Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 26

سورة الزمر

فَاَذَاقَہُمُ اللّٰہُ الۡخِزۡیَ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَکۡبَرُ ۘ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۶﴾

So Allah made them taste disgrace in worldly life. But the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.

اور اللہ تعالٰی نے انہیں زندگانی دنیا میں رسوائی کا مزہ چکھایا اور ابھی آخرت کا تو بڑا بھاری عذاب ہے کاش کہ یہ لوگ سمجھ لیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَذَاقَہُمُ
تو چکھائی انہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
الۡخِزۡیَ
رسوائی
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَلَعَذَابُ
اور البتہ عذاب
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
اَکۡبَرُ
زیادہ بڑا ہے
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
ہوتے وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَذَاقَہُمُ
پس چکھائی ان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے  
الۡخِزۡیَ
رسوائی
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
وَلَعَذَابُ
اور یقینا ًعذاب 
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
اَکۡبَرُ
زیادہ بڑا ہے 
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
وہ ہوتے
یَعۡلَمُوۡنَ
جانتے
Translated by

Juna Garhi

So Allah made them taste disgrace in worldly life. But the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.

اور اللہ تعالٰی نے انہیں زندگانی دنیا میں رسوائی کا مزہ چکھایا اور ابھی آخرت کا تو بڑا بھاری عذاب ہے کاش کہ یہ لوگ سمجھ لیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں ہی رسوائی کا مزا چکھا دیا اور آخرت کا عذاب تو کہیں بڑھ کر ہے کاش وہ جانتے ہوتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس اﷲ تعالیٰ نے اُنہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا اور یقیناآخرت کاعذاب زیادہ بڑا ہے،کاش وہ جانتے ہوتے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then Allah made them taste disgrace in the worldly life, and of course the punishment of the Hereafter is much greater. Only if they knew!

پھر چکھائی ان کو اللہ نے رسوائی دنیا کی زندگی میں اور عذاب آخرت کا تو بہت ہی بڑا ہے اگر ان کو سمجھ ہوتی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھا دیا اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے۔ کاش کہ انہیں معلوم ہوتا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So Allah made them taste degradation in the life of this world, and certainly the chastisement of the Hereafter will be much more grievous. Would that they knew!

پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے ، کاش یہ لوگ جانتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ اللہ نے ان کو اسی دنیوی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ، اور آخرت کا عذاب تو اور بھی بڑا ہے ، کاش یہ لوگ جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ادھر سے اللہ کا عذاب ان پر آن پہنچا پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی ذلت کا مزہ چکھا دیا 5 اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے اگر ان کو معلوم ہوتا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اللہ نے ان کو دنیا کی زندگی میں (بھی) رسوائی کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب اور بھی بڑا ہے کاش یہ سمجھ رکھتے !

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ۔ اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی بڑھ کر ہوگا ۔ کاش وہ (اس حقیقت کو) پہلے سے جان لیتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان کو خدا نے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھا دیا۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے۔ کاش یہ سمجھ رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So Allah made them taste humiliation in the life of the world. And surely the torment of the Hereafter is greater - if they but know!

سو اللہ نے انہیں دنیوی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھا دیا اور آخرت کا عذاب تو اور سخت ہے کاش یہ لوگ سمجھ جاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اللہ نے ان کو دنیا کی زندگی میں بھی رسوائی کا مزا چکھایا اور عذابِ آخرت تو بڑی چیز ہے ۔ کاش! یہ لوگ اس بات کو سمجھتے!

Translated by

Mufti Naeem

پس ان لوگوں کو اللہ ( تعالیٰ ) نے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزا چکھایا اور آخرت کا عذاب البتہ بڑا ہے کاش وہ لوگ جان لیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان کو اللہ نے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھا دیا اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے کاش یہ سمجھ رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس طرح اللہ نے چکھا دیا ان لوگوں کو مزہ رسوائی کا دنیا کی زندگی میں اور آخرت کا عذاب تو یقینی طور پر اس سے کہیں بڑھ کر (ہولناک اور رسوا کن) ہوگا کاش کہ یہ لوگ جان لیتے

Translated by

Noor ul Amin

پھراللہ نے انہیں دنیاکی زندگی میں ہی رسوائی کامزا چکھا د یا اور آخرت کاعذاب توکہیں بڑھ کر ہے کاش وہ جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ( ف٦٦ ) اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے بڑا ، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے ( ف٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں ( ہی ) ذِلّت و رسوائی کا مزہ چکھا دیا اور یقیناً آخرت کا عذاب کہیں بڑا ہے ، کاش وہ جانتے ہوتے

Translated by

Hussain Najfi

تو خدا نے ان کو اس دنیاوی زندگی میں ذلت و رسوائی کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب اس سے بھی بڑا ہے کاش وہ لوگ جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So Allah gave them a taste of humiliation in the present life, but greater is the punishment of the Hereafter, if they only knew!

Translated by

Muhammad Sarwar

God made them suffer humiliation in this life. Would that they knew that the torment for them in the next life will be even greater.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, Allah made them to taste the disgrace in the present life, but greater is the torment of the Hereafter if they only knew!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So Allah made them taste the disgrace in this world's life, and certainly the punishment of the hereafter is greater; did they but know!

Translated by

William Pickthall

Thus Allah made them taste humiliation in the life of the world, and verily the doom of the Hereafter will be greater if they did but know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अल्लाह ने उन्हें सांसारिक जीवन में भी रुसवाई का मज़ा चखाया और आख़िरत की यातना तो इस से भी बड़ी है। काश! वे जानते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اللہ تعالیٰ نے ان کو اسی دنیوی زندگی میں بھی رسوائی کا مزا چکھایا اور آخرت کا عذاب اور بھی بڑا (اور سخت) ہے کاش یہ لوگ سمجھ جاتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں ذلّت سے دوچار کیا، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے، کاش یہ لوگ جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے ، کاش یہ لوگ جانتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اللہ نے انہیں دنیا والی زندگی میں رسوائی چکھا دی اور البتہ آخرت کا عذاب اس سے بڑا ہے اگر وہ جانتے ہوتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر چکھائی ان کو اللہ نے رسوائی دنیا کی زندگی میں اور عذاب آخرت کا تو بہت ہی بڑا ہے اگر ان کو سمجھ ہوتی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اللہ تعالیٰ نے ان کو اسی دنیا کی زندگی میں ذلت و رسوائی کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب تو یقینا اس سے کہیں بڑا ہے کاش یہ لوگ اس بات کو سمجھتے۔