Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 3

سورة الزمر

اَلَا لِلّٰہِ الدِّیۡنُ الۡخَالِصُ ؕ وَ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ۘ مَا نَعۡبُدُہُمۡ اِلَّا لِیُقَرِّبُوۡنَاۤ اِلَی اللّٰہِ زُلۡفٰی ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَحۡکُمُ بَیۡنَہُمۡ فِیۡ مَا ہُمۡ فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ ۬ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِیۡ مَنۡ ہُوَ کٰذِبٌ کَفَّارٌ ﴿۳﴾

Unquestionably, for Allah is the pure religion. And those who take protectors besides Him [say], "We only worship them that they may bring us nearer to Allah in position." Indeed, Allah will judge between them concerning that over which they differ. Indeed, Allah does not guide he who is a liar and [confirmed] disbeliever.

خبردار اللہ تعالیٰ ہی کے لیےٴ خالص عبادت کرنا ہے اور جن لوگوں نے اس کے سوا اولیاء بنا رکھے ہیں ( اور کہتے ہیں ) کہ ہم ان کی عبادت صرف اس لیےٴ کرتے ہیں کہ یہ ( بزرگ ) اللہ کی نزدیکی کے مرتبے تک ہماری رسایٴ کرادیں یہ لوگ جس کے بارے میں اختلاف کررہے ہیں اس کا ( سچا ) فیصلہ اللہ ( خود ) کرے گا ۔ جھوٹے اور ناشکرے ( لوگوں ) کو اللہ تعالیٰ راہ نہیں دکھاتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَا
خبردار
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
الدِّیۡنُ
دین
الۡخَالِصُ
خالص
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اتَّخَذُوۡا
بنا رکھے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سووا
اَوۡلِیَآءَ
سرپرست
مَا
نہیں
نَعۡبُدُہُمۡ
ہم عبادت کرتے ان کی
اِلَّا
مگر
لِیُقَرِّبُوۡنَاۤ
تا کہ وہ قریب کر دیں ہمیں
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
زُلۡفٰی
قریب کرنا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَحۡکُمُ
وہ فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
فِیۡ مَا
اس میں جو
ہُمۡ
وہ
فِیۡہِ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کر تے ہیں
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَہۡدِیۡ
نہیں وہ ہدایت دیتا
مَنۡ
اسے جو ہے
ہُوَ
وہ
کٰذِبٌ
جھوٹا
کَفَّارٌ
بہت ناشکرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَا
سن لو
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
الدِّیۡنُ
دین
الۡخَالِصُ
خالص
وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
اتَّخَذُوۡا
بنا رکھے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
دوسرے سرپرست
مَا
نہیں
نَعۡبُدُہُمۡ
عبادت کرتے ہم ان کی
اِلَّا
مگر
لِیُقَرِّبُوۡنَاۤ
اس لیے کہ وہ قریب کر دیں ہمیں
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
زُلۡفٰی
اچھی طرح قریب کرنا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَحۡکُمُ
فیصلہ کردے گا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
فِیۡ مَا
اس میں جو
ہُمۡ
وہ
فِیۡہِ
اس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
اختلاف کررہے ہیں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِیۡ
نہیں ہدایت دیتا
مَنۡ
جو ہے
ہُوَ
وہ 
کٰذِبٌ
جھوٹا
کَفَّارٌ
بہت ناشکرا
Translated by

Juna Garhi

Unquestionably, for Allah is the pure religion. And those who take protectors besides Him [say], "We only worship them that they may bring us nearer to Allah in position." Indeed, Allah will judge between them concerning that over which they differ. Indeed, Allah does not guide he who is a liar and [confirmed] disbeliever.

خبردار اللہ تعالیٰ ہی کے لیےٴ خالص عبادت کرنا ہے اور جن لوگوں نے اس کے سوا اولیاء بنا رکھے ہیں ( اور کہتے ہیں ) کہ ہم ان کی عبادت صرف اس لیےٴ کرتے ہیں کہ یہ ( بزرگ ) اللہ کی نزدیکی کے مرتبے تک ہماری رسایٴ کرادیں یہ لوگ جس کے بارے میں اختلاف کررہے ہیں اس کا ( سچا ) فیصلہ اللہ ( خود ) کرے گا ۔ جھوٹے اور ناشکرے ( لوگوں ) کو اللہ تعالیٰ راہ نہیں دکھاتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یاد رکھو ! بندگی خالصتاً اللہ ہی کے لئے ہے اور جن لوگوں نے اللہ کے علاوہ کارساز بنا رکھے ہیں (وہ کہتے ہیں کہ) ہم تو ان کی عبادت صرف اس لئے کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اللہ سے قریب کردیں۔ جن باتوں میں یہ اختلاف کر رہے ہیں یقینا اللہ ان کے درمیان فیصلہ کردے گا اللہ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا اور حق کا منکر ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سن لو!دین خالص اﷲ تعالیٰ کاحق ہے، اورجن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کے سوادوسرے سرپرست بنارکھے ہیں وہ کہتے ہیں ہم تواُن کی عبادت نہیں کرتے مگراس لئے کہ وہ ہمیں اﷲ تعالیٰ کے قریب کردیں،اچھی طرح قریب کرنا۔یقیناًاﷲ تعالیٰ اُن کے درمیان اُن تمام باتوں کافیصلہ کردے گاجن میں وہ اختلاف کررہے ہیں ،یقیناًاﷲ تعالیٰ اس شخص کوہدایت نہیں دیتا جوجھوٹا،بہت ناشکرا ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Remember, Allah alone deserves the exclusive submission. As for those who have taken to guardians other than Him (saying), |"We worship them for no other reason than that they would bring us near to Allah closely.|" Allah will judge between them in the matters they had been differing in. Surely, Allah does not give guidance to anyone who is liar, highly infidel.

سنتا ہے اللہ ہی کے لئے ہے بندگی خالص اور جنہوں نے پکڑ رکھے ہیں اس سے درے حمایتی کہ ہم تو پوجتے ہیں ان کو اس واسطے کہ ہم کو پہنچا دیں اللہ کی طرف قریب کے درجہ میں بیشک اللہ فیصلہ کر دے گا ان میں جس چیز میں وہ جھگڑ رہے ہیں البتہ اللہ راہ نہیں دیتا اس کو جو ہو جھوٹا حق نہ ماننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آگاہ ہو جائو کہ اطاعت ِخالص اللہ ہی کا حق ہے۔ اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا کچھ اور کو اولیاء بنا یا ہوا ہے ( وہ کہتے ہیں کہ ) ہم تو ان کو صرف اس لیے پوجتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ سے قریب کردیں یقینا اللہ فیصلہ کر دے گا ان کے مابین ان تمام چیزوں میں جن میں یہ اختلاف کر رہے ہیں اللہ ہرگز ہدایت نہیں دیتا جھوٹے اور نا شکرے لوگوں کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Lo, religion is exclusively devoted to Allah. Your religion is entirely consecrated to Him. As for those who have taken others than Allah for their guardians, (they say): “We worship them only that they may bring us nearer to Allah.” Allah will judge between them concerning what they differ about. Verily Allah does not guide anyone who is given to sheer lying, is an utter unbeliever.

خبردار ، دین خالص اللہ کا حق ہے 4 ۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے اس کے سوا دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں ( اور اپنے اس فعل کی توجیہ یہ کرتے ہیں کہ ) ہم تو ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرا دیں 5 ، اللہ یقینا ان کے درمیان ان تمام باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں 6 ۔ اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا اور منکر حق ہو ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یاد رکھو کہ خالص بندگی اللہ ہی کا حق ہے ۔ اور جن لوگوں نے اس کے بجائے دوسرے رکھوالے بنا لیے ہیں ۔ ( یہ کہہ کر کہ ) ہم ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ سے قریب کردیں ۔ ( ١ ) ان کے درمیان اللہ ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ۔ یقین رکھو کہ اللہ کسی ایسے شخص کو راستے پر نہیں لاتا جو جھوٹا ہو ، کفر پر جما ہوا ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سن لے خالص اللہ ہی کی بندگی کرنا چاہیے 11 اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو (اپنا حمایتی بنایا ہے وہ کہتے ہیں ہم ان کو خدا سمجھ کر نہیں پوجتے ہم تو ان کو بس اسی لئے پوجتے ہیں کہ ہم کو خدا کے نزدیک کردیں گے 12 بیشک یہ لوگ جن باتوں میں اختلاف کر رہے ہیں اللہ ! قیامت کے دن پر ان کا فیصلہ کر دیگا 1 بیشک جو شخص جھوٹا ناشکرا ہے اللہ اس کو راہ پر نہیں لگاتاف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یادرکھو خالص عبادت اللہ ہی کے لئے (زیبا) ہے اور جن لوگوں نے اس کے سوا مددگار اختیار کیے ہیں (کہتے ہیں) ہم ان کو اس لئے پوجتے ہیں کہ ہمیں اللہ کا کسی درجہ میں مقرب بنادیں تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں بیشک اللہ ان میں ان کا فیصلہ فرمادیں گے۔ بیشک اللہ اس کو جو جھوٹا (اور) ناشکرا ہو ہدایت نہیں دیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد رکھو ! عبادت خالص اللہ ہی کے لئے ہے اور جن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا دوست بنا رکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم ان ( غیر اللہ) کی عبادت و بندگی صرف اس لئے کرتے ہیں تا کہ وہ ہمیں اللہ کے قریب کردیں۔ بے شک اللہ ہی ان کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں اختلاف کر رہے ہیں۔ بلا شبہ اللہ تعالیٰ کسی جھوٹے اور نا شکرے کو ہدایت نہیں دکھاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو خالص عبادت خدا ہی کے لئے (زیبا ہے) اور جن لوگوں نے اس کے سوا اور دوست بنائے ہیں۔ (وہ کہتے ہیں کہ) ہم ان کو اس لئے پوجتے ہیں کہ ہم کو خدا کا مقرب بنادیں۔ تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں خدا ان میں ان کا فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا اس شخص کو جو جھوٹا ناشکرا ہے ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

LO! for Allah is the religion exclusive. And those who take patrons beside Him, saying: We Worship them not save in order that they may bring us nigh Unto God in approach - -verily Allah will judge between them concerning that wherein they differ. Verily Allah guideth not him who is a liar and ingrate.

یاد رکھو عبادت خالص اللہ ہی کے لئے ہے اور جن لوگوں نے اس کے سوا اور شرکاء تجویز کر رکھے ہیں (کہ) ہم تو ان کی پرستش بس اس لئے کرتے ہیں کہ یہ ہم کو خدا کا مقرب بنادیں ۔ بیشک اللہ ان کے درمیان فیصلہ کردے گا جس بات میں یہ باہم اختلاف کررہے ہیں بیشک اللہ اسے راہ پر نہیں لاتا جو جھوٹا ہو ناشکرا ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یاد رکھو کہ اطاعتِ خالص کا سزاوار اللہ ہی! اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے کارساز بنا رکھے ہیں ( کہتے ہیں کہ ) ہم تو ان کی عبادت صرف اس لئے کرتے ہیں کہ یہ ہم کو خدا سے قریب تر کردیں ۔ اللہ ان کے درمیان اس بات کا فیصلہ کرے گا ، جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ۔ اللہ ان لوگوں کو بامراد نہیں کرے گا جو جھوٹے اور ناشکرے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

خبردار! دینِ خالص اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے اور جن لوگوں نے اس ( اللہ تعالیٰ ) کے سوا دوسرے دوست بنارکھے ہیں ( وہ کہتے ہیں کہ ) ہم تو ان کی صرف اس لیے عبادت کرتے ہیں تاکہ یہ ہمیں درجات کے اعتبار سے اللہ ( تعالیٰ ) کے قریب کریں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ان لوگوں کے درمیان ان باتوں میں جن میں وہ اختلاف کررہے ہیں فیصلہ فرمادیں گے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) اس کو ہدایت نہیں دیتے جو جھوٹا اور سخت ناشکرا ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھو خالص عبادت اللہ ہی کیلئے مخصوص ہے اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوست بنائے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم ان کو اس لیے پوجتے ہیں کہ ہم کو اللہ کے مقرب بنا دیں تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں اللہ ان میں ان کا فیصلہ کر دے گا ‘ بیشک اللہ اس کو جو جھوٹا اور نا شکرا ہے ہدایت نہیں دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آگاہ رہو کہ اللہ ہی کے لئے ہے دین خالص اور جن لوگوں نے اس کے سوا اور سرپرست (و کارساز) بنا رکھے ہیں (وہ کہتے ہیں کہ) ہم تو ان کی بندگی و پوجا صرف اس لئے کرتے ہیں کہ یہ رسائی کرا دیں ہماری اللہ تک بیشک اللہ ہی فیصلہ فرمائے گا ان کے (اور اہل حق کے) درمیان ان تمام باتوں کا جن میں یہ باہم اختلاف کرتے ہیں بلاشبہ اللہ ہدایت سے سرفراز نہیں فرماتا کسی ایسے شخص کو جو جھوٹا بڑا ناشکرا ہو

Translated by

Noor ul Amin

یادرکھو!بندگی خالصتاًاللہ ہی کی ہے اور جن لوگوں نے اللہ کے علاوہ کارسازبنا رکھے ہیں ( کہتے ہیں ) ہم توان کی عبادت اسلئے کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اللہ سے قریب کردیں جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں یقینا اللہ ان کے درمیان فیصلہ کردے گااللہ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتاجوجھوٹا اور منکرِ حق ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہاں خالص اللہ ہی کی بندگی ہے ( ف٤ ) اور وہ جنہوں نے اس کے سوا اور والی بنالیے ( ف۵ ) کہتے ہیں ہم تو انہیں ( ف٦ ) صرف اتنی بات کے لیے پوجتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ کے پاس نزدیک کردیں ، اللہ ان پر فیصلہ کردے گا اس بات کا جس میں اختلاف کررہے ہیں ( ف۷ ) بیشک اللہ راہ نہیں دیتا اسے جو جھوٹا بڑا ناشکرا ہو ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( لوگوں سے کہہ دیں: ) سُن لو! طاعت و بندگی خالصۃً اﷲ ہی کے لئے ہے ، اور جن ( کفّار ) نے اﷲ کے سوا ( بتوں کو ) دوست بنا رکھا ہے ، وہ ( اپنی بُت پرستی کے جھوٹے جواز کے لئے یہ کہتے ہیں کہ ) ہم اُن کی پرستش صرف اس لئے کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اﷲ کا مقرّب بنا دیں ، بے شک اﷲ اُن کے درمیان اس چیز کا فیصلہ فرما دے گا جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں ، یقیناً اﷲ اس شخص کو ہدایت نہیں فرماتا جو جھوٹا ہے ، بڑا ناشکر گزار ہے

Translated by

Hussain Najfi

خبردار! خالص دین صرف اللہ کیلئے ہے اور جن لوگوں نے اس کے سوا ولی و سرپرست بنائے ہیں اور ( تاویل یہ کرتے ہیں کہ ) ہم ان کی صرف اسی لئے عبادت کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اللہ کا مقرب بنا دیں گے ۔ بے شک اللہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا ان باتوں میں جن کے بارے میں وہ اختلاف کرتے ہیں ۔ بے شک اللہ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا ( اور ) بڑا ناشکرا ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is it not to Allah that sincere devotion is due? But those who take for protectors other than Allah (say): "We only serve them in order that they may bring us nearer to Allah." Truly Allah will judge between them in that wherein they differ. But Allah guides not such as are false and ungrateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

The religion of God is certainly pure. Concerning those whom they consider as their guardians besides God, they say, "We only worship them so that they may make our positions nearer to God." God will certainly issue His decree about their differences. God does not guide the liars and the disbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely, the religion is for Allah only. And those who take protectors besides Him (say): "We worship them only that they may bring us near to Allah." Verily, Allah will judge between them concerning that wherein they differ. Truly, Allah guides not him who is a liar, and a disbeliever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Now, surely, sincere obedience is due to Allah (alone) and (as for) those who take guardians besides Him, (saying), We do not serve them save that they may make us nearer to Allah, surely Allah will judge between them in that in which they differ; surely Allah does not guide him aright who is a liar, ungrateful.

Translated by

William Pickthall

Surely pure religion is for Allah only. And those who choose protecting friends beside Him (say): We worship them only that they may bring us near unto Allah. Lo! Allah will judge between them concerning that wherein they differ. Lo! Allah guideth not him who is a liar, an ingrate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जान रखो कि विशुद्ध धर्म अल्लाह ही के लिए है। रहे वे लोग जिन्होंने उस से हटकर दूसरे समर्थक और संरक्षक बना रखे हैं (कहते हैं,) "हम तो उन की बन्दगी इसी लिए करते हैं कि वे हमें अल्लाह का सामीप्य प्राप्त करा दें।" निश्चय ही अल्लाह उन के बीच उस बात का फ़ैसला कर देगा जिस में वे विभेद कर रहे हैं। अल्लाह उसे मार्ग नहीं दिखाता जो झूठा और बड़ा अकृतज्ञ हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یاد رکھو عبادت جو کہ شرک سے خالص ہو اللہ ہی کے لیے سزا وار ہے اور جن لوگوں نے خدا کے سوا اور شرکاء تجویز کر رکھے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تو ان کی پرستش صرف اس لیے کرتے ہیں کہ ہم کو خدا کا مقرب بنادیں تو ان کے اور ان کے مقابل (اہل ایمان کے) باہمی اختلافات کا (قیامت کے روز) اللہ تعالیٰ فیصلہ کردے گا (6) اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو راہ پر نہیں لاتا جو (قولاً ) جھوٹا اور اعتقادً کافر ہو۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

خبردار دین خالص اللہ کا حق ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے اس کے سوا دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرا دیں۔ یقیناً اللہ ان کے درمیان ان تمام باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرر ہے ہیں، اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا اور ناشکرا ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خبردار ، دین خالص اللہ کا حق ہے رہے وہ لوگ جنہوں نے اس کے سوا دوسرے سرپرست بنارکھے ہیں (اور اپنے اس فعل کی توجیہ یہ کرتے ہیں کہ) ہم تو ان کی عبادت اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرادیں اللہ یقیناً ان کے درمیان ان تمام باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کررہے ہیں۔ اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا ۔ جو جھوٹا اور منکرحق ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبردار اللہ ہی کے لیے دین خالص ہے اور جن لوگوں نے اس کے علاوہ شرکاء بنالیے وہ کہتے ہیں کہ ہم ان کی عبادت صرف اسی لیے کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اللہ کا زیادہ مقرب بنا دیں۔ جن باتوں میں یہ لوگ اختلاف کرتے ہیں بلاشبہ اللہ ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گا بلاشبہ اللہ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا ہو کافر ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سنتا ہے اللہ ہی کے لیے ہے بندگی خالص اور جنہوں نے پکڑ رکھے ہیں اس سے ورے حمایتی کہ ہم تو ان کو پوجتے ہیں اس واسطے کہ ہم کو پہنچا دیں اللہ کی طرف قریب کے درجہ میں بیشک اللہ فیصلہ کر دے گا ان میں جس چیز میں وہ جھگڑتے ہیں البتہ اللہ راہ نہیں دیتا اس کو جو ہو جھوٹا حق نہ ماننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آگاہ رہو کہ عبادت جو خالص ہو وہ اللہ ہی کے لئے سزاوار ہے اور جن لوگوں نے خدا کے سوا اور دوسرے شرکاء تجویز کر رکھے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تو ان کی پرستش صرف اس لئے کرتے ہیں کہ یہ ہم کو خدا کا خاص مقرب بنادیں اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے مابین ان باتوں کا جن میں یہ اختلاف کررہے ہیں یقینا فیصلہ فرمادے گا بیشک اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی رہنمائی نہیں فرماتا جو جھوٹا اور سخت ناسپاس ہو۔