Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 65

سورة الزمر

وَ لَقَدۡ اُوۡحِیَ اِلَیۡکَ وَ اِلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ لَئِنۡ اَشۡرَکۡتَ لَیَحۡبَطَنَّ عَمَلُکَ وَ لَتَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۶۵﴾

And it was already revealed to you and to those before you that if you should associate [anything] with Allah , your work would surely become worthless, and you would surely be among the losers."

یقیناً تیری طرف بھی اور تجھ سے پہلے ( کے تمام نبیوں ) کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو بلاشبہ تیرا عمل ضائع ہو جائے گا اور بالیقین تو زیاں کاروں میں سے ہو جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اُوۡحِیَ
وحی کیا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَاِلَی الَّذِیۡنَ
اور طرف ان لوگوں کے جو
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے تھے
لَئِنۡ
البتہ اگر
اَشۡرَکۡتَ
شرک کیا آپ نے
لَیَحۡبَطَنَّ
یقیناً ضرور ضائع ہو جائے گا
عَمَلُکَ
عمل آپ کا
وَلَتَکُوۡنَنَّ
اور یقیناً ضرور آپ ہو جائیں گے
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
نقصان اٹھانے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً
اُوۡحِیَ
وحی کی گئی
اِلَیۡکَ
تیری طرف
وَاِلَی الَّذِیۡنَ
اوران لوگوں کی طرف
مِنۡ قَبۡلِکَ
(جو)آپ سے پہلے تھے
لَئِنۡ
یقیناً اگر
اَشۡرَکۡتَ
آپ نے شرک کیا
لَیَحۡبَطَنَّ
یقیناًضرورضائع ہوجائے گا
عَمَلُکَ
آپ کاعمل
وَلَتَکُوۡنَنَّ
اوریقیناًآپ ضرورہوجائیں گے
مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
خسارہ اٹھانے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And it was already revealed to you and to those before you that if you should associate [anything] with Allah , your work would surely become worthless, and you would surely be among the losers."

یقیناً تیری طرف بھی اور تجھ سے پہلے ( کے تمام نبیوں ) کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو بلاشبہ تیرا عمل ضائع ہو جائے گا اور بالیقین تو زیاں کاروں میں سے ہو جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ آپ کی طرف یہ وحی کی جا چکی ہے اور ان لوگوں کی طرف بھی جو آپ سے پہلے تھے، کہ اگر آپ نے شرک کیا تو آپ کے عمل برباد ہوجائیں گے اور آپ خسارہ اٹھانے والوں میں شامل ہوجائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًآپ کی طرف اور آپ سے پہلے لوگوں کی طرف وحی کی گئی کہ اگرآپ نے شرک کیاتو یقیناضرورآپ کاعمل ضائع ہو جائے گااورآپ ضرورخسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it has already been revealed to you and to those before you (that): If you associate (partners with Allah), your deeds shall be rendered useless, and you shall be among the losers.

اور حکم ہوچکا تجھ کو اور تجھ سے اگلوں کو کہ اگر تو نے شریک مان لیا تو اکارت جائیں گے تیرے عمل اور تو ہوگا ٹوٹے میں پڑا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کی طرف تو وحی کی جا چکی ہے اور جو (رسول) آپ سے پہلے تھے ان کی طرف بھی (وحی کردی گئی تھی) اگر آپ بھی (بالفرض) شرک کریں گے تو آپ کے سارے اعمال بھی ضائع ہوجائیں گے اور آپ بھی نہایت خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Tell them clearly that) it was revealed to you and to all Prophets before you: “If you associate any others with Allah in His Divinity, your works will surely come to naught and you will certainly be among the losers.”

۔ ( یہ بات تمہیں ان سے صاف کہہ دینی چاہیے کیونکہ ) تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے تمام انبیاء کی طرف یہ وحی بھیجی جا چکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہو جائے گا 74 اور تم خسارے میں رہو گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ حقیقت ہے کہ تم سے اور تم سے پہلے تمام پیغمبروں سے وحی کے ذریعے یہ بات کہہ دی گئی تھی کہ اگر تم نے شرک کا ارتکاب کیا تو تمہارا کیا کرایا سب غارت ہوجائے گا ۔ اور تم یقینی طور پر سخت نقصان اٹھانے والوں میں شامل ہوجاؤ گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اورت یری طرف اور تجھ سے پہلے جو پیغمبر گزر گئے ان کیطرف بھی یہ حکم بھیجا جا چکا ہے ہر ایک پیغمبر سے ہم نے کہہ دیا ہے اگر تو نے اللہ کے ساتھ شرک کی توتیرا کیا کرایا سب اکابت اور تو ٹوٹے میں پڑگیا تو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا آپ کی طرف اور جو پیغمبر آپ سے پہلے گزرے ہیں ان کی طرف وحی بھیجی جاچکی ہے کہ (اے عام مخاطب ! ) اگر تو شرک کرے گا تو تیرا سب کام ضرور تباہ ہوجائے گا اور تو ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(آپ اس اصول کو بیان کر دیجئے کہ) جس طرح آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اور آپ سے پہلے ( انبیاء کرام (علیہ السلام) پر وحی نازل کی گئی تھی ( ان سے صاف صاف کہہ دیا گیا تھا کہ) اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا ہر عمل ضائع ہوجائے گا اور تم نقصان اٹھانے والے بن جائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے محمدﷺ) تمہاری طرف اور ان (پیغمبروں) کی طرف جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں یہی وحی بھیجی گئی ہے۔ کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارے عمل برباد ہوجائیں گے اور تم زیاں کاروں میں ہوجاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly it hath been revealed Unto thee and Unto those before thee: if thou associatest surely of non-effect shall be made thy work, and thou shalt surely be of the losers.

اور واقعہ یہ ہے کہ آپ کی طرف بھی اور جو آپ سے قبل گزر چکے ہیں ان کی طرف بھی یہ وحی بھیجی جاچکی ہے کہ (اے مخاطب) اگر تو نے شرک کیا تو تیرا عمل (سب) غارت ہوجائے گا اور تو خسارہ میں پڑکر رہے گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

درآنحالیکہ تمہاری طرف بھی اور تم سے پہلے والوں کی طرف بھی یہ وحی بھیجی جاچکی ہے کہ اگر تم شرک کرو گے تو تمہارے عمل ڈھے جائیں گے اور تم نامرادوں میں سے ہوکر رہ جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق آپ ( ﷺ ) کی طرف اور جو آپ سے پہلے ( انبیاء ) تھے ان کی طرف وحی کی گئی ( کہ ) اگر تو نے شرک کیا تو البتہ ضرور بالضرور تیرے تمام عمل باطل ہوجائیں گے اور البتہ ضرور بالضرور تو خسارے والوں میں ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہا ری طرف اور ان پیغمبروں کی طرف جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں یہی وحی بھیجی گئی ہے ” کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارے اعمال برباد ہوجائیں گے اور تم نقصان اٹھانے والوں میں ہوجاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ وحی کی گئی آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) اور ان (تمام انبیاء کرام) کی طرف بھی جو آپ سے پہلے گزر چکے ہیں کہ اگر تم نے بھی (بالفرض) شرک کا ارتکاب کرلیا تو یقینا اکارت چلے جائیں گے تمہارے سب عمل اور یقینا تم ہوجاؤ گے (ہمیشہ کے لئے) خسارہ اٹھانے والوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

حالانکہ آپ کی طرف یہ وحی کی جاچکی ہے اور ان لوگوں کی طرف بھی جو آپ سے پہلے تھے ، کہ اگر آپ نے شرک کیا تو آپ کے عمل بربادہو جائینگے اور آپ خسارہ اٹھانے والوں میں شامل ہو جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک وحی کی گئی تمہاری طرف اور تم سے اگلوں کی طرف کہ اسے سننے والے اگر تو نے اللہ کا شریک کیا تو ضرور تیرا سب کیا دھرا اَکارت جائے گا اور ضرور تو ہار میں رہے گا ، ( ٦

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فی الحقیقت آپ کی طرف ( یہ ) وحی کی گئی ہے اور اُن ( پیغمبروں ) کی طرف ( بھی ) جو آپ سے پہلے ( مبعوث ہوئے ) تھے کہ ( اے انسان! ) اگر تُو نے شرک کیا تو یقیناً تیرا عمل برباد ہو جائے گا اور تُو ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

بیشک آپ ( ص ) کی طرف بھی وحی کی جا چکی ہے اور ان ( انبیاء ( ع ) ) کی طرف بھی جو آپ سے پہلے تھے کہ اگر ( بفرضِ محال ) آپ نے بھی شرک کیا تو آپ کے عمل ضائع ہو جائیں گے اور آپ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But it has already been revealed to thee,- as it was to those before thee,- "If thou wert to join (gods with Allah), truly fruitless will be thy work (in life), and thou wilt surely be in the ranks of those who lose (all spiritual good)".

Translated by

Muhammad Sarwar

even though God has said, "It has been revealed to you and to those who lived before you that if you consider other things equal to God, your deeds will be made devoid of all virtue and you will certainly be lost?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed it has been revealed to you, as it was to those before you: "If you join others in worship with Allah, surely your deeds will be in vain, and you will certainly be among the losers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly, it has been revealed to you and to those before you: Surely if you associate (with Allah), your work would certainly come to naught and you would certainly be of the losers.

Translated by

William Pickthall

And verily it hath been revealed unto thee as unto those before thee (saying): If thou ascribe a partner to Allah thy work will fail and thou indeed wilt be among the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारी ओर और जो तुम से पहले गुज़र चुके हैं उन की ओर भी वह्य की जा चुकी है कि "यदि तुम ने शिर्क किया तो तुम्हारा किया-धरा अनिवार्यतः अकारथ जाएगा और तुम अवश्य ही घाटे में पड़ने वालों में से हो जाओगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کی طرف بھی اور جو پیغمبر آپ سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کی طرف بھی یہ (بات) وحی میں بھیجی جا چکی ہے کہ اے عام مخاطب اگر تو شرک کرے گا تو تیرا کیا کر ایاکام (سب) غارت ہوجائے گا اور تو خسارہ میں پڑا رہے گا (تو اے مخاطب (کبھی شرک مت کرنا) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

حالانکہ آپ کی طرف اور آپ سے پہلے انبیاء کی طرف یہی وحی بھیجی گئی کہ اگر تو نے شرک کیا تو تمہارے عمل ضائع ہوجائیں گے اور تم نقصان پانے والوں میں ہوجاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

:(یہ بات تمہیں ان سے صاف کہہ دینی چاہئے کیونکہ) تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے تمام انبیاء کی طرف یہ وحی بھیجی جاچکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہوجائے گا اور تم خسارے میں رہو گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ واقعی بات ہے کہ آپ کی طرف اور آپ سے پہلے جو رسول تھے ان کی طرف یہ وحی بھیجی گئی کہ اے مخاطب اگر تو نے شرک کیا تو تیرا عمل حبط ہوجائے گا اور تو نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم ہوچکا ہے تجھ سے اگلوں کو کہ اگر تو نے شریک مان لیا تو اکارت جائیں گے تیرے عمل اور تو ہوگا ٹوٹے میں پڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ اے پیغمبر آپ کی طرف اور ان سب پیغمبروں کی طرف جو آپ سے پہلے ہوگزرے ہیں یہ وحی بھیجی جاچکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارے اعمال نیست ونابود ہوجائیں گے اور تم یقینا خسارے میں پڑ جائو گے۔