TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat un Nissa - سورة النساء | Verse 124 Translations

Every available translation of Surat un Nissa, verse 124, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ نَقِیۡرًا ﴿۱۲۴﴾
And whoever does righteous deeds, whether male or female, while being a believer - those will enter Paradise and will not be wronged, [even as much as] the speck on a date seed.
جو ایمان والا ہو مرد ہو یا عورت اور وہ نیک اعمال کرے ، یقیناً ایسے لوگ جنت میں جائیں گے اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی ان کا حق نہ مارا جائے گا ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے
مِنَ الصّٰلِحٰتِ
نیک
مِنۡ ذَکَرٍ
مرد ہو
اَوۡ
یا
اُنۡثٰی
عورت
وَہُوَ
جب کہ وہ
مُؤۡمِنٌ
مومن ہو
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
یَدۡخُلُوۡنَ
داخل ہوں گے
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
وَلَا
اور نہ
یُظۡلَمُوۡنَ
وہ ظلم کیے جائیں گے
نَقِیۡرًا
کھجور کی گٹھلی میں سوراخ برابر
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّعۡمَلۡ
عمل کرے گا
مِنَ الصّٰلِحٰتِ
نیک اعمال میں سے
مِنۡ ذَکَرٍ
کوئی مرد ہو
اَوۡ
یا
اُنۡثٰی
عورت ہو
وَہُوَ
اور وہ
مُؤۡمِنٌ
مومن ہو
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہ لوگ
یَدۡخُلُوۡنَ
داخل ہوں گے
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
وَلَا
اور نہیں
یُظۡلَمُوۡنَ
ظلم کیے جائیں گے
نَقِیۡرًا
کھجور کی گٹھلی کے شگاف برابر
Translated by

Juna Garhi

Info

And whoever does righteous deeds, whether male or female, while being a believer - those will enter Paradise and will not be wronged, [even as much as] the speck on a date seed.

جو ایمان والا ہو مرد ہو یا عورت اور وہ نیک اعمال کرے ، یقیناً ایسے لوگ جنت میں جائیں گے اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی ان کا حق نہ مارا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور جو کوئی اچھے کام کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ ایمان لانے والا ہو تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرہ بھر بھی حق تلفی نہیں کی جائے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اورجو بھی نیک اعمال میں سے کوئی عمل کرے مرد ہویاعورت اور وہ مومن ہو تویہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اوران پرکھجورکی گٹھلی کے شگاف برابر بھی ظلم نہ کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And whoever, male or female, does good deeds and is a believer -- they shall enter Paradise and they shall not be wronged in the least.

اور جو کوئی کام کرے اچھے مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان رکھتا ہو تو وہ لوگ داخل ہوں گے جنت میں اور ان کا حق ضائع نہ ہوگا تل بھر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور جو کوئی نیک عمل کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور ہو وہ صاحب ایمان تو یہ وہ لوگ ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی تل کے برابر بھی کوئی حق تلفی نہیں کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Whoever does good and believes -whether he is male or female - such shall enter the Garden, and they shall not be wronged in the slightest.

اور جو نیک عمل کرے گا ، خواہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ہو وہ مومن ، تو ایسے ہی لوگ جنّت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرّہ برابر حق تلفی نہ ہونے پائے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور جو شخص نیک کام کرے گا ، چاہے وہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ مومن ہو ، تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے ، اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف برابر بھی ان پر ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور جو کوئی کچھ بھی نیکی کرے گا مردہو یا عورت بشر طی کہ ایمادار ہو تو قسم کے لوگ جنت میں جاویں گے فورا اگر اللہ بخشے دے ورنہ کچھ عذاب ہو کر اور کھجور کے شگاف برابر بھی ان پر ظلم نہ ہوگا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور جو کوئی نیک کام کرے وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو سو ایسے لوگ ہی جنت میں داخل ہوں گے اور ان کے ساتھ ذرہ برابر بھی زیادتی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور جو شخص کوئی بھال کام کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ایسے مومن جنت میں داخل ہوں گے ۔ ان کے حق میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں کی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کی تل برابر بھی حق تلفی نہ کی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And whosoever worketh of righteous works, male or female, and is a believer, these shall enter the Garden and shall not be wronged a speck.

اور جو کوئی نیکیوں پر عمل کرے گا (خواہ) مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان ہو تو ایسے (سب) لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور جو نیکی کرے گا ، خواہ مرد ہو یا عورت ، اور وہ مؤمن بھی ہے تو یہی لوگ ہیں جو جنّت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرا بھی حق تلفی نہ ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور مرد یاعورت میں سے جو نیکیوں برعمل کرے اور وہ ایماندار ( بھی ) ہو پس ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کھجور کی گٹھلی کے ریشے کے برابر ( بھی ظلم نہ ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

جو نیک عمل کرے گا، خواہ مرد ہو، خواہ عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرہ برابر بھی حق تلفی نہ ہونے پائے گی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور جو کوئی بھی نیک کام کرے گا خواہ وہ کوئی مرد ہو، یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ایسے لوگ داخل ہونگے جنت میں (اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے) اور ان پر ذرہ برابر کوئی ظلم نہیں ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

Info

اورجو کوئی اچھے کام کرے گا خواہ مرد ہویاعورت اور وہ ایمان لانے و الاہوتوایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ا نکی ذرہ بھرحق تلفی نہیں کی جائے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور جو کچھ بھلے کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور ہو مسلمان ( ف۳۱۹ ) تو وہ جنت میں داخل کیے جائیں گے اور انہیں تِل بھر نقصان نہ دیا جائے گا

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور جو کوئی نیک اعمال کرے گا ( خواہ ) مرد ہو یا عورت درآنحالیکہ وہ مومن ہے پس وہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اوران کی تِل برابر ( بھی ) حق تلفی نہیں کی جائے گے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور جو کوئی نیک عمل کرے گا خواہ مرد ہو یا عورت درانحالیکہ وہ مؤمن ہو تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر تل برابر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

If any do deeds of righteousness,- be they male or female - and have faith, they will enter Heaven, and not the least injustice will be done to them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Any believer, male or female, who acts righteously, will enter Paradise and will not suffer the least bit of injustice.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And whoever does righteous good deeds, male or female, and is a believer, such will enter Paradise and not the least injustice, even to the size of a Naqir, will be done to them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And whoever does good deeds whether male or female and he (or she) is a believer-- these shall enter the garden, and they shall not be dealt with a jot unjustly.

Translated by

William Pickthall

Info

And whoso doeth good works, whether of male or female, and he (or she) is a believer, such will enter paradise and they will not be wronged the dint in a date-stone.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और जो शख़्स कोई नेक काम करेगा ख़्वाह वह मर्द हो या औरत बशर्तेकि वह मोमिन हो, तो ऐसे लोग जन्नत में दाख़िल होंगे और उन पर ज़रा भी ज़ुल्म न होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور جو شخص کوئی نیک کام کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ مومن ہو (6) سو ایسے لوگ جنت میں داخل ہونگے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا۔ (124)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

جو مرد یا عورت ایمان کی حالت میں نیک اعمال کرے گا تو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی ظلم و زیادتی نہ کی جائے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور جو نیک عمل کرے گا ‘ خواہ مرد ہو یا عورت ‘ بشرطیکہ ہو وہ مومن ‘ تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرہ برابر حق تلفی نہ ہونے پائے گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو تو یہ لوگ داخل ہوں گے جنت میں، اور ان پر اتنا ظلم بھی نہ ہوگا جتنا گڑھا کھجور کی گٹھلی میں ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور جو کوئی کام کرے اچھے مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان رکھتا ہو سو وہ لوگ داخل ہونگے جنت میں اور ان کا حق ضائع نہ ہوگا تل بھر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور جو شخص کوئی بھلا کام کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ ہو وہ مومن تو ایسے نیک مومن جنت میں داخل ہوں گے اور ان کے حق میں تل برابرکمی نہیں کی جائیگی

Related Verses

103
Surat Marium
19:60
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ شَیۡئًا ﴿ۙ۶۰﴾
Except those who repent, believe and do righteousness; for those will enter Paradise and will not be wronged at all.
بجز ان کے جو توبہ کرلیں اور ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ۔ ایسے لوگ جنت میں جائیں گے اور ان کی ذرا سی بھی حق تلفی نہ کی جائے گی ۔
Surat ul Momin
40:40
مَنۡ عَمِلَ سَیِّئَۃً فَلَا یُجۡزٰۤی اِلَّا مِثۡلَہَا ۚ وَ مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا مِّنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ یُرۡزَقُوۡنَ فِیۡہَا بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۴۰﴾
Whoever does an evil deed will not be recompensed except by the like thereof; but whoever does righteousness, whether male or female, while he is a believer - those will enter Paradise, being given provision therein without account.
جس نے گناہ کیا ہے اسے تو برابربرابر کا بدلہ ہی ہے اور جس نے نیکی کی ہے ہو خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان والا ہو تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور وہاں بے شمار روزی پائیں گے ۔
Surat ul Baqara
2:82
وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۲﴾٪  9
But they who believe and do righteous deeds - those are the companions of Paradise; they will abide therein eternally.
اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں وہ جنتی ہیں جو جنت میں ہمیشہ رہیں گے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:9
وَ مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ فَاُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ بِمَا کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۹﴾
And those whose scales are light - they are the ones who will lose themselves for what injustice they were doing toward Our verses.
اور جس شخص کا پلا ہلکا ہوگا سو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنا نقصان کر لیا بسبب اس کے کہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے
Surat ul Aeyraaf
7:42
وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَاۤ ۫ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۴۲﴾
But those who believed and did righteous deeds - We charge no soul except [within] its capacity. Those are the companions of Paradise; they will abide therein eternally.
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ہم کسی شخص کو اس کی قدرت سے زیادہ کسی کا مکلف نہیں بناتے وہی لوگ جنت والے ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔
Surat Hood
11:23
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخۡبَتُوۡۤا اِلٰی رَبِّہِمۡ ۙ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۳﴾
Indeed, they who have believed and done righteous deeds and humbled themselves to their Lord - those are the companions of Paradise; they will abide eternally therein.
یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے اور اپنے پالنے والے کی طرف جھکتے رہے ، وہی جنت میں جانے والے ہیں ، جہاں وہ ہمیشہ ہی رہنے والے ہیں ۔
Surat Bani Isareel
17:71
یَوۡمَ نَدۡعُوۡا کُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِہِمۡ ۚ فَمَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ فَاُولٰٓئِکَ یَقۡرَءُوۡنَ کِتٰبَہُمۡ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ فَتِیۡلًا ﴿۷۱﴾
[Mention, O Muhammad], the Day We will call forth every people with their record [of deeds]. Then whoever is given his record in his right hand - those will read their records, and injustice will not be done to them, [even] as much as a thread [inside the date seed].
جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے پیشوا سمیت بلائیں گے ۔ پھر جن کا بھی اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دے دیا گیا وہ تو شوق سے اپنا نامۂ اعمال پڑھنے لگیں گے اور دھاگے کے برابر ( ذرہ برابر ) بھی ظلم نہ کئے جائیں گے ۔
Surat Tahaa
20:75
وَ مَنۡ یَّاۡتِہٖ مُؤۡمِنًا قَدۡ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِکَ لَہُمُ الدَّرَجٰتُ الۡعُلٰی ﴿ۙ۷۵﴾
But whoever comes to Him as a believer having done righteous deeds - for those will be the highest degrees [in position]:
اور جو بھی اس کے پاس ایما ن کی حالات میں حاضر ہوگا اور اس نے اعمال بھی نیک کئے ہونگے اس کے لئے بلند و بالا درجے ہیں ۔
Surat un Noor
24:55
وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسۡتَخۡلِفَنَّہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ کَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ۪ وَ لَیُمَکِّنَنَّ لَہُمۡ دِیۡنَہُمُ الَّذِی ارۡتَضٰی لَہُمۡ وَ لَیُبَدِّلَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِہِمۡ اَمۡنًا ؕ یَعۡبُدُوۡنَنِیۡ لَا یُشۡرِکُوۡنَ بِیۡ شَیۡئًا ؕ وَ مَنۡ کَفَرَ بَعۡدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ﴿۵۵﴾
Allah has promised those who have believed among you and done righteous deeds that He will surely grant them succession [to authority] upon the earth just as He granted it to those before them and that He will surely establish for them [therein] their religion which He has preferred for them and that He will surely substitute for them, after their fear, security, [for] they worship Me, not associating anything with Me. But whoever disbelieves after that - then those are the defiantly disobedient.
تم میں سے ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال کئے ہیں اللہ تعالٰی وعدہ فرما چکا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسے کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا تھا جو ان سے پہلے تھے اور یقیناً ان کے لئے ان کے اس دین کو مضبوطی کے ساتھ محکم کرکے جما دے گا جسے ان کے لئے وہ پسند فرما چکا ہے اور ان کے اس خوف و خطر کو وہ امن امان سے بدل دے گا ، وہ میری عبادت کریں گے میرے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں گے اس کے بعد بھی جو لوگ ناشکری اور کفر کریں وہ یقیناً فاسق ہیں ۔