کیا جائے، یا کسی صریح فعل حرام کو اس کی روح برقرار رکھتے ہوئے اپنے لئے حلال کرلیا جائے تو ایسا حیلہ بالکل ناجائز ہے۔ مثلاً زکوٰة سے بچنے کے لئے بعض لوگ یہ حیلہ کرتے ہیں کہ سال کے ختم ہونے سے ذرا پہلے اپنا مال بیوی کی ملکیت میں دے دیا، پھر کچھ عرصہ کے بعد بیوی نے شوہر کی ملکیت میں دے دیا اور جب اگلا سال ختم ہونے کے قریب ہوا تو پھر شوہر نے بیوی کو ہبہ کردیا۔ اس طرح کسی پر زکوٰة واجب نہیں ہوتی، ایسا کرنا چونکہ مقاصد شرعیہ کو باطل کرنے کی ایک کوشش ہے، اس لئے حرام ہے اور شاید اس کا وبال ترک زکوٰة کے وبال سے زیادہ بڑا ہو۔ (روح المعانی از مبسوط سرخسی) نامناسب کام پر قسم کھانا : تیسرا مسئلہ یہ معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص کسی نامناسب، غلط یا ناجائز فعل پر قسم کھالے تو قسم منعقد ہوجاتی ہے، اور اس کے توڑنے پر بھی کفارہ آتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر اس صورت میں کفارہ نہ آتا تو حضرت ایوب (علیہ السلام) کو یہ حیلہ تلقین نہ فرمایا جاتا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کسی نامناسب کام پر قسم کھالی جائے تو شرعی حکم یہ ہے کہ اسے توڑ کر کفارہ ادا کردیا جائے۔ ایک حدیث میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ :۔ ” جو شخص ایک قسم کھالے، پھر بعد میں اس کی رائے یہ ہو کہ اس قسم کے خلاف عمل کرنا زیادہ بہتر ہے تو اسے چاہئے کہ وہ وہی کام کرے جو بہتر ہو، اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے “

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّہٖ وَلَا تَحْــنَثْ۝ ٠ ۭ اِنَّا وَجَدْنٰہُ صَابِرًا۝ ٠ ۭ نِعْمَ الْعَبْدُ۝ ٠ ۭ اِنَّہٗٓ اَوَّابٌ۝ ٤٤ أخذ الأَخْذُ : حوز الشیء وتحصیله، وذلک تارةً بالتناول نحو : مَعاذَ اللَّهِ أَنْ نَأْخُذَ إِلَّا مَنْ وَجَدْنا مَتاعَنا عِنْدَهُ [يوسف/ 79] ، وتارةً بالقهر نحو قوله تعالی: لا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَوْمٌ [ البقرة/ 255] ( اخ ذ) الاخذ ۔ کے معنی ہیں کسی چیز کو حاصل کرلینا جمع کرلینا اور احاطہ میں لے لینا اور یہ حصول کبھی کسی چیز کو پکڑلینے کی صورت میں ہوتا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ { مَعَاذَ اللهِ أَنْ نَأْخُذَ إِلَّا مَنْ وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهُ } ( سورة يوسف 79) خدا پناہ میں رکھے کہ جس شخص کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سو اہم کسی اور پکڑ لیں اور کبھی غلبہ اور قہر کی صورت میں جیسے فرمایا :۔ { لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ } ( سورة البقرة 255) نہ اس پر اونگھ غالب آسکتی اور نہ ہ نیند ۔ محاورہ ہے ۔ يد الْيَدُ : الجارحة، أصله : وقوله : فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْواهِهِمْ [إبراهيم/ 9] ، ( ی د ی ) الید کے اصل معنی تو ہاتھ کے ہیں یہ اصل میں یدی ( ناقص یائی ) ہے کیونکہ اس کی جمع اید ویدی اور تثنیہ یدیان اور آیت کریمہ : ۔ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْواهِهِمْ [إبراهيم/ 9] تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پر رکھ دئے ۔ ضغث الضِّغْثُ : قبضةُ ريحانٍ ، أو حشیشٍ أو قُضْبَانٍ ، وجمعه : أَضْغَاثٌ. قال تعالی: وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثاً [ ص/ 44] ، وبه شبّه الأحلام المختلطة التي لا يتبيّن حقائقها، قالُوا أَضْغاثُ أَحْلامٍ [يوسف/ 44] : حزم أخلاط من الأحلام . ( ض غ ث) الضغث ۔ ریحان ۔ خشک گھاس یا شاخیں جو انسان کی مٹھی میں آجائیں اس کی جمع اضغاث آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثاً [ ص/ 44] اپنے ہاتھ میں مٹھی پھر گھاس لو ۔ اسی سے ایسے خواب کو جو ملتبس سا ہو اور اس کا مطلب واضح نہ ہو ، اضغاث احلام کہاجاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : قالُوا أَضْغاثُ أَحْلامٍ [يوسف/ 44] انہوں نے کہا یہ تو پریشان سے خواب ہیں ۔ یعنی پریشان اور بےمعنی خوابوں کے پلندے ہیں ۔ ضرب الضَّرْبُ : إيقاعُ شيءٍ علی شيء، ولتصوّر اختلاف الضّرب خولف بين تفاسیرها، كَضَرْبِ الشیءِ بالید، والعصا، والسّيف ونحوها، قال : فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْناقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنانٍ [ الأنفال/ 12] ، فَضَرْبَ الرِّقابِ [ محمد/ 4] ، فَقُلْنا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِها[ البقرة/ 73] ، أَنِ اضْرِبْ بِعَصاكَ الْحَجَرَ [ الأعراف/ 160] ، فَراغَ عَلَيْهِمْ ضَرْباً بِالْيَمِينِ [ الصافات/ 93] ، يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ [ محمد/ 27] ، وضَرْبُ الأرضِ بالمطر، وضَرْبُ الدّراهمِ ، اعتبارا بِضَرْبِ المطرقةِ ، وقیل له : الطّبع، اعتبارا بتأثير السّمة فيه، وبذلک شبّه السّجيّة، وقیل لها : الضَّرِيبَةُ والطَّبِيعَةُ. والضَّرْبُ في الأَرْضِ : الذّهاب فيها وضَرْبُهَا بالأرجلِ. قال تعالی: وَإِذا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ [ النساء/ 101] ، وَقالُوا لِإِخْوانِهِمْ إِذا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ [ آل عمران/ 156] ، وقال : لا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْباً فِي الْأَرْضِ [ البقرة/ 273] ، ومنه : فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقاً فِي الْبَحْرِ [ طه/ 77] ، وضَرَبَ الفحلُ الناقةَ تشبيها بالضَّرْبِ بالمطرقة، کقولک : طَرَقَهَا، تشبيها بالطّرق بالمطرقة، وضَرَبَ الخیمةَ بضرب أوتادها بالمطرقة، وتشبيها بالخیمة قال : ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ [ آل عمران/ 112] ، أي : التحفتهم الذّلّة التحاف الخیمة بمن ضُرِبَتْ عليه، وعلی هذا : وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ [ آل عمران/ 112] ، ومنه استعیر : فَضَرَبْنا عَلَى آذانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَداً [ الكهف/ 11] ، وقوله : فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ [ الحدید/ 13] ، وضَرْبُ العودِ ، والناي، والبوق يكون بالأنفاس، وضَرْبُ اللَّبِنِ بعضِهِ علی بعض بالخلط، وضَرْبُ المَثلِ هو من ضَرْبِ الدّراهمِ ، وهو ذکر شيء أثره يظهر في غيره . قال تعالی: ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا [ الزمر/ 29] ، وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلًا[ الكهف/ 32] ، ضَرَبَ لَكُمْ مَثَلًا مِنْ أَنْفُسِكُمْ [ الروم/ 28] ، وَلَقَدْ ضَرَبْنا لِلنَّاسِ [ الروم/ 58] ، وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا [ الزخرف/ 57] ، ما ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًا[ الزخرف/ 58] ، وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلَ الْحَياةِ الدُّنْيا [ الكهف/ 45] ، أَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحاً [ الزخرف/ 5] . والمُضَارَبَةُ : ضَرْبٌ من الشَّرِكَةِ. والمُضَرَّبَةُ : ما أُكْثِرَ ضربُهُ بالخیاطة . والتَّضْرِيبُ : التّحریضُ ، كأنه حثّ علی الضَّرْبِ الذي هو بعد في الأرض، والاضْطِرَابُ : كثرةُ الذّهاب في الجهات من الضّرب في الأرض، واسْتِضَرابُ الناقةِ : استدعاء ضرب الفحل إيّاها . ( ض ر ب ) الضرب کے معنی ایک چیز کو دوسری چیز پر واقع کرنا یعنی مارنا کے ہیں اور مختلف اعتبارات سے یہ لفظ بہت سے معانی میں استعمال ہوتا ہے (1) ہاتھ لاٹھی تلوار وغیرہ سے مارنا ۔ قرآن میں ہے : فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْناقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنانٍ [ الأنفال/ 12] ان کے سر مارکراڑا دو اور ان کا پور پور مارکر توڑدو ۔ فَضَرْبَ الرِّقابِ [ محمد/ 4] تو انکی گردنین اڑا دو ۔ فَقُلْنا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِها[ البقرة/ 73] تو ہم نے کہا کہ اس بیل کا سا ٹکڑا مقتول کو مارو أَنِ اضْرِبْ بِعَصاكَ الْحَجَرَ [ الأعراف/ 160] اپنی لاٹھی پتھر پر مارو ۔ فَراغَ عَلَيْهِمْ ضَرْباً بِالْيَمِينِ [ الصافات/ 93] پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا اور توڑنا شروع کیا ۔ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ [ محمد/ 27] ان کے مونہوں ۔۔۔۔ پر مارتے ہیں ۔ اور ضرب الارض بالمطر کے معنی بارش پر سنے کے ہیں ۔ اور ضرب الدراھم ( دراہم کو ڈھالنا ) کا محاورہ الضرب بالمطرقۃ کی مناسبت سے استعمال ہوتا ہے ۔ اور نکسال کے سکہ میں اثر کرنے کے مناسبت سے طبع الدرھم کہاجاتا ہے اور تشبیہ کے طور پر انسان کی عادت کو ضریبۃ اور طبیعۃ بھی کہہ دیتے ہیں ۔ ضرب فی الارض کے معنی سفر کرنے کے ہیں ۔ کیونکہ انسان پیدل چلتے وقت زمین پر پاؤں رکھتا ہے ۔ قرآن میں ہے : وَإِذا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ [ النساء/ 101] اور جب سفر کو جاؤ ۔ وَقالُوا لِإِخْوانِهِمْ إِذا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ [ آل عمران/ 156] اور ان کے مسلمان بھائی جب خدا کی راہ میں سفر کریں ۔۔۔۔ تو ان کی نسبت کہتے ہیں ۔ لا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْباً فِي الْأَرْضِ [ البقرة/ 273] اور ملک میں کسی طرف جانے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ اور یہی معنی آیت : فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقاً فِي الْبَحْرِ [ طه/ 77] کے ہیں یعنی انہیں سمندر میں ( خشک راستے سے لے جاؤ ۔ ضرب الفحل ناقۃ ( نرکا مادہ سے جفتی کرنا ) یہ محاورہ ضرب بالمطرقۃ ( ہتھوڑے سے کوٹنا) کی مناسبت سے طرق الفحل الناقۃ کا محاورہ بولا جاتا ہے ۔ ضرب الخیمۃ خیمہ لگانا کیونکہ خیمہ لگانے کیلئے میخوں کو زمین میں ہتھوڑے سے ٹھونکاجاتا ہے اور خیمہ کی مناسبت سے آیت : ۔ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ [ آل عمران/ 112] اور آخر کار ذلت ۔۔۔۔۔۔ ان سے چمٹا دی گئی۔ میں ذلۃ کے متعلق ضرب کا لفظاستعمال ہوا ہے جس کے معنی کہ ذلت نے انہیں اس طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا جیسا کہ کیس شخص پر خیمہ لگا ہوا ہوتا ہے اور یہی معنی آیت : ۔ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ [ آل عمران/ 112] اور ناداری ان سے لپٹ رہی ہے ۔ کے ہیں اور آیت : ۔ فَضَرَبْنا عَلَى آذانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَداً [ الكهف/ 11] تو ہم نے غارکئی سال تک ان کے کانوں پر نیند کا پردہ ڈالے ( یعنی ان کو سلائے ) رکھا ۔ نیز آیت کر یمہ : ۔ فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ [ الحدید/ 13] پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کردی جائیگی ۔ میں ضرب کا لفظ ضرب الخیمۃ کے محاورہ سے مستعار ہے ۔ ضرب العود والنای والبوق عود اور نے بجان یا نر سنگھے میں پھونکنا ۔ ضرب اللبن : اینٹیں چننا، ایک اینٹ کو دوسری پر لگانا ضرب المثل کا محاورہ ضرب الدراھم ماخوذ ہے اور اس کے معنی ہیں : کسی بات کو اس طرح بیان کرنا کہ اس سے دوسری بات کی وضاحت ہو ۔ قرآن میں ہے ۔ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا [ الزمر/ 29] خدا ایک مثال بیان فرماتا ہے ۔ وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلًا[ الكهف/ 32] اور ان سے ۔۔۔۔۔۔۔ قصہ بیان کرو ۔ ضَرَبَ لَكُمْ مَثَلًا مِنْ أَنْفُسِكُمْ [ الروم/ 28] وہ تمہارے لئے تمہارے ہی حال کی ایک مثال بیان فرماتا ہے ۔ وَلَقَدْ ضَرَبْنا لِلنَّاسِ [ الروم/ 58] اور ہم نے ۔۔۔۔۔۔۔ ہر طرح مثال بیان کردی ہے ۔ وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا[ الزخرف/ 57] اور جب مریم (علیہ السلام) کے بیٹے ( عیسٰی کا حال بیان کیا گیا ۔ ما ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًا[ الزخرف/ 58] انہوں نے عیسٰی کی جو مثال بیان کی ہے تو صرف جھگڑنے کو وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلَ الْحَياةِ الدُّنْيا[ الكهف/ 45] اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو ۔ أَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحاً [ الزخرف/ 5] بھلا ( اس لئے کہ تم حد سے نکلے ہوے لوگ ہو ) ہم تم کو نصیحت کرنے سے باز رہیں گے ۔ المضاربۃ ایک قسم کی تجارتی شرکت ( جس میں ایک شخص کا سرمایہ اور دوسرے کی محنت ہوتی ہے اور نفع میں دونوں شریک ہوتے ہیں ) المضربۃ ( دلائی رضائی ) جس پر بہت سی سلائی کی گئی ہو ۔ التضریب اکسانا گویا اسے زمین میں سفر کی ترغیب دی جاتی ہے ۔ الا ضطراب کثرت سے آنا جانا حرکت کرنا یہ معنی ضرب الارض سے ماخوذ ہیں ۔ استضرب الناقۃ سانڈھے نے ناقہ پر جفتی کھانے کی خواہش کی ۔ حنث قال اللہ تعالی: وَكانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ [ الواقعة/ 46] ، أي : الذّنب المؤثم، وسمّي الیمین الغموس حنثا لذلک، وقیل : حَنِثَ «1» في يمينه إذا لم يف بها، وعبّر بالحِنْثِ عن البلوغ، لمّا کان الإنسان عنده يؤخذ بما يرتكبه خلافا لما کان قبله، فقیل : بلغ فلان الحنث . والمُتَحَنِّث : النافض عن نفسه الحنث، نحو : المتحرّج والمتأثّم . ( ح ن ث ) الحنث ، گناہ ، نافرمانی ، قرآن میں ہے ۔ وَكانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ [ الواقعة/ 46] اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے ۔ اس لئے ( بمین غموص ) جھوٹی قسم کو حنث کہاجاتا ہے ۔ اور حنث فی یمینہ کے معنی قسم توڑنے کے ہیں اور جنث کا معنی سن بلوغت کے بھی آتے ہیں کیونکہ اس عمر میں انسان جو گناہ کریگا اس پر اسے مواخذہ ہوگا ۔ کہا جاتا ہے بلغ فلان الحنث فلاں بالغ ہوگیا ۔ المتنحث وہ شخص جو اپنے سے گناہ کو دور کرنے کے لئے عبادت کرے جیسے متحرج اور متائم کا صیغہ استعمال ہوتا ہے ۔ وجد الوجود أضرب : وجود بإحدی الحواسّ الخمس . نحو : وَجَدْتُ زيدا، ووَجَدْتُ طعمه . ووجدت صوته، ووجدت خشونته . ووجود بقوّة الشّهوة نحو : وَجَدْتُ الشّبع . ووجود بقوّة الغضب کو جود الحزن والسّخط . ووجود بالعقل، أو بواسطة العقل کمعرفة اللہ تعالی، ومعرفة النّبوّة، وما ينسب إلى اللہ تعالیٰ من الوجود فبمعنی العلم المجرّد، إذ کان اللہ منزّها عن الوصف بالجوارح والآلات . نحو : وَما وَجَدْنا لِأَكْثَرِهِمْ مِنْ عَهْدٍ وَإِنْ وَجَدْنا أَكْثَرَهُمْ لَفاسِقِينَ [ الأعراف/ 102] . ( و ج د ) الو جود ( ض) کے معنی کسی چیز کو پالینا کے ہیں اور یہ کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے حواس خمسہ میں سے کسی ایک حاسہ کے ساتھ اور اک کرنا جیسے وجدت طعمہ ( حاسہ ذوق ) وجدت سمعہ ( حاسہ سمع ) وجدت خثومتہ حاسہ لمس ) قوی باطنہ کے ساتھ کسی چیز کا ادراک کرنا ۔ جیسے وجدت الشبع ( میں نے سیری کو پایا کہ اس کا تعلق قوت شہو یہ کے ساتھ ہے ۔ وجدت الحزن وا لسخط میں نے غصہ یا غم کو پایا اس کا تعلق قوت غضبہ کے ساتھ ہے ۔ اور بذریعہ عقل کے کسی چیز کو پالیتا جیسے اللہ تعالیٰ یا نبوت کی معرفت کہ اسے بھی وجدان کہا جاتا ہے ۔ جب وجود پالینا ) کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی جائے تو اس کے معنی محض کسی چیز کا علم حاصل کرلینا کے ہوتے ہیں کیونکہ ذات باری تعالیٰ جوارح اور آلات کے ذریعہ کسی چیز کو حاصل کرنے سے منزہ اور پاک ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ وَما وَجَدْنا لِأَكْثَرِهِمْ مِنْ عَهْدٍ وَإِنْ وَجَدْنا أَكْثَرَهُمْ لَفاسِقِينَ [ الأعراف/ 102] اور ہم نے ان میں سے اکثروں میں عہد کا نباہ نہیں دیکھا اور ان میں اکثروں کو ( دیکھا تو ) بد عہد دیکھا ۔ صبر الصَّبْرُ : الإمساک في ضيق، والصَّبْرُ : حبس النّفس علی ما يقتضيه العقل والشرع، أو عمّا يقتضیان حبسها عنه، وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِراتِ [ الأحزاب/ 35] ، وسمّي الصّوم صبرا لکونه کالنّوع له، وقال عليه السلام :«صيام شهر الصَّبْرِ وثلاثة أيّام في كلّ شهر يذهب وحر الصّدر» ( ص ب ر ) الصبر کے معنی ہیں کسی کو تنگی کی حالت میں روک رکھنا ۔ لہذا الصبر کے معنی ہوئے عقل و شریعت دونوں یا ان میں سے کسی ایک کے تقاضا کے مطابق اپنے آپ کو روک رکھنا ۔ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِراتِ [ الأحزاب/ 35] صبر کرنے والے مرو اور صبر کرنے والی عورتیں اور روزہ کو صبر کہا گیا ہے کیونکہ یہ بھی ضبط نفس کی ایک قسم ہے چناچہ آنحضرت نے فرمایا «صيام شهر الصَّبْرِ وثلاثة أيّام في كلّ شهر يذهب وحر الصّدر» ماه رمضان اور ہر ماہ میں تین روزے سینہ سے بغض کو نکال ڈالتے ہیں نعم ( مدح) و «نِعْمَ» كلمةٌ تُسْتَعْمَلُ في المَدْحِ بإِزَاءِ بِئْسَ في الذَّمّ ، قال تعالی: نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ [ ص/ 44] ، فَنِعْمَ أَجْرُ الْعامِلِينَ [ الزمر/ 74] ، نِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ [ الأنفال/ 40] ( ن ع م ) النعمۃ نعم کلمہ مدح ہے جو بئس فعل ذم کے مقابلہ میں استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ [ ص/ 44] بہت خوب بندے تھے اور ( خدا کی طرف ) رجوع کرنے والے تھے ۔ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعامِلِينَ [ الزمر/ 74] اور اچھے کام کرنے والوں کا بدلہ بہت اچھا ہے ۔ نِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ [ الأنفال/ 40] وہ خوب حمایتی اور خوب مدد گار ہے عبد والعَبْدُ يقال علی أربعة أضرب : الأوّل : عَبْدٌ بحکم الشّرع، وهو الإنسان الذي يصحّ بيعه وابتیاعه، نحو : الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ [ البقرة/ 178] ، وعَبْداً مَمْلُوكاً لا يَقْدِرُ عَلى شَيْءٍ [ النحل/ 75] . الثاني : عَبْدٌ بالإيجاد، وذلک ليس إلّا لله، وإيّاه قصد بقوله : إِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّماواتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمنِ عَبْداً [ مریم/ 93] . والثالث : عَبْدٌ بالعِبَادَةِ والخدمة، والناس في هذا ضربان : عبد لله مخلص، وهو المقصود بقوله : وَاذْكُرْ عَبْدَنا أَيُّوبَ [ ص/ 41] ، إِنَّهُ كانَ عَبْداً شَكُوراً [ الإسراء/ 3] ، نَزَّلَ الْفُرْقانَ عَلى عَبْدِهِ [ الفرقان/ 1] ، عَلى عَبْدِهِ الْكِتابَ [ الكهف/ 1] ، إِنَّ عِبادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطانٌ [ الحجر/ 42] ، كُونُوا عِباداً لِي[ آل عمران/ 79] ، إِلَّا عِبادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ [ الحجر/ 40] ، وَعَدَ الرَّحْمنُ عِبادَهُ بِالْغَيْبِ [ مریم/ 61] ، وَعِبادُ الرَّحْمنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْناً [ الفرقان/ 63] ، فَأَسْرِ بِعِبادِي لَيْلًا[ الدخان/ 23] ، فَوَجَدا عَبْداً مِنْ عِبادِنا[ الكهف/ 65] . وعَبْدٌ للدّنيا وأعراضها، وهو المعتکف علی خدمتها ومراعاتها، وإيّاه قصد النّبي عليه الصلاة والسلام بقوله : «تعس عَبْدُ الدّرهمِ ، تعس عَبْدُ الدّينار» وعلی هذا النحو يصحّ أن يقال : ليس كلّ إنسان عَبْداً لله، فإنّ العَبْدَ علی هذا بمعنی العَابِدِ ، لکن العَبْدَ أبلغ من العابِدِ ، والناس کلّهم عِبَادُ اللہ بل الأشياء کلّها كذلك، لکن بعضها بالتّسخیر وبعضها بالاختیار، وجمع العَبْدِ الذي هو مُسترَقٌّ: عَبِيدٌ ، وقیل : عِبِدَّى وجمع العَبْدِ الذي هو العَابِدُ عِبَادٌ ، فالعَبِيدُ إذا أضيف إلى اللہ أعمّ من العِبَادِ. ولهذا قال : وَما أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ [ ق/ 29] ، فنبّه أنه لا يظلم من يختصّ بِعِبَادَتِهِ ومن انتسب إلى غيره من الّذين تسمّوا بِعَبْدِ الشمس وعَبْدِ اللّات ونحو ذلك . ويقال : طریق مُعَبَّدٌ ، أي : مذلّل بالوطء، وبعیر مُعَبَّدٌ: مذلّل بالقطران، وعَبَّدتُ فلاناً : إذا ذلّلته، وإذا اتّخذته عَبْداً. قال تعالی: أَنْ عَبَّدْتَ بَنِي إِسْرائِيلَ [ الشعراء/ 22] . العبد بمعنی غلام کا لفظ چار معنی میں استعمال ہوتا ہے ۔ ( 1 ) العبد بمعنی غلام یعنی وہ انسان جس کی خریدنا اور فروخت کرنا شرعا جائز ہو چناچہ آیات کریمہ : ۔ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ [ البقرة/ 178] اور غلام کے بدلے غلام عَبْداً مَمْلُوكاً لا يَقْدِرُ عَلى شَيْءٍ [ النحل/ 75] ایک غلام ہے جو بالکل دوسرے کے اختیار میں ہے ۔ میں عبد کا لفظ اس معنی میں استعمال ہوا ہے ( 2 ) العبد بالایجاد یعنی وہ بندے جسے اللہ نے پیدا کیا ہے اس معنی میں عبودیۃ اللہ کے ساتھ مختص ہے کسی دوسرے کی طرف نسبت کرنا جائز نہیں ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : ۔ إِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّماواتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمنِ عَبْداً [ مریم/ 93] تمام شخص جو آسمان اور زمین میں ہیں خدا کے روبرو بندے ہوکر آئیں گے ۔ میں اسی معنی کی طرح اشارہ ہے ۔ ( 3 ) عبد وہ ہے جو عبارت اور خدمت کی بدولت عبودیت کا درجہ حاصل کرلیتا ہے اس لحاظ سے جن پر عبد کا لفظ بولا گیا ہے وہ دوقسم پر ہیں ایک وہ جو اللہ تعالیٰ کے مخلص بندے بن جاتے ہیں چناچہ ایسے لوگوں کے متعلق فرمایا : ۔ وَاذْكُرْ عَبْدَنا أَيُّوبَ [ ص/ 41] اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو ۔ إِنَّهُ كانَ عَبْداً شَكُوراً [ الإسراء/ 3] بیشک نوح (علیہ السلام) ہمارے شکر گزار بندے تھے نَزَّلَ الْفُرْقانَ عَلى عَبْدِهِ [ الفرقان/ 1] جس نے اپنے بندے پر قرآن پاک میں نازل فرمایا : ۔ عَلى عَبْدِهِ الْكِتابَ [ الكهف/ 1] جس نے اپنی بندے ( محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) پر یہ کتاب نازل کی ۔ إِنَّ عِبادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطانٌ [ الحجر/ 42] جو میرے مخلص بندے ہیں ان پر تیرا کچھ زور نہیں ۔ كُونُوا عِباداً لِي[ آل عمران/ 79] کہ میری بندے ہوجاؤ ۔ إِلَّا عِبادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ [ الحجر/ 40] ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں ۔ وَعَدَ الرَّحْمنُ عِبادَهُ بِالْغَيْبِ [ مریم/ 61] جس کا خدا نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے ۔ وَعِبادُ الرَّحْمنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْناً [ الفرقان/ 63] اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں فَأَسْرِ بِعِبادِي لَيْلًا[ الدخان/ 23] ہمارے بندوں کو راتوں رات نکال لے جاؤ ۔ فَوَجَدا عَبْداً مِنْ عِبادِنا[ الكهف/ 65]( وہاں ) انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ دیکھا ۔ ( 2 ) دوسرے اس کی پر ستش میں لگے رہتے ہیں ۔ اور اسی کی طرف مائل رہتے ہیں چناچہ ایسے لوگوں کے متعلق ہی آنحضرت نے فرمایا ہے تعس عبد الدرھم تعس عبد الدینا ر ) درہم دینار کا بندہ ہلاک ہو ) عبد کے ان معانی کے پیش نظر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ہر انسان اللہ کا بندہ نہیں ہے یعنی بندہ مخلص نہیں ہے لہذا یہاں عبد کے معنی عابد یعنی عبادت گزار کے ہیں لیکن عبد عابد سے زیادہ بلیغ ہے اور یہ بھی کہہ سکتے ہیں : ۔ کہ تمام لوگ اللہ کے ہیں یعنی اللہ ہی نے سب کو پیدا کیا ہے بلکہ تمام اشیاء کا یہی حکم ہے ۔ بعض بعض عبد بالتسخیر ہیں اور بعض عبد بالا اختیار اور جب عبد کا لفظ غلام کے معنی میں استعمال ہو تو اس کی جمع عبید یا عبد آتی ہے اور جب عبد بمعنی عابد یعنی عبادت گزار کے ہو تو اس کی جمع عباد آئے گی لہذا جب عبید کی اضافت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو تو یہ عباد سے زیادہ عام ہوگا یہی وجہ ہے کہ آیت : وَما أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ [ ق/ 29] اور ہم بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتے میں عبید سے ظلم کی نفی کر کے تنبیہ کی ہے وہ کسی بندے پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا خواہ وہ خدا کی پرستش کرتا ہو اور خواہ عبدالشمس یا عبد اللات ہونے کا مدعی ہو ۔ ہموار راستہ ہموار راستہ جس پر لوگ آسانی سے چل سکیں ۔ بعیر معبد جس پر تار کول مل کر اسے خوب بد صورت کردیا گیا ہو عبدت فلان میں نے اسے مطیع کرلیا محکوم بنالیا قرآن میں ہے : ۔ أَنْ عَبَّدْتَ بَنِي إِسْرائِيلَ [ الشعراء/ 22] کہ تم نے بنی اسرائیل کو محکوم بنا رکھا ہے ۔ أوب الأَوْبُ : ضرب من الرجوع، وذلک أنّ الأوب لا يقال إلا في الحیوان الذي له إرادة، والرجوع يقال فيه وفي غيره، يقال : آب أَوْباً وإِيَاباً ومَآباً. قال اللہ تعالی: إِنَّ إِلَيْنا إِيابَهُمْ [ الغاشية/ 25] وقال : فَمَنْ شاءَ اتَّخَذَ إِلى رَبِّهِ مَآباً [ النبأ/ 39] ، والمآب : المصدر منه واسم الزمان والمکان . قال اللہ تعالی: وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ [ آل عمران/ 14] ، ( او ب ) الاوب ۔ گو اس کے معنی رجوع ہونا کے ہیں لیکن رجوع کا لفظ عام ہے جو حیوان اور غیر حیوان دونوں کے لوٹنے پر بولا جاتا ہے ۔ مگر اواب کا لفظ خاص کر حیوان کے ارادہ لوٹنے پر بولا جاتا ہے ۔ اب اوبا ویابا ومآبا وہ لوٹ آیا قرآن میں ہے ۔ { إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ } ( سورة الغاشية 25) بیشک ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے ۔ { فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ مَآبًا } ( سورة النبأ 39) اپس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانا بنائے ۔ المآب۔ یہ مصدر ( میمی ) ہے اور اسم زمان اور مکان بھی ۔ قرآن میں ہے :۔ { وَاللهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ } ( سورة آل عمران 14) اور اللہ کے پاس اچھا ٹھکانا ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

حضرت ایوب (علیہ السلام) کا قسم نہ توڑنے کا حیلہ قول باری ہے (وخذ بیدک ضغثا فاضرب بہ ولا تحنث ۔ اور اپنے ہاتھ میں ایک مٹھا سینکوں کا لے لو اور اس سے مارو اور اپنی قسم نہ توڑو ) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ایوب (علیہ السلام) کی بیوی کو ابلیس نے کہا تھا۔” اگر میں نہیں شفادے دوں تو تم مجھ سے یہ کہنا کہ تم نے شفا دی ہے۔ “ بیوی نے یہ بات حضرت ایوب کو بتادی جسے سن کر آپ کو غصہ آیا اور آپ نے قسم کھالی کہ اگر اللہ مجھے شفا دے گا تو میں تمہیں سو کوڑے لگائوں گا۔ پھر آپ نے سو کے قریب سخت شاخ کے اوپر نکلنے والی باریک ٹہنیاں لیں ان کا مٹھا بنایا اور اس سے ایک دفعہ بیوی کے جسم پر ضرب لگائی ان باریک ٹہنیوں کو شماریخ کہا جاتا ہے۔ عطا کا قول ہے کہ تمام لوگوں کے لئے بھی یہی حکم ہے۔ ہمیں عبداللہ بن محمد بن اسحاق نے روایت بیان کی ، انہیں حسن بن ابی الربیع نے، انہیں عبدالرزاق نے، انہیں معمر نے قتادہ سے اس آیت کی تفسیر میں بیان کیا ہے کہ حضرت ایوب (علیہ السلام) نے ایک شاخ لی جس میں ننانوے مزید شاخیں تھیں اور اس شاخ کو ملا کر کل سو لکڑیاں ہوگئیں اور اس شاخ سے اپنی بیوی کو ایک ضرب لگائی، اس کی وجہ یہ تھی کہ شیطان نے بیوی کو اس بات پر تیار کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے کہیں کہ وہ فلاں فلاں کلمات اپنی زبان سے کہیں۔ چناچہ بیوی نے ان سے یہ کلمات اپنی زبان سے ادا کرنے کے لئے کہا ، جسے سن کر حضرت ایوب (علیہ السلام) نے بیوی کی پٹائی کی قسم کھالی۔ چناچہ آپ نے اپنی قسم پوری کرنے اور بیوی کی پٹائی میں تخفیف کرنے کی خاطر اس شاخ سے ان کے جسم پر ایک ضرب لگادی۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ آیت میں اس امر پر دلالت موجود ہے کہ جو شخ اپنے غلام کو دس چھڑی مارنے کی قسم کھالے اور پھر دس چھڑیاں جمع کرکے ایک دفعہ اسے ضرب لگائے تو اس کی قسم پوری ہوجائے گی بشرطیکہ دس چھڑیاں پوری کی پوری لگ جائیں۔ کیونکہ قول باری ہے (وخذ بیدک ضغثا فاضرب بہ ولا تحنث) ضغث ایک مٹھے لکڑی یا کوڑے یا نرم شاخوں وغیرہ کو کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بتادیا کہ قسم کھانے والا جب یہ کرے گا اس کی قسم پوری ہوجائے گی کیونکہ قول باری ہے (ولا تحنث) آرائے ائمہ اس بارے میں فقہاء کے مابین اختلاف رائے ہے۔ امام ابوحنیفہ، امام ابویوسف، امام محمد اور زفر کا قول ہے کہ اگر قسم کھانے والا ایک مٹھے سے ایک دفعہ ضرب لگائے گا بشرطیکہ مٹھے کی ہر لکڑی وغیرہ اسے لگ جائے تو اس کی قسم پوری ہوجائے گی۔ امام مالک اور لیث کا قول ہے کہ اس کی قسم پوری نہیں ہوگی۔ لیکن ان کا یہ قول کتاب اللہ کے خلاف ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی ہے کہ قسم کھانے والا اگر اس طرح کرلے گا تو وہ حانث نہیں ہوگا۔ مجاہد سے مروی ہے کہ یہ طریق کار صرف حضرت ایوب (علیہ السلام) کے لئے مخصوص تھا جبکہ عطاء کا قول ہے کہ یہ تمام لوگوں کے لئے ہے۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ پہلے قول کی صحت پر آیت کی دلالت دو وجوہ سے واضح ہے۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ جو شخص یہ طریق کا ر اختیار کرے گا وہ اپنی مشروط تعداد کے ساتھ ضارب یعنی ضرب لگانے والا کہلائے گا اور یہ بات اس کی قسم پوری ہوجانے کی مقتضی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ایسا شخص حانث نہیں ہوگا کیونکہ قول باری ہے (ولا تحنث) ۔ جو حضرات امام مالک کے مسلک کے حق میں استدلال کرتے ہیں ان کا خیال ہے کہ آیت میں مذکورہ طریق کار صرف حضرت ایوب (علیہ السلام) کے لئے مخصوص تھا اس لئے کہ قول باری ہے (فاضرب بہ ولا تحنث) جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب سے حنث کو ساقط کردیا تو ان کی حیثیت اس شخص کی طرح ہوگئی جس پر کفارہ لازم ہوگیا تھا اور اس نے یہ کفارہ ادا کردیا تھا یا اس شخص کی طرح جس نے کسی چیز کی قسم ہی نہیں کھائی تھی۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ یہ استدلال ظاہری طور پر ساقط اور بےمعنی ہے۔ کوئی سمجھدار آدمی اس قسم کا استدلال نہیں کرسکتا کیونکہ اس میں نہ صرف تناقض اور استحالہ ہے بلکہ یہ ظاہر کتاب کے بھی خلاف ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی ہے کہ قسم کھانے والا جب یہ کرلے تو وہ حانث نہیں ہوگا۔ قسم کے اندر دو باتیں ہوتی ہیں۔ قسم کا پورا ہونا یا اس کا ٹوٹ جانا۔ جب اللہ تعالیٰ نے یہ بتادیا کہ ایسا شخص حانث نہیں ہوتا تو گویا اس نے یہ بتادیا کہ اس کی قسم پوری ہوگئی کیونکہ ان دونوں کے درمیان کوئی تیسری بات نہیں ہوتی۔ اس استدلال کے تناقض اور استحالہ کی وجہ یہ ہے کہ یہ استدلال اس امر کا موجب ہے کہ جو شخص اپنی قسم اس طرح پوری کرلے کہ جس چیز کی اس نے قسم کھائی تھی اسے کر گزرے تو اس کی حیثیت اس شخص کی طرح ہوجائے گی جس پر مستدل کے بقول حنث کے سقوط کی بنا پر کفارہ واجب ہوگیا ہو۔ اگر یہ طریق کار حضرت ایوب (علیہ السلام) کے ساتھ خاص ہوتا اور اس کی حیثیت ایک عبادت کی ہوتی جس کا بجالانا صرف ان کی ذات تک محدود ہوتا اور دوسرے اس میں شریک نہ ہوتے تو اس صورت میں اللہ تعالیٰ کو چاہیے تھا کہ حضرت ایوب (علیہ السلام) سے حنث کو ساقط کردیتا اور ان پر کوئی چیز لازم نہ کرتا خواہ انہوں نے اپنی بیوی کو ضرب نہ بھی لگائی ہوتی۔ اس صورت میں بیوی کو ضرب لگانے کے حکم الٰہی کے کوئی معنی نہ ہوتے کیونکہ ضرب لگا کر بھی حضرت ایوب اپنی قسم پوری کرنے والے نہ ہوتے۔ اس مستدل کا خیال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ مختلف اوقات میں جس کو امر تعبدی کے طور پر جو حکم دینا چاہے دے سکتا ہے چناچہ زانی کو ضرب لگانے کا جو حکم ہمیں ملا ہے اس کے متعلق اس مستدل کا قول ہے کہ اگر اسے نرم شاخوں کے مٹھے سے ایک ضرب لگائی جائے تو یہ حد نہیں کہلائے گی۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ اگر زانی کو نرم شاخوں کے مٹھے سے ضرب لگائی جائے تو اس صورت میں اس کا جواز نہیں ہوگا۔ جب زانی صحت مند اور تندرست ہو لیکن اگر بیمار ہو تو اس کا جواز ہوگا بشرطیکہ اس کی جان کو خطرہ ہو ۔ کیونکہ زانی کی صحت مند ہونے کی صورت میں اگر ان نرم شاخوں سے علیحدہ علیحدہ اسے ضرب لگائی جاتی تو یہ جائز نہ ہوتی اور اگر کچھ کوڑے اکٹھے کرلیے جاتے اور ان سے اسے ضرب لگائی جاتی اور ہر کوڑا اسے لگ جاتا تو اس صورت میں گنتی پوری کرنے کے لئے ان ہی کوڑوں کے ذریعہ اس پر ضرب کا اعادہ کیا جاتا اور اگر کوڑے پہلے ہی اکھٹے ہوتے تو جمع اور تفریق کی حالت میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ لیکن بیماری کی حالت میں یہ جائز ہے کہ نرم شاخوں یا تازیانوں کی ضرب پر اقتصار کرلیاجائے اس صورت میں انہیں اکٹھا کرکے ایک ضرب لگانا جائز ہے۔ اس بارے میں ایک روایت بھی موجود ہے جو ہمیں محمد بن بکر نے بیان کی ہے، انہیں ابودائود نے، انہیں احمد بن سعید الہمدانی نے، انہیں ابن وہب نے، انہیں یونس نے ابن شہاب سے، انہیں ابوامامہ بن سہل بن حنیف نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک انصاری صحابی سے کہ ایک انصاری شخص بیمار پڑگئے اور ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئے، اتفاق سے ایک لونڈی کسی کام سے ان کے پاس گئی۔ اسے دیکھ کر ان پر شہوت کا غلبہ ہوگیا اور اس کے ساتھ بدکاری کے مرتکب ہوگئے۔ جب ان کی برادری کے لوگ ان کی عیادت کو آئے تو انہوں نے ان لوگوں کو ساری بات بتادی اور یہ بھی کہا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جاکر فتویٰ پوچھیں ۔ لوگوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا اور یہ بھی عرض کیا اسے جو کمزوری اور بیماری لاحق ہے وہ ہمیں کسی میں نظر نہیں آئی اگر ہم اسے آپ کے پاس اٹھا کر لائیں تو اس کی ہڈیاں الگ الگ ہوجائیں وہ تو ہڈیوں کا ڈھانچہ ہے۔ یہ سن کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ سو شماریخ یعنی سخت شاخ پر نکلنے والی باریک اور نرم شاخیں لی جائیں اور ان سے اس کے جسم پر صرف ایک ضرب لگادی جائے۔ اسے بکیربن عبداللہ بن الاشج نے ابوامامہ بن سہل سے، اور انہوں نے سعید بن سعد سے روایت کی ہے اس میں الفاظ یہ ہیں۔ ” ایک غتکال (کھجور کا گچھا) لے لو جس میں سو پتلی اور نرم شاخیں ہوں اور اس سے ایک دفعہ مارو۔ “ چناچہ لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ اس شخص کا نام سعید بن سعد بن عبادہ تھا، انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تھا۔ ابوامامہ بن سہل بن حنیف حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں پیدا ہوئے تھے۔ فصل شوہر تادیب کے طور پر بیوی کی پٹائی کرسکتا ہے آیت زیر بحث میں اس بات پر دلالت موجود ہے کہ شوہر تادیب کے طور پر اپنی بیوی کی پٹائی کرسکتا ہے۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو حضرت ایوب (علیہ السلام) اپنی بیوی کو مارنے کی قسم نہ کھاتے اور ان کی پٹائی نہ کرتے۔ نیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس حلف کی بناء پر انہیں اپنی بیوی کو ضرب لگانے کا حکم نہ دیا جاتا۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کی پٹائی کی اباحت کا جو حکم بیان کیا ہے وہ اس صورت میں ہے جب عورت کی طرف سے سرکشی اور نفرت کا اظہار ہو چناچہ ارشاد ہے (واللاتی تخافون نشوزھن اور وہ عورتیں جن کی سرکشی اور نفرت کا تمہیں خوف ہو) تاقول باری (واضربوھن اور ان کی پٹائی کرو) حضرت ایوب علیہالسلام کا جو واقعہ بیان کیا گیا ہے وہ اس پر دلالت کرتا ہے کہ بیوی کو ان کی پٹائی تادیب کی بنا پر تھی۔ بیوی کی طرف سے سرکشی اور نفرت کے اظہار کی بنا پر نہیں تھی۔ قول باری (الرجال قوامون علی النساء مرد عورتوں پر قوام ہیں) کے سلسلے میں جس واقعہ کی روایت ہے اس کی دلالت بھی حضرت ایوب (علیہ السلام) کے واقعہ کی دلالت کی طرح ہے کیونکہ یہ روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں اپنی بیوی کو ایک طمانچہ ماردیا۔ بیوی کے رشتہ داروں نے قصاص لینے کا ارادہ کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت (الرجال قوامون علی النساء) تا آخر آیت نازل فرمائی۔ آیت میں یہ دلیل بھی موجود ہے کہ ایک شخص کسی چیز کی قسم کھالے اور اس میں استثناء نہ کرے۔ حضرت ایوب (علیہ السلام) نے قسم کھائی تھی اور اپنی قسم میں کوئی استثناء نہیں کیا تھا اس کی نظیر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت میں موجود ہے۔ اشعر یین نے آپ سے سواری کے لئے جانور مانگے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب میں فرمایا : ” بخدا ! میں تمہیں سواری کے لئے جانور نہیں دوں گا۔ “ آپ نے اپنی قسم میں استثناء نہیں کیا۔ پھر اس کے بعد انہیں جانور دے دیے اور فرمایا : ” جو شخص کسی بات کی قسم کھالے اور پھر اسے دوسری بات بہتر نظر آئے تو اسے چاہیے کہ دوسری بات اختیار کرلے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردے۔ آیت میں یہ دلیل موجود ہے کہ جو شخص کسی چیز کی قسم کھالے اور پھر اسے دوسری بات بہتر نظر آئے اور جس چیز کی اس نے قسم کھائی تھی وہ کر ڈالے تو اس پر کفارہ لازم آئے گا۔ اس لئے کہ اس صورت میں اگر کفارہ لازم نہ ہوتا تو حضرت ایوب (علیہ السلام) اس بات کو چھوڑ دیتے جس کی انہوں نے قسم کھائی تھی۔ اور انہیں اپنی بیوی کو سینکوں کے مٹھے سے مارنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ یہ بات ان لوگوں کے قول کے خلاف ہے جو یہ کہتے ہیں کہ اگر قسم کھانے والا بہتر کام کرلے تو اس پر کفارہ لازم نہیں آئے گا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک روایت بھی ہے کہ ” جو شخص کسی چیز کی قسم کھالے اور دوسری چیز اسے بہتر نظر آئے تو بہتر چیز کو اختیار کرلے اور یہی اس کی قسم کا کفارہ ہوگا۔ “ آیت میں یہ دلیل بھی موجود ہے کہ تعزیری سزا حد کی سزا سے متجاوز ہوسکتی ہے کیونکہ حضرت ایوب (علیہ السلام) کے واقعہ میں ذکر ہے کہ آپ نے بیوی کو سو چھڑیاں مارنے کی قسم کھائی تھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی قسم پوری کرنے کا حکم دیا۔ تاہم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا (من بلغ حدا فی غیر حد فھو من المعتدین ۔ جو شخص حد کی سزا کے سوا کسی کو سزا دینے میں حد کی سزا تک پہنچ جائے وہ حد سے تجاوز کرنے والا شمار ہوگا) ۔ آیت میں یہ دلیل موجود ہے کہ قسم اگر مطلق ہو یعنی اس میں وقت کا ذکر نہ ہو تو اسے مہلت پر محمول کیا جائے گا، علی الفور کے معنوں پر محمول نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ واضح ہے کہ حضرت ایوب (علیہ السلام) نے صحت یابی کے فوراً بعد اپنی بیوی کو نہیں پیٹا تھا۔ اس میں یہ دلالت بھی ہے کہ جو شخص اپنے غلام کی پٹائی کی قسم کھالے وہ اسی صورت میں اپنی قسم پوری کرے گا جب غلام کی پٹائی اپنے ہاتھوں سے کرے گا کیونکہ قول باری ہے (وخذ بیدک ضغثا) تاہم ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ جو شخص اپنے اتھوں سے خود پٹائی نہ کرسکتا ہو اگر وہ کسی اور سے پٹائی کے لئے کہے تو وہ حانث نہیں ہوگا کیونکہ عرف اور دستور یہی ہے ۔ آیت میں یہ دلیل بھی ہے کہ قسم کے اندر استثناء اس وقت درست ہوتا ہے جب وہ قسم کے ساتھ متصل ہو۔ کیونکہ اگر استثناء وقفہ کے بعد درست ہوتا تو حضرت ایوب (علیہ السلام) کو استثناء کا حکم دیا جاتا بیوی کی پٹائی کا حکم نہ دیا جاتا۔ آیت میں یہ دلیل بھی ہے کہ ایک جائز فعل کو اختیار کرنے اور اپنی ذات سے یا کسی اور سے تکلیف دہ بات کو دور کرنے کے لئے حیلہ کرنا جائز ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب (علیہ السلام) کو سینکوں کے مٹھے سے اپنی بیوی کو مارنے کا حکم دیا تاکہ اس طرح وہ اپنی قسم پوری کرلیں اور بیوی کو زیادہ تکلیف نہ پہنچے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اور یہ بھی کہا کہ اے ایوب ایک سو سینکوں کی جھاڑو لو اور اپنی بیوی رحمتہ بنت یوسف کو اس سے مارو اور اپنی قسم نہ توڑو کیونکہ ان کی بیوی نے ایک ایسی بات کہی تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے پسند نہیں فرمایا تھا اس پر حضرت ایوب نے قسم کھائی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا دے دی تو میں اس کو سو کوڑے ماروں گا۔ بیشک ہم نے ان کو تکالیف پر بڑا صابر پایا بہت اچھے بندے تھے اور اللہ کی اطاعت کی طرف بہت رجوع کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٤٤ { وَخُذْ بِیَدِکَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّہٖ وَلَا تَحْنَثْ } ” اور تم لے لو اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک ُ مٹھا ‘ تو اس سے ایک ضرب لگا دو ‘ اور قسم نہ توڑو ! “ حضرت ایوب (علیہ السلام) کسی موقع پر اپنی بیوی سے ناراض ہوئے تو آپ ( علیہ السلام) نے غصے میں قسم کھالی کہ آپ ( علیہ السلام) انہیں سو کوڑے ماریں گے۔ اب جب کہ آپ ( علیہ السلام) صحت مند ہوگئے تو آپ ( علیہ السلام) فکر مند تھے کہ اب قسم پوری کرنے کی کیا ترکیب کریں۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے آپ ( علیہ السلام) کی راہنمائی کرتے ہوئے ایک طریقہ بتادیا کہ آپ ( علیہ السلام) سو تنکے لے کر ان کو باندھ کر ایک جھاڑو سا بنا لیں اور اس سے اپنی بیوی کو ایک ضرب لگا دیں۔ اس طرح آپ ( علیہ السلام) کی قسم پوری ہوجائے گی اور آپ ( علیہ السلام) کی اہلیہ کو تکلیف بھی نہیں ہوگی۔ { اِنَّا وَجَدْنٰـہُ صَابِرًاط نِعْمَ الْعَبْدُط اِنَّہٗٓ اَوَّابٌ} ” یقینا ہم نے اسے صابر پایا ‘ بہت ہی خوب بندہ۔ یقینا وہ (ہماری طرف) بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

46 A careful study of these words shows that the Prophet Job during illness had been annoyed with somebody (according to traditions, his wife) and sworn to beat him or her by giving so many stripes. When AIlah restored him to health and the anger of the illness was gone, he became worried as how to fulfil the oath. For if he carried out the oath, he would be inflicting pain on an innocent person, and if he did not, he would be committing the sin of breaking the oath. Allah took him out of the difficult situation by the Command: "Take a broom • containing as many sticks of straw as the number of the stripes you had sworn to give;then strike the person just once with the broom so as both to fulfil your oath and to avoid giving undue trouble to the person concerned. " Some jurists hold the view that this concession was specially meant for the Prophet Job, and some others think that other people also can take advantage of it. The first view has been cited by Ibn 'Asakir from Hadrat 'Abdullah bin 'Abbas and by Abu Bakr al-Jassas from Mujahid, and Imam Malik also held the same view. The second view has been adopted by Imam Abu Hanifah, Imam Abu Yusuf, Imam Muhammad, Imam Zufar and Imam Shafe' i. They say that if a person, for instance, has sworn to give his servant ten stripes, and afterwards combines ten whips and strikes him only once in a way that some part of each whip strikes him, his oath will be fulfilled. Several Ahadith show that the Holy Prophet, in order to inflict the prescribed punishment on a fornicator who was too iII or too weak to receive a hundred stripes, also adopted the method taught in this verse. 'Allama Abu Bakr al-Jassas has related a tradition on the authority of Hadrat Said bin Sa'd bin 'Ubadah to the effect that a person from the tribe of Bani Sa`idah happened to commit fornication, and he was a sick man and a mere skeleton. Thereupon the Holy Prophet commanded: "Take a branch of the palm tree with a hundred twigs on it and strike him therewith once and for all. " (Ahkam al Qur 'an). In Musnad Ahmad, Abu Da'ud, Nasa'i, Ibn Majah, Tabarani, 'Abdur Razzaq and other collections of Hadith also there are several Ahadith supporting it, which conclusively proves that the Holy Prophet had devised this very method for inflicting the prescribed punishment on a sick or weak person. However, the jurists lay the condition that some part of every twig or piece of straw must strike the culprit, and even if only one stroke, it must also hurt the culprit; that is, it is not enough just to touch him but he must be struck with it. Here the question also arises that if a person has sworn to do something and afterwards he comes to know that it is improper, then what should he do? Then is a tradition from the Holy Prophet to the effect that in such a case one should do only that which is better, and the same is the atonement for the oath. Another tradition from him says that one should do something good instead of the improper thing and should atone for his oath. This verse supports this second tradition, for if keeping oneself from an improper thing had been the atonement for the oath, Allah would not have told the Prophet Job to strike the broom once and fulfil his oath, but would have said: "Do not do this improper thing, and your restraint itself is the atonement for your oath." This verse also shows that it is not necessary to carry out immediately what one has sworn to do. The Prophet Job had sworn an oath in the state of illness, and fulfilled it after complete recovery, and not immediately even after the recovery. Some people have regarded this verse as an argument for practising pretence under the Shari'ah. No doubt it was a pretence which the Prophet Job had been taught but it had been taught not for evading anything obligatory but for avoiding an evil. Therefore, in the Shari 'ah those pretences only are lawful, which are adopted to remove injustice and . sin and evil from one's own self or from another person, otherwise practice of pretence is highly sinful if it is employed for the purpose of making the unlawful Iawful, or evading the obligatory duties and righteous acts. For a person who practises pretence for such impious objects, in fact, tries to deceive God. For example, a person who transfers his wealth to another before the completion of a year on it, only for the purpose of evading payment of the Zakat on it, not only evades an obligatory duty, but also thinks that Allah will get deceived by this trickery and will consider him as relieved of his duty. The jurists who have mentioned such pretences in their books, do not mean that one should practise them in order to evade the Shari ah obligations, but they mean to point out that a judge or ruler cannot take to task a person who escapes the consequences of a sin under a legal cover for his affair is with Allah. 47 The Prophet Job has been mentioned in this context to impress the reader that when the righteous servants of Allah are afflicted with hardships and calamities, they do not complain of their distress to Allah but endure the tests and trials set by Him patiently and invoke only Him for help. They do not despair of God and do not turn to others for help if their distress is not removed after making invocations to God for some time, but they believe that whatever they will get, they will get only from Allah. Therefore, they remain hopeful of His mercy, no matter how long they might have to suffer the distress. That is why they arc honoured and blessed with the favours and bounties with which the Prophet Job was honoured and blessed in his life. So much so that if they get involved in a moral dilemma due to a state of agitation, Allah shows them a way out of it- in order to save them from evil, as He showed a way to the Prophet Job.

سورة صٓ حاشیہ نمبر :46 ان الفاظ پر غور کرنے سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ حضرت ایوب نے بیماری کی حالت میں ناراض ہو کر کسی کو مارنے کی قسم کھا لی تھی ، ( روایات یہ ہیں کہ بیوی کو مارنے کی قسم کھائی تھی ) اور اس قسم ہی میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تجھے اتنے کوڑے ماروں گا ۔ جب اللہ تعالیٰ نے ان کو صحت عطا فرما دی اور حالت مرض کا وہ غصہ دور ہو گیا جس میں یہ قسم کھائی گئی تھی ، تو ان کو یہ پریشانی لاحق ہوئی کہ قسم پوری کرتا ہوں تو خواہ مخواہ ایک بے گناہ کو مارنا پڑے گا ، اور قسم توڑتا ہوں تو یہ بھی ایک گناہ کا ارتکاب ہے ۔ اس مشکل سے اللہ تعالیٰ نے ان کو اس طرح نکالا کہ انہیں حکم دیا ، ایک جھاڑو لو جس میں اتنے ہی تنکے ہوں جتنے کوڑے تم نے مارنے کی قسم کھائی تھی ، اور اس جھاڑو سے اس شخص کو بس ایک ضرب لگا دو ، تاکہ تمہاری قسم بھی پوری ہو جائے اور اسے ناروا تکلیف بھی نہ پہنچے ۔ بعض فقہاء اس رعایت کو حضرت ایوب علیہ السلام کے لیے خاص سمجھتے ہیں ، اور بعض فقہا کے نزدیک دوسرے لوگ بھی اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ پہلی رائے ابن عساکر نے حضرت عبداللہ بن عباس سے اور ابوبکر جَصّاص نے مجاہد سے نقل کی ہے ، اور امام مالک رحمہ اللہ کی بھی یہی رائے ہے ۔ دوسری رائے کو امام ابو حنیفہ ، امام ابو یوسف ، امام محمد ، امام زُفَر اور امام شافعی رحمہم اللہ نے اختیار کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مثلاً اپنے خادم کو دس کوڑے مارنے کی قسم کھا بیٹھا ہو اور بعد میں دسوں کوڑے ملا کر اسے صرف ایک ضرب اس طرح لگا دے کہ ہر کوڑے کا کچھ نہ کچھ حصہ اس شخص کو ضرور لگ جائے ، تو اس کی قسم پوری ہو جائے گی ۔ متعدد احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے زانی پر حد جاری کرنے کے معاملے میں بھی اس آیت کا بتایا ہوا طریقہ استعمال فرمایا ہے جو اتنا بیمار یا اتنا ضعیف ہو کہ سو دروں کی مار برداشت نہ کر سکے ۔ علامہ ابو بکر جصاص نے حضرت سعید بن عبادہ سے روایت نقل کی ہے کہ قبیلہ بنی ساعد میں ایک شخص سے زنا کا ارتکاب ہوا اور وہ ایسا مریض تھا کہ بس ہڈی اور چمڑا رہ گیا تھا ۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ خذوا عثکالاً فیہ مأۃ شمراخ فاضربوہ بھا ضربۃ واحدۃ ، کھجور کا ایک ٹہنا لو جس میں سو شاخیں ہوں اور اس سے بیک وقت اس شخص کو ماردو ( احکام القرآن ) ۔ مسند احمد ، ابوداؤد ، نسائی ، ابن ماجہ ، طبرانی ، عبدالرزاق اور دوسری کتب حدیث میں بھی اس کی تائید کرنے والی کئی حدیثیں موجود ہیں جن سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ جاتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض اور ضعیف پر حد جاری کرنے کے لیے یہی طریقہ مقرر فرمایا تھا ۔ البتہ فقہاء نے اس کے لیے یہ شرط لگائی ہے کہ ہر شاخ یا ہر تنکا کچھ نہ کچھ مجرم کو لگ جانا چاہیے ، اور ایک ہی ضرب سہی ، مگر وہ کسی نہ کسی حد تک مجرم کو چوٹ لگانے والی بھی ہونی چاہیے ۔ یعنی محض چھو دینا کافی نہیں ہے ، بلکہ مارنا ضروری ہے ۔ یہاں یہ بحث بھی پیدا ہوتی ہے کہ اگر کوئی شخص ایک بات کی قسم کھا بیٹھا ہو اور بعد میں معلوم ہو کہ وہ نامناسب بات ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک روایت یہ ہے کہ آپ نے فرمایا اس صورت میں آدمی کو وہی کام کرنا چاہیے جو بہتر ہو اور یہی کفارہ ہے ۔ دوسری روایت حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ہے کہ اس نامناسب کام کے بجائے آدمی وہ کام کرے جو اچھا ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے ۔ یہ آیت اسی دوسری روایت کی تائید کرتی ہے ۔ کیونکہ ایک نامناسب کام نہ کرنا ہی اگر قسم کا کفارہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ حضرت ایوب علیہ السلام سے یہ نہ فرماتا کہ تم ایک جھاڑو مار کر اپنی قسم پوری کر لو ، بلکہ یہ فرماتا کہ تم یہ نامناسب کام نہ کرو اور اسے نہ کرنا ہی تمہاری قسم کا کفارہ ہے ۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آدمی نے جس بات کی قسم کھائی ہو اسے فوراً پورا کرنا ضروری نہیں ہے ۔ حضرت ایوب علیہ السلام نے قسم بیماری کی حالت میں کھائی تھی اور اسے پورا تندرست ہونے کے بعد کیا ، اور تندرست ہونے کے بعد بھی فوراً ہی نہیں کر دیا ۔ بعض لوگوں نے اس آیت کو حیلہ شرعی کے لیے دلیل قرار دیا ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ وہ ایک حیلہ ہی تھا جو حضرت ایوب علیہ السلام کو بتایا گیا تھا ، لیکن وہ کسی فرض سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ ایک برائی سے بچنے کے لیے بتایا گیا تھا ۔ لہٰذا شریعت میں صرف وہی حیلے جائز ہیں جو آدمی کو اپنی ذات سے یا کوئی دوسرے شخص سے ظلم اور گناہ اور برائی کو دفع کرنے کے لیے اختیار کیے جائیں ۔ ورنہ حرام کو حلال کرنے یا فرائض کو ساقط کرنے یا نیکی سے بچنے کے لیے حیلہ سازی گناہ در گناہ ہے ۔ بلکہ اس کے ڈانڈے کفر سے جا ملتے ہیں ۔ کیونکہ جو شخص ان کی ناپاک اغراض کے لیے حیلہ کرتا ہے وہ گویا خدا کو دھوکا دینا چاہتا ہے ۔ مثلاً جو شخص زکوٰۃ سے بچنے کے لیے سال ختم ہونے سے پہلے اپنا مال کسی اور کی طرف منتقل کر دیتا ہے وہ محض ایک فرض ہی سے فرار نہیں کرتا ۔ وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے اس ظاہری فعل سے دھوکا کھا جائے گا اور اسے فرض سے سبکدوش سمجھ لے گا ۔ جن فقہاء نے اس طرح کے حیلے اپنی کتابوں میں درج کیے ہیں ان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ احکام شریعت سے جان چھڑانے کے لیے یہ حیلہ بازیاں کرنی چاہییں ۔ بلکہ ان کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ایک گناہ کو قانونی شکل دے کر بچ نکلے تو قاضی یا حاکم اس پر گرفت نہیں کر سکتا ، اس کا معاملہ خدا کے حوالے ہے ۔ سورة صٓ حاشیہ نمبر :47 حضرت ایوب علیہ السلام کا ذکر اس سیاق و سباق میں یہ بتانے کے لیے کیا گیا ہے کہ اللہ کے نیک بندے جب مصائب و شدائد میں مبتلا ہوتے ہیں تو اپنے رب سے شکوہ سنج نہیں ہوتے بلکہ صبر کے ساتھ اس کی ڈالی ہوئی آزمائشوں کو برداشت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں ۔ ان کا یہ طریقہ نہیں ہوتا کہ اگر کچھ مدت تک خدا سے دعا مانگتے رہنے پر بلا نہ ٹلے تو پھر اس سے مایوس ہو کر دوسروں کے آستانوں پر ہاتھ پھیلانا شروع کر دیں ۔ بلکہ وہ خوب سمجھتے ہیں کہ جو کچھ ملنا ہے اللہ ہی کے ہاں سے ملنا ہے ، اس لیے مصیبتوں کا سلسلہ چاہے کتنا ہی دراز ہو ، وہ اسی کی رحمت کے امیدوار بنے رہتے ہیں ۔ اسی لیے وہ ان الطاف و عنایات سے سرفراز ہوتے ہیں جن کی مثال حضرت ایوب علیہ السلام کی زندگی میں ملتی ہے ۔ حتیٰ کہ اگر وہ کبھی مضطرب ہو کر کسی اخلاقی مخمصے میں پھنس بھی جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں برائی سے بچانے کے لیے ایک راہ نکال دیتا ہے جس طرح اس نے حضرت ایوب علی السلام کے لیے نکال دی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

23: حضرت ایوب علیہ السلام کی اہلیہ کو ایک مرتبہ شیطان نے اِس طرح ورغلایا کہ وہ ایک طبیب کی شکل میں اُن کے سامنے آیا، یہ اپنے شوہر کی بیماری سے پریشان تھیں، اُنہوں نے اُس کو واقعی طبیب سمجھ کر اُس سے کہا کہ میرے شوہر کاعلاج کردو، وہ تو شیطان تھا۔ اُس نے کہا کہ اس شرط پر علاج کرتا ہوں کہ اگر تمہارے شوہر کو شفا ہوگئی تو تمہیں یہ کہنا ہوگا کہ اِس طبیب نے انہیں شفا دی ہے۔ یہ خاتون چونکہ اپنے شوہر کی بیماری سے پریشان تھیں، اِس لئے اُن کے دِل میں اس کی بات ماننے کا میلان پیدا ہوا، اور انہوں نے حضرت ایوب علیہ السلام سے اس کا ذکر کیا۔ حضرت علیہ السلام کو بڑا رنج ہوا کہ شیطان نے اُن کی اہلیہ تک رسائی حاصل کرلی ہے، اور وہ اُس کی بات ماننے کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔ اس رنج کے عالم میں اُنہوں نے قسم کھالی کہ میں صحت مند ہونے کے بعد اپنی بیوی کو سو قمچیاں ماروں گا۔ لیکن جب اُنہیں صحت حاصل ہوگئی تو اُنہیں اپنی اِس قسم پر شرمندگی ہوئی، اور خیال آیا کہ ایسی با وفا بیوی کو کس طرح یہ سزا دوں؟ اور اگر نہ دوں تو قسم ٹوٹتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے انہیں وحی کے ذریعے حکم دیا کہ وہ سو سینکوں کا ایک مٹھا لے کر ایک ہی مرتبہ اپنی بیوی کو مار دیں، اس طرح قسم بھی نہیں ٹوٹے گی، اور بیوی کو کوئی خاص تکلیف بھی نہیں پہنچے گی۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٤٤۔ اگرچہ علماء مفسرین نے اس میں اختلاف کیا ہے کہ حضرت ایوب اپنی اس بیماری میں اپنی بی بی سے کس بات پر خفا ہوگئے تھے جس خفگی میں انہوں نے اپنی بی بی کو اپنے تندرست ہوجانے کے بعد سو کوڑے مارنے کی قسم کھائی تھی لیکن صحیح سبب حضرت ایوب (رض) کی خفگی کا وہی ہے جس کی صراحت حدیث میں آئی ہے چناچہ ناقابل اعتراض سند سے تفسیر ابن ابی حاتم میں چند روایتیں ہیں حضرت ایوب (رض) کی بیماری کے زمانہ میں شیطان ایک حکیم کا بھیس بدل کر ایک صندوق دواؤں کا سر راہ بیٹھا حضرت ایوب کی بی بی نے جو ایک روز اس فریبی حکیم کو دیکھا تو اس سے حضرت ایوب کا حال کہا۔ شیطان نے جواب دیا کہ اس شرط سے میں اس بیمار کا علاج کرتا ہوں کہ اگر میرے علاج سے اس بیمار کو صحت ہوگئی تو تم یہ جاننا کہ اس صحت میں خدا کی قدرت کا کچھ دخل نہ تھا۔ خاص میرے ہی علاج نے اس بیمار کو اچھا کیا۔ حضرت ایوب کی بی بی نے جب اس حکیم کا ذکر حضرت ایوب سے کیا تو انہوں نے نے اس مشرک کی بات چیت پر غصہ ہو کر وہ قسم کھائی اب اس میں بھی علماء کا اختلاف ہے کہ جس طرح قسم کے اتارنے کا ذکر قرآن شریف میں ہے یہ صورت قسم اتارنے کی حضرت ایوب کے ساتھ مخصوص تھی یا شریعت محمدیہ میں بھی یہ حکم باقی ہے صحیح مذہب اس باب میں امام ابوحنیفہ اور امام شافعی کا معلوم ہوتا ہے کہ قسم کے وقت کوئی خاص لکڑی قسم کھانے والا شخص اپنی نیت میں نہ ٹھہراوے تو اب بھی یہ حکم باقی ہے کیونکہ ان دونوں مذہبوں کی تائید اس حدیث سے ہوتی ہے جس کو طبرانی نے ابی امامہ (رض) بن سہل سے روایت ١ ؎ کیا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ قبیلہ بنی سعدہ میں ایک لونڈی کو زنا کا حمل تھا۔ آپ نے دریافت کے بعد سو تنکوں کی ایک جھاڑو مارنے کا حکم دیا۔ یہ حدیث چند سندوں سے آئی ہے۔ اس لئے ایک سند کو دوسری سند سے تقویت ہوجاتی ہے حضرت ایوب کا صبر مشہور ہے اور ان کے صبر کی صداقت اس سے ہوتی ہے۔ کہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ ایوب بہت اچھے بندے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو تکلیف کے وقت صبر کرنے والا اور اللہ کی طرف رجوع ہونے والا پایا۔ (١ ؎ جامع الترمذی باب فی الصبر علی البلاء من ابواب الزھد عن سعد ص ٧٥ ج ٢) (٢ ؎ تفسیر الدرالمنثور ج ٥ ص ٣١٧ بحوالہ ابن عساکر قول وہب) (٣ ؎ فتح الباری ص ٢٤٧ ج ٣ کتاب الانبیاء) (٤ ؎ احمد فی الذھد ذکرہ السیوطی فی الدر المنثور ج۔ ص ٣١٦) (٥ ؎ فتح الباری ٣١٧ ج ٣) (٦ ؎ بخاری کتاب الغسل باب من اغتسل عریانا ص ٣٢ ج ١) (١ ؎ تفسیر الدر المنثور ص ٣١٠ ج ٥۔ ) (٢ ؎ بحوالہ الترغیب والترہیب باب الترغیب فی الصبر ص ٥٢٦ ج ٤) (٣ ؎ الترغیب و الترہیب ص ٥٢٥ ج ٤۔ ) (١ ؎ بحوالہ تفسیر الدر المنثور ج ٥ ص ٣١٧)

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(38:44) ضغثا۔ خشک گھاس یا شاخیں جو انسان کی مٹھی میں آجاویں۔ اس کی جمع اضغاث۔ وہ خواب جو ملتبس سا ہو اور اس کا مطلب واضح نہ ہو۔ اس کو اضغاث کہا جاتا ہے۔ جیسے قالوا اضغاث احلام (12:44) انہوں نے کہا کہ یہ تو پریشان سے خواب ہیں۔ تنکوں کا مٹھا۔ جھاڑو۔ لاتحنث۔ فعل نہی واحد مذکر حاضر تو قسم نہ توڑ۔ حیث یحنث حنثا قسم توڑنا۔ صاحب ضیاء القرآن فرماتے ہیں :۔ ابتلاء و آزمائش کے اس طویل اور ہوشربا دور میں جب کہ سب لوگوں نے آپ سے منہ پھیرلیا آپ کی وفا شعار بیوی آپ کی خدمت میں سرگرم رہی۔ ان کی زبان سے کوئی ایسی بات نکل گئی جو آپ کی غیرت ایمانی کے خلاف تھی۔ اور آپ کو سخت ناگوار گزری آپ نے فرمایا کہ میں تجھے سو کوڑے لگاؤں گا۔ جب آپ صحت یاب ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے ایسی ترکیب بتائی کہ قسم بھی نہ ٹوٹے۔ اور اس خدمت گزار اور نیک سرشت بیوی کو تکلیف بھی نہ پہنچے۔ ارشاد باری ہوا کہ گھاس کا ایک مٹھا لو جس میں سوتیلیاں ہوں اس سے مارو دونوں مطلب پورے ہوجائیں گے۔ نعم العبد انہ اواب۔ ملاحظہ ہو 38:30 متذکرۃ الصدر۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 اس آیت کی تاویل میں مفسرین (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ایوب ( علیہ السلام) نے ہماری کی حالت میں کسی وجہ سے اپنی بیوی پر ناراض ہو کر یہ قسم کھالی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا دی تو میں اسے سو کوڑے لگائوں گا۔ اب جو اللہ تعالیٰ نے انہیں صحت یاب کیا اور بیماری کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو انہیں پریشانی لا حق ہوئی کہ قسم کیسے پوری ہو ؟ چناچہ اس مشکل سے اللہ تعالیٰ انہیں طرح نکالا کہ ” سو تنکوں کی ایک جھاڑو لو اور اس سے اپنی بیوی پر ایک ہی ضرب لگا دو “۔ اس طرح قسم پوری ہوجائے گی اور بیوی بھی ناروا تکلف سے بچ جائے گی۔ اس رعایت کو حضرت ابن عباس (رض) اور بعض ائمہ (رح) ( جیسے امام مالک (رح) حضرت ایوب ( علیہ السلام) کے لئے خاص قرار دیا ہے اور بعض ائمہ ( جیسے امام ابوحنیفہ (رح) اور امام شافعی (رح) کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص قسم کھالے کہ فلاں شخص کو سو کوڑے یا چھڑیاں ماروں گا اور یہ نہ کہے کہ سخت ماروں گا یا دل سے اس کا ارادہ نہ کرے تو اس کے لئے اس رعایت سے فائدہ اٹھاناجائز ہے۔ ( شوکانی) بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض بوڑھے اور کمزور مجرموں پر حد جاری کرنے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود اسی طریقہ پر عمل فرمایا ہے۔ بعض لوگوں نے اس آیت سے حیلہ شرعی کے جواز پر استدلال کیا ہے۔ اگر یہ استدلال درست بھی ہو تب بھی اس سے وہ حیلہ جائز قرار نہیں پاتا جو کسی حرم کو حلال یا حلال کو حرام کرنے یا کسی شرعی فریضہ سے بچنے کے لئے کیا جائے۔ اگر کسی حیلہ کا جواز نکلتا ہے تو صرف اس اس کا جسے کسی گناہ یا ظلم سے بچنے کے لئے اختیار کیا جائے۔ ( روح المعانی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وخذبیدک ضغثا فاضرب به ولا تحنث (38: 44) ” تنکوں کا ایک مٹھالے اور اس سے ماردے ، اپنی قسم بہ توڑ “۔ یہ سہولت ان کو اس لیے دی گئی کہ اس عظیم امتحان میں انہوں نے اللہ کی منشاء کے مطابق صبر کیا اور اطاعت شعار بندے کے طور پر رہے اور آخر میں اللہ ہی سے التجا کی۔ انا وجدنه۔۔۔ اواب (38: 44) ” ہم نے اسے صابر پایا۔ بہترین بندہ اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا “۔ یہ تین قصص تو قدرے تفصیل سے ذکر ہوئے۔ مقصد یہ بتانا تھا کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھی موجود مشکلات پر صبر کریں۔ اب رسولوں کے ایک گروہ کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔ انکے قصص میں بھی آزمائشیں اور صبر کے واقعات ہیں اور ان پر بھی اللہ کے انعامات اور فضل وکرم ہوتے رہے ہیں جس طرح حضرت داؤد حضرت سلیمان اور ایوب (علیہم السلام) کے قصص میں آزمائشیں اور فضل وکرم ہوتے ہیں ۔ ان میں سے بعض انبیاء تو انسے پہلے گزرے ہیں اور معروف ہیں اور بعض ایسے ہیں جن کے زمانے کا تعین نہیں ہے۔ کیونکہ قرآن اور ہمارے ہاں حقیقی تاریخی مصارد کے اندر ان کے زمانے کا تعین نہیں کیا گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

37:۔ ” وَ خُذْ الخ “۔ حضرت ایوب (علیہ السلام) نے کی بیوی نے جب طبیب (شیطان) والا قصہ ان سے بیان کیا اور اپنی طبیعت کا رجحان ظاہر کیا تو حضرت ایوب (علیہ السلام) نے ناراض ہو کر قسم کھالی کہ اللہ نے اگر مجھے صحت عطا فرمائی تو میں تجھے ایک سو چھڑی ماروں گا لیکن ان کی بیوی کا جذبہ ایثار و خدمت، اس کی وفا داری اور مصیبت میں پیغمبر (علیہ السلام) کی مخلصانہ خدمت اللہ تعالیٰ کو بہت پسند تھی اس لیے اللہ نے محض اپنی مہربانی سے قسم کو پورا کرنے کا یہ حیلہ بتایا کہ پتلی پتلی سو شاخوں کا ایک مٹھا اٹھا کر اس کے مار دو تمہاری قسم پوری ہوجائے گی اور تم حانث نہیں ہوگے۔ تمثل الشیطان لھا فی صورۃ ناصحاو مداو وعرض لھا شفاء ایوب علی یدیہ علی شرط لا یمکن وقوعہ من مؤمن فذکرت ذلک لہ فعلم ان الذی عرض لھا ھو الشیطان وغضب لعرضہا ذالک علیہ فحلف، فحلل اللہ عیمینہ باھون شیء علیہ وعلیہا لحسن خدمتہا ایاہ ورضاہ عنہا (بحر ج 7 ص 401) ۔ یہ حیلہ حضرت ایوب (علیہ السلام) کے ساتھ مختص تھا۔ اس پر قیاس کر کے حیلہ اسقاط وغیرہ کو جائز کہنا درست نہیں۔ (مروجہ حیلہ اسقاط کئی وجوہ سے ناجائز ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو کتب فقہ، نیز رسالہ توثیق الکلام فی رد حیلۃ الاسقاط المروجۃ فیما بین الانام شائع کردہ کتب خانہ رشیدیہ مدینہ مارکیٹ راولپنڈی) ۔ ہر وہ حیلہ جس سے حکمت تشریع باطل ہوجائے ناجائز اور حرام ہے، مروجہ حیلہ اسقاط سے بھی حکمت تشریع باطل ہوجاتی ہے اس لیے وہ بھی جائز نہیں۔ کل حیلۃ اوجب ابطال حکمۃ شریعیۃ لاتقبل الخ۔ (روح ج 23 ص 209) ۔ ” انا وجدانہ صابرا الخ “ یہ اللہ کی طرف سے حضرت ایوب (علیہ السلام) کی تعریف و تحسین ہے۔ بیشک ہم نے ایوب (علیہ السلام) کو صابر پایا۔ اتنی طویل مصیبت میں وہ ایک بار بھی حرف شکایت زبان پر نہ لائے۔ وہ ہمارے بہت ہی اچھے بندے اور ہماری طرف رجوع وانابت کرنے والے تھے۔ اپنی تکلیف و مصیبت میں انہوں نے ہمارے سوا کسی کو نہیں پکارا۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(44) اور اے ایوب تو سینکوں کا ایک مٹھا لے لے اور اس سے اپنی بیوی کو مارلے اور اپنی قسم نہ توڑ بیشک ہم نے ایوب کو بڑا صبر کرنے والا پایا وہ ایوب اچھا بندہ تھا وہ اللہ تعالیٰ کی جناب میں بہت رجوع ہونے والا تھا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں مرض میں خفا ہوکر قسم ککھائی تھی کہ اپنی عورت کو سو لکڑیاں ماریں اگر چنگے ہوں وہ بی بی اس حال کی رفیق تھی اور بےتقصیر اللہ تعالیٰ نے قسم اس طرح سچ کروائی۔ مطلب یہ ہے کہ سو سینکوں کا مٹھ ہو یا ایک کھجور کی ٹہنی ہو کہ اس میں سو شاخیں ہوں وہ ماردو بہرحال قسم پوری ہوگئی اور نیک بیوی کو تکلیف بھی نہ پہنچی۔ یہ ایک حیلہ تھا جو ایوب (علیہ السلام) کو بتایا یہ ایوب (علیہ السلام) کی خصومیت تھی اس امت میں بھی کوڑے مارنے کے سلسلے میں ایک ناقص الخلقت شخص کو جس پر زنا کرنے کا جرم تھا ایک لونڈی سے بجائے سو دروں کے ایک ٹہنی جس میں سو ٹہنیاں تھیں وہ ایک دفعہ مارنے کا حکم دیا تھا ہر جگہ حیلے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے البتہ اگر شرعی طریقے سے کسی حیلے کی گنجائش ہو اور علماء حق اجازت دیں تو حیلہ کرنا جائز ہے ورنہ نہیں۔