Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 20

سورة الزمر

لٰکِنِ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ لَہُمۡ غُرَفٌ مِّنۡ فَوۡقِہَا غُرَفٌ مَّبۡنِیَّۃٌ ۙ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۬ ؕ وَعۡدَ اللّٰہِ ؕ لَا یُخۡلِفُ اللّٰہُ الۡمِیۡعَادَ ﴿۲۰﴾

But those who have feared their Lord - for them are chambers, above them chambers built high, beneath which rivers flow. [This is] the promise of Allah . Allah does not fail in [His] promise.

ہاں وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر بھی بنے بنائے بالا خانے ہیں ( اور ) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں رب کا وعدہ ہے اور وہ وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لٰکِنِ
لیکن
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اتَّقَوۡا
تقوٰی کیا
رَبَّہُمۡ
اپنے رب کا
لَہُمۡ
ان کے لیے
غُرَفٌ
بالاخانے ہیں
مِّنۡ فَوۡقِہَا
انے کے اوپر
غُرَفٌ
(اور)بالاخانے ہیں
مَّبۡنِیَّۃٌ
بنائے ہوئے
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَعۡدَ
وعدہ ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
لَایُخۡلِفُ
نہ خلاف کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
الۡمِیۡعَادَ
وعدے کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لٰکِنِ
لیکن
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اتَّقَوۡا
ڈر کررہے
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
لَہُمۡ
ان کے لیے
غُرَفٌ
بلند عمارتیں ہیں
مِّنۡ فَوۡقِہَا
جن کے اوپر
غُرَفٌ
بلند عمارتیں
مَّبۡنِیَّۃٌ
بنی ہوں گی
تَجۡرِیۡ
بہہ رہی ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَعۡدَ
وعدہ ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
لَایُخۡلِفُ
نہیں خلاف کرتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡمِیۡعَادَ
اپنے وعدے کے
Translated by

Juna Garhi

But those who have feared their Lord - for them are chambers, above them chambers built high, beneath which rivers flow. [This is] the promise of Allah . Allah does not fail in [His] promise.

ہاں وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر بھی بنے بنائے بالا خانے ہیں ( اور ) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں رب کا وعدہ ہے اور وہ وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے ان کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر اور بالا خانے بنے ہوئے ہیں اور ان کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ کبھی اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لیکن جولوگ اپنے رب سے ڈرکررہے اُن کے لیے بلند عمارتیں ہیں جن کے اوپر بلند عمارتیں بنی ہوں گی،جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی، اﷲ تعالیٰ کا وعدہ ہے، اﷲ تعالیٰ کبھی اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But, for those who fear their Lord, there are chambers with chambers on top of them built ready, with rivers running from underneath them. This is a promise of Allah. Allah does not go back on the promise.

لیکن جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے ان کے واسطے ہیں جھروکے ان کے اوپر اور جھروکے چنے ہوئے ان کے نیچے بہتی ہیں ندیاں وعدہ ہوچکا اللہ کا اللہ نہیں خلاف کرتا اپنا وعدہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

لیکن وہ لوگ جو اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرتے ہیں ان کے لیے ہوں گے بالا خانوں پر بالا خانے (ایک دوسرے کے اوپر) ُ چنے ہوئے۔ ان کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی یہ اللہ کا وعدہ ہے اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But those who fear their Lord shall have lofty mansions built over one another beneath which rivers flow. This is Allah's promise and never does Allah fail to fulfil His promise.

البتہ جو لوگ اپنے رب سے ڈر کر رہیں ان کے لیے بلند عمارتیں ہیں منزل پر منزل بنی ہوئی ، جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے ، اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ جنہوں نے اپنے پروردگار کا خوف دل میں رکھا ہے ان کے لیے اوپر تلے بنی ہوئی اونچی اونچی عمارتیں ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے ۔ اللہ کبھی وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

البتہ جو لوگ اپنے مالک سے ڈرتے رہے ان کے رہنے کے لئے دہشت میں بالا خانے ماڑیاں جھروکے ہیں ان کے اوپر بالا خانے درجہ بدرجہ کئی منزلہ جن کے نیچے ندیاں پڑی بہہ رہی ہیں یہ اللہ کا وعدہ ہے اللہ اپنا وعدہ خلاف نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے (جنت کے) بالا خانے ہیں جن کے اوپر (اور) بالا خانے ہیں جو بنے ہوئے (تیار) ہیں ان کے تابع نہریں چل رہی ہیں (یہ) اللہ کا وعدہ ہے (اور) اللہ وعدے کے خلاف نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بالا خانے ہیں اور ان کے اوپر بھی بلند وبالا عمارتیں ہیں ۔ ان کے نیچے سے تہریں بہتی ہوں گی یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے اونچے اونچے محل ہیں جن کے اوپر بالا خانے بنے ہوئے ہیں۔ (اور) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ (یہ) خدا کا وعدہ ہے۔ خدا وعدے کے خلاف نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But those whofear their Lord, for them are lofty chambers with lofty chambers above them, built whereunder rivers flow: the promise of Allah, and Allah faileth not the appointment.

البتہ جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے ہیں ان کیلئے بالاخانے ہیں جن کے اوپر بنے بنائے (تیار) بالاخانے ہیں ان کے نیچے نہریں چل رہی ہیں (یہ) اللہ کا وعدہ ہے (اور) اللہ وعدہ کے خلاف نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

البتہ جو اپنے رب سے ڈرے ان کیلئے بالا خانے اور بالا خانوں کے اوپر بھی آراستہ بالا خانے ہوں گے ، ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ یہ اللہ کا حتمی وعدہ ہے ، اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

لیکن جن لوگوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا ان ہی کے لیے ایسے بالاخانے ہیں جن کے اوپر بھی بلند وبالا عمارتیں بنی ہوئی ہوںگی ، ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، ( یہ ) اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ ( ہے ) اللہ ( تعالیٰ ) وعدے کے خلاف نہیں کرتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کیلئے اونچے اونچے محل ہیں جن کے اوپر بالا خانے بنے ہوئے ہیں اور ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہ اللہ کا وعدہ ہے ‘ اللہ وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

لیکن جو لوگ ڈرتے رہے ہوں گے اپنے رب سے ان کیلئے منزل پر منزل بنی ہوئی ایسی عالی شان عمارتیں ہوں گی جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی عظیم الشان نہریں اللہ کے فرمائے گئے وعدہ کے مطابق (اور) اللہ کبھی خلاف ورزی نہیں فرماتا اپنے وعدے کی

Translated by

Noor ul Amin

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے ( جنت میں ) بالاخانے ہیں جن کے اوپر اور بالاخانے بنے ہیں اور ان کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں یہ اللہ کاوعدہ ہے اور اللہ اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

لیکن جو اپنے رب سے ڈرے ( ف٤۹ ) ان کے لیے بالا خانے ہیں ان پر بالا خانے بنے ( ف۵۰ ) ان کے نیچے نہریں بہیں ، اللہ کا وعدہ ، اللہ وعدہ خلاف نہیں کرتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے ( جنت میں ) بلند محلات ہوں گے جن کے اوپر ( بھی ) بالاخانے بنائے گئے ہوں گے ، اُن کے نیچے سے نہریں رواں ہوں گی ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے ، اللہ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

البتہ جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے ان کیلئے ایسے بالا خانے ہیں کہ جن کے اوپر اور بالا خانے بنے ہوئے ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ کبھی ( اپنے ) وعدے کے خلاف نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But it is for those who fear their Lord. That lofty mansions, one above another, have been built: beneath them flow rivers (of delight): (such is) the Promise of Allah: never doth Allah fail in (His) promise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who have fear of their Lord will have lofty mansions built upon mansions beneath which streams flow. It is the promise of God. God does not disregard His promise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But those who have Taqwa of their Lord, for them are built lofty rooms, one above another under which rivers flow. (This is) the promise of Allah, and Allah does not fail in (His) promise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But (as for) those who are careful of (their duty to) their Lord, they shall have high places, above them higher places, built (for them), beneath which flow rivers; (this is) the promise of Allah: Allah will not fail in (His) promise.

Translated by

William Pickthall

But those who keep their duty to their Lord, for them are lofty halls with lofty halls above them, built (for them), beneath which rivers flow. (It is) a promise of Allah. Allah faileth not His promise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अलबत्ता जो लोग अपने रब से डरकर रहे उन के लिए ऊपरी मंज़िल पर कक्ष होंगे, जिन के ऊपर भी निर्मित कक्ष होंगे। उन के नीचे नहरें बह रही होगी। यह अल्लाह का वादा है। अल्लाह अपने वादे का उल्लंघन नहीं करता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لیے (جنت کے) بالاخانے ہیں (اور) جن کے اوپر اور بالاخانے ہیں جو بنے بنائے تیار ہیں ان کے نیچے نہریں چل رہی ہیں یہ اللہ نے وعدہ کیا ہے اور اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈر کر رہے ان کے لیے منزل پر منزل محلات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، یہ اللہ کا وعدہ ہے اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

البتہ جو لوگ اپنے رب سے ڈرکر رہے ان کے لیے بلند عمارتیں ہیں منزل پر منزل نبی ہوئی ، جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے ، اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرے ان کے لیے بالا خانے بنے ہوئے ہیں ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی۔ یہ اللہ نے وعدہ فرمایا ہے، اللہ وعدہ خلافی نہیں فرماتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لیکن جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے ان کے واسطے ہیں جھروکے ان کے اوپر اور جھروکے چنے ہوئے ان کے نیچے بہتی ہیں ندیاں وعدہ ہوچکا اللہ کا اللہ نہیں خلاف کرتا اپنا وعدہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے تو ان کے رہنے کے لئے ایسے بالاخانے ہیں جن کیا وپر اور بالا خانے بنے ہوئے ہیں ان بالا خانوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہ ان سے اللہ نے وعدہ کیا ہے اور اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کیا کرتا۔