Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 68

سورة الزمر

وَ نُفِخَ فِی الصُّوۡرِ فَصَعِقَ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰہُ ؕ ثُمَّ نُفِخَ فِیۡہِ اُخۡرٰی فَاِذَا ہُمۡ قِیَامٌ یَّنۡظُرُوۡنَ ﴿۶۸﴾

And the Horn will be blown, and whoever is in the heavens and whoever is on the earth will fall dead except whom Allah wills. Then it will be blown again, and at once they will be standing, looking on.

اور صور پھونک دیا جائے گا پس آسمانوں اور زمین والے سب بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر جسے اللہ چاہے پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا پس وہ ایک دم کھڑے ہو کر دیکھنے لگ جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنُفِخَ
اور پھونکا جائے گا
فِی الصُّوۡرِ
صور میں
فَصَعِقَ
تو بےہوش ہو جائے گا
مَنۡ
جو کوئی
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَمَنۡ
اور جو کوئی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں(ہو گا)
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جسے
شَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ
ثُمَّ
پھر
نُفِخَ
پھونکا جائے گا
فِیۡہِ
اس میں
اُخۡرٰی
دوسری مرتبہ
فَاِذَا
تو یکایک
ہُمۡ
وہ
قِیَامٌ
کھڑے
یَّنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھ رہے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنُفِخَ
اورپھونکاجائے گا
فِی الصُّوۡرِ
صورمیں
فَصَعِقَ
توبے ہوش ہوکرگرجائے گا
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَنۡ
اورجو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
اِلَّا
مگر
مَنۡ شَآءَ
جسے چاہا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
ثُمَّ
پھر
نُفِخَ
پھونکاجائے گا
فِیۡہِ
اس میں
اُخۡرٰی
دوسری بار
فَاِذَا
تواچانک
ہُمۡ
وہ
قِیَامٌ
کھڑے
یَّنۡظُرُوۡنَ
دیکھ رہے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

And the Horn will be blown, and whoever is in the heavens and whoever is on the earth will fall dead except whom Allah wills. Then it will be blown again, and at once they will be standing, looking on.

اور صور پھونک دیا جائے گا پس آسمانوں اور زمین والے سب بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر جسے اللہ چاہے پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا پس وہ ایک دم کھڑے ہو کر دیکھنے لگ جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب صور پھونکا جائے گا تو جو بھی آسمانوں اور زمین میں موجود مخلوق ہے سب بےہوش ہو کر گرپڑیں گے مگر جسے اللہ (بچانا) چاہے۔ پھر جب دوسری بار صور پھونکا جائے گا تو فوراً سب کے سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورصُورمیں پھونکاجائے گاتووہ بے ہوش ہوکرگرجائے گاجو آسمانوں میں ہے اورجوزمین میں ہے مگرجسے اﷲ تعالیٰ نے چاہاپھراس میں دوسری بارصُورپھونکا جائے گاتواچانک وہ کھڑے دیکھ رہے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Horn (sur) will be blown, and all those in the heavens and all those in the earth will faint, except the one whom Allah wills (otherwise). Thereafter, it will be blown once again, and suddenly they will stand up, looking around.

اور پھونکا جائے صور میں پھر بیہوش ہوجائے جو کوئی ہے آسمانوں میں اور زمین میں مگر جس کو اللہ چاہے پھر پھونکی جائے دوسری بار تو فوراً وہ کھڑے ہوجائیں ہر طرف دیکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور صور میں پھونکا جائے گا تو بےہوش ہوجائیں گے جو کوئی بھی ہیں آسمانوں میں اور زمین میں سوائے ان کے جنہیں اللہ چاہے گا پھر اس (صور ) میں دوبارہ پھونکا جائے گا تو اچانک وہ سب کے سب کھڑے ہوجائیں گے دیکھتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the Trumpet shall be blown and all who are in the heavens and the earth shall fall down dead save those whom Allah wills. Then the Trumpet shall be blown again, and lo! all of them will be standing and looking on.

اور اس روز صور پھونکا جائے گا 78 اور وہ سب مر کر گر جائیں گے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سوائے ان کے جنہیں اللہ زندہ رکھنا چاہے ۔ پھر ایک دوسرا صور پھونکا جائے گا اور یکایک سب کے سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے 79 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور صورت پھونکا جائے گا تو آسمانوں اور زمین میں جتنے ہیں وہ سب بے ہوش ہوجائیں گے ، سوائے اس کے جسے اللہ چاہے ، پھر دوسری بار پھونکا جائے تو وہ سب لوگ پل بھر میں کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور صور پہلی بار پھونکا 5 جائیگا تو جو آسمان میں اور جو زمین میں ہیں سب بیہوش ہوجائیں گے مگر جن کو اللہ چاہے 6 پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو ایک ہی ایکا وہ (سب قبروں سے نکل کر) دیکھتے کھڑے ہوں گے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور صور میں پھونک ماری جائے گی تو جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب بےہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر جس کو اللہ چاہیں۔ پھر دوسری دفعہ اس (صور) میں پھونکا جائے گا تو سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ دن جب کہ صور پھونکا جائے گا تو جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں وہ سب کے سب مر کر ڈھیر ہوجائیں گے سوائے ان لوگوں کے جنہیں اللہ ( زندہ رکھنا) چاہے گا۔ پھر دوسرا صور پھونکا جائے گا تو اچانک سب اٹھ کر ( حیران و پریشان نظروں سے چاروں طرف) دیکھنے لگیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمان میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب بےہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر وہ جس کو خدا چاہے۔ پھر دوسری دفعہ پھونکا جائے گا تو فوراً سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the trumpet will be blown, when whosoever are in the heavens and whosoever are on the earth will swoon away, save him whomsoever Allah willeth. Then it shall be blown again, and lo! They will be standing, looking on.

اور صور پھونکا جائے گا تو ان سب کے ہوش اڑجائیں گے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں بجز اس کے کہ جس کو اللہ چاہے پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو دفعۃ سب کے سب اٹھ کھڑے ہوں گے دیکھتے بھالتے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں ۔ سب بے ہوش ہوکر گر پڑیں گے ، مگر جن کو اللہ چاہے ۔ پھر دوبارہ میں پھونکا جائے گا تو وہ دفعۃً کھڑے ہوکر تاکنے لگیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور صور پھونکا جائے گا پس جو کچھ آسمانوں اور زمین ہے سب مرکر ڈھیر ہوجائے گا سوائے ان کے جنہیں اللہ ( تعالیٰ ) ( زندہ رکھنا ) چاہیں ، پھر دوسرا صور پھونکا جائے گا تو یکایک یہ لوگ اُٹھ کر ( اِدھر اُدھر ) دیکھ رہے ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمان میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب بےہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر وہ جس کو اللہ چاہے ‘ پھر دوسری دفعہ پھونکا جائے گا تو فوراً سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پھونک مار دی جائے گی صور میں جس کے نتیجے میں بےہوش ہو کر گرپڑیں گے وہ سب جو کہ آسمانوں میں ہیں اور وہ سب بھی جو کہ زمین میں ہیں مگر جسے اللہ چاہے پھر ایک اور مرتبہ صور پھونکا جائے گا جس کے باعث یہ سب کے سب یکایک کھڑے دیکھ رہے ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب صورپھونکاجائے گا توجو بھی آسمانوں اور زمین میں موجودمخلوق ہے سب بے ہوش ہوکرگرپڑیں گے مگر جسے اللہ ( بچانا ) چاہےپھرجب دوسری بارصورپھونکاجائے گاتوفوراًاُٹھ کردیکھنے لگیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور صور پھونکا جائے گا تو بیہوش ہوجائیں گے ( ف۱٤۱ ) جتنے آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمین میں مگر جسے اللہ چاہے ( ف۱٤۲ ) پھر وہ دوبارہ پھونکا جائے گا ( ف۱٤۳ ) جبھی وہ دیکھتے ہوئے کھڑے ہوجائیں گے ( ف۱٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور صُور پھونکا جائے گا تو سب لوگ جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں بے ہوش ہو جائیں گے سوائے اُس کے جسے اللہ چاہے گا ، پھر اس میں دوسرا صُور پھونکا جائے گا ، سو وہ سب اچانک دیکھتے ہوئے کھڑے ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( پہلی بار ) صور پھونکا جائے گا تو جو آسمانوں میں ہیں وہ بھی اور جو زمین میں وہ بھی سب بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے سوائے ان کے جن کو اللہ چاہے گا ( وہ بے ہوش نہیں ہوں گے ) پھر دوبارہ پھونکا جائے گا تو وہ ایک دم کھڑے ہوکر ( ِادھر اُدھر ) دیکھنے لگیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Trumpet will (just) be sounded, when all that are in the heavens and on earth will swoon, except such as it will please Allah (to exempt). Then will a second one be sounded, when, behold, they will be standing and looking on!

Translated by

Muhammad Sarwar

Everyone in the heavens and the earth will faint in terror except for those whom God will save when the trumpet is sounded. They will all stand up and wait when the trumpet sounds for the second time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Trumpet will be blown, and all who are in the heavens and all who are on the earth will swoon away, except him whom Allah wills. Then it will be blown another time, and behold they will be standing, looking on.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the trumpet shall be blown, so all those that are in the heavens and all those that are in the earth shall swoon, except such as Allah please; then it shall be blown again, then lo! they shall stand up awaiting.

Translated by

William Pickthall

And the trumpet is blown, and all who are in the heavens and all who are in the earth swoon away, save him whom Allah willeth. Then it is blown a second time, and behold them standing waiting!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सूर (नरसिंघा) फूँका जाएगा, तो जो कोई आकाशों और जो कोई धरती में होगा वह अचेत हो जाएगा सिवाय उस के जिस को अल्लाह चाहे। फिर उसे दूबारा फूँका जाएगा, तो क्या देखेंगे कि सहसा वे खड़े देख रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (قیامت کے روز) صور میں پھونک ماری جاوے گی سو تمام آسمان اور زمین والوں کے ہوش اڑ جاویں گے مگر جس کو خدا چاہے پھر اس (صور) میں دوبارہ پھونک جاوے گی تو دفعتہً سب کے سب کھڑے ہوجاویں گے اور (چاروں طرف) دیکھنے لگیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس دن صور پھونکا جائے گا اور جو آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب بےہوش ہوجائیں گے سوائے ان کے جنہیں اللہ زندہ رکھنا چاہے پھر دوسری مرتبہ صور پھونکا جائے گا اور یکایک سب کے سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس روز صور پھونکا جائے گا اور وہ سب مرکرگر جائیں گے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ، سوائے ان کے جنہیں اللہ زندہ رکھنا چاہے۔ پھر ایک دوسرا صور پھونکا جائے گا اور یکایک سب کے سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور صور میں پھونکا جائے گا تو جو بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہوں گے سب بیکار ہوجائیں مگر جنہیں اللہ چاہے پھر اس میں دوبارہ پھونکا جائے گا تو وہ اچانک سب کھڑے ہوئے دیکھتے ہونگے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پھونکا جائے صور میں پھر بیہوش ہوجائے جو کوئی ہے آسمانوں میں اور زمین میں مگر جس کو اللہ چاہے پھر پھونکی جائے دوسری بار، تو فوراً کھڑے ہوجائیں ہر طرف دیکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور صور میں پھونک ماری جائے گی جو مخلوق آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ساری بےہوش ہوجائے گی۔ مگر ہاں جس کو اللہ چاہی پھر اس صور میں دوسری مرتبہ پھونک ماری جائے گی تو یکایک سب کے سب کھڑے ہوجائیں گے اور سب طرف دیکھنے لگیں گے۔