Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 53

سورة الزمر

قُلۡ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَۃِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵۳﴾

Say, "O My servants who have transgressed against themselves [by sinning], do not despair of the mercy of Allah . Indeed, Allah forgives all sins. Indeed, it is He who is the Forgiving, the Merciful."

۔ ( میری جانب سے ) کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے تم اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو جاؤ بالیقین اللہ تعالٰی سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے واقعی وہ بڑی ، بخشش بڑی رحمت والا ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰعِبَادِیَ
اے میرے بندو
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اَسۡرَفُوۡا
زیادتی کی
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں پر
لَاتَقۡنَطُوۡا
نہ تم مایوس ہو
مِنۡ رَّحۡمَۃِ
رحمت سے
اللّٰہِ
اللہ کی
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَغۡفِرُ
وہ بخش دیتا ہے
الذُّنُوۡبَ
گناہوں کو
جَمِیۡعًا
سب کے سب کو
اِنَّہٗ
بےشک وہ
ہُوَ
وہی ہے
الۡغَفُوۡرُ
بہت بخشنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰعِبَادِیَ
اے میرے بندو
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
اَسۡرَفُوۡا
زیادتی کی ہے
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنی جانوں پر
لَاتَقۡنَطُوۡا
نہ تم مایوس ہوجاؤ
مِنۡ رَّحۡمَۃِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَغۡفِرُ
بخش دیتاہے
الذُّنُوۡبَ
گناہ
جَمِیۡعًا
سب کے سب
اِنَّہٗ
یقیناً
ہُوَ
وہی
الۡغَفُوۡرُ
بڑابخشنے والا
الرَّحِیۡمُ
نہایت رحم والاہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "O My servants who have transgressed against themselves [by sinning], do not despair of the mercy of Allah . Indeed, Allah forgives all sins. Indeed, it is He who is the Forgiving, the Merciful."

۔ ( میری جانب سے ) کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے تم اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو جاؤ بالیقین اللہ تعالٰی سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے واقعی وہ بڑی ، بخشش بڑی رحمت والا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ لوگوں سے کہہ دیجئے : اے میرے بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ یقینا سارے ہی گناہ معاف کردیتا ہے کیونکہ وہ غفور رحیم ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ،اﷲ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ،یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کے سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ یقیناوہی بڑابخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say (on My behalf), |"0 servants of Mine who have acted recklessly against their own selves, do not despair of Allah&s mercy. Surely, Allah will forgive all sins. Surely, He is the One who is the Most-Forgiving, the Very-Merciful.

کہہ دے اے بندو میرے جنہوں نے کہ زیادتی کی ہے اپنی جان پر آس مت توڑو اللہ کی مہربانی سے بیشک اللہ بخشتا ہے سب گناہ وہ جو ہے وہی ہے گناہ معاف کرنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہیے : اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا یقینا اللہ سارے گناہ معاف فرما دے گا یقینا وہ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them, (O Prophet): “My servants who have committed excesses against themselves, do not despair of Allah's Mercy. Surely Allah forgives all sins. He is Most Forgiving, Most Merciful.

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) کہہ دو کہ اے میرے بندو70 ، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ ، یقینا اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے ، وہ تو غفور رحیم ہے 71 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : ’’ اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے ۔ ( 18 ) یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر 10 کہہ دے میرے بندوں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا 11 اللہ کی مہربانی سے ناامید نہ ہو 12 کیونکہ اللہ سب گناہوں کا شرک کے سوا) بخشش دیتا ہے 13 بیشک وہی بڑا بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے (میری طرف سے) کہ اے میرے بندو ! جنہوں نے اپنے آپ پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ بیشک اللہ تمام (گزشتہ) گناہوں کو معاف فرمادیں گے۔ بیشک وہ بڑے بخشنے والے ، بڑے رحمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ میرے ان بندوں سے کہہ دیجئے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں ۔ بیشک اللہ سارے گناہ معاف فرمادے گا ۔ بیشک وہ تو بہت مغفرت کرنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: my bondmen who have committed extravagance against themselves despair not of the mercy of Allah; verily Allah will forgive the sins altogether. Verily He! He is the Forgiving, the Merciful.

آپ (میری طرف سے) کہہ دیجئے کہ اے میرے بندوجو اپنے اوپر زیادتیاں کرچکے ہو اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو ۔ بیشک اللہ سارے گناہ معاف کردے گا ۔ بیشک وہ بڑا غفور ہے بڑا رحیم ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے میرے بندو ، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے! اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ، اللہ تمام گناہوں کو بخش دے گا ، وہ بڑا ہی بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ میری طرف سے ) فرمادیجیے اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ ( تعالیٰ ) کی رحمت سے مایوس نہ ہوجاؤ ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) تمام گناہ معاف فرمائیں گے ، بلاشبہ بات یہ ہے کہ وہ بہت مغفرت والے بڑی رحمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر ! میری طرف سے لوگوں کو کہہ دو کہ اے میرے بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے نامید نہ ہونا اللہ تو سب گناہوں کی بخشش دیتا ہے اور وہ تو بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو (ان سے میری طرف سے کہ) اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے زیادتی کی اپنی جانوں پر کہ مایوس نہ ہوؤ تم اللہ کی رحمت سے بیشک اللہ (اپنے کرم و عنایت سے) بخشش فرماتا ہے سب گناہوں کی بیشک وہ بڑا ہی بخشنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ لوگوں سے کہہ دیجئے:اے میرے بندو!جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ( یعنی گناہوں کا ارتکاب کیا ہے ) ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ، اللہ یقینا سارے ہی گناہ معاف کردیتا ہے کیونکہ وہ غفورورحیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ( ف۱۲۱ ) اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو ، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے ( ف۱۲۲ ) بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیجئے: اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر لی ہے! تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ، بے شک اللہ سارے گناہ معاف فرما دیتا ہے ، وہ یقینا بڑا بخشنے والا ، بہت رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ اے میرے بندو! جنہوں نے ( گناہ پر گناہ کرکے ) اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو ۔ بے شک اللہ سب گناہوں کو بخش دیتا ہے کیونکہ وہ بڑا بخشنے والا ( اور ) بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O my Servants who have transgressed against their souls! Despair not of the Mercy of Allah: for Allah forgives all sins: for He is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell my servants who have committed injustice to themselves, "Do not despair of the mercy of God. God certainly forgives all sins. He is All-forgiving and All-merciful."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O My servants who have transgressed against themselves! Despair not of the mercy of Allah, verily, Allah forgives all sins. Truly, He is Oft-Forgiving, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O my servants! who have acted extravagantly against their own souls, do not despair of the mercy of Allah; surely Allah forgives the faults altogether; surely He is the Forgiving the Merciful.

Translated by

William Pickthall

Say: O My slaves who have been prodigal to their own hurt! Despair not of the mercy of Allah, Who forgiveth all sins. Lo! He is the Forgiving, the Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "ऐ मेरे बन्दो, जिन्होंने अपने आप पर ज्यादती की है, अल्लाह की दयालुता से निराश न हो। निस्संदेह अल्लाह सारे ही गुनाहों को क्षमा कर देता है। निश्चय ही वह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیئے کہ اے میرے بندو جنہوں نے (کفر و شرک کر کے) اپنے اوپر زیادتیاں کی ہیں کہ تم خدا کی رحمت سے ناامید مت ہو بالیقین خدا تعالیٰ تمام (گزشتہ) گناہوں کو معاف فرما دے گا (1) واقعی وہ بڑا بخشنے والا بڑی رحمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی کہہ دو کہ اے میرے بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقیناً اللہ سارے گناہ معاف کردیتا ہے کیونکہ وہ غفور ورحیم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

:(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دو کہ اے میرے بندو ، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ، یقیناً اللہ سارے گناہ معاف کردیتا ہے ، وہ تو غفور ورحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوجاؤ، بلاشبہ اللہ تمام گناہوں کو معاف فرما دے گا بیشک وہ بہت بخشنے والا ہے نہایت رحم والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے اے بندوں میرے جنہوں نے کہ زیادتی کی ہے اپنی جان پر آس مت توڑو اللہ کی مہربانی سے بیشک اللہ بخشتا ہے سب گناہ وہ جو ہے وہی گناہ معاف کرنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ کہہ دیجئے اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتیاں کی ہیں تم خدا تعالیٰ کی رحمت سے ناامید نہ ہو بیشک اللہ تعالیٰ تمام گناہ بخش دے گا واقعی وہ برا بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔