Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 113

سورة النساء

وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکَ وَ رَحۡمَتُہٗ لَہَمَّتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنۡہُمۡ اَنۡ یُّضِلُّوۡکَ ؕ وَ مَا یُضِلُّوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَضُرُّوۡنَکَ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ وَ اَنۡزَلَ اللّٰہُ عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ عَلَّمَکَ مَا لَمۡ تَکُنۡ تَعۡلَمُ ؕ وَ کَانَ فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکَ عَظِیۡمًا ﴿۱۱۳﴾ الثلٰثۃ

And if it was not for the favor of Allah upon you, [O Muhammad], and His mercy, a group of them would have determined to mislead you. But they do not mislead except themselves, and they will not harm you at all. And Allah has revealed to you the Book and wisdom and has taught you that which you did not know. And ever has the favor of Allah upon you been great.

اگر اللہ تعالٰی کا فضل و رحم تجھ پر نہ ہوتا تو ان کی ایک جماعت نے تو تجھے بہکانے کا قصد کر ہی لیا تھا مگر دراصل یہ اپنے آپ کو ہی گمراہ کرتے ہیں یہ تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اللہ تعالٰی نے تجھ پر کتاب و حکمت اتاری ہے اور تجھے وہ سکھایا ہے جسے تو نہیں جانتا تھااور اللہ تعالٰی کا تجھ پر بڑا بھاری فضل ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡکَ
آپ پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
لَہَمَّتۡ
البتہ ارادہ کرلیا تھا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
اَنۡ
کہ
یُّضِلُّوۡکَ
وہ بہکا دیں آپ کو
وَمَا
اور نہیں
یُضِلُّوۡنَ
وہ بہکاتے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے آپ کو
وَمَا
اور نہیں
یَضُرُّوۡنَکَ
وہ نقصان دے سکتے آپ کو
مِنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
وَاَنۡزَلَ
اور نازل کی
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحِکۡمَۃَ
اور حکمت
وَعَلَّمَکَ
اور سکھایا آپ کو
مَا
جو
لَمۡ
نہ
تَکُنۡ
تھے آپ
تَعۡلَمُ
جانتے
وَکَانَ
اور ہے
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡکَ
آپ پر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
لَا
نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡکَ
آپ پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
لَہَمَّتۡ
تو ارادہ کر لیاتھا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
اَنۡ
کہ
یُّضِلُّوۡکَ
وہ گمراہ کر دیں آپ کو
وَمَا
حالانکہ نہیں
یُضِلُّوۡنَ
وہ گمراہ کر رہے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کو
وَمَا
اور نہیں
یَضُرُّوۡنَکَ
وہ نقصان پہنچا رہے آپ کو
مِنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
وَاَنۡزَلَ
اور نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَالۡحِکۡمَۃَ
اور حکمت کو
وَعَلَّمَکَ
اور اس نے سکھایا آپ کو
مَا
جو
لَمۡ تَکُنۡ
نہیں تھے آپ
تَعۡلَمُ
آپ جانتے
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡکَ
آپ پر
عَظِیۡمًا
عظیم
Translated by

Juna Garhi

And if it was not for the favor of Allah upon you, [O Muhammad], and His mercy, a group of them would have determined to mislead you. But they do not mislead except themselves, and they will not harm you at all. And Allah has revealed to you the Book and wisdom and has taught you that which you did not know. And ever has the favor of Allah upon you been great.

اگر اللہ تعالٰی کا فضل و رحم تجھ پر نہ ہوتا تو ان کی ایک جماعت نے تو تجھے بہکانے کا قصد کر ہی لیا تھا مگر دراصل یہ اپنے آپ کو ہی گمراہ کرتے ہیں یہ تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اللہ تعالٰی نے تجھ پر کتاب و حکمت اتاری ہے اور تجھے وہ سکھایا ہے جسے تو نہیں جانتا تھااور اللہ تعالٰی کا تجھ پر بڑا بھاری فضل ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت آپ کے شامل حال نہ ہوتی تو (انصار کے) ایک گروہ نے تو ارادہ کر ہی لیا تھا کہ آپ کو بہکا دیں۔ حالانکہ وہ آپ نے آپ ہی کو بہکا رہے ہیں اور وہ آپ کا کچھ بگاڑ بھی نہیں سکتے کیونکہ اللہ نے آپ پر کتاب و حکمت نازل کی ہے اور آپ کو وہ کچھ سکھلا دیا جو آپ نہیں جانتے تھے، یہ آپ پر اللہ کا بہت ہی بڑا فضل ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرآپ پر اﷲ تعالیٰ کافضل اور اُس کی رحمت نہ ہوتی تواُن میں سے ایک گروہ نے ارادہ کرہی لیا تھاکہ وہ آپ کوگمراہ کردیں، حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کوگمراہ نہیں کر رہے اورآپ کوکچھ بھی نقصان نہیں پہنچارہے اور اﷲ تعالیٰ نے آپ پرکتاب وحکمت کو نازل کیااورآپ کو وہ سکھایا جو آپ جانتے نہیں تھے اورآپ پرہمیشہ سے اﷲ تعالیٰ کاعظیم فضل ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if the grace of Allah and His mercy were not with you, a group from them had resolved to mislead you. And they mislead none but themselves. And they can do you no harm. And Allah has revealed to you the Book and the wisdom and has taught you what you did not know. And the grace of Allah on you has always been great.

اور اگر نہ ہوتا تجھ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تو قصد کر ہی چکی تھی انمیں ایک جماعت کہ تجھ کو بہکا دیں اور بہکا نہیں سکتے مگر اپنے آپ کو اور تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ نے اتاری تجھ پر کتاب اور حکمت اور تجھ کو سکھائیں وہ باتیں جو تو نہ جانتا تھا اور اللہ کا فضل تجھ پر بہت بڑا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے شامل حال نہ ہوتی تو ان (منافقین) کا ایک گروہ تو اس پر تل گیا تھا کہ آپ کو گمراہ کر دے اور حقیقت میں وہ نہیں گمراہ کرتے مگر اپنے آپ کو اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کتاب نازل کی ہے اور حکمت بھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہ کچھ سکھایا ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں جانتے تھے اور یقیناً اللہ کا فضل ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بہت بڑا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Messenger!) But for Allah's favour and mercy upon you, a party of them had resolved to mislead you, yet they only misled them selves, and could not have harmed you in any way. Allah revealed to you the Book and Wisdom, and He taught you what you knew not. Great indeed has been Allah's favour upon you.

اے نبی ! اگر اللہ کا فضل تم پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو تمہیں غلط فہمی میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا ، حالانکہ درحقیقت وہ خود اپنے سوا کسی کو غلط فہمی میں مبتلا نہیں کر رہے تھے ۔ اور تمہارا کوئی نقصان نہ کر سکتے تھے ۔ 142 اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تم کو وہ کچھ بتایا ہے جو تمہیں معلوم نہ تھا ، اور اس کا فضل تم پر بہت ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) اگر اللہ کا فضل اور رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو تم کو سیدھی راہ سے بھٹکانے کا ارادہ کر ہی لیا تھا ۔ ( ٦٧ ) اور ( درحقیقت ) یہ اپنے سوا کسی کو نہیں بھٹکا رہے ہیں ، اور یہ تم کو ذرا بھی نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔ اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تم کو ان باتوں کا علم دیا ہے جو تم نہیں جانتے تھے ، اور تم پر اللہ کا فضل ہمیشہ بہت زیادہ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تجھ پر نہ ہوتی تو ان میں کا یک گروہ یعنی طعمہ کی قوم کے لوگ تجھے بہکادینے پر مستعد وہ ہی گیا تھا 10 اور درحقیت وہ اپنے تئیں بہکار رہے ہیں کیونکہ اس کا وبالی انہی پر پڑے گا اور تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے 11، اور اللہ تعالیٰ نے تجھ پر کتاب اتاری ہے قرآن شریف اور حدیث اور حدیث شریف 111 ور جو تو نہیں جانتا تھا وہ تجھ کو سکھلایا اور اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے تجھ پر 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے ایک جماعت آپ کو بہکانے کا قصد کر ہی چکی تھی اور یہ اپنے آپ کے سوا کسی کو بہکا نہیں سکتے اور آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ نے آپ پر کتاب اور دانائی (حکمت) نازل فرمائی ہے اور آپ کو وہ باتیں سکھائی ہیں جو آپ نہیں جانتے تھے اور آپ پر اللہ کا بہت بڑا فضل ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر آپ پر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم نہ ہوتا تو ایک جماعت نے آپ کو بھٹکانے میں اپنی سی کسر نہ چھوڑی تھی۔ لیکن وہ لوگ اپنے نفس کے سوا کسی اور کو بھٹکا نہیں رہے تھے اور وہ آپ کا کچھ نقصان نہیں کر رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کتاب اور حکمت سے نوازا ہے اور اس نے آپ کو وہ باتیں سکھائی ہیں جنہیں آپ نہ جانتے تھے اور اللہ آپ پر بہت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم پر خدا کا فضل اور مہربانی نہ ہوتی تو ان میں سے ایک جماعت تم کو بہکانے کا قصد کر ہی چکی تھی اور یہ اپنے سوا (کسی کو) بہکا نہیں سکتے اور نہ تمہارا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور خدا نے تم پر کتاب اور دانائی نازل فرمائی ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھائی ہیں جو تم جانتے نہیں تھے اور تم پر خدا کا بڑا فضل ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Were not the grace of Allah on thee and His mercy, a party of them had surely resolved to mislead thee; whereas they mislead not but themselves, and they shall not hurt thee in aught. And Allah hath sent down unto thee the Book and wisdom, and hath taught thee that which thou knowest not; and the grace of Allah on thee is ever mighty.

اور اگر آپ پر اللہ کا فضل (خاص) اور رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو تہیہ ہی کرلیا تھا کہ آپ کو بھٹکار کر رہیں گے حالانکہ یہ بس اپنے ہی آپ کو بھٹکا کر رہتے ہیں اور آپ کو کسی چیز میں بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ اور اللہ نے آپ پر کتاب اور حکمت اتاری ہے اور آپ کو وہ سکھا دیا ہے جو آپ نہیں جانتے تھے ۔ اور آپ پر اللہ کا بڑا ہی فضل ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو یہ ٹھان ہی لی تھی کہ تمہیں بے راہ کرکے رہے گا ، حالانکہ یہ اپنے آپ ہی کو بے راہ کر رہے ہیں ، تمہارا کچھ نہیں بگاڑ رہے ہیں اور اللہ نے تم پر کتاب وحکمت نازل فرمائی اور تمہیں وہ چیز سکھائی ، جو تم نہیں جانتے تھے اور اللہ کا تم پر بڑا فضل ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر آپ ( ﷺ ) پر اﷲ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو انمیں سے ایک جماعت نے آپ کو بہکا دینے کی ٹھان ( ہی ) لی تھی حالانکہ یہ لوگ اپنے آپ ہی کو گمراہ کرتے ہیں اور یہ آپ کو ذرہ برابر بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اﷲ تعالیٰ نے آپ پر کتاب اور حکمت اتاری ہے اور جو کچھ آپ نہیں جانتے تھے وہ سکھایا ہے اور اﷲ تعالیٰ کا آپ پر بہت بڑا فضل ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر اللہ کا فضل آپ پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت آپ کے شامل حال نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو آپ کو بہکانے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا، حالانکہ وہ خود بہک گئے ہیں اور وہ آپ کا کوئی نقصان نہیں کرسکتے۔ اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور آپ کو وہ کچھ سکھایا ہے جو آپ کو معلوم نہ تھا اور اللہ کا آپ پر بہت بڑا فضل ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر نہ ہوتی اللہ کی مہربانی، اور اس کی رحمت، آپ پر (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) تو یقینا ٹھان لی تھی ان لوگوں میں سے ایک گروہ نے کہ وہ بھٹکا دیں آپ کو (راہ حق وصواب سے) حالانکہ وہ بھٹکاتے نہیں مگر خود اپنے ہی آپ کو، اور آپ کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچاسکتے، اور اتاری اللہ نے آپ پر کتاب اور (عطا فرمائی اس نے آپ کو) حکمت، اور سکھایا اس نے آپ کو وہ کچھ جو آپ نہیں جانتے تھے، اور اللہ کا فضل آپ پر بہت بڑا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگراللہ کا فضل اور اس کی رحمت آپ کے شامل حال نہ ہوتی توایک گروہ نے ارادہ کرلیاتھاکہ آپ کو بہکا دیں حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو بہکا رہے ہیں اور وہ آپ کا کچھ بھی بگاڑنہیں سکتے کیونکہ اللہ نے آپ پر کتاب وحکمت نازل کی ہے اورآپکووہ کچھ سکھلادیا ہےجو آپ نہیں جانتے تھے یہ آپ پر اللہ تعالیٰ کابہت ہی بڑا فضل ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! اگر اللہ کا فضل و رحمت تم پر نہ ہوتا ( ف۲۹۷ ) تو ان میں کے کچھ لوگ یہ چاہتے کہ تمہیں دھوکا دے دیں اور وہ اپنے ہی آپ کو بہکا رہے ہیں ( ف۲۹۸ ) اور تمہارا کچھ نہ بگاڑیں گے ( ف۲۹۹ ) اور اللہ نے تم پر کتاب ( ف۳۰۰ ) اور حکمت اتاری اور تمہیں سکھا دیا جو کچھ تم نہ جانتے تھے ( ف۳۰۱ ) اور اللہ کا تم پر بڑا فضل ہے ( ف۳۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! ) اگر آپ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان ( دغابازوں ) میں سے ایک گروہ یہ ارادہ کر چکا تھا کہ آپ کو بہکا دیں ، جب کہ وہ محض اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور آپ کا تو کچھ بگاڑ ہی نہیں سکتے ، اور اللہ نے آپ پر کتاب اور حکمت نازل فرمائی ہے اور اس نے آپ کو وہ سب علم عطا کر دیا ہے جوآپ نہیں جانتے تھے ، اورآپ پر اللہ کا بہت بڑا فضل ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر اللہ کا فضل و کرم اور اس کی خاص رحمت آپ ( ص ) کے شامل حال نہ ہوتی تو ان کے ایک گروہ نے تو یہ تہیّہ کر لیا تھا کہ آپ کو گمراہ کرکے رہے گا ۔ حالانکہ وہ اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ اللہ نے آپ پر کتاب و حکمت نازل کی ہے اور آپ کو وہ کچھ پڑھا دیا ہے ۔ جو آپ نہیں جانتے تھے اور آپ پر اللہ کا بڑا فضل و کرم ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But for the Grace of Allah to thee and his Mercy, a party of them would certainly have plotted to lead thee astray. But (in fact) they will only Lead their own souls astray, and to thee they can do no harm in the least. For Allah hath sent down to thee the Book and wisdom and taught thee what thou Knewest not (before): And great is the Grace of Allah unto thee.

Translated by

Muhammad Sarwar

Were it not for the favor and mercy of God, some of them would have certainly tried to make you (Muhammad) go astray. However, they cannot lead any one astray but themselves nor can they harm you. God has revealed the Book to you, has given you wisdom, and has taught you what you did not know. Certainly God's favor to you has been great.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had not the grace of Allah and His mercy been upon you, a party of them would certainly have made a decision to mislead you, but they mislead none except their own selves, and no harm can they do to you in the least. Allah has sent down to you the Book, and the Hikmah, and taught you that which you knew not. And ever great is the grace of Allah unto you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And were it not for Allah's grace upon you and His mercy a party of them had certainly designed to bring you to perdition and they do not bring (aught) to perdition but their own souls, and they shall not harm you in any way, and Allah has revealed to you the Book and the wisdom, and He has taught you what you did not know, and Allah's grace on you is very great.

Translated by

William Pickthall

But for the grace of Allah upon thee (Muhammad), and His mercy, a party of them had resolved to mislead thee, but they will mislead only themselves and they will hurt thee not at all. Allah revealeth unto thee the Scripture and wisdom, and teacheth thee that which thou knewest not. The grace of Allah toward thee hath been infinite.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुम पर अल्लाह का फ़ज़्ल और उसकी रहमत न होती तो उनमें से एक गिरोह ने तो यह ठान ही लिया था कि तुमको बहका कर रहेगा; हालाँकि वे अपने आपको बहका रहे हैं, वे तुम्हारा कुछ नहीं बिगाड़ सकते, और अल्लाह ने तुम पर किताब और हिकमत उतारी है और तुमको वह चीज़ सिखाई है जिसको तुम नहीं जानते थे, और अल्लाह का फ़ज़्ल तुम पर बहुत बड़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ پر اللہ کو فضل اور رحمت نہ ہو تو ان لوگوں میں سے ایک گروہ نے تو آپ کو غلطی ہی میں ڈال دینے کا ارادہ کرلیا تھا (2) اور غلطی میں نہیں ڈال سکتے لیکن اپنی جانوں کو اور آپ کو ذرہ برابر ضرر نہیں پہنچاسکتے اور اللہ تعالیٰ نے آپ پر کتاب اور علم کی باتیں نازل فرمائیں اور آپ کو وہ باتیں بتلائیں ہیں جو آپ نہ جانتے تھے اور آپ پر اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے۔ (113)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو ان کی ایک جماعت نے تمہیں بہکانے کا ارادہ کر ہی لیا تھا۔ اور وہ نہیں گمراہ کرتے مگر اپنے آپ ہی کو اور یہ تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ پر کتاب و حکمت اتاری اور تمہیں وہ سکھایا ہے جسے تم نہیں جانتے تھے۔ اور اللہ تعالیٰ کا تم پر بڑا فضل ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر اللہ کا فضل تم پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو تمہیں غلط فہمی میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا حالانکہ درحقیقت وہ خود اپنے سوا کسی کو غلط فہمی میں مبتلا نہیں کر رہے تھے ۔ اور تمہارے کوئی نقصان نہ کرسکتے تھے ۔ اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تم کو وہ کچھ بتایا ہے جو تمہیں معلوم نہ تھا اور اس کا فضل تم پر بہت ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اپنے اوپر لادلیا، اور اگر آپ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے یہ ارادہ کر ہی لیا تھا کہ آپ کہ بہکا دیں اور وہ نہیں بہکاتے مگر اپنی جانوں کو اور آپ کو کچھ بھی ضرر نہ پہنچائیں گے اور اللہ نے نازل فرمائی ہے آپ پر کتاب اور حکمت اور آپ کو وہ باتیں بتائیں جن کو آپ نہیں جانتے تھے اور آپ پر اللہ کا فضل بہت بڑا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر نہ ہوتا تجھ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تو قصد کر ہی چکی تھی ان میں ایک جماعت کہ تجھ کو بہکا دیں اور بہکا نہیں سکتے مگر اپنے آپ کو اور تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ نے اتاری تجھ پر کتاب اور حکمت اور تجھ کو سکھائیں وہ باتیں جو تو نہ جانتا تھا اور اللہ کا فضل تجھ پر بہت بڑا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت آپ پر نہ ہوتی تو ان لوگوں میں سے ایک گروہ نے آپ کو غلطی میں مبتلا کرنے کا ارادہ ہی کرلیا تھا اور یہ لوگ گمراہ نہیں کرسکتے مگر اپنے ہی آپ کو اور یہ لوگ آپ کو ذرا سا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اللہ نے آپ پر کتاب اور دانائی کی باتیں نازل فرمائی ہیں اور آپ کو وہ وہ باتیں سکھائیں جو آپ خو د نہیں جان سکتے تھے اور اللہ تعالیٰ کا آپ پر بڑا ہی فضل ہے ۔