Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 22

سورة الزمر

اَفَمَنۡ شَرَحَ اللّٰہُ صَدۡرَہٗ لِلۡاِسۡلَامِ فَہُوَ عَلٰی نُوۡرٍ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ فَوَیۡلٌ لِّلۡقٰسِیَۃِ قُلُوۡبُہُمۡ مِّنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ ؕ اُولٰٓئِکَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۲﴾

So is one whose breast Allah has expanded to [accept] Islam and he is upon a light from his Lord [like one whose heart rejects it]? Then woe to those whose hearts are hardened against the remembrance of Allah . Those are in manifest error.

کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ تعالٰی نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے پس وہ اپنے پروردگار کی طرف سے ایک نور پر ہے اور ہلاکی ہے ان پر جن کے دل یاد الٰہی سے ( اثر نہیں لیتے بلکہ ) سخت ہوگئے ہیں ۔ یہ لوگ صریح گمراہی میں ( مبتلا ) ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا بھلا وہ جو
شَرَحَ
کھول دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
صَدۡرَہٗ
سینہ اس کا
لِلۡاِسۡلَامِ
اسلام کے لئے
فَہُوَ
پس وہ ہے
عَلٰی نُوۡرٍ
ایک نور پر
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے
فَوَیۡلٌ
تو ہلاکت ہے
لِّلۡقٰسِیَۃِ
ان کے لیے کہ سخت ہیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل جن کے
مِّنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ
اللہ کی یاد سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ
کھلی گمراہی میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا پھر وہ شخص
شَرَحَ
کھول دیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
صَدۡرَہٗ
جس کے سینے کو
لِلۡاِسۡلَامِ
اسلام کے لیے
فَہُوَ
سو وہ 
عَلٰی نُوۡرٍ
روشنی پر ہے
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے 
فَوَیۡلٌ
پس تباہی ہے 
لِّلۡقٰسِیَۃِ قُلُوۡبُہُمۡ
سخت دل والوں کے لیے
مِّنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی یاد سے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں 
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Translated by

Juna Garhi

So is one whose breast Allah has expanded to [accept] Islam and he is upon a light from his Lord [like one whose heart rejects it]? Then woe to those whose hearts are hardened against the remembrance of Allah . Those are in manifest error.

کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ تعالٰی نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے پس وہ اپنے پروردگار کی طرف سے ایک نور پر ہے اور ہلاکی ہے ان پر جن کے دل یاد الٰہی سے ( اثر نہیں لیتے بلکہ ) سخت ہوگئے ہیں ۔ یہ لوگ صریح گمراہی میں ( مبتلا ) ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا جس شخص کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے ایک روشنی پر ہو (اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو کوئی سبق نہیں لیتا) لہذا ان لوگوں کے لئے ہلاکت ہے جن کے دل اللہ کے ذکر سے (اور) سخت ہوجاتے ہیں۔ یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاپھروہ شخص جس کاسینہ اﷲ تعالیٰ نے اسلام کے لیے کھول دیا،سو وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی پرہے؟(کسی کافرجیساہوسکتاہے) پس اُن کے لیے تباہی ہے جن کے دل اﷲ تعالیٰ کی یاد سے سخت ہوگئے،یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So I ask about a person whose heart Allah has opened up for Islam, and consequently he proceeds in a light from his Lord. (Can he be equal to the one whose heart is hardened?) So, woe to those whose hearts are too hard to remember Allah. Those are wandering in open error.

بھلا جس کا سینہ کھل دیا اللہ نے دین اسلام کے واسطے سو وہ روشنی میں ہے اپنے رب کی طرف سے سو خرابی ہے ان کو جن کے دل سخت ہیں اللہ کی یاد سے وہ پڑے پھرتے ہیں بھٹکتے صریح

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا وہ شخص کہ جس کے سینے کو اللہ نے کھول دیا ہے اسلام کے لیے اور وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے تو ہلاکت اور بربادی ہے ان لوگوں کے لیے جن کے دل سخت ہوگئے ہیں اللہ کے ذکر سے۔ ! یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Can he whose breast Allah has opened up for Islam and who is thus (moving along a Path) illumined by a light from Allah (be likened to him who derives no lesson from what he observes)? Woe, then, to those whose hearts were further hardened after Allah's admonition. Such are indeed in obvious error.

اب کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا 40 اور وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی پر چل رہا ہے 41 ( اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس نے ان باتوں سے کوئی سبق نہ لیا ؟ ) ۔ تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جن کے دل اللہ کی نصیحت سے اور زیادہ سخت ہو گئے 42 ۔ وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا ہے ، جس کے نتیجے میں وہ اپنے پروردگار کی عطا کی ہوئی روشنی میں آچکا ہے ، ( سنگ دلوں کے برابر ہوسکتا ہے ؟ ) ہاں ، بربادی ان کی ہے جن کے دل اللہ کے ذکر سے سخت ہوچکے ہیں ۔ یہ لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام (قبول کرنے) کے لئے کھول دیا وہ اپنے مالک کی طرف سے ایمان کی روشنی رکھتا ہے 8 تو ان لوگوں کی خربای ہے جن کے دل اللہ کی یاد سے غافل ہو کر سخت ہوگئے ہیں یہی لوگ جن کے دل سخت ہیں کھلی گمراہی ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا جس شخص کا سینہ اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو تو وہ اپنے پروردگار کی طرف سے نور (روشنی) پر ہو پس ان پر افسوس ہے جن کے دل اللہ کے ذکر سے سخت ہو رہے ہیں (یعنی ذکر نہیں کرتے) یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے اور وہ اپنے رب کی طرف سے روشنی ( حاصل کرلیتا) ہے ۔ کیا وہ اس کے برابر ہو سکتا ہے جس کا دل اللہ کی یاد سے سخت ہوچکا ہے ؟ یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جس شخص کا سینہ خدا نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہو (تو کیا وہ سخت دل کافر کی طرح ہوسکتا ہے) پس ان پر افسوس ہے جن کے دل خدا کی یاد سے سخت ہو رہے ہیں۔ اور یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Shall he then whose breast Allah hath expanded for Islam, so that he followeth a light from his Lord be as he whose heart is hardened? Then woe Unto those whose hearts are hardened against remembrance of Allah. They are in an error manifest.

سو جس شخص کا سینہ اللہ نے اسلام کیلئے کھول دیا اور وہ اپنے پروردگار کے نور پر چل رہا ہے ( کیا ایسا شخص اور اہل قساوت برابر ہوسکتے ہیں ؟ ) سو بڑی خرابی ان لوگوں کے لئے ہے جن کے دل اللہ کے ذکر کی طرف سے سخت ہیں یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ جن کا سینہ اللہ نے اسلام کیلئے کھول دیا ہے ، پس وہ اپنے رب کی طرف سے روشنی پر ہیں ( اور وہ جن کے دل سخت ہوچکے ہیں ، یکساں ہوں گے؟ تو ہلاکی ہے ان کیلئے جن کے دل اللہ کی یاد دہانی قبول کرنے کے معاملے میں سخت ہوچکے ہیں! یہی لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا بھلا وہ شخص جس کے سینے کو اللہ ( تعالیٰ ) نے اسلام کے لیے کھول دیا ، پس وہ اپنے رب کی طرف سے نور ( ہدایت ) پر ہے ( کیا ییہ شخص ان لوگوں کی طرح ہوسکتا ہے ) ہلاکت ہے ان لوگوںکے لیے جن کے دل اللہ ( تعالیٰ ) کے ذکر ( کی طرف ) سے سخت ہوگئے ، یہی لوگ کُھلی گمراہی میں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا جس شخص کا سینہ اللہ نے اسلام کیلئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے رب کی طرف سے روشنی پر ہو تو کیا وہ سخت دل کافر کی طرح ہوسکتا ہے ؟ پس ان پر افسوس ہے جن کے دل اللہ کی یاد سے سخت ہو رہے ہیں اور یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا جس کا سینہ اللہ نے کھول دیا ہو اسلام (کی حقانیت) کے لئے جس کے باعث وہ ایک عظیم الشان نور پر قائم ہو اپنے رب کی طرف سے (تو کیا ایسا شخص اور وہ سنگ دل انسان باہم برابر ہوسکتے ہیں ؟ جو اس نور سے محروم ہو ؟ ) سو بڑی خرابی (اور ہلاکت) ہے ان لوگوں کے لئے جن کے دل سخت (اور محروم) ہوگئے اللہ کے ذکر (اور اس کی یاد دلشاد) سے ایسے لوگ پڑے ہیں کھلی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

بھلاجس شخص کاسینہ اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا اور وہ اپنے رب کی طرف سے روشنی پر ہو ( اسی جیسا ہےجو سبق نہیں لیتا ) لہٰذا ہلاکت ہے جن کے دل اللہ کے ذکرسے غفلت کی وجہ سے سخت ہوگئے ہوں ایسے ہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا وہ جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا ( ف۵٤ ) تو وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے ( ف۵۵ ) اس جیسا ہوجائے گا جو سنگدل ہے تو خرابی ہے ان کی جن کے دل یاد خدا کی طرف سے سخت ہوگئے ہیں ( ف۵٦ ) وہ کھلی گمراہی میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا اللہ نے جس شخص کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیا ہو تو وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ( فائز ) ہوجاتا ہے ، ( اس کے برعکس ) پس اُن لوگوں کے لئے ہلاکت ہے جن کے دل اللہ کے ذکر ( کے فیض ) سے ( محروم ہو کر ) سخت ہوگئے ، یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ شخص جس کے سینہ کو اللہ نے ( قبولِ ) اسلام کیلئے کھول دیا ہے اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے نور ( ہدایت ) پر ہے ( قسی القلب لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے ) بربادی ہے ان کیلئے جن کے دل ذکرِ خدا سے سخت ہوگئے ہیں یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is one whose heart Allah has opened to Islam, so that he has received Enlightenment from Allah, (no better than one hard-hearted)? Woe to those whose hearts are hardened against celebrating the praises of Allah! they are manifestly wandering (in error)!

Translated by

Muhammad Sarwar

One whose chest (heart and mind) is left open for Islam (submission to His will) shall receive light from God. Woe to those whose hearts have become like stone against the remembrance of God. They are clearly in error.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is he whose breast Allah has opened to Islam, so that he is in light from his Lord So, woe to those whose hearts are hardened against remembrance of Allah! They are in plain error!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! is he whose heart Allah has opened for Islam so that he is in a light from his Lord (like the hard-hearted)? Nay, woe to those whose hearts are hard against the remembrance of Allah; those are in clear error.

Translated by

William Pickthall

Is he whose bosom Allah hath expanded for Al-Islam, so that he followeth a light from his Lord, (as he who disbelieveth)? Then woe unto those whose hearts are hardened against remembrance of Allah. Such are in plain error.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब क्या वह व्यक्ति जिस का सीना (हृदय) अल्लाह ने इस्लाम के लिए खोल दिया, अतः वह अपने रब की ओर से प्रकाश पर है, (उस व्यक्ति के समान होगा जो कठोर हृदय और अल्लाह की याद से ग़ाफ़िल है)? अतः तबाही है उन लोगों के लिए जिन के दिल कठोर हो चुके हैं, अल्लाह की याद से ख़ाली होकर! वही खुली गुमराही में पड़े हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جس شخص کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام (کے قبول کرنے) کے لیے کھول دیا (3) اور وہ اپنے پروردگار کے (عطا کیے ہوئے) نور پر ہے (4) کیا وہ شخص اور اہل قساوت برابر ہیں) سو جن لوگوں کے دل خدا کے ذکر سے متاثر نہیں ہوتے سو ان کے لیے بڑی خرابی ہے یہ لوگ گمراہی میں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا وہ شخص جس کا سینہ ” اللہ “ نے اسلام کے لیے کھول دیا ہے اور وہ اپنے رب کی طرف سے روشنی پر چل رہا ہے اس کے مقابلے میں تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جن کے دل اللہ کی نصیحت کے بارے میں سخت ہوگئے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا اور وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی پر چل رہا ہے (اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس نے ان باتوں سے کوئی سبق نہ لیا ؟ ) ۔ تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جن کے دل اللہ کی نصیحت سے اور زیادہ سخت ہوگئے۔ وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اللہ نے جس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیا سو وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے سو ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے جن کے دل ذکر اللہ کی جانب سے سخت ہیں، یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا جس کا سینہ کھول دیا اللہ نے دین اسلام کے واسطے سو وہ روشنی میں ہے اپنے رب کی طرف سے، سو خرابی ہے ان کو جن کے دل سخت ہیں اللہ کی یاد سے وہ پڑے پھرتے ہیں بھٹکتے صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا بھلا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے رب کی جانب سے ایک عطا کردہ روشنی پر ہو تو کہیں یہ کس سخت دل کے برابر ہوسکتا ہے سو ایسے لوگوں کے لئے بڑی خرابی ہے جن کے دل خدا کے ذکر کی طرف سے سخت ہیں یہی لوگ صریح گمراہی میں مبتلا ہیں۔