Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 47

سورة الزمر

وَ لَوۡ اَنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مَا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا وَّ مِثۡلَہٗ مَعَہٗ لَافۡتَدَوۡا بِہٖ مِنۡ سُوۡٓءِ الۡعَذَابِ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ بَدَا لَہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مَا لَمۡ یَکُوۡنُوۡا یَحۡتَسِبُوۡنَ ﴿۴۷﴾

And if those who did wrong had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby from the worst of the punishment on the Day of Resurrection. And there will appear to them from Allah that which they had not taken into account.

اگر ظلم کرنے والوں کے پاس وہ سب کچھ ہو جو روئے زمین پر ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو تو بھی بدترین سزا کے بدلے میں قیامت کے دن یہ سب کچھ دے دیں اور ان کے سامنے اللہ کی طرف سے وہ ظاہر ہوگا جس کا گمان بھی انہیں نہ تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّ
بےشک ہو
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مَا
جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کا سب
وَّ مِثۡلَہٗ
اور اس کی مانند
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
لَافۡتَدَوۡا
البتہ وہ فدیے میں دے دیں
بِہٖ
اسے
مِنۡ سُوۡٓءِ الۡعَذَابِ
برے عذاب سے (بچنے کے لیے)
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
وَبَدَا
اور ظاہر ہو جائے گا
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
مَا
جو
لَمۡ
نہ
یَکُوۡنُوۡا
تھے وہ
یَحۡتَسِبُوۡنَ
وہ گمان رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اوراگر
اَنَّ
واقعی
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے ہو
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
مَا
جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
وہ سب کچھ
وَّ مِثۡلَہٗ
اوراس کی مانند
مَعَہٗ
اس کے ساتھ
لَافۡتَدَوۡا
ضرورفدیے میں دیں گے
بِہٖ
اس کو
مِنۡ سُوۡٓءِ الۡعَذَابِ
برے عذاب سے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
وَبَدَا
اورظاہرہوجائے گا
لَہُمۡ
ان پر
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی جناب سے
مَا
جس کا
لَمۡ
نہیں
یَکُوۡنُوۡا
تھے وہ
یَحۡتَسِبُوۡنَ
گمان رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And if those who did wrong had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby from the worst of the punishment on the Day of Resurrection. And there will appear to them from Allah that which they had not taken into account.

اگر ظلم کرنے والوں کے پاس وہ سب کچھ ہو جو روئے زمین پر ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو تو بھی بدترین سزا کے بدلے میں قیامت کے دن یہ سب کچھ دے دیں اور ان کے سامنے اللہ کی طرف سے وہ ظاہر ہوگا جس کا گمان بھی انہیں نہ تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ان ظالموں کو زمین کی ساری دولت میسر ہو اور اتنی اور بھی ہو تو وہ روز قیامت کے برے عذاب سے بچنے کے لئے فدیہ میں دینے کو تیار ہوجائیں گے۔ اس دن اللہ کی طرف سے ان کے لئے ایسا عذاب ظاہر ہوگا جو ان کے سان گمان میں بھی نہ ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور واقعی ان کے پاس جنہوں نے ظلم کیاوہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اسکی مانند اور بھی ہو تو وہ قیامت کے دن کےبر ے عذاب سے بچنے کے لیے ضرور اسے فد یے میں دے دیں گے،اور اللہ تعالیٰ کی جناب سے اُن پر وہ ظاہر ہو جائے گا جس کا وہ گمان بھی نہیں رکھتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And were the wrongdoers to own all that is on earth, and even twice as much, they would surely seek to ransom themselves with it against the evil punishment on the Day of Judgment. And there will appear to them from Allah what they have never imagined.

اور اگر گنہگاروں کے پاس ہو جتنا کچھ کہ زمین میں ہے سارا اور اتنا ہی اور اس کے ساتھ تو سب دے ڈالیں اپنے چھڑوانے میں بری طرح کے عذاب سے دن قیامت کے اور نظر آئے ان کو اللہ کی طرف سے جو خیال بھی نہ رکھتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ان ظالموں کے پاس وہ سب کچھ ہوتا جو بھی زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اتنا اور بھی ہوتا تو وہ قیامت کے دن ُ برے عذاب سے بچنے کے لیے وہ سب فدیہ میں دے دیتے۔ اور (اُس روز ) ان کے سامنے اللہ کی طرف سے وہ کچھ آجائے گا جس کا انہیں گمان بھی نہیں تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If the wrong-doers possessed the treasures of the earth in their entirety and as much besides, they would gladly offer it on the Day of Resurrection to redeem themselves from the harrowing chastisement. This because there will appear to them from Allah something (exceedingly dismal which) they had never even imagined.

اگر ان ظالموں کے پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو ، اور اتنی ہی اور بھی ، تو یہ روز قیامت کے برے عذاب سے بچنے کے لیے سب کچھ فدیے میں دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے ۔ وہاں اللہ کی طرف سے ان کے سامنے وہ کچھ آئے گا جس کا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ظلم کا ارتکاب کیا ہے ، اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے ، اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی ، تو قیامت کے دن بد ترین عذاب سے بچنے کے لیے وہ سب فدیہ کے طور پر دینے لگیں گے ، اور اللہ کی طرف سے وہ کچھ ان کے سامنے آجائے گا جس کا انہیں گمان بھی نہیں تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ان نافرمانوں کے پاس ساری زمین کی دلوت ہو اور اتنی ہی اور تو قیامت کے دن اپنی چھوڑائی میں حوالے کردیں دے کر پانی خلاصی کرا لیں) 1 اور ان لوگوں پر خدا کی طرف سے وہ کھلے گا 2 جس کا ان کو گمان بھی نہ تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ظلم (کفروشرک) کرنے والوں کے پاس دنیا بھر کی تمام چیزیں ہوں اور ان کے ساتھ اتنی ہی چیزیں اور بھی ہوں تو قیامت کے دن سخت عذاب سے چھوٹ جانے کے لئے سب دے دیں اور ان پر اللہ کی طرف سے وہ امر ظاہر ہوگا جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر ان ظالموں کے پاس دنیا بھر کی تمام چیزیں ہوں اور اتنی ہی اور بھی تو قیامت کے بد ترین عذاب سے نجات کے لئے سب کا سب بدلہ میں دینے کے لئے تیار ہوجائیں گے ۔ وہاں ان کے سامنے اللہ کی طرف سے ان کے کئے ہوئے وہ برے اعمال ظاہر ہوں گے جن کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ظالموں کے پاس وہ سب (مال ومتاع) ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اسی قدر اور ہو تو قیامت کے روز برے عذاب (سے مخلصی پانے) کے بدلے میں دے دیں۔ اور ان پر خدا کی طرف سے وہ امر ظاہر ہوجائے گا جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And were those who did wrong to own all that is in the earth, and there with as much again, they shall surely seek to ransom themselves therewith from the evil of the torment on the Day of Judgment; and there shall appear Unto them from Allah that whereon they had not been reckoning,

اور اگر شرک کرنے والوں کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اتنا ہی اور بھی تو ان سب کو وہ قیامت کے دن عذاب سخت کے فدیہ میں دینے لگیں ۔ اور اللہ کی طرف سے انہیں وہ پیش آکر رہے گا جس کا انہیں گمان بھی نہ تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ان لوگوں کے پاس ، جنہوں نے شرک کیا ، وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اسی کے برابر اور بھی ، تو وہ روزِ قیامت کے عذابِ بد سے چھوٹنے کیلئے فدیہ میں دے دینا چاہیں گے اور اللہ کی طرف سے ان کو وہ معاملہ پیش آئے گا ، جس کا وہ گمان بھی نہیں رکھتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ظاموں کے پاس زمین کی تمام چیزیں اور اس کے ساتھ اتنی ہی اور ( بھی ) ہوتیں تو البتہ وہ اس کو قیامت کے دن بُرے عذاب کے بدلے میں دے ڈالتے اور ان پر اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے وہ ( تمام بُرے اعمال ) ظاہر ہوں گے جن کا وہ تصور بھی نہیں کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ظالموں کے پاس سب مال متاع ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اسی قدر اور ہو تو قیامت کے روز برے عذاب سے بچنے کیلئے بدلہ میں دیدیں اور ان پر اللہ کی طرف سے وہ امر ظاہر ہوجائے گا جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس وقت حال یہ ہوگا کہ) اگر ظالم لوگوں کے لئے وہ سب کچھ بھی ہوجائے جو کہ زمین میں موجود ہے اور اسی کے برابر اس کے ساتھ اور بھی تو یقینی طور پر یہ لوگ قیامت کے دن اس سب کو اس برے عذاب سے بچنے کے لئے دینے کو تیار ہوجائیں گے اور اللہ کی طرف سے انہیں وہ معاملہ پیش آئے گا جس کا انہیں گماں بھی نہ تھا

Translated by

Noor ul Amin

اور اگر ان ظالموں کو زمین کی ساری دولت میسرہواوراتنی اور بھی ہوتووہ یوم قیامت کے برے عذاب سے بچنے کے لئے ( اس دولت کو ) فدیہ میں دینے کو تیارہوجائینگے اس دن اللہ کی طرف سے ان کے لئے ایسا عذاب ظاہرہوگاجوان کے وہم گمان میں بھی نہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ظالموں کے لیے ہوتا جو کچھ زمین میں ہے سب اور اس کے ساتھ اس جیسا ( ف۱۱۰ ) تو یہ سب چھڑائی ( چھڑانے ) میں دیتے روز ِ قیامت کے بڑے عذاب سے ( ف۱۱۱ ) اور انہیں اللہ کی طرف سے وہ بات ظاہر ہوئی جو ان کے خیال میں نہ تھی ( ف۱۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ظالموں کو وہ سب کا سب ( مال و متاع ) میسر ہو جائے جو روئے زمین میں ہے اور اُس کے ساتھ اس کے برابر ( اور بھی مل جائے ) تو وہ اسے قیامت کے دن بُرے عذاب ( سے نجات پانے ) کے بدلے میں دے ڈالیں گے ، اور اللہ کی طرف سے اُن کے لئے وہ ( عذاب ) ظاہر ہوگا جس کا وہ گمان بھی نہیں کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے ( کفر و شرک کرکے ) ظلم کیا اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اتنی اور بھی تو وہ یہ سب کچھ قیامت کے دن برے عذاب سے بچنے کیلئے فدیہ دے دیں اور ( اس دن ) اللہ کی طرف سے وہ کچھ ظاہر ہوگا جس کا انہیں گمان بھی نہیں تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Even if the wrong-doers had all that there is on earth, and as much more, (in vain) would they offer it for ransom from the pain of the Penalty on the Day of Judgment: but something will confront them from Allah, which they could never have counted upon!

Translated by

Muhammad Sarwar

Had the unjust possessed double the amount of the wealth of the whole earth, they would certainly have liked to offer it on the Day of Resurrection as redemption from the torment of Our scourge when God would make public what they had never expected.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who did wrong, if they had all that is on the earth and therewith as much again, they verily, would offer it to ransom themselves therewith on the Day of Resurrection from the evil torment; and there will become apparent to them from Allah what they had not been reckoning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And had those who are unjust all that is in the earth and the like of it with it, they would certainly offer it as ransom (to be saved) from the evil of the punishment on the day of resurrection; and what they never thought of shall become plain to them from Allah.

Translated by

William Pickthall

And though those who do wrong possess all that is in the earth, and therewith as much again, they verily will seek to ransom themselves therewith on the Day of Resurrection from the awful doom; and there will appear unto them, from their Lord, that wherewith they never reckoned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने ज़ुल्म किया यदि उन के पास वह सब कुछ हो जो धरती में है और उस के साथ उतना ही और भी, तो वे क़ियामत के दिन बुरी यातना से बचने के लिए वह सब फ़िदया (प्राण-मुक्ति के बदले) में दे डाले। बात यह है कि अल्लाह की ओर से उन के सामने वह कुछ आ जाएगा जिस का वे गुमान तक न करते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ظلم (یعنی شرک و کفر) کرنے والوں کے پاس دنیا بھر کی تمام چیزیں ہوں اور ان چیزوں کے ساتھ اتنی چیزیں اور بھی ہوں تو وہ لوگ قیامت کے دن سخت عذاب سے چھوٹ جانے کے لیے (بےتامل) ان کو دینے لگیں اور خدا کی طرف سے ان کو وہ معاملہ پیش آوے گا جس کا ان کو گمان بھی نہ تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر ان ظالموں کے پاس زمین کی ساری دولت ہو، اور اتنی ہی اور ہو۔ تو یہ قیامت کے دن بدترین عذاب سے بچنے کے لیے سب کچھ فدیے میں دینے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ وہاں اللہ کی طرف سے ان کے سامنے وہ کچھ آئے گا جس کا انہوں نے کبھی خیال بھی نہیں کیا ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر ان ظالموں کے پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو ، اور اتنی ہی اور بھی ، تو یہ روز قیامت کے برے عذاب سے بچنے کیلیے فدیے میں دینے کیلیے تیار ہوجائیں گے۔ وہاں اللہ کی طرف سے انکے سامنے وہ کچھ آئے گا جسکا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے ظلم کیا اگر ان کے لیے وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اس جیسا اور ہو تو قیامت کے دن عذاب کی بدحالی کی وجہ سے وہ ان سب کو جان کے بدلہ میں دے دیں گے اور ان کے لیے اللہ کی طرف سے وہ ظاہر ہوجائے گا جو ان کے گمان میں نہ تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر گناہ گاروں کے پاس ہو جتنا کچھ کہ زمین میں ہے سارا اور اتنا ہی اور اس کے ساتھ تو سب دے ڈالیں اپنے چھڑوانے میں بری طرح کے عذاب سے دن قیامت کے اور نظر آئے ان کو اللہ کی طرف سے جو خیال بھی نہ رکھتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ان لوگوں کے پاس جو ظالم ہیں وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اتنا ہی اور بھی اس کے ساتھ ہو یعنی دنیا بھر کی چیزوں کا دگنا تو یہ لوگ وہ تمام مال و دولت قیامت کے دن بدترین سزا سے بچنے کے لئے اپنے فدیہ میں دے ڈالیں اور خدا کی طرف سے ان کے سامنے وہ چیز رونما ہوگی جس کا وہ وہم و گمان بھی نہ رکھتے تھے اور جو کام وہ کرتے رہے تھے