Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 110

سورة النساء

وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ سُوۡٓءًا اَوۡ یَظۡلِمۡ نَفۡسَہٗ ثُمَّ یَسۡتَغۡفِرِ اللّٰہَ یَجِدِ اللّٰہَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۱۰﴾

And whoever does a wrong or wrongs himself but then seeks forgiveness of Allah will find Allah Forgiving and Merciful.

جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا ، مہربانی کرنے والا پائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے
سُوۡٓءًا
برا
اَوۡ
یا
یَظۡلِمۡ
وہ ظلم کرے
نَفۡسَہٗ
اپنے جان پر
ثُمَّ
پھر
یَسۡتَغۡفِرِ
وہ بخشش مانگے
اللّٰہَ
اللہ سے
یَجِدِ
وہ پائے گا
اللّٰہَ
اللہ کو
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
کرے
سُوۡٓءًا
برائی
اَوۡ
یا
یَظۡلِمۡ
وہ ظلم کرے
نَفۡسَہٗ
اپنی جان پر
ثُمَّ
پھر
یَسۡتَغۡفِرِ
وہ بخشش کی درخواست کرے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
یَجِدِ
وہ پائے گا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

And whoever does a wrong or wrongs himself but then seeks forgiveness of Allah will find Allah Forgiving and Merciful.

جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا ، مہربانی کرنے والا پائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص کوئی برا کام کر بیٹھے یا آپ نے آپ پر ظلم کرلے پھر اللہ سے بخشش طلب کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کو بخشنے والا اور رحم کرنے والا پائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوشخص کوئی بُرائی کرے یا اپنی جان پرظلم کرے،پھر اﷲ تعالیٰ سے بخشش کی درخواست کرے وہ اﷲ تعالیٰ کوبے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا پائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever acts evil or wrongs himself, then seeks forgiveness from Allah, shall find Allah Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور جو کوئی کرے گناہ یا اپنا برا کرے پھر اللہ سے بخشوائے تو پاوے اللہ کو بخشنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئیُ بری حرکت کرے یا اپنی جان پر کوئی ظلم کر بیٹھے اور پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو پائے گا بخشنے والا بہت رحم کرنے والا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who does either evil or wrongs himself, and then asks for the forgiveness of Allah, will find Allah All-Forgiving, All-Compassionate.

اگر کوئی شخص برا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اور اس کے بعد اللہ سے درگزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص کوئی برا کام کر گذرے یا اپنی جان پر ظلم کر بیٹھے ، پھر اللہ سے معافی مانگ لے تو وہ اللہ کو بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان پائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی دوسرے کے ساتھ برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش چاہے ت للہ تعالیٰ بخشنے والا مہر بان پایے گا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو شخص برائی کرے یا اپنے آپ پر ظلم کرے پھر اللہ سے بخشش طلب کرے تو اللہ کو بخشنے والا مہربان پائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر کسی سے گناہ سرزد ہوگیا ہو یا اس نے اپنی جان پر ظلم کیا ہو۔ پھر اللہ سے توبہ کرلے۔ تو وہ اللہ کو مغفرت اور رحمت عطا کرنے والا پائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص کوئی برا کام کر بیٹھے یا اپنے حق میں ظلم کرلے پھر خدا سے بخشش مانگے تو خدا کو بخشنے والا اور مہربان پائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever worketh an ill or wrongeth his own soul, and thereafter beggeth forgiveness of Allah shall find Allah Forgiving, Merciful.

اور جو کوئی بھی برائی کرے یا اپنی جان پر زیادتی کرے پھر اللہ سے مغفرت طلب کرے تو وہ اللہ کو بڑا مغفرت والا بڑی رحمت والا پائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو کسی بدی کا ارتکاب کرے یا اپنی جان پر کوئی ظلم ڈھائے ، پھر اللہ سے مغفرت چاہے تو وہ اللہ کو بخشنے والا ، رحم فرمانے والا پائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص ( کوئی بھی ) برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اﷲ تعالیٰ سے مغفرت مانگے تو اﷲ تعالیٰ کو بخشنے والا مہربان ( ہی ) پائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر کوئی شخص برا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اس کے بعد اللہ سے در گزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی ارتکاب کرلے کسی برائی کا، یا ظلم کر بیٹھے اپنی جان پر، پھر وہ معافی مانگے اللہ سے تو وہ (یقینا) پائے گا اللہ کو بڑا ہی بخشنے والا، نہایت مہربان،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص کوئی براکام کربیٹھے یا اپنے آپ پر ظلم کرے پھراللہ سے بخشش طلب کرے تووہ اللہ تعالیٰ کو بخشنے والا اور رحم کرنے والا پائیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو کوئی برائی یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے بخشش چاہے تو اللہ کو بخشنے والا مہربان پائے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کوئی برا کام کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے بخشش طلب کرے وہ اللہ کو بڑا بخشنے والا نہایت مہربان پائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی برائی کرے یا قبیح کام کرے یا کوئی اپنے اوپر ظلم کرے ( گناہ کا ارتکاب کرے ) پھر اللہ سے مغفرت طلب کرے ، تو وہ اللہ کو بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا پائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any one does evil or wrongs his own soul but afterwards seeks Allah's forgiveness, he will find Allah Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

One who commits a sin or does wrong to himself and then seeks forgiveness from God, will find God All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever does evil or wrongs himself but afterwards seeks Allah's forgiveness, he will find Allah Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever does evil or acts unjustly to his soul, then asks forgiveness of Allah, he shall find Allah Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Yet whoso doeth evil or wrongeth his own soul, then seeketh pardon of Allah, will find Allah Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो शख़्स बुराई करे या अपने आप पर ज़ुल्म करे फिर अल्लाह से बख़्शिश मांगे तो वह अल्लाह को बख़्शने वाला, रहम करने वाला पाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان کا ضرر کرے پھر اللہ تعالیٰ سے معافی چاہے تو وہ اللہ تعالیٰ کو بڑی مغفرت کرنے والا بڑی رحمت والا پائے گا۔ (110)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو شخص برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ تعالیٰ سے استغفار طلب کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کو بخشنے والا، مہربان پائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اگر کوئی شخص برا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اور اس کے بعد اللہ سے درگزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص کوئی گناہ کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے مغفرت چاہے وہ اللہ کو پائے گا بخشنے والا مہربان

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی کرے گناہ یا اپنا برا کرے پھر اللہ سے بخشوادے تو پاوے اللہ کو بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص کوئی بدی کرے یا اپنی ہی جان کو نقصان پہنچائے پھر اللہ تعالیٰ سے معافی کا طلب گار ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کو بڑا معاف کرنیوالا اور بڑی مہربانی کرنے والا پائے گا۔