Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 73

سورة الزمر

وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ اِلَی الۡجَنَّۃِ زُمَرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا وَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَا سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ ﴿۷۳﴾

But those who feared their Lord will be driven to Paradise in groups until, when they reach it while its gates have been opened and its keepers say, "Peace be upon you; you have become pure; so enter it to abide eternally therein," [they will enter].

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آجائیں گے اور دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کیلیے چلے جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَسِیۡقَ
اور لے جائیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اتَّقَوۡا
ڈرے
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
اِلَی الۡجَنَّۃِ
طرف جنت کے
زُمَرًا
گروہ در گروہ
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءُوۡہَا
وہ آجائیں گے اس کے پاس
وَفُتِحَتۡ
اور کھول دیئے جائیں گے
اَبۡوَابُہَا
دروازے اس کے
وَقَالَ
اور کہیں گے
لَہُمۡ
انہیں
خَزَنَتُہَا
دربان اس کے
سَلٰمٌ
سلامتی ہو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
طِبۡتُمۡ
تم اچھے رہے
فَادۡخُلُوۡہَا
پس داخل ہوجاؤ ان میں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَسِیۡقَ
اورلایاجائے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کوجو
اتَّقَوۡا
ڈرکررہے
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
اِلَی
طرف
الۡجَنَّۃِ
جنت کے
زُمَرًا
گروہ درگروہ
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءُوۡہَا
وہ آئیں گے اس کے پاس
وَفُتِحَتۡ
اورکھول دئیے گئے ہوں گے
اَبۡوَابُہَا
دروازے اس کے
وَقَالَ
اورکہیں گے
لَہُمۡ
ان سے
خَزَنَتُہَا
نگران اس کے
سَلٰمٌ
سلام ہو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
طِبۡتُمۡ
پاکیزہ رہے تم
فَادۡخُلُوۡہَا
چنانچہ داخل ہوجاؤ اس میں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

But those who feared their Lord will be driven to Paradise in groups until, when they reach it while its gates have been opened and its keepers say, "Peace be upon you; you have become pure; so enter it to abide eternally therein," [they will enter].

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آجائیں گے اور دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کیلیے چلے جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف چلایا جائے گا۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغے انہیں کہیں گے : تم پر سلامتی ہو، خوش ہوجاؤ اور ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل ہوجاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان لوگوں کو جو اپنے رب سے ڈرکررہے، گروہ درگروہ جنت کی طرف لایاجائے گا، یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آئیں گے اورجنت کے دروازے کھول دیے گئے ہوں گے اوراُس کے نگران اُن سے کہیں گے: ’’سلام ہوتم پر!پاکیزہ رہے تم، چنانچہ اس میں داخل ہوجاؤ، ہمیشہ رہنے والے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who used to fear their Lord will be led towards the Jannah in groups, until when they reach it, while its gates will be (already) opened (for them), and its keepers will say to them, |"salamun-&alaikum (peace be on you). How good are you. So, enter it to live here forever.|"

اور ہانکے جائیں وہ لوگ جو ڈرتے رہے تھے اپنے رب سے جنت کو گروہ گروہ یہاں تک کہ جب پہنچ جائیں اس پر اور کھولے جائیں اس کے دروازے اور کہنے لگیں ان کو داروغہ اس کے سلام پہنچے تم پر تم لوگ پاکیزہ ہو سو داخل ہوجاؤ اس میں سدا رہنے کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لے جایا جائے گا ان لوگوں کو جنت کی طرف جو اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیے رہے تھے گروہ در گروہ یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے (پہلے ہی) کھولے جا چکے ہوں گے اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے : آپ پر سلام ہو آپ لوگ کتنے پاکباز ہیں اب داخل ہوجائیے اس میں ہمیشہ ہمیش رہنے کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And those who eschewed disobeying their Lord shall be driven in companies to Paradise so that when they arrive there its gates will have already been thrown open and its keepers shall say to them: “Peace be upon you; you have done well. So enter. Herein you shall abide.”

اور جو لوگ اپنے رب کی نافرمانی سے پرہیز کرتے تھے انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا ۔ یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے ، اور اس کے دروازے پہلے ہی کھولے جا چکے ہوں گے ، تو اس کے منتظمین ان سے کہیں گے کہ ‘’ سلام ہو تم پر ، بہت اچھے رہے ، داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ کے لیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جنہوں نے اپنے پروردگار سے تقویٰ کا معاملہ رکھا تھا انہیں جنت کی طرف گروہوں کی شکل میں لے جایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچیں گے جبکہ اس کے دروازے ان کے لیے پہلے سے کھولے جا چکے ہوں گے ( تو وہ عجیب عالم ہوگا ۔ ) اور اس کے محافظ ان سے کہیں گے کہ : سلام ہو آپ پر ، خوب رہے آپ لوگ ! اب اس جنت میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے کے لیے آ جائیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ دنیا میں اپنے مالک سے ڈرتے رہے ان کو ٹولیاں ٹولیاں غول خول بنا کر بہشت کی طرف لے جائیں گے جب وہ واں پہنچیں گے اور بہشت کے آٹھوں دروازے پہلے ہی سے کھلے ہونگے 1 تو ان کی خوب خلفرداری کی جائیگی اور وہاں کے داروغہ ان سے کہیں گے سلام علیکم 2 تم کو مزے میں رہے 3 اب بہشت میں جائو ہمیشہ وہیں رہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے تھے ان کو گروہ گروہ جنت کی طرف لے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے محافظ ان سے کہیں گے کہ سلامتی ہو تم پر تم مزہ میں رہو سو اس میں ہمیشہ رہنے کے لئے داخل ہوجاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا ہوگا ان کی جماعتوں کو جنت کی طرف ( عزت و احترام سے) لے جایا جائے گا۔ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو ان کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جائیں گے ان جنتیوں پر مقرر فرشتہ کہے گا ” تم پر سلامتی ہو ، تمہیں مبارک ہو ، اب تم ان جنتوں میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے داخل ہو جائو “۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کو گروہ گروہ بنا کر بہشت کی طرف لے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں کہ تم پر سلام تم بہت اچھے رہے۔ اب اس میں ہمیشہ کے لئے داخل ہوجاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who feared their Lord Will be driven Unto the Garden in troops till, when they arrive thereto, and the portals thereof will be opened, the keepers thereof Will say Unto them: Peace be Unto you! excellent are ye! enter it as abiders.

اور جو لوگ اہل تقوی تھے وہ جنت کی طرف گروہ گروہ روانہ کئے جائیں گے ۔ یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوں گے اور وہاں کے محافظ ان سے کہیں گے سلام علیکم مزہ میں رہو سو اس میں ہمیشہ کے لئے داخل ہوجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے وہ گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جائے جائیں گے ۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آئیں گے اور اس کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور ان کے پاسبان ان سے کہیں گے: السلام علیکم! شاد رہو ، پس اس میں داخل ہوجاؤ ، ہمیشہ کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا ان کو ( بھی ) جماعتوں کی صورت میں جنت کی طرف لے جایا جائے گا ، یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچیں گے اور اس کے دروازے ( پہلے سے ) کھلے ہوئے ہوں گے اور ان سے اس ( جنت ) کا داروغہ کہے گا تم پر سلام ہو ، تمہیں مبارک ہو ، پس اس ( جنت ) میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے داخل ہوجاؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کو گروہ گروہ بنا کر بہشت کی طرف لے جایاجائے گا یہاں تک کہ جب اس کے پاس جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دئیے جائیں گے تو اس کے داروغے ان سے کہیں گے کہ تم پر سلام ہو بہت اچھے رہے، اب اس میں ہمیشہ کیلئے داخل ہوجاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ادھر (اعزازو اکرام کے ساتھ) لے جایا جائے گا ان لوگوں کو جو ڈرتے رہے تھے اپنے رب سے (اپنی دنیاوی زندگی میں) جنت کی طرف گروہ در گروہ کر کے یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے اور وہاں کے محافظ ان سے کہیں گے کہ سلام ہو تم پر بہت اچھے رہے تم پس داخل ہوجاؤ اب تم اس میں ہمیشہ رہنے کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو اپنے رب سے ڈرتے رہے انہیں گروہ درگروہ جنت کی طرف چلایا جائے گا یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائینگے اور اس کے دروازے کھول د ئیے جائینگے توجنت کے محافظ فرشتے انہیں کہیں گے تم پر سلامتی ہو ، خوش ہوجائواور ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل ہوجا ئو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کی سواریاں ( ف۱۵۵ ) گروہ گروہ جنت کی طرف چلائی جائیں گی ، یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے ( ف۱۵٦ ) اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے سلام تم پر تم خوب رہے تو جنت میں جاؤ ہمیشہ رہنے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے انہیں ( بھی ) جنّت کی طرف گروہ در گروہ لے جایا جائے گا ، یہاں تک کہ جب وہ اس ( جنّت ) کے پاس پہنچیں گے اور اُس کے دروازے ( پہلے ہی ) کھولے جا چکے ہوں گے تو اُن سے وہاں کے نگران ( خوش آمدید کرتے ہوئے ) کہیں گے: تم پر سلام ہو ، تم خوش و خرّم رہو سو ہمیشہ رہنے کے لئے اس میں داخل ہو جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے تھے وہ گروہ در گروہ بہشت کی طرف لے جائے جائیں گے یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھولے جا چکے ہوں گے اور اس کے نگہبان ان سے کہیں گے سلامٌ علیکم ( سلام ہو تم پر ) تم پاک ہو! اب تم اس میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ رہنے کیلئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who feared their Lord will be led to the Garden in crowds: until behold, they arrive there; its gates will be opened; and its keepers will say: "Peace be upon you! well have ye done! enter ye here, to dwell therein."

Translated by

Muhammad Sarwar

The pious ones will be led to Paradise in large groups. Its gates will be opened to them when they are brought nearby and its keepers will say, "Welcome! Peace be with you. Enter the gates of Paradise to live therein forever".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who had Taqwa will be led to Paradise in groups till when they reach it, and its gates will be opened and its keepers will say: "Salam `Alaykum (peace be upon you)! You have done well, so enter here to abide therein forever."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who are careful of (their duty to) their Lord shall be conveyed to the garden in companies; until when they come to it, and its doors shall be opened, and the keepers of it shall say to them: Peace be on you, you shall be happy; therefore enter it to abide.

Translated by

William Pickthall

And those who keep their duty to their Lord are driven unto the Garden in troops till, when they reach it, and the gates thereof are opened, and the warders thereof say unto them: Peace be unto you! Ye are good, so enter ye (the Garden of delight), to dwell therein;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अपने रब का डर रखते थे, वे गिरोह के गिरोह जन्नत की ओर ले जाएँगे, यहाँ तक कि जब वे वहाँ पहुँचेंगे इस हाल में कि उस के द्वार खुले होंगे। और उस के प्रहरी उन से कहेंगे, "सलाम हो तुम पर! बहुत अच्छे रहे! अतः इसमें प्रवेश करो सदैव रहने के लिए तो (उन की ख़ुशियों का क्या हाल होगा!)

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے وہ گروہ گروہ ہو کر جنت کی طرف روانہ کیے جاویں گے (7) یہاں تک کہ جب اس (جنت) کے پاس پہنچیں گے اور اس کے دروازے (پہلے سے) کھلے ہوئے ہوں گے (تاکہ ذرا بھی دیر نہ لگے) اور وہاں محافظ (فرشتے) ان سے کہیں گے کہ السلام علیکم تم مزے میں رہے سو اس (جنت) میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو لوگ اپنے رب کی نافرمانی سے بچتے رہے انہیں جماعتوں کی صورت میں جنت کی طرف لے جایا جائے گا جب وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے پہلے ہی کھولے جا چکے ہوں گے۔ جنت کے ملائکہ کہیں گے کہ تم پر سلام ہو تم بہت اچھے رہے۔ ہمیشہ کے لیے جنت میں داخل ہوجاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو لوگ اپنے رب کی نافرمانی سے پرہیز کرتے تھے انہیں گروہ درگروہ جنت کی طرف لے جایاجائے گا۔ یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے ، اور اس کے دروازے پہلے ہی کھولے جاچکے ہوں گے ، تو اس کے منتظمین ان سے کہیں گے کہ سلام ہو تم پر بہت اچھے رہے داخل ہوجاؤ اس میں ہمیشہ کے لیے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرے انہیں جنت کی طرف گروہ گروہ بنا کر روانہ کردیا جائے گا، یہاں تک کہ جب جنت کے قریب پہنچ جائیں گے اس حال میں کہ اس کے دروازے پہلے سے کھلے ہوئے ہوں گے اور ان سے جنت کے محافظ کہیں گے کہ تم پر سلام ہو تم خوشی کے ساتھ رہو، سو تم اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہانکے جائیں وہ لوگ جو ڈرتے رہے تھے اپنے رب سے جنت کو گروہ گروہ یہاں تک کہ جب پہنچ جائیں اس پر اور کھولے جائیں اس کے دروازے اور کہنے لگیں ان کو داروغہ اس کے سلام پہنچے تم پر تم لوگ پاکیزہ ہو، سو داخل ہوجاؤ اس میں سدا رہنے کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کو بھی گروہ گروہ بنا کر جنت کی طرف روانہ کیا جائے گا ۔ یہاں تک کہ جب یہ لوگ بہشت کے پاس پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے اور جنت کے محافظ ان لوگوں سے کہیں گے کہ تم پر سلام ہو تم خوشحال رہو جائو جنت میں ہمیشہ رہنے کے لئے داخل ہوجائو۔