Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 129

سورة النساء

وَ لَنۡ تَسۡتَطِیۡعُوۡۤا اَنۡ تَعۡدِلُوۡا بَیۡنَ النِّسَآءِ وَ لَوۡ حَرَصۡتُمۡ فَلَا تَمِیۡلُوۡا کُلَّ الۡمَیۡلِ فَتَذَرُوۡہَا کَالۡمُعَلَّقَۃِ ؕ وَ اِنۡ تُصۡلِحُوۡا وَ تَتَّقُوۡا فَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۲۹﴾

And you will never be able to be equal [in feeling] between wives, even if you should strive [to do so]. So do not incline completely [toward one] and leave another hanging. And if you amend [your affairs] and fear Allah - then indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.

تم سے یہ تو کبھی نہیں ہو سکے گا کہ اپنی تمام بیویوں میں ہر طرح عدل کرو ، گو تم اس کی کتنی ہی خواہش و کوشش کر لو ، اس لئے بالکل ہی ایک کی طرف مائل ہو کر دوسری کو ادھڑ لٹکتی ہوئی نہ چھوڑو اور اگر تم اصلاح کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو بیشک اللہ تعالٰی بڑی مغفرت اور رحمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
تَسۡتَطِیۡعُوۡۤا
تم استطاعت رکھ سکتے
اَنۡ
یہ کہ
تَعۡدِلُوۡا
تم عدل کرو
بَیۡنَ
درمیان
النِّسَآءِ
بیویوں کے
وَلَوۡ
او راگر چہ
حَرَصۡتُمۡ
تم حرص کرو
فَلَا
تو نہ
تَمِیۡلُوۡا
تم مائل ہو جاؤ
کُلَّ
مکمل
الۡمَیۡلِ
مائل ہوجانا
فَتَذَرُوۡہَا
کہ تم چھوڑ دو اسے
کَالۡمُعَلَّقَۃِ
مانند لٹکتی ہوئی (شے)کے
وَاِنۡ
اور اگر
تُصۡلِحُوۡا
تم اصلاح / صلح کرو
وَتَتَّقُوۡا
اور تم تقوی کرو
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
تَسۡتَطِیۡعُوۡۤا
تم استطاعت رکھتے
اَنۡ
یہ کہ
تَعۡدِلُوۡا
تم عدل کرو
بَیۡنَ
درمیان
النِّسَآءِ
بیویوں کے
وَلَوۡ
اوراگرچہ
حَرَصۡتُمۡ
حرص رکھو تم
فَلَا تَمِیۡلُوۡا
چنانچہ نہ تم جھک جاؤ
کُلَّ الۡمَیۡلِ
پوری طرح جھک جانا
فَتَذَرُوۡہَا
پھر تم چھوڑ دو اس(دوسری)کو
کَالۡمُعَلَّقَۃِ
لٹکی ہوئی کی طرح
وَاِنۡ
اور اگر
تُصۡلِحُوۡا
تم اصلاح کرو
وَتَتَّقُوۡا
اور تم ڈرتے رہو
فَاِنَّ
تو یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

And you will never be able to be equal [in feeling] between wives, even if you should strive [to do so]. So do not incline completely [toward one] and leave another hanging. And if you amend [your affairs] and fear Allah - then indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.

تم سے یہ تو کبھی نہیں ہو سکے گا کہ اپنی تمام بیویوں میں ہر طرح عدل کرو ، گو تم اس کی کتنی ہی خواہش و کوشش کر لو ، اس لئے بالکل ہی ایک کی طرف مائل ہو کر دوسری کو ادھڑ لٹکتی ہوئی نہ چھوڑو اور اگر تم اصلاح کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو بیشک اللہ تعالٰی بڑی مغفرت اور رحمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم اپنی بیویوں کے درمیان کماحقہ عدل کرنا چاہو بھی تو ایسا ہرگز نہ کرسکو گے لہذا یوں نہ کرنا کہ ایک بیوی کی طرف تو پوری طرح مائل ہوجاؤ اور باقی کو لٹکتا چھوڑ دو ۔ اور اگر تم اپنا رویہ درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو بلاشبہ اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم ہرگزاستطاعت نہیں رکھتے کہ بیویوں کے درمیان عدل کرو خواہ تم حرص بھی رکھوچنانچہ تم بالکل (ایک جانب)پوری طرح نہ جھک جاؤ،کہ تم اس (دوسری کو)لٹکی ہوئی کی طرح چھوڑدواوراگرتم اصلاح کرو اور تم ڈرتے رہوتو بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you shall never be able to maintain real equality between wives, even though you are eager to. So, do not lean totally (towards one) and leave the other hanging. And if you mend and fear Allah, then, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور تم ہرگز برابر نہ رکھ سکو گے عورتوں کو اگرچہ اس کی حرص کرو سو بالکل پھر بھی نہ جاؤ کہ ڈال رکھو ایک عورت کو جیسے ادھر میں لٹکتی اور اگر اصلاح کرتے رہو اور پرہیزگاری کرتے رہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہارے لیے ممکن ہی نہیں کہ تم عورتوں کے درمیان پورا پورا انصاف کرسکو چاہے تم اس کے لیے کتنے ہی حریص ہو تو ایسا نہ ہو کہ تم ایک ہی کی طرف پورے کے پورے جھک جاؤ کہ دوسری بیوی کو معلّق کر کے چھوڑ دو اور اگر تم اصلاح کرلو اور تقویٰ کی روش اختیار کرو تو اللہ تعالیٰ بھی غفور اور رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You will not be able to treat your wives with absolute justice not even when you keenly desire to do so. (It suffices in order to follow the Law of Allah that) you incline not wholly to one, leaving the other in suspense. If you act rightly and remain God-fearing, surely Allah is All-Forgiving, All-Compassionate.

بیویوں کے درمیان پورا پورا عدل کرنا تمہارے بس میں نہیں ہے ۔ تم چاہو بھی تو اس پر قادر نہیں ہو سکتے ۔ لہذا﴿قانونِ الہی کا منشا پورا کرنے کے لیے یہ کافی ہے کہ﴾ ایک بیوی کی طرف اس طرح نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ادھر لٹکتا چھوڑ دو ۔ 161 اگر تم اپنا طرزِ عمل درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو اللہ چشم پوشی کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 162

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور عورتوں کے درمیان مکمل برابری رکھنا تو تمہارے بس میں نہیں ، چاہے تم ایسا چاہتے بھی ہو ۔ ( ٧٨ ) البتہ کسی ایک طرف پورے پورے نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ایسا بنا کر چھوڑ دو جیسے کوئی بیچ میں لٹکی ہوئی چیز اور اگر تم اصلاح اور تقوی سے کام لو گے تو یقین رکھو کہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم کتنا ہی چاہو کہ بی بیوں میں پورا انصاف کرو یہ تو تم سے ہرگز نہ ہو سکے گا خیر اتنا تو کرو کہ بالکل ایک ہی طرف نہ جھک جاؤ دوسری کو بیچ ادھڑ میں لٹکا رکھو اور اگر دوستی سے چلو عورتوں میں انصاف کرتے رہو اور ظلم و زیاتی سے بچے رہو اللہ تعالیٰ بخشنے والا ہے مہر بان 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم سب بیبیوں میں اگر چاہو بھی تو ہرگز برابر نہ رکھ سکو گے تو ایسا بھی نہ کرو کہ ایک طرف جھک جاؤ تو دوسری کو ایسا کردو کہ ادھر لٹکی ہوئی ہے اور اگر اصلاح کرلو اور احتیاط رکھو تو یقینا اللہ بڑی مغفرت والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیویوں کے درمیان بالکل ٹھیک عدل رکھنا تمہارے بس میں نہیں ہے خواہ تم اس کے کتنے ہی خواہش مند کیوں نہ ہو۔ اس لئے تمام کی تمام توجہ ایک ہی بیوی کی طرف مت ڈال دو کہ دوسری بیوی ہوا میں لٹکتی رہ جائے۔ اگر تم اپنا طور طریقہ صلح پسندانہ رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو (کہ حقوق العباد مجروح نہ ہوجائیں) تو اللہ بہت معاف کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم خوا کتنا ہی چاہو عورتوں میں ہرگز برابری نہیں کرسکو گے تو ایسا بھی نہ کرنا کہ ایک ہی کی طرف ڈھل جاؤ اور دوسری کو (ایسی حالت میں) چھوڑ دو کہ گویا ادھر ہوا میں لٹک رہی ہے اور اگر آپس میں موافقت کرلو اور پرہیزگاری کرو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And ye are not able to deal evenly between the wives, even though ye long to do so, but incline not an extreme inclining so that ye may leave her as one ahanging. And if ye effect a reconciliation and fear Allah, then Allah is ever Forgiving, Merciful.

اور تم سے یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ تم بیویوں کے درمیان (پورا پورا) عدل کرو خواہ تم اس کی (کیسی ہی) خواہش رکھتے ہو ۔ تو تم بالکل ایک ہی طرف نہ ڈھلک جاؤ ۔ اور اسے ادھر میں لٹکی ہوئی کی طرح چھوڑ دو ۔ اور اگر تم (اپنی) اصلاح کرلو اور تقوی اختیار کرو تو اللہ بیشک بڑا بخشنے والا ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم پورا پورا عدل تو بیویوں کے درمیان کر ہی نہیں سکتے اگرچہ تم اس کو چاہو بھی ۔ تو یہ تو نہ ہو کو بالکل ایک ہی کی طرف جھک پڑو کہ دوسری کو بالکل معلقہ بناکر رکھ دو اور اگر تم اصلاح کرتے رہو گے اور خدا سے ڈرتے رہو گے تو خدا بیشک بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم ہر گز طاقت نہیں رکھتے کہ ( تمام ) بیویوں کے درمیان ( پورا پورا ) انصاف کرو اگرچہ تم اس کی خواہش بھی رکھتے ہو ۔ پس تم بالکل ایک طرف نہ جھک جائو کہ دوسری کو ( درمیان میں ) لٹکتی ہوئی چھوڑ دو اور اگر تم ( اپنی ) اصلاح کر لو اور تقویٰ اختیار کرو تو بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیویوں کے درمیان پورا پورا عدل کرنا تمہارے بس میں نہیں ہے۔ تم چاہو بھی تو اس پر قادر نہیں ہوسکتے، لہٰذا ایک بیوی کی طرف اس طرح نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو لٹکتا چھوڑ دو ۔ اگر تم اپنا طرز عمل درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو اللہ معاف کرنے والا، رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم اپنی بیویوں کے درمیان (دل کے تعلق اور محبت کے اعتبار سے) کبھی برابری نہیں کر سکوگے، اگرچہ تم اس کی حرص بھی رکھو، پس (اتنا کافی ہے کہ) تم ایک طرف اس قدر پورے نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ایسا کردو کہ گویا وہ (بیچ میں) لٹکی ہوئی ہو، اور اگر تم (بقدر امکان) اصلاح کرتے، اور بچتے (اور ڈرتے) رہو، تو (کمی بیشی معاف فرمادی جائے گی کہ) بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت ہی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اگرتم اپنی بیویوں کے درمیان کماحقہ ، عدل کرنا چاہوبھی توایساہرگزنہ کرسکوگے لہٰذا یوں نہ کرناکہ ایک بیوی کی طرف توپوری طرح مائل ہوجائو اور باقی کو لٹکتاچھوڑدواوراگرتم اپنارویہ درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو بلاشبہ اللہ بخشنے والارحیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم سے ہرگز نہ ہوسکے گا کہ عورتوں کو برابر رکھو اور چاہے کتنی ہی حرص کرو ( ف۳۳٤ ) تو یہ تو نہ ہو کہ ایک طرف پورا جھک جاؤ کہ دوسری کو ادھر میں لٹکتی چھوڑ دو ( ف۳۳۵ ) اور اگر تم نیکی اور پرہیزگاری کرو تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ہرگز اس بات کی طاقت نہیں رکھتے کہ ( ایک سے زائد ) بیویوں کے درمیان ( پورا پورا ) عدل کر سکو اگرچہ تم کتنا بھی چاہو ۔ پس ( ایک کی طرف ) پورے میلان طبع کے ساتھ ( یوں ) نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ( درمیان میں ) لٹکتی ہوئی چیز کی طرح چھوڑ دو ۔ اور اگر تم اصلاح کر لو اور ( حق تلفی و زیادتی سے ) بچتے رہو تو اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ٹھیک ہے کہ تم جس قدر چاہو مگر بیویوں میں پورا پورا عدل نہیں کر سکتے ۔ مگر بالکل تو ایک طرف نہ جھک جاؤ ۔ کہ ( دوسری کو ) بیچوں بیچ لٹکا چھوڑ دو ۔ اور اگر تم اپنی اصلاح کر لو ۔ اور تقویٰ اختیار کرو ۔ تو خدا بڑا بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ye are never able to be fair and just as between women, even if it is your ardent desire: But turn not away (from a woman) altogether, so as to leave her (as it were) hanging (in the air). If ye come to a friendly understanding, and practise self-restraint, Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

You will never be able to maintain justice among your wives and love them all equally, no matter how hard you try. Do not give total preference to one of them, leaving the other as if in suspense. If you do bring about reconciliation and maintain piety, God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You will never be able to do perfect justice between wives even if it is your ardent desire, so do not incline too much to one of them so as to leave the other hanging. And if you do justice, and do all that is right and have Taqwa, then Allah is Ever Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you have it not in your power to do justice between wives, even though you may wish (it), but be not disinclined (from one) with total disinclination, so that you leave her as it were in suspense; and if you effect a reconciliation and guard (against evil), then surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Ye will not be able to deal equally between (your) wives, however much ye wish (to do so). But turn not altogether away (from one), leaving her as in suspense. If ye do good and keep from evil, lo! Allah is ever Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम हरगिज़ ताक़त नहीं रख़ते कि तुम बराबरी करो औरतों के दरमियान अगरचे तुम ऐसा करना चाहो, पस बिल्कुल एक ही तरफ़ न झुक जाओ कि दूसरी को लटकी हुई की तरह छोड़ दो, और अगर तुम इस्लाह कर लो और तक़वा इख़्तियार करो तो बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم سے یہ تو کبھی نہ ہوسکے گا کہ سب بیبیوں میں برابری رکھو گو تمہارا جتنا ہی جی چاہے تو تم بالکل تو ایک ہی طرف نہ ڈھل جاؤ جس سے اس کو ایسا کردو جیسے کوئی ادھر میں لٹکی ہو (3) اور اگر اصلاح کرلو اور احتیاط رکھو تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑے مغفرت والے بڑے رحمت والے ہیں۔ (129)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم سے یہ نہیں ہوسکے گا کہ اپنی بیویوں میں ہر طرح عدل کرسکو گو تم اس کی کتنی ہی خواہش کرو۔ اس لیے بالکل ہی ایک طرف مائل ہو کر دوسری کو لٹکتی ہوئی نہ چھوڑ دو اور اگر تم اصلاح کرلو اور تقوی اختیار کرو تو بیشک اللہ تعالیٰ معاف فرمانے اور مہربانی کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بیویوں کے درمیان پورا پورا عدل کرنا تمہارے بس میں نہیں ہے ۔ تم چاہو بھی تو اس پر قادر نہیں ہو سکتے ۔ لہذا (قانون الہی کا منشا پورا کرنیکے لئے یہ کافی ہے کہ) ایک بیوی کی طرف اس طرح نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ادھر لٹکتا چھوڑ دو ‘ اگر تم اپنا طرز عمل درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو اللہ چشم پوشی کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم ہرگز اس بات پر قادر نہیں ہو کہ عورتوں کے درمیان عدل قائم رکھو اگرچہ تم حرص کرو۔ لہٰذا تم بالکل ہی نہ ڈھل جاؤ۔ جس کی وجہ سے ایک عورت کو ادھر میں لٹکی ہوئی چھوڑ دو ۔ اور اگر تم اصلاح کرو اور پرہیزگاری اختیار کرو تو بیشک اللہ تعالیٰ غفور ہے رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم ہرگز برابر نہ رکھ سکو گے عورتوں کو اگرچہ اس کی حرص کرو سو بالکل پھر بھی نہ جاؤ کہ ڈال رکھو ایک عورت کو جیسے ادھر میں لٹکتی   اور اگر اصلاح کرتے رہو اور پرہیزگاری کرتے رہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم سے یہ تو کبھی نہ ہو سکے گا کہ تم اپنی سب بیویوں میں برابری رکھو یعنی محبت میں خواہ تم کتنے ہی خواہش مند ہو لہٰذا تم ایس نہ کرنا کہ ایک طرف تو بالکل مائل ہو جائو اور ایک کو ایسا ڈال رکھو جیسے ادھر میں لکٹی ہوئی اور اگر تم اپنا طرز عمل درست کرلو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربانی کرنیوالا ہے۔