Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 51

سورة الزمر

فَاَصَابَہُمۡ سَیِّاٰتُ مَا کَسَبُوۡا ؕ وَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡ ہٰۤؤُلَآءِ سَیُصِیۡبُہُمۡ سَیِّاٰتُ مَا کَسَبُوۡا ۙ وَ مَا ہُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ ﴿۵۱﴾

And the evil consequences of what they earned struck them. And those who have wronged of these [people] will be afflicted by the evil consequences of what they earned; and they will not cause failure.

پھر ان کی تمام برائیاں ان پر آپڑیں اور ان میں سے بھی جو گناہ گار ہیں ان کی کی ہوئی برائیاں بھی اب ان پر آپڑیں گی یہ ( ہمیں ) ہرا دینے والے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَصَابَہُمۡ
تو پہنچیں انہیں
سَیِّاٰتُ
برائیاں
مَا
ان (اعمال) کی جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مِنۡ ہٰۤؤُلَآءِ
ان لوگوں میں سے
سَیُصِیۡبُہُمۡ
عنقریب پہنچیں گی انہیں
سَیِّاٰتُ
برائیاں
مَا
ان (اعمال) کی جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائے
وَمَا
اور نہیں ہیں
ہُمۡ
وہ
بِمُعۡجِزِیۡنَ
عاجز کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَصَابَہُمۡ
توآپڑاان پر
سَیِّاٰتُ
وبال
مَا
جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
وَالَّذِیۡنَ
اورجن لوگوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مِنۡ ہٰۤؤُلَآءِ
ان میں سے
سَیُصِیۡبُہُمۡ
جلدہی آپڑے گاان پر
سَیِّاٰتُ
وبال
مَا
جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
وَمَا ہُمۡ
اورنہیں وہ
بِمُعۡجِزِیۡنَ
ہرگزعاجزکرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And the evil consequences of what they earned struck them. And those who have wronged of these [people] will be afflicted by the evil consequences of what they earned; and they will not cause failure.

پھر ان کی تمام برائیاں ان پر آپڑیں اور ان میں سے بھی جو گناہ گار ہیں ان کی کی ہوئی برائیاں بھی اب ان پر آپڑیں گی یہ ( ہمیں ) ہرا دینے والے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ اپنی کمائی کے برے نتائج انہیں بھگتنے پڑے اور ان لوگوں میں سے جو ظلم کر رہے ہیں وہ بھی عنقریب اپنے کاموں کے برے نتائج بھگت لیں گے اور یہ لوگ (ہمیں) عاجز کرسکنے والے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تواُن پروبال آپڑاجوانہوں نے کمایااور اِن میں سے بھی جنہوں نے ظلم کیا، جلد ہی اِن پربھی وبال آپڑے گا جو انہوں نے کمایا اوروہ عاجزکر دینے والے نہیں ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and they were overtaken by the evils of what they had earned; and the wrongdoers from these (infidels too) will be overtaken by the evils of what they have earned- and they are not (able) to escape.

اور جو گنہگار ہیں ان میں سے ان پر بھی اب پڑتی ہیں برائیاں جو کمائی ہیں اور وہ نہیں تھکانے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس انہیں اس کے بدنتائج پہنچ گئے جو وہ کماتے تھے۔ ور ان میں سے بھی جو لوگ ظلم (شرک) کی روش اختیار کریں گے ان کو پہنچ کر رہیں گے ان کے کرتوتوں کے برے نتائج اور وہ (اللہ کو) عاجز کردینے والے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and the evil consequences of their deeds overtook them. The wrongdoers among these will also be overtaken by the evil consequences of their deeds. They will be utterly unable to frustrate (Us).

پھر اپنی کمائی کے برے نتائج انہوں نے بھگتے ، اور ان لوگوں میں سے بھی جو ظالم ہیں وہ عنقریب اپنی کمائی کے برے نتائج بھگتیں گے ، یہ ہمیں عاجز کر دینے والے نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے جو کمائی کی تھی ، اس کی برائیاں انہی پر آ پڑیں ، اور ان ( عرب کے ) لوگوں میں سے جنہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا ہے ، ان کی کمائی کی برائیاں بھی عنقریب ان پر آ پڑیں گی ، اور یہ ( اللہ ) کو عاجز نہیں کرسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو جو برے) کام انہوں نے کئے ان کے وبال ان پر پڑگئے اور (قریش کے) کافروں میں بھی جو قصور وار ہیں ان کے برے کاموں کے وہاں پر ضرور پڑیں گے اور (یہ کافر خدا کو، ہرا نہیں سکتے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑگئے اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے اعمال کے وبال عنقریب پڑیں گے اور وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ سب ( مل کر بھی اللہ کو) عاجز اور بےبس نہ کرسکیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑ گئے۔ اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے عملوں کے وبال عنقریب پڑیں گے۔ اور وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there befell them the evils of that which they had earned. And of these they who go wrong-anon will befall them the evils of that which they earn; nor can they frustrate.

بلکہ ان کی (ساری) بدعملیاں ان پر آپڑیں اور ان میں جو لوگ ظالم ہیں ان پر ان کی بدعملیاں ابھی آپڑنے والی ہیں اور وہ ہرا نہیں سکتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان کے اعمال کے برے نتائج ان کے سامنے آئے اور ان لوگوں میں سے بھی جنہوں نے شرک کیا ، ان کے سامنے ان کے اعمال کے برے نتائج جلد آکر رہیں گے اور یہ ہم کو ہرانے والے نہیں بن سکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جو انہوں نے برائیاں کی تھیں ان کا وبال ان کو پہنچا اور ان لوگوں میں سے بھی ظالم ہیں عنقریب انہیں جو برائیاں انہوں نے کی ہیں ان کا وبال پہنچے گا اور وہ لوگ ( اللہ تعالیٰ کو ) عاجز کرنے والے نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑگئے اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ان پر ان کے عملوں کے وبال عنقریب پڑیں گے اور اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو ان کو پہنچ کر رہے برے نتائج ان کی اس کمائی کے جو وہ کرتے رہے تھے اور ان لوگوں میں سے جو اڑے رہیں گے اپنے ظلم (و باطل) پر ان کو بھی پہنچ کر رہیں گے برے نتائج ان کی اس کمائی کے جو یہ کئے جا رہے ہیں اور یہ اس بل بوتے کے مالک نہیں کہ عاجز کردیں (ہم کو اپنی گرفت و پکڑ سے)

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ اپنی برائی کے برے نتائج انہیں بھگتنے پڑے اور ان لوگوں میں سے جو ظلم کررہے ہیں وہ بھی عنقریب اپنے کاموں کے برے نتائج بھگت لیں گے اور یہ لوگ ( ہمیں ) عاجزکرسکنے والے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان پر پڑ گئیں ان کی کمائیوں کی برائیاں ( ف۱۱۹ ) اور وہ جو ان میں ظالم عنقریب ان پر پڑیں گی ان کی کمائیوں کی برائیاں اور وہ قابو سے نہیں نکل سکتے ( ف۱۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو انہیں وہ برائیاں آپہنچیں جو انہوں نے کما رکھی تھیں ، اور اُن لوگوں میں سے جو ظلم کر رہے ہیں انہیں ( بھی ) عنقریب وہ برائیاں آپہنچیں گی جو انہوں نے کما رکھی ہیں ، اور وہ ( اللہ کو ) عاجز نہیں کرسکتے

Translated by

Hussain Najfi

تو انہوں نے جو کچھ کمایا تھا اس کے برے نتائج ان تک پہنچے اور جو ان لوگوں میں سے ظالم ہیں ان تک بھی ۔ ان کی برائی کے برے نتائج پہنچیں گے اور وہ ( اللہ کو ) عاجز نہیں کر سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay, the evil results of their Deeds overtook them. And the wrong-doers of this (generation)- the evil results of their Deeds will soon overtake them (too), and they will never be able to frustrate (Our Plan)!

Translated by

Muhammad Sarwar

They were afflicted by the terrible result of whatever they gained. Besides this affliction, the unjust among them will also suffer the consequence of their deeds. They will not be able to challenge God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, the evil results of that which they earned overtook them. And those who did wrong of these will also be overtaken by the evil results for that which they earned; and they will never be able to escape.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So there befell them the evil (consequences) of what they earned; and (as for) those who are unjust from among these, there shall befall them the evil (consequences) of what they earn, and they shall not escape.

Translated by

William Pickthall

But the evils that they earned smote them; and such of these as do wrong, the evils that they earn will smite them; they cannot escape.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जो कुछ उन्होंने कमाया, उस की बुराइयाँ उन पर आ पड़ी और इनमें से भी जिन लोगों ने ज़ुल्म किया, उन पर भी जो कुछ उन्होंने कमाया उस की बुराइयाँ जल्द ही आ पड़ेगी। और वे काबू से बाहर निकलने वाले नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان کی تمام بد اعمالیاں ان پر آپڑیں (اور سزایاب ہوئے) اور ان میں بھی جو ظالم ہیں ان پر بھی ان کی بد اعمالیاں ابھی پڑنے والی ہیں اور یہ خدائے تعالیٰ کو ہرا نہیں سکتے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اپنی کمائی کے برے نتائج انہوں نے بھگتے، اور ان لوگوں میں جو ظالم ہیں وہ بھی عنقریب اپنی کمائی کے برے بتائج بھگتیں گے، یہ ہمیں بےبس نہیں کرسکتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ پھر اپنی کمائی کے برے نتائج انہوں نے بھگتے ، اور ان میں سے بھی وہ جو ظالم ہیں وہ عنقریب اپنی کمائی کے برے نتائج بھگتیں گے ، یہ ہمیں عاجز کردینے والے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے جو برے اعمال کیے تھے ان کا بدلہ انہیں پہنچ گیا اور ان میں سے جن لوگوں نے ظلم کیا عنقریب انہیں ان کے اعمال کا بدلہ پہنچ جائے گا اور وہ عاجز کرنے والے نہیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پڑگئیں ان پر برائیاں جو کمائی تھیں اور جو گناہ گار ہیں ان میں سے ان پر بھی اب پڑتی ہیں برائیاں جو کمائی ہیں اور وہ نہیں تھکانے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان کی تمام بداعمالیوں کا وبال ان پر آپڑا اور ان موجودہ لوگوں میں سے بھی جو ظالم ہیں ان کی بداعمالیوں کا وبال بھی ان پر عنقریب پڑنے والا ہی ہے اور یہ لوگ خدا کو ہرا نہیں سکتے۔