Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 123

سورة النساء

لَیۡسَ بِاَمَانِیِّکُمۡ وَ لَاۤ اَمَانِیِّ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ ؕ مَنۡ یَّعۡمَلۡ سُوۡٓءًا یُّجۡزَ بِہٖ ۙ وَ لَا یَجِدۡ لَہٗ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیۡرًا ﴿۱۲۳﴾

Paradise is not [obtained] by your wishful thinking nor by that of the People of the Scripture. Whoever does a wrong will be recompensed for it, and he will not find besides Allah a protector or a helper.

حقیقت حال نہ تو تمہاری آرزو کے مطابق ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر موقوف ہے ، جو برا کرے گا اس کی سزا پائے گا اور کسی کو نہ پائے گا جو اس کی حمایت و مدد ، اللہ کے پاس کر سکے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
بِاَمَانِیِّکُمۡ
تمہاری آرزؤں پر
وَلَاۤ
اور نہ
اَمَانِیِّ
آرزؤں پر
اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب کی
مَنۡ
جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے گا
سُوۡٓءًا
برا
یُّجۡزَ
وہ بدلہ دیا جائے گا
بِہٖ
اس کا
وَلَا
اور نہ
یَجِدۡ
وہ پائے گا
لَہٗ
اپنے لیے
مِنۡ دُوۡنِ
سوا ئے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلِیًّا
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں
بِاَمَانِیِّکُمۡ
تمہاری تمناؤں پر
وَلَاۤ
اور نہ
اَمَانِیِّ
تمناؤں کے
اَہۡلِ الۡکِتٰبِ
اہل کتاب کی
مَنۡ
جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے گا
سُوۡٓءًا
برا
یُّجۡزَ
سزا دیا جائے گا
بِہٖ
بدلے اس کے
وَلَا
اور نہیں
یَجِدۡ
وہ پائے گا
لَہٗ
اپنے لیے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
وَلِیًّا
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

Paradise is not [obtained] by your wishful thinking nor by that of the People of the Scripture. Whoever does a wrong will be recompensed for it, and he will not find besides Allah a protector or a helper.

حقیقت حال نہ تو تمہاری آرزو کے مطابق ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر موقوف ہے ، جو برا کرے گا اس کی سزا پائے گا اور کسی کو نہ پائے گا جو اس کی حمایت و مدد ، اللہ کے پاس کر سکے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(نجات کا دارومدار) نہ تمہاری آرزؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی آرزؤں پر، جو بھی برے کام کرے گا اس کی سزا پائے گا اور اللہ کے سوا کسی کو اپنا حامی و مددگار نہ پائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہ تمہاری تمناؤں پر (مدار)ہے اورنہ اہلِ کتاب کی تمناؤں پر،جو کوئی بھی بُرا عمل کرے گااُسے اُس کی سزادی جائے گی اوروہ اﷲ تعالیٰ کے سوانہ کوئی دوست پائے گااورنہ کوئی مددگار۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is not (a matter of) your fancies or the fancies of the People of the Book. And whoever does evil shall be requited for it and shall find for himself, besides Allah neither friend nor helper.

نہ تمہاری امیدوں پر مدار ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر جو کوئی برا کام کرے گا اس کی سزا پاویگا اور نہ پاوے گا اللہ کے سوا اپنا کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) نہ تمہاری خواہشات پر (موقوف ہے) اور نہ اہل کتاب کی خواہشات پر جو کوئیُ برا کام کرے گا اس کی سزا اس کو مل کر رہے گی اور وہ نہیں پائے گا اپنے لیے اللہ کے مقابلے میں کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is neither your fancies nor the fancies of the People of the Book which matter. Whoever does evil shall reap its consequence and will find none to be his protector and helper against Allah.

انجامِ کار نہ تمہاری آرزوؤں پر موقوف ہے نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر ۔ جو بھی برائی کرے گا اس کا پھل پائے گا اور اللہ کے مقابلہ میں اپنے لیے کوئی حامی و مدد گار نہ پاسکے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نہ تمہاری تمنائیں ( جنت میں جانے کے لیے ) کافی ہیں ، نہ اہل کتاب کی آرزوئیں ۔ جو بھی برا عمل کرے گا ، اس کی سزا پائے گا ، اور اللہ کے سوا اسے اپنا کوئی یارو مددگار نہیں ملے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مرد کو پہنچنا یا جنت ملنا یا لہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہونا) 2 نہ تمہاری آروزہ سے کچھ ہوسکتا ہے نہ کتاب والوں یہود اور نصاریٰ کی آرزو سے بلکہ جو کوئی بر کام کرے گا اس کی سزا پائے گا مسلمان ہو یا یہودی یا نصرانی اور اللہ تعا لیے کے سوا نہ اس کو کوئی حمایتی ملے گا نہ مددگار 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

نہ تمہاری تمناؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی آرزؤں پر۔ جو کوئی برکا کام کرے اسے اس کے بدلے سزا دی جائے گی اور وہ اللہ کے علاوہ اپنا نہ کوئی دوست پائے گا اور نہ مددگار

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نہ تمہاری تمناؤں سے کام چلتا ہے اور نہ اہل کتاب کی تمناؤں سے (اصول یہ ہے کہ) جو شخص برائی کرے گا اس کے بدلے اس کو سزا دی جائے گی اور اللہ کے سوا نہ کوئی حمایتی پائے گا اور نہ مددگار۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(نجات) نہ تو تمہاری آرزوؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر۔ جو شخص برے عمل کرے گا اسے اسی (طرح) کا بدلا دیا جائے گا اور وہ خدا کے سوا نہ کسی کو حمایتی پائے گا اور نہ مددگار

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Not by your vain desires nor by the vain desires of the people of the Book; whosoever worketh an evil, shall be requited therewith, and he will not find beside Allah a patron nor a helper.

نہ تمہاری تمناؤں پر ہے نہ اہل کتاب کی تمناؤں پر (بلکہ) جو کوئی بھی برائی کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا ۔ اور وہ اللہ کو چھوڑ کر اپنے لیے نہ کوئی دوست پائے گا نہ مددگار

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آرزوئیں نہ تمہاری پوری ہونی ہیں نہ اہلِ کتاب کی ۔ جو کوئی برائی کرے گا ، اس کا بدلہ پائے گا اور وہ اپنے لئے اللہ کے مقابل کوئی کارساز اور مددگار نہ پاسکے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( سعادت ونجات کا انحصار ) تمنائوں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی تمنائوں پر جو کوئی بھی برائی کرے گا اس کو سزا دیا جائے گا ۔ اور وہ اپنے لئے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر نہ کوئی دوست پائے گا اور نہ ( ہی ) کوئی مددگار

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انجام کار نہ تمہاری آرزوؤں پر موقوف ہے نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر جو بھی برائی کرے گا اس کا پھل پائے گا اور اللہ کے مقابلے میں اپنے لیے کوئی حامی و مددگار نہ پا سکے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مدار نہ تمہاری (آرزوں اور) امیدوں پر ہے، (اے مسلمانو ! ) اور نہ ہی اہل کتاب کی امیدوں پر، (بلکہ ضابطہ یہ ہے کہ) جو بھی کوئی برائی کرے گا، وہ اس کا بدلہ پائے گا اور ایسے لوگ نہیں پاسکیں گے اپنے لئے اللہ کے سوا، کوئی یار، اور نہ مدد گار،

Translated by

Noor ul Amin

( نجات کا دارومدار ) نہ تمہاری تمنائوں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی تمنائوں پر ، جو بھی برے کام کرے گا اس کی سزا پائے گا اور اللہ کے سواکسی کو اپنا حامی و ناصر نہ پائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کام نہ کچھ تمہارے خیالوں پر ہے ( ف۳۱۵ ) اور نہ کتاب والوں کی ہوس پر ( ف۳۱٦ ) جو برائی کرے گا ( ف۳۱۷ ) اس کا بدلہ پائے گا اور اللہ کے سوا نہ کوئی اپنا حمایتی پائے گا نہ مددگار ( ف۳۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اللہ کا وعدۂ مغفرت ) نہ تمہاری خواہشات پر موقوف ہے اور نہ اہلِ کتاب کی خواہشات پر ، جو کوئی برا عمل کرے گا اسے اس کی سزا دی جائے گی اور نہ وہ اللہ کے سوا اپنا کوئی حمایتی پائے گا اور نہ مددگار

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) نہ تمہاری تمناؤں سے کچھ ہوتا ہے اور نہ اہلِ کتاب کی تمناؤں سے ۔ جو بھی برائی کرے گا ، اس کو اس کی سزا دی جائے گی اور وہ اللہ کو چھوڑ کر اپنے لئے نہ کوئی سرپرست پائے گا اور نہ کوئی حامی و مددگار ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Not your desires, nor those of the People of the Book (can prevail): whoever works evil, will be requited accordingly. Nor will he find, besides Allah, any protector or helper.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers and People of the Book, wishes alone can never provide you with salvation. Whoever commits evil will be punished accordingly and no one besides God will be his guardian or helper.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It will not be in accordance with your desires, nor those of the People of the Scripture, whosoever works evil, will have the recompense thereof, and he will not find any protector or helper besides Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(This) shall not be in accordance with your vain desires nor in accordance with the vain desires of the followers of the Book; whoever does evil, he shall be requited with it, and besides Allah he will find for himself neither a guardian nor a helper.

Translated by

William Pickthall

It will not be in accordance with your desires, nor the desires of the People of the Scripture. He who doeth wrong will have the recompense thereof, and will not find against Allah any protecting friend or helper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

न तुम्हारी आर्ज़ुओं पर है और न अहले-किताब की आर्ज़ुओं पर, जो कोई भी बुरा करेगा उसका बदला पाएगा, और वह न पाएगा अल्लाह के सिवा अपना कोई हिमायती और न मददगार।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نہ تمہاری تمناؤں سے کام چلتا ہے اور نہ اہل کتاب کی تمناؤں سے جو شخص کوئی برا کام کرے گا وہ اس کے عوض میں سزا دیا جائے گا اور اس شخص کو خدا کے سوا نہ کوئی یار ملے گا اور نہ مددگار (ملے گا) ۔ (5) (123)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

(انجام کار) نہ تمہاری آرزؤں پر موقوف ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر۔ جو برا کرے گا اس کی سزا پائے گا اور نہیں پائے گا اپنے لیے سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی حمایتی اور مددگار

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(انجام کار نہ تمہاری آرزوؤں پر موقوف ہے نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر ‘ جو بھی برائی کرے گا اس کا پھل پائے گا اور اس کے میں اپنے لئے کوئی حامی و مددگار نہ پاسکے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نہ تمہاری آرزوؤں پر مدار ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر جو شخص برا عمل کرے گا اس کا بدلہ دیا جائے گا اور نہ پائے گا اللہ کے سوا کوئی دوست اور مدد گار۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہ تمہاری امیدوں پر مدار ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر جو کوئی برا کام کرے گا اس کی سزا پاوے گا اور نہ پاوے گا اللہ کے سوا اپنا کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مسلمانو ! نہ تو تمہاری آرزئوں پر موقوف ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر بلکہ بات یہ ہے کہ جو شخص بھی کوئی برائی کرے گا وہ اس کی سزا دیا جائے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے سوا نہ کوئی اپنا حمایتی پائے گا اور نہ مدد گار۔