Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 18

سورة الزمر

الَّذِیۡنَ یَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقَوۡلَ فَیَتَّبِعُوۡنَ اَحۡسَنَہٗ ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ ہَدٰىہُمُ اللّٰہُ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿۱۸﴾

Who listen to speech and follow the best of it. Those are the ones Allah has guided, and those are people of understanding.

جو بات کو کان لگا کر سنتے ہیں ۔ پھر جو بہترین بات ہو اس کی اتباع کرتے ہیں ۔ یہی ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے ہدایت کی ہےاور یہی عقلمند بھی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَسۡتَمِعُوۡنَ
غور سے سنتے ہیں
الۡقَوۡلَ
بات کو
فَیَتَّبِعُوۡنَ
پھر وہ پیروی کرتے ہیں
اَحۡسَنَہٗ
اس کے بہترین (حصے)کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
ہَدٰىہُمُ
ہدایت دی انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمۡ
وہ
اُولُواالۡاَلۡبَابِ
جو عقل والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
جو لوگ
یَسۡتَمِعُوۡنَ
غور سے سنتے ہیں
الۡقَوۡلَ
بات
فَیَتَّبِعُوۡنَ
پھر وہ پیروی کرتے ہیں
اَحۡسَنَہٗ
ان میں سب سے اچھی کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جن کو
ہَدٰىہُمُ
ہدایت بخشی ان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمۡ
وہ
اُولُواالۡاَلۡبَابِ
عقل مند
Translated by

Juna Garhi

Who listen to speech and follow the best of it. Those are the ones Allah has guided, and those are people of understanding.

جو بات کو کان لگا کر سنتے ہیں ۔ پھر جو بہترین بات ہو اس کی اتباع کرتے ہیں ۔ یہی ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے ہدایت کی ہےاور یہی عقلمند بھی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو بات کو توجہ سے سنتے ہیں پھر اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت بخشی اور یہی دانشمند ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو بات کوغورسے سنتے ہیں پھران میں سے سب سے اچھی کی پیروی کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کو اﷲ تعالیٰ نے ہدایت دی ہے اوریہی لوگ عقل مندہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

who listen to what is said, then, follow the best of it. Those are the ones whom Allah has guided, and those are the ones who possess understanding.

جو سنتے ہیں بات پھر چلتے ہیں اس پر جو اس میں نیک ہے وہی ہیں جن کو رستہ دیا اللہ نے اور وہی ہیں عقل والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو بات کو توجہ سے سنتے ہیں پھر اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو عقل مند ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

to those who pay heed to what is said and follow the best of it. They are the ones whom Allah has guided to the Right Way; they are the ones endowed with understanding.

میرے ان بندوں کو جو بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں 36 ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو بات کو غور سے سنتے ہیں تو اس میں جو بہترین ہوتی ہے اس کی پیروی کرتے ہیں ۔ ( ١٠ ) یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے اور یہی ہیں جو عقل والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو ہات کو کان لگا کر سنتے ہیں پھر جو اچھی بات ہوتی ہے سن پر چلتے ہیں 3 یہی لوگ تو وہ ہیں جن کو اللہ نے (سیدھی) راہ بتلائی ہے اور یہی لوگ تو عقل والے ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو بات (کلام الٰہی) کان لگا کر سنتے ہیں پھر اس کی اچھی اچھی باتوں پر چلتے ہیں یہی ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہی عقل مند ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ پوری توجہ سے سنتے ہیں پھر اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی لوگ عقل مند ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who hearken Unto the word and follow that which is the exceLlent there of. These are they whom Allah hath guided, and those are men of understanding.

میرے انہیں بندوں کو جو (اس) کلام کو کان لگا کر سنتے ہیں پھر اس کی اچھی اچھی باتوں پر چلتے ہیں ۔ یہی ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی اور یہی ہیں جو ذی عقل ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو بات کو توجہ سے سنتے اور اس میں سے اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں ۔ یہی ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی اور یہی ہیں جو عقل والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ قول ( حق ) کو کان لگاکر سنتے ہیں پھر اس کی اچھی باتوں کی اتباع کرتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ ( تعالیٰ ) نے ہدایت عطا فرمادی اور یہی ہیں وہ جو عقل والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی اور یہی لوگ عقل والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو غور سے سنتے ہیں ہماری بات کو پھر وہ پیروی کرتے ہیں اس کے بہترین پہلو کی یہی ہیں وہ لوگ جن کو اللہ نے نوازا ہدایت (کی دولت) سے اور یہی ہیں عقول سلیمہ رکھنے والے (خوش نصیب)

Translated by

Noor ul Amin

جو قرآن کو توجہ سے سنتے ہیں پھر اس کی بہترین باتوں کی پیروی کرتے ہیں یہی ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت بخشی اور یہی اہل عقل ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو کان لگا کر بات سنیں پھر اس کے بہتر پر چلیں ( ف٤٦ ) یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہ ہیں جن کو عقل ہیں ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ بات کو غور سے سنتے ہیں ، پھر اس کے بہتر پہلو کی اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت فرمائی ہے اور یہی لوگ عقل مند ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو ( ہر کہنے والے کی ) بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس میں سے بہترین بات کی پیروی کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ ہدایت دیتا ہے اور یہی صاحبانِ عقل ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who listen to the Word, and follow the best (meaning) in it: those are the ones whom Allah has guided, and those are the ones endued with understanding.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), give the glad news to those of Our servants who listen to the words and only follow the best ones. Tell them that they are those whom God has guided. They are the people of understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who listen to the Word and follow the best thereof, those are (the ones) whom Allah has guided and those are men of understanding.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who listen to the word, then follow the best of it; those are they whom Allah has guided, and those it is who are the men of understanding.

Translated by

William Pickthall

Who hear advice and follow the best thereof. Such are those whom Allah guideth, and such are men of understanding.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः मेरे उन बन्दों को शुभ सूचना दे दो जो बात को ध्यान से सुनते हैं; फिर उस अच्छी से अच्छी बात का अनुपालन करते हैं। वही हैं, जिन्हें अल्लाह ने मार्ग दिखाया है और वही बुद्धि और समझ वाले हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو اس کلام (الہٰی) کو کان لگا کر سنتے ہیں پھر اس کی اچھی اچھی باتوں پر چلتے ہیں یہی ہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی اور یہی ہیں جو اہل عقل ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو میرے بندے بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس بہترین بات کی پیروی کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میرے ان بندوں کو جو بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانش مند ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو اس کلام کو کان لگا کر سنتے ہیں پھر اس کی اچھی اچھی باتوں کا اتباع کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی اور یہی وہ لوگ ہیں جو عقل والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو سنتے ہیں بات پھر چلتے ہیں اس پر جو اس میں نیک ہے وہی ہیں جن کو راستہ دیا اللہ نے اور وہی ہیں عقل والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو اس کا کلام کو کان لگا کر سنتے ہیں پھر اس کی اچھی اچھی باتوں پرچلتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے رہنمائی فرمائی اور یہی لوگ ہیں جو اہل عقل و خرد ہیں۔