Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 32

سورة الزمر

فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ کَذَبَ عَلَی اللّٰہِ وَ کَذَّبَ بِالصِّدۡقِ اِذۡ جَآءَہٗ ؕ اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثۡوًی لِّلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۳۲﴾

So who is more unjust than one who lies about Allah and denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a residence for the disbelievers?

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ بولے؟ اور سچا دین جب اس کے پاس آئے تو اسے جھوٹا بتائے؟ کیا ایسے کفار کے لئیے جہنم ٹھکانا نہیں ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَمَنۡ
پھر کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنۡ
اس سے جو
کَذَبَ
جھوٹ بولے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وَکَذَّبَ
اور وہ جھٹلائے
بِالصِّدۡقِ
سچائی کو
اِذۡ
جب
جَآءَہٗ
وہ آجائے اس کے پاس
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
مَثۡوًی
ٹھکانہ
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَمَنۡ
چنانچہ کون
اَظۡلَمُ
بڑاظالم ہوگا
مِمَّنۡ
اس شخص سےجس نے
کَذَبَ
جھوٹ بولا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَکَذَّبَ
اورجھٹلایا
بِالصِّدۡقِ
سچائی کو
اِذۡ
جب
جَآءَہٗ
وہ آئی اس کےسامنے
اَلَیۡسَ
کیانہیں ہے
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
مَثۡوًی
کوئی ٹھکانا
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
ایسےکافروں کا
Translated by

Juna Garhi

So who is more unjust than one who lies about Allah and denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a residence for the disbelievers?

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ بولے؟ اور سچا دین جب اس کے پاس آئے تو اسے جھوٹا بتائے؟ کیا ایسے کفار کے لئیے جہنم ٹھکانا نہیں ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچی بات اس کے سامنے آئی تو اسے جھٹلا دیا۔ کیا ایسے کافروں کا دوزخ میں ہی ٹھکانا نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اُس شخص سے بڑاظالم کون ہوگاجس نے اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ بولااورسچائی کو جھٹلا یا جب وہ اُس کے سامنے آئی؟کیاایسے کافروں کاٹھکانہ جہنم میں نہ ہو گا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, who is more unjust than him who forges a lie against Allah and rejects the truth when it reached him? Is it not that in Jahannam (hell) there is an abode for the disbelievers?

پھر اس سے زیادہ ظالم کون جس نے جھوٹ بولا اللہ پر اور جھٹلایا سچی بات کو جب پہنچی اس کے پاس کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانا منکروں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور جھٹلائے سچی بات کو جبکہ اس کے پاس آگئی ہو ! تو کیا جہنم ہی میں ٹھکانہ نہیں ہے ایسے کافروں کا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who, then, can be more unjust than he who lied against Allah and denied the Truth when it came to him, calling it a lie? Is there no room for such unbelievers in Hell?

پھر اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی اس کے سامنے آئی تو اسے جھٹلا دیا ۔ کیا ایسے کافروں کے لیے جہنم میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب بتاؤ کہ اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے ، اور جب سچی بات اس کے پاس آئے تو وہ اس کو جھٹلا دے؟ کیا جہنم میں ایسے کافروں کا ٹھکانا نہیں ہوگا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا 1 اور سچی بات قرآن کو جب وہ اس کے پاس پہنچ گئی جھٹلایا گیا 2 ایسے کافروں کا ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے ضرور ہیں ان کا ٹھکانا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اس کو جھٹلا دے۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانہ نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی ( پوری طرح) اس کے سامنے آگئی تو اس نے اسے بھی جھٹلا دیا ۔ کیا ایسے منکرین کے لئے جہنم کے سوا کوئی اور ٹھکانہ ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اسے جھٹلائے۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who is a greater wrong-doer than he who fabricateth a lie against Allah, and belieth the truth when it cometh Unto him? Will not in Hell be an abode for the infidels?

تو اس سے بڑھ کر بےانصاف کون ہے جو اللہ پر جھوٹ لگائے اور سچی بات کو جھٹلائے جبکہ وہ اس کے پاس پہنچے کیا (ایسے) کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہ ہوگا ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان سے بڑھ کر اپنی جان پر ظلم ڈھانے والا اور کون ہوگا جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور سچی بات کو جھٹلایا جبکہ وہ ان کے پاس آئی؟ کیا ( ایسے ) کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہ ہوگا؟

Translated by

Mufti Naeem

پس اس شخص سے بڑا ظالم ( اور ) کون ہوگا جس نے اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹ باندھا اور جب اس کے پاس سچ آگیا تو اسے جھٹلادیا ، کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اسے جھٹلائے کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو جھوٹ باندھے اللہ پر ؟ اور وہ جھٹلائے سچائی کو جب کہ وہ پہنچ چکی ہو اس کے پاس کیا جہنم میں (دائمی) ٹھکانہ نہ ہوگا ایسے کافروں کے لئے ؟

Translated by

Noor ul Amin

پھراس شخص سے بڑھ کرظالم کون ہوگاجس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچی بات اس کے سامنے آئی تواسے جھٹلادیا ، کیا ایسے کافروں کا جہنم میں ہی ٹھکانہ نہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۷۸ ) اور حق کو جھٹلائے ( ف۷۹ ) جب اس کے پاس آئے ، کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانہ نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور سچ کو جھٹلائے جبکہ وہ اس کے پاس آچکا ہو ، کیا کافروں کا ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس اس شخص سے بڑھ کر اور کون ظالم ہوگا جو خدا پر جھوٹ باندھے اور جب سچائی اس کے پاس آئے تو وہ اسے جھٹلائے ۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانہ نہیں ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who, then, doth more wrong than one who utters a lie concerning Allah, and rejects the Truth when it comes to him; is there not in Hell an abode for blasphemers?

Translated by

Muhammad Sarwar

Who is more unjust then one who invents falsehood against God and rejects the truth after it has come to them. Is not hell a dwelling for the disbelievers?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, who does more wrong than one who utters a lie against Allah, and denies the truth when it comes to him! Is there not in Hell an abode for the disbelievers

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who is then more unjust than he who utters a lie against Allah and (he who) gives the lie to the truth when it comes to him; is there not in hell an abode for the unbelievers?

Translated by

William Pickthall

And who doth greater wrong than he who telleth a lie against Allah, and denieth the truth when it reacheth him? Will not the home of disbelievers be in hell?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उस व्यक्ति से बढ़कर अत्याचारी कौन होगा, जिस ने झूठ घड़कर अल्लाह पर थोपा और सत्य को झूठला दिया जब वह उस के पास आया। क्या जहन्नम में इनकार करने वालों का ठिकाना नहीं है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اس شخص سے زیادہ بےانصاف کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے اور سچی بات کو (یعنی قرآن کو) جب کہ اس کے پاس رسول (علیہ السلام) کے ذریعہ سے) پہنچی جھٹلادے کیا قیامت کے دن جہنم میں ایسے کافروں کا ٹھکانہ نہ ہوگا۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ بولا اور اس کے سامنے سچ آیا تو اسے جھٹلا دیا۔ کیا ایسے لوگوں کے لیے جہنم ٹھکانہ نہیں ہے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی اس کے سامنے آئی تو اسے جھٹلادیا۔ کیا ایسے لوگوں کے لیے جہنم میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور سچ کو جھٹلایا جبکہ وہ اس کے پاس آیا۔ کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانہ نہیں ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اس سے ظالم زیادہ کون جس نے جھوٹ بولا اللہ پر اور جھٹلایا سچی بات کو جب پہنچی اس کے پاس، کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانا منکروں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ بولے اور جب اس کے پاس سچی بات آئے تو اس سچی بات کی تکذیب کردے، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہوگا۔