Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 107

سورة النساء

وَ لَا تُجَادِلۡ عَنِ الَّذِیۡنَ یَخۡتَانُوۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنۡ کَانَ خَوَّانًا اَثِیۡمًا ﴿۱۰۷﴾ۚ ۙ

And do not argue on behalf of those who deceive themselves. Indeed, Allah loves not one who is a habitually sinful deceiver.

اور ان کی طرف سے جھگڑا نہ کرو جو خود اپنی ہی خیانت کرتے ہیں یقیناً دغا باز گنہگار اللہ تعالٰی کو اچھا نہیں لگتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُجَادِلۡ
آپ جھگڑا کریں
عَنِ الَّذِیۡنَ
ان کی طرف سے جو
یَخۡتَانُوۡنَ
خیانت کرتے ہیں
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں پسند کرتا
مَنۡ
اس کو جو
کَانَ
ہو
خَوَّانًا
بہت خائن
اَثِیۡمًا
بہت گناہ گار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُجَادِلۡ
آپ جھگڑا کریں
عَنِ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی طرف سے جو
یَخۡتَانُوۡنَ
خیانت کرتے ہیں
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے آپ سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یُحِبُّ
محبت کرتا
مَنۡ
اس سے جو
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
خَوَّانًا
بہت خائن
اَثِیۡمًا
سخت گناہ گار
Translated by

Juna Garhi

And do not argue on behalf of those who deceive themselves. Indeed, Allah loves not one who is a habitually sinful deceiver.

اور ان کی طرف سے جھگڑا نہ کرو جو خود اپنی ہی خیانت کرتے ہیں یقیناً دغا باز گنہگار اللہ تعالٰی کو اچھا نہیں لگتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نہ ہی آپ کو ان لوگوں کی حمایت میں جھگڑنا چاہئے جو آپ نے آپ سے خیانت کرتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والے مجرموں کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ ان کی جانب سے جھگڑا نہ کریں جواپنے آپ سے خیانت کرتے ہیں، یقینااﷲ تعالیٰ اس سے محبت نہیں کرتا جوہمیشہ سے بہت خائن ،سخت گناہ گار ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not argue on behalf of those who betray them-selves. Surely, Allah does not like anyone who is a sinful betrayer.

اور مت جھگڑ ان کی طرف سے جو اپنے جی میں دغا رکھتے ہیں اللہ کو پسند نہیں جو کوئی ہو دغا باز گنہگار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مت جھگڑئیے ان لوگوں کی طرف سے جو اپنی جانوں کے ساتھ خیانت کرتے ہیں یقیناً اللہ تعالیٰ کو بالکل پسند نہیں ہیں خیانت میں بہت بڑھے ہوئے اور گنہگار لوگ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not plead for those who are dishonest to themselves; Allah does not love him who betrays trust and persists in sin.

جو لوگ اپنے نفس سے خیانت کرتے ہیں 141 تم ان کی حمایت نہ کرو ۔ اللہ کو ایسا شخص پسند نہیں ہے جو خیانت کار اور معصیت پیشہ ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کسی تنازعے میں ان لوگوں کی وکالت نہ کرنا جو خود اپنی جانوں سے خیانت کرتے ہیں ۔ اللہ کسی بھی خیانت کرنے والے گنہگار کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ اپنے تئیں آپ دغا رہے ہیں ان کی طرف سے مت جھگڑ یعنی ان کا طرفدار مت بن کیونکہ اللہ تعالیٰ دغا باز بدکار کو پسند نہیں کرتا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ ان لوگوں کی طرف سے بحث نہ کریں جو اپنے ہی ساتھ خیانت کر رہے ہیں یقینا اللہ خیانت کرنے والے بدکاروں کو پسند نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان لوگوں کی وکالت نہ کیجئے جو اپنے آپ سے چوری یعنی خیانت کرتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ خیانت کار اور گنہگار کو اللہ محبوب نہیں رکھتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوگ اپنے ہم جنسوں کی خیانت کرتے ہیں ان کی طرف سے بحث نہ کرنا کیونکہ خدا خائن اور مرتکب جرائم کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And contend thou not for those who defraud their souls verily Allah loveth not one who is a defrauder, sinner.

اور ان لوگوں کی طرف سے وکالت نہ کیجئے جو اپنے حق میں خیانت کرتے رہے ہیں ۔ اللہ کسی ایسے شخص کو نہیں چاہتا جو بڑا خائن اور گنہگار ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کی وکالت نہ کرو ، جو اپنے آپ سے خیانت کر رہے ہیں ۔ اللہ ان لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو بد عہد اور حق تلف ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

او راپنے حق میں خیانت کرنے والوں کی طرف سے جھگڑا نہ کیجئے بیشک اﷲ تعالیٰ خیانت کرنے والے گنہ گار کو پسند نہیں فرماتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اپنے نفس سے خیانت کرتے ہیں آپ ان کی حمایت نہ کریں۔ اللہ کو ایسا شخص پسند نہیں ہے جو خیانت کار اور معصیت پیشہ ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مت لڑو تم ان لوگوں کی طرف جو خیانت کرتے ہیں اپنی ہی جانوں سے، بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا کسی بھی ایسے شخص کو جو دھوکہ باز گناہ گار ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور نہ ہی آپ کو ان لوگوں کی حمایت میں جھگڑنا چاہیےجو اپنے آپ سے خیانت کرتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والے مجرموں کو پسند نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کی طرف سے نہ جھگڑو جو اپنی جانوں کو خیانت میں ڈالتے ہیں ( ف۲۹۰ ) بیشک اللہ نہیں چاہتا کسی بڑے دغا باز گنہگار کو

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ ایسے لوگوں کی طرف سے ( دفاعاً ) نہ جھگڑیں جو اپنی ہی جانوں سے دھوکہ کر رہے ہیں ۔ بیشک اللہ کسی ( ایسے شخص ) کو پسند نہیں فرماتا جو بڑا بددیانت اور بدکار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ اپنی ذات سے خیانت کرتے ہیں ۔ آپ ان کی وکالت نہ کریں ۔ بے شک اللہ اسے دوست نہیں رکھتا ، جو بڑا خیانت کار اور بڑا گنہگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Contend not on behalf of such as betray their own souls; for Allah loveth not one given to perfidy and crime:

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not defend those who deceive themselves; God does not love those who are treacherous and sinful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And argue not on behalf of those who deceive themselves. Verily, Allah does not like anyone who is a betrayer, sinner.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not plead on behalf of those who act unfaithfully to their souls; surely Allah does not love him who is treacherous, sinful;

Translated by

William Pickthall

And plead not on behalf of (people) who deceive themselves. Lo! Allah loveth not one who is treacherous and sinful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आप उन लोगों की तरफ़ से न झगड़ें जो अपने आप से ख़यानत कर रहे हैं, बेशक अल्लाह ऐसे शख़्स को पसंद नहीं करता जो ख़यानत करने वाला, गुनहगार हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ ان لوگوں کی طرف سے کوئی جو ابدہی کی بات نہ کیجئیے جو کہ اپناہی نقصان کررہے ہیں بلاشبہ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو نہیں چاہتے جو بڑا خیانت کرنے والا بڑا گناہ کرنے والا ہو۔ (107)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان لوگوں کی طرف سے جھگڑا نہ کرو جو اپنے آپ میں خائن ہیں۔ یقیناً دغا باز، گنہگار کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اپنے نفس سے خیانت کرتے ہی تم ان کی حمایت نہ کرو ‘ اللہ کو ایسا شخص پسند نہیں ہے جو خیانت کار اور معصیت پیشہ ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ان لوگوں کی طرف سے جواب دہی نہ کیجیے جو اپنی جانوں کی خیانت کر رہے ہیں بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا اس شخص کو جو خیانت کرنے والا گنہگار ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت جھگڑ ان کی طرف سے جو اپنے جی میں دغا رکھتے ہیں بیشک اللہ کو پسند نہیں جو کوئی ہو دغاباز گنہگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ ان لوگوں کی طرف سے فریق بن کر کوئی جواب دہی نہ کیجیے جو خود اپنے حق میں خیانت کر رہے ہیں۔ یقینا اللہ تعالیٰ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو فائن اور جرائم پیشہ ہو،