Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 6

سورة ص

وَ انۡطَلَقَ الۡمَلَاُ مِنۡہُمۡ اَنِ امۡشُوۡا وَ اصۡبِرُوۡا عَلٰۤی اٰلِہَتِکُمۡ ۚ ۖ اِنَّ ہٰذَا لَشَیۡءٌ یُّرَادُ ۖ﴿ۚ۶﴾

And the eminent among them went forth, [saying], "Continue, and be patient over [the defense of] your gods. Indeed, this is a thing intended.

ان کے سردار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو جی اور اپنے معبودوں پر جمے رہو یقیناً اس بات میں تو کوئی غرض ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَانۡطَلَقَ
اور چل دیئے
الۡمَلَاُ
سردار
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَنِ
کہ
امۡشُوۡا
چلو
وَاصۡبِرُوۡا
اور جمے رہو
عَلٰۤی اٰلِہَتِکُمۡ
اپنے الٰہوں پر
اِنَّ
بےشک
ہٰذَا
یہ
لَشَیۡءٌ
البتہ ایک چیز ہے
یُّرَادُ
جو ارادہ کی جارہی ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَانۡطَلَقَ
اور نکل گئے
الۡمَلَاُ
سردار(یہ کہتے ہوئے)
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَنِ
یہ کہ
امۡشُوۡا
چلو
وَاصۡبِرُوۡا
اور قائم رہو
عَلٰۤی اٰلِہَتِکُمۡ
اپنے معبودوں پر
اِنَّ
بلاشبہ 
ہٰذَا
یہ 
لَشَیۡءٌ
یقیناًبات ہے
یُّرَادُ
۔ (جس کا)ارادہ کیاجاتاہے
Translated by

Juna Garhi

And the eminent among them went forth, [saying], "Continue, and be patient over [the defense of] your gods. Indeed, this is a thing intended.

ان کے سردار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو جی اور اپنے معبودوں پر جمے رہو یقیناً اس بات میں تو کوئی غرض ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان کے سردار چل کھڑے ہوئے (اور کہنے لگے کہ) چلو اور اپنے خداؤں کی عبادت پر ڈٹے رہو۔ یہ بات تو کسی اور ہی ارادہ سے کہی جارہی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُن میں سے سردار یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ چلواوراپنے معبودوں پرقائم رہو،بلاشبہ یقینایہ ایسی بات ہے جس کاارادہ کیا جاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the leaders among them went forth saying (to their followers),|" Walk away (from the Prophet) and stay firm on (adhering to) your gods. This (call of the Prophet) is surely something designed (for his personal benefit).

اور چل کھڑے ہوئے کئی پنچ ان میں سے کہ چلو اور جمے رہو اپنے معبودوں پر بیشک اس بات میں کوئی غرض ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور چل پڑے ان کے سردار (یہ کہتے ہوئے) کہ چلو جائو اور جمے رہو اپنے معبودوں پر یقینا اس بات میں تو کوئی غرض پوشیدہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the elders among them went forth saying: “Go ahead and be steadfast in adhering to your deities. What is being said is with a design.”

اور سرداران قوم یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ 6 ‘’ چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبودوں کی عبادت پر ۔ یہ بات 7 تو کسی اور ہی غرض سے کہی جا رہی ہے 8 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان میں کے سردار لوگ یہ کہہ کر چلتے بنے کہ : چلو اور اپنے خداؤں ( کی عبادت ) پر ڈٹے رہو یہ بات تو ایسی ہے کہ اس کے پیچھے کچھ اور ہی ارادے ہیں ۔ ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کافروں کے سردار یہ کہہ کر اٹھ گئے چلو جی ( اس کی بات نہ مانو) اور اپنے دیوتائوں (کے پوجے) پر گے رہو بیشک ہو تو (اس شخص کی) خواہش ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں جو سردار تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور کہنے لگے) کہ (یہاں سے) چلو اور اپنے معبودوں پر قائم رہو ، بلا شبہ یہ تو (پیغمبر) مطلب کی بات ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے ( قریشی ) سردار یہ کہتے ہوئے چل دیئے کہ چلو اور اپنے معبودوں پر ڈٹے رہو بیشک اس میں اس شخص کی ضرور کوئی غرض (لالچ) شامل ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور بولے) کہ چلو اور اپنے معبودوں (کی پوجا) پر قائم رہو۔ بےشک یہ ایسی بات ہے جس سے (تم پر شرف وفضلیت) مقصود ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The chiefs among them departed saying: go, and persevere in your gods; verily this is a thing designed.

ان لوگوں کے سردار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو اور اپنے دیوتاؤں پر قائم رہو اس میں بیشک اس شخص کا کوئی مطلب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے لیڈر اٹھے کہ چلو اور اپنے معبودوں پر جمے رہو! بیشک یہ کام کرنے کا ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے سردار لوگ ( یہ کہتے ہوئے ) چل پڑے کہ تم لوگ چلو اور اپنے معبودوں ( کی پوجا ) پر ڈٹے رہو ، بے شک یہ تو کوئی سوچی سمجھی چیز ( بات ) لگتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے اور بولے کہ ” چلو اور اپنے معبودوں کی پوجا پر قائم رہو، بیشک یہ ایسی بات ہے، جس سے ( تم پر کوئی فضیلت) مقصود ہے (یعنی بیشک اس بات میں کوئی غرض ہے)

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اٹھ کر چل دئیے ان کے سردار (یہ کہتے ہوئے) کہ چلو اور ڈٹے رہو تم لوگ اپنے معبودوں (کی پوجا پاٹ) پر بلاشبہ یہ ایک ایسی بات ہے جس کے پیچھے کوئی اور ہی غرض کار فرما ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور ان کے سرداریہ کہتے ہوئے چل دیئے کہ’’چلواوراپنے معبودوں ( کی عبادت ) پر ڈٹے رہو اور بیشک یہ ایک سوچی سمجھی بات ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کے سردار چلے ( ف۹ ) کہ اس کے پاس سے چل دو اور اپنے خداؤں پر صابر رہو بیشک اس میں اس کا کوئی مطلب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن کے سردار ( ابوطالب کے گھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس سے اٹھ کر ) چل کھڑے ہوئے ( باقی لوگوں سے ) یہ کہتے ہوئے کہ تم بھی چل پڑو ، اور اپنے معبودوں ( کی پرستش ) پر ثابت قدم رہو ، یہ ضرور ایسی بات ہے جس میں کوئی غرض ( اور مراد ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے بڑے لوگ ( سردار ) یہ کہتے ہوئے ( آپ ( ص ) کے پاس سے ) اٹھ کھڑے ہوئے ( اور قوم سے کہا ) چلو اور اپنے معبودوں ( کی عبادت ) پر صبر و ثبات سے قائم رہو ( ڈٹے رہو ) یقیناً اس بات میں ( اس شخص کی ) کوئی غرض ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the leader among them go away (impatiently), (saying), "Walk ye away, and remain constant to your gods! For this is truly a thing designed (against you)!

Translated by

Muhammad Sarwar

A group of the pagans walked out of a meeting with the Prophet and told the others, "Let us walk away. Be steadfast in the worship of your gods. This man wants to dominate you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the leaders among them went about (saying): "Go on, and remain constant to your gods! Verily, this is a thing designed!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the chief persons of them break forth, saying: Go and steadily adhere to your gods; this is most surely a thing sought after.

Translated by

William Pickthall

The chiefs among them go about, exhorting: Go and be staunch to your gods! Lo! this is a thing designed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन के सरदार (यह कहते हुए) चल खड़े हुए कि "चलते रहो और अपने उपास्यों पर जमें रहो। निस्संदेह यह वांछिच चीज़ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (توحید کے مضمون کا سن کر) ان کفار میں کے رئیس یہ کہتے ہوئے چلے آئے کہ (یہاں سے) چلو اور اپنے معبودوں (کی عبادت) پر قائم رہو یہ کوئی مطلب کی بات ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قوم کے سرداریہ کہتے ہوئے کھڑے ہوئے کہ لوگوں کو سمجھاؤ کہ اپنے معبودوں پر قائم رہو یہ بات تو کسی اور ہی مقصد کے لیے کہی جا رہی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور سرداران قوم یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبودوں کی عبادت پر یہ بات تو کسی اور ہی غرض سے کہی جارہی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے بڑے لوگ یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ چلو اور اپنے معبودوں پر جمے رہو۔ بلاشبہ یہ ایسی بات ہے جس میں کوئی مقصد ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چل کھڑے ہوئے کئی نیچ ان میں سے کہ چلو اور جمے رہو اپنے معبودوں پر   بیشک اس بات میں کوئی غرض ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رئوسا قریش یہ کہتے ہوئے مجلس سے چل کھڑے ہوئے کہ چلو جی چلو اپنے معبودوں پر قائم رہو یقینایہ بات جو یہ شخص کہہ رہا ہے اس میں ضرور اس کی کوئی غرض ہے۔