Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 13

سورة النساء

تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ یُدۡخِلۡہُ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۱۳﴾

These are the limits [set by] Allah , and whoever obeys Allah and His Messenger will be admitted by Him to gardens [in Paradise] under which rivers flow, abiding eternally therein; and that is the great attainment.

یہ حدیں اللہ تعالٰی کی مُقّرر کی ہوئی ہیں اور جو اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالٰی جنّتوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Warning Against Transgressing the Limits for Inheritance Allah said; تِلْكَ حُدُودُ اللّهِ ... These are the limits (set by) Allah, Meaning, the Fara'id are Allah's set limits. This includes what Allah has allotted for the heirs, according to the degree of relation they have to the deceased, and their degree of dependency on him. Therefore, do not transgress or viola... te them. So Allah said; ... وَمَن يُطِعِ اللّهَ وَرَسُولَهُ ... And whosoever obeys Allah and His Messenger, regarding the inheritance, and does not add or decrease any of these fixed shares by use of tricks and plots. Rather, he gives each his appointed share as Allah commanded, ordained and decided, ... يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الاَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ Will be admitted to Gardens under which rivers flow (in Paradise), to abide therein, and is the great success. وَمَن يَعْصِ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ   Show more

نافرمانوں کا حشر اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے آگے نکل جائے اسے وہ جہنم میں ڈال دے گا جس میں ہمیشہ رہے گا ایسوں کے لئے اہانت کرنے والا عذاب ہے ، یعنی یہ فرائض اور یہ مقدار جسے اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا ہے اور میت کے وارثوں ... کو ان کی قرابت کی نزدیگی اور ان کی حاجت کے مطابق جتنا جسے دلوایا ہے یہ سب اللہ ذوالکرم کی حدود ہیں تم ان حدوں کو نہ توڑو نہ اس سے آگے بڑھو ۔ جو شخص اللہ عزوجل کے ان احکام کو مان لے ، کوئی حیلہ حوالہ کر کے کسی وارث کو کم بیش دلوانے کی کوشش نہ کرے حکم الہ اور فریضہ الہ جوں کا توں بجا لائے اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ اسے ہمیشہ لینے والی نہروں کی جنت میں داخل کرے گا ، یہ کامیاب نصیب ور اور مقصد کو پہنچنے والا اور مراد کو پانے والا ہو گا ، اور جو اللہ کے کسی حکم کو بدل دے کسی وارث کے ورثے کو کم و بیش کر دے رضائے الٰہی کو پیش نظر نہ رکھے بلکہ اس کے حکم کو رد کر دے اور اس کے خلاف عمل کرے وہ اللہ کی تقسیم کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتا اور اس کے حکم کو عدل نہیں سمجھتا تو ایسا شخص ہمیشہ رہنے والی رسوائی اور اہانت والے درد ناک اور ہیبت ناک عذابوں میں مبتلا رہے گا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایک شخص ستر سال تک نیکی کے عمل کرتا رہتا ہے پھر وصیت کے وقت ظلم و ستم کرتا ہے اس کا خاتمہ برے عمل پر ہوتا ہے اور وہ جہنمی بن جاتا ہے اور ایک شخص برائی کا عمل ستر سال تک کرتا رہتا ہے پھر اپنی وصیت میں عدل کرتا ہے اور خاتمہ اس کا بہتر ہو جاتا ہے تو جنت میں داخل جاتا ہے ، پھر اس حدیث کے راوی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں اس آیت کو پڑھو آیت ( تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ ۭ وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ يُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَا ۭ وَذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ 13؀ وَمَنْ يَّعْصِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَيَتَعَدَّ حُدُوْدَهٗ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيْھَا ۠ وَلَهٗ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ 14؀ۧ ) 4 ۔ النسآء:13-14 ) سے عذاب ( مہین ) تک ۔ سنن ابی داؤد کے باب الاضرار فی الوصیتہ میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایک مرد یا عورت اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ساٹھ سال تک لگے رہے ہیں پھر موت کے وقت وصیت میں کوئی کمی بیشی کر جاتے ہیں تو ان کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے پھر حضرت ابو ہریرہ نے آیت ( من بعد وصیتہ ) سے آخر آیت تک پڑھی ترمذی اور ابن ماجہ میں بھی یہ حدیث ہے ، امام ترمذی اسے غریب کہتے ہیں ، مسند احمد میں یہ حدیث تمام و کمال کے ساتھ موجود ہے ۔   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ ۔۔ : اللہ تعالیٰ نے وراثت کو حدود اللہ قرار دیا اور اس حکم کی اطاعت پر جنت اور فوز عظیم کا وعدہ فرمایا ہے اور نافرمانی اور حدود اللہ کی پامالی کی صورت میں ہمیشہ کی آگ اور عذاب مہین کی سزا سنائی ہے افسوس کہ بڑے بڑے بظاہر متقی لوگ بھی بہنوں کو ان کا حصہ نہیں دیتے اکثر لوگ کوشش ... کرتے ہیں کہ جائداد بیٹوں کو دے دیں اور بیٹیوں کو محروم کردیں اسی طرح اگر کوئی وارث کمزور ہو تو اسے بھی وراثت سے حصہ نہیں دیتے ان سب کو اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہونے اور اس کے رسوا کن عذاب اور ہمیشہ کی آگ سے ڈرنا چاہیے۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary It is the consistent style of the Holy Qur&an that whenever it has described the beliefs and injunctions prescribed by Allah, it is followed by promises of reward or warnings of punishment. This is what has been done here in these two verses after mentioning the rules of inheritance. The purpose is to stress upon Muslims to obey these injunctions. SOME ADDITIONAL RULES OF INHERITA... NCE A Muslim cannot inherit from a Kafir Although, the distribution of inheritance is based on nearness of kinship, but there are certain exceptions to this rule. First of all, the deceased and his inheritor should not be from two different religions. Therefore, a Muslim will not inherit from any kafir and no kafir from a Muslim, no matter what lineal relationship they may have between them. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: لا یرِثُ المسلِم الکافرِ ولا الکاففرُ المَسلم (مشکوٰۃ ص 263) (The Muslim does not inherit the kafir, nor does the kafir (inherit) the Muslim.) (Mishkat, p. 263) This rule relates to a situation when a person is a Muslim or a kafir by birth. But, if a person who was first a Muslim, turned away from Islam and became an apostate and died or was killed in that state of apostasy, all his earnings while being a Muslim shall go to his Muslim inheritors, and whatever he may have earned after his apos¬tasy shall be deposited in the Bayt al-Mal (Public Exchequer). But, if a woman becomes an apostate, all her property, whether acquired during her days of Islam or during apostasy, shall go to her Muslim inheritors. However, an apostate as such, man or woman, shall not inherit from any Muslim nor from any other apostate. The inheritance of the killer If someone kills a person from whose property he was entitled to receive a share, he shall no longer remain his inheritor and shall be excluded from the inheritance of the person whom he has killed. The Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: القاتلُ لا یرِثُ (مشکوٰۃ ص 263) (The killer shall not inherit.) (Mishkat, p. 263) However, some forms of qatl al-khata& (accidental or unintended homicide) are excepted from this rule, details of which appear in books of Fiqh. The inheritance of the unborn child If a person leaves some children and his wife is pregnant, then this unborn child will also be counted among inheritors. But, since it is either difficult or uncertain to determine the sex or the number of chil¬dren in the mother&s womb, it would be appropriate to postpone the distribution of inheritance until the birth of the child. If, the distribu¬tion of property has to be made necessarily, then, as an expedient measure, one must suppose two situations in terms of a boy or a girl and distribute to the inheritors the lesser portion coming out of the two situations. The remaining should be held for the child-to-be-born. The inheritance of a woman in the period of ` iddah عِدَّت In case a person divorces his wife and the divorce is revocable, and this person dies before the revocation of the divorce and the expiry of his wife&s waiting period, then this woman will get a share in the inheritance, for the marriage is in force. If a person divorces his wife during his sickness culminating in his death, even though the divorce is irrevocable or pronounced thrice, and he died before the expiry of the waiting period, even then, this woman will get a share in the inheritance. And in order to make her inherit, the longer of the two waiting periods shall be taken as operative in the following manner The waiting period following a divorce is three menstrual periods and the waiting period following the death of the husband is four (lunar) months and ten days. The waiting period out of the two which lasts longer shall be prescribed as the waiting period for the aforesaid woman so that the woman may get a share in the inheritance as far as possible. And if a person divorces his wife, irrevocably or by pronouncing it thrice, prior to any sickness culminating in his death and, a few days later he passes away during the period of his wife&s waiting period, then, she will not get a share in the inheritance under this situation. However, if the divorce given was revocable, she will inherit. Ruling: If a wife secures a separation from the husband at her own instance (خُلَع : khul`) within the period of his sickness which culminates in his death, then, she will not be an inheritor, even though her husband may die during her waiting period. The inheritance of &asbat& اسباط There are twelve heirs for whom specified shares have been settled and fixed by the Shari&ah known as Fara` id. These heirs are called اصحاب الفروض ashabul-furad, that is, the possessors of obligatory shares in inheritance as determined in the Holy Qur&an.& These have been explained earlier. If there is no heir from the category of اصحاب الفروض ashabul-furud or there remains some property after shares have been given to اصحاب الفروض ashabul-furud, this remainder or residue is given to ` asbat (agnatic heir, or residuary). There are times when one person alone inherits in both capacities. There are other situations when the children of the deceased and his father too become ` asbat and so do the offspring of the father, that is, the brother. There are several kinds of asbat or agnates, details of which appear in the کتب الفرأٰض books of Fara&id. To illustrate, here is an example: Zayd died leaving behind four heirs - wife, daughter, mother and uncle. Zayd&s property will be divided into a total of twenty four shares. Half of these, that is, twelve shares will go to the daughter, three shares to the wife against her 1/8, four shares to the mother against her 1/6, and the residue of five shares will go the uncle in the capacity of his being ` asbat, the nearest male agnate. Rulings 1. If there are no ` asbat (agnatic heirs) the residue of the property following the distribution of shares to ashabul-furud, is also given to them. In the terminology of علم الفرایٔض ` Ilmul-fara&id, this is known as the prin¬ciple of Radd or Return since the residue &returns& to them in propor¬tion to their shares. However, the husband or the wife is not entitled to this &return& and they are not given any more than their specified shares. If there is no one from ashabul-furud and no one from ` asbat either, the inheritance goes to Dhawil-Arliam (maternal kinsmen). There is a large list of Dhawil-Arham which includes maternal grand-sons and granddaughters, offspring of sisters, paternal aunts, maternal uncles, and aunts. Since the subject has lot more details which cannot be taken up in the present context, it is hoped that comments already offered will be sufficient.  Show more

خلاصہ تفسیر ربط آیات : میراث کے مذکورہ احکام بیان کرنے کے بعد ان دو آیتوں میں ان احکام کو ماننے اور ان پر عمل کرنے کی فضیلت اور نافرمانی کرنے کی بری عاقبت کا بیان ہے، جس سے احکام مذکورہ کی اہمیت مقصود ہے۔ یہ سب احکام مذکورہ (متعلقہ میراث یا مع احکام یتامی کے) خداوندی ضابطے ہیں اور جو شخص اللہ اور...  رسول کی پوری اطاعت کرے گا (یعنی ان ضابطوں کی پابندی کرے گا) اللہ تعالیٰ اس کو ایسی بہشتوں میں (فوراً ) داخل کردیں گے جن کے (محلات کے) نیچے نہریں جاری ہوں گی، ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کا کہنا نہ مانے گا اور بالکل ہی اس کے ضابطوں سے نکل جاوے گا، (یعنی پابندی کو ضرروی بھی نہ سمجھے گا اور یہ حالت کفر کی ہے) اس کو (دوزخ کی) آگ میں داخل کریں گے، اس طور سے کہ وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا اور اس کو ایسی سزا ہوگی جس میں ذلت بھی ہے۔ “ معارف و مسائل قرآن کریم کا یہ اسلوب ہے کہ احکام و عقائد کے بیان کے بعد تتمہ کے طور پر ماننے والوں کے لئے ترغیب اور ان کی فضیلت کا ذکر ہوتا ہے اور نہ ماننے والوں کے لئے ترہیب و سزا اور ان کی مذمت مذکور ہوتی ہے۔ یہاں بھی چونکہ احکام کا ذکر تھا اس لئے آخر کی ان دو آیتوں میں اطاعت کرنیوالوں اور نافرمانوں کے نتائج کا ذکر کردیا گیا۔ تکملہ احکام میراث مسلمان کافر کا وارث نہیں بن سکتا :۔ اگرچہ میراث کی تقسیم نسبی قرابت پر رکھی گئی ہے، لیکن اس میں سے بعض چیزیں مستثنیٰ ہیں، اول یہ کہ مورث اور وارث دو مختلف دین والے نہ ہوں لہٰذا مسلمان کسی کافر کا اور کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں ہوگا خواہ ان میں آپس میں کوئی بھی نسبی رشتہ ہو، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یعنی مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا۔ “ یہ حکم اس صورت سے متعلق ہے جب کہ پیدائش کے بعد ہی سے کوئی شخص مسلم یا کافر ہو، لیکن اگر کوئی شخص پہلے مسلمان تھا، پھر العیاذ باللہ اسلام سے پھر گیا اور مرتد ہوگیا، اگر ایسا شخص مر جائے یا مقتول ہوجائے تو اس کا وہ مال جو اسلام کے زمانہ میں کسب کیا تھا، اس کے مسلمان وارثوں کو ملے گا اور جو ارتداد کے بعد کمایا ہو وہ بیت المال میں جمع کردیا جائے گا۔ لیکن اگر عورت مرتد ہوگئی تو اس کا کل مال خواہ زمانہ اسلام میں حاصل ہوا ہو یا زمانہ ارتداد میں، اس کے مسلمان وارثوں کو ملے گا لیکن خود مرتد مرد ہو یا عورت اس کو نہ کسی مسلمان سے میراث ملے گی نہ کسی مرتد سے۔ قاتل کی میراث :۔ اگر کوئی شخص ایسے آدمی کو قتل کر دے جس کے مال میں اس کو میراث پہنچتی ہو تو یہ قاتل اس شخص کی میراث سے محروم ہوگا۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : القاتل لایرث (مشکوة، ص ٣٦٢) ” یعنی قاتل وارث نہیں ہوگا۔ “ البتہ قتل خطا کی بعض صورتیں اس سے مستثنی ہیں (تفصیل فقہ کی کتابوں میں ہے۔ ) پیٹ میں جو بچہ ہے اس کی میراث :۔ اگر کسی شخص نے اپنی کچھ اولاد چھوڑی اور بیوی کے پیٹ میں بھی بچہ ہے۔ تو یہ بچہ بھی وارثوں کی فہرست میں آئے گا، لیکن چونکہ یہ پتہ چلانا دشوار ہے کہ پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکیاں یا ایک سے زیادہ بچے ہیں اس لئے بچہ پیدا ہونے تک تقسیم میراث ملتوی رکھنا مناسب ہوگا اور اگر تقسیم کرنا ضروری ہی ہو تو سردست ایک لڑکا یا ایک لڑکی فرض کر کے دونوں کے اعتبار سے دو صورتیں فرض کی جائیں، ان دونوں صورتوں میں سے جس صورت میں ورثاء کو کم ملتا ہو وہ ان میں تقسیم کردیا جائے اور باقی اس حمل کے لئے رکھا جائے۔ معتدہ کی میراث :۔ جس شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور طلاق رجعی ہے، پھر طلاق سے رجوع اور عدت ختم ہونے سے پہلے وفات پا گیا، تو یہ عورت میراث میں حصہ پاوے گی، اس لئے کہ نکاح باقی ہے۔ اور اگر کسی شخص نے مرض الوفات میں بیوی کو طلاق دی، اگرچہ طلاق بائن یا مغلظہ ہی ہو اور عدت ختم ہونے سے پہلے پہلے مرے گا، تب بھی وہ عورت اس کی وارث ہوگی اور عورت کو وارث بنانے کی وجہ سے دو عدتوں میں سے جو سب سے زیادہ دراز ہو اسی کو اختیار کیا جائے گا، جس کی مختصر تشریح یہ ہے کہ : عدت طلاق تین حیض ہے اور عدت وفات چار مہینہ دس دن ہے، ان دونوں میں عدت زیادہ دنوں کی ہو اسی کو عدت قرار دیا جائے گا، تاکہ جہاں تک ممکن ہو عورت کا حصہ مل سکے۔ اور اگر کسی شخص نے مرض الوفات سے پہلے بائن یا مغلظہ طلاق دی اور اس کے چند دن بعد عورت کی عدت میں وہ فوت ہوگیا، تو اس صورت میں اس کو میراث میں سے حصہ نہیں ملے گا، البتہ اگر طلاق رجعی دی ہے تو وہ وارث ہوگی۔ مسئلہ :۔ اگر کسی عورت نے شوہر کے مرض وفات میں خود سے خلع کرلیا تو وارث نہیں ہوگی، اگرچہ اس کا شوہر اس کی عدت کے دوران مر جائے۔ عصبات کی میراث :۔ فرائض کے مقررہ حصے بارہ ورثاء کے لئے طے شدہ ہیں اور ان وارثوں کو اصحاب الفروض کہا جاتا ہے، جن کی تفصیل کسی قدر اوپر گذر چکی، اگر اصحاب الفروض میں سے کوئی نہ ہو، یا اصحاب الفروض کے حصے دیدینے کے بعد کچھ مال بچ جائے تو وہ عصبہ کو دے دیا جائے گا، اور بعض مرتبہ ایک ہی شخص کو دونوں حیثیتوں سے مال مل جاتا ہے، بعض صورتوں میں میت کی اولاد اور میت کا والد بھی عصبہ ہوجاتے ہیں، دادا کی اولاد یعنی چچا اور باپ کی اولاد یعنی بھائی بھی عصبہ رہ جاتے ہیں۔ عصبات کی کئی قسمیں ہیں جن کی تفصیلات فرائض کی کتابوں میں موجود ہیں، یہاں ایک مثال لکھی جاتی ہے، مثلاً زید فوت ہوگیا اور اس نے اپنے پیچھے چار وارث چھوڑے، بیوی لڑکی، ماں اور چچا، تو اس کے مال کے کل چوبس حصے کئے جائیں گے، جن میں سے آدھا یعنی بارہ حصے لڑکی کو ٨/١ کے حساب سے تین حصے بیوی کو ٦/١ کے حساب سے چار حصے ماں کو اور بقیہ پانچ حصے جو بچے وہ عصبہ ہونے کی حیثیت سے چچا کو ملیں گے۔ مسئلہ :۔ عصباب اگر نہ ہوں تو اصحاب فرائض سے جو مال بچے وہ ان کے حصوں کے مطابق انہی کو دے دیا جاتا ہے اور وہ اس کو علم فرائض کی اصطلاح میں رد کہتے ہیں۔ البتہ شوہر اور بیوی پر رد نہیں ہوتا، کسی حال میں ان کو مقررہ حصے سے زیادہ نہیں دیا جاتا۔ مسئلہ :۔ اگر اصحاب فروض میں سے کوئی نہ ہو اور عصبات میں بھی کوئی نہ ہو تو ذوی الارحام کو میراث پہنچ جاتی ہے، ذوی الارحام کی فہرست طویل ہے، نو اسے، نواسیاں، بہنوں کی اولاد، پھوپھیاں، ماموں، خالہ، یہ لوگ ذوی الارحام کی فہرست طویل ہے، نواسے، نواسیاں، بہنوں کی اولاد، پھوپھیاں، ماموں، خالہ، یہ لوگ ذوی الارحام کی فہرست میں آتے ہیں اور اس مسئلہ میں تفصیل ہے، جس کا یہ محل نہیں، یہاں نہیں، یہاں اسی پر اکتفاء کیا جاتا ہے۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

تِلْكَ حُدُوْدُ اللہِ۝ ٠ ۭ وَمَنْ يُّطِعِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ يُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَا۝ ٠ ۭ وَذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ۝ ١٣ حدَّ الحدّ : الحاجز بين الشيئين الذي يمنع اختلاط أحدهما بالآخر، يقال : حَدَدْتُ كذا : جعلت له حدّا يميّز، وحَدُّ الدار : ما ت... تمیز به عن غيرها، وحَدُّ الشیء : الوصف المحیط بمعناه المميّز له عن غيره، وحَدُّ الزنا والخمر سمّي به لکونه مانعا لمتعاطيه من معاودة مثله، ومانعا لغیره أن يسلک مسلکه، قال اللہ تعالی: وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ [ الطلاق/ 1] ، وقال تعالی: تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلا تَعْتَدُوها [ البقرة/ 229] ، وقال : الْأَعْرابُ أَشَدُّ كُفْراً وَنِفاقاً وَأَجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا حُدُودَ ما أَنْزَلَ اللَّهُ [ التوبة/ 97] ، أي : أحكامه، وقیل : حقائق معانيه، و جمیع حدود اللہ علی أربعة أوجه : - إمّا شيء لا يجوز أن يتعدّى بالزیادة عليه ولا القصور عنه، كأعداد رکعات صلاة الفرض . - وإمّا شيء تجوز الزیادة عليه ولا تجوز النقصان عنه - وإمّا شيء يجوز النقصان عنه ولا تجوز الزیادة عليه . - وإمّا شيء يجوز کلاهماوقوله تعالی: إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المجادلة/ 5] ، أي : يمانعون، فذلک إمّا اعتبارا بالممانعة وإمّا باستعمال الحدید . ( ح د د ) الحد جو دو چیزوں کے درمیان ایسی روک جو ان کو با ہم ملنے سے روک دے حدرت کذا میں نے فلاں چیز کے لئے ھڈ ممیز مقرر کردی ۔ حدالداد مکان کی حد جس کی وجہ سے وہ دوسرے مکان سے ممیز ہوتا ہے ۔ حد الشیء کسی چیز کا وہ وصف جو دوسروں سے اسے ممتاز کردے اور زنا و شراب کی سزا کو بھی حد اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ اس کا دوبارہ ارتکاب کرنے سے انسان کو روکتی ہے ۔ اور دوسروں کو بھی اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرنے سے روک دیتی ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ [ الطلاق/ 1] اور یہ خدا کی حدیں ہیں ۔ جو خدا کی حدود سے تجاوز کرے گا ۔ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلا تَعْتَدُوها [ البقرة/ 229] یہ خدا کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ان سے تجاوز مت کرو ۔ اور آیت کریمہ ؛ الْأَعْرابُ أَشَدُّ كُفْراً وَنِفاقاً وَأَجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا حُدُودَ ما أَنْزَلَ اللَّهُ [ التوبة/ 97] دیہاتی لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہیں اور اس قابل ہیں کہ یہ جو احکام ( شریعت ) خدا نے نازل فرمائے ہیں ان سے واقف ( ہی ) نہ ہوں ۔ میں بعض نے حدود کے معنی احکام کئے ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ حقائق و معانی مراد ہیں ۔ جملہ حدود الہی چار قسم پر ہیں ۔ ( ا) ایسے حکم جن میں نقص و زیادہ دونوں جائز ہوتے ہیں جیسے فرض نمازوں میں تعداد رکعات کو جو شارع (علیہ السلام) نے مقرر کردی ہیں ان میں کمی بیشی قطعا جائز نہیں ہے (2) وہ احکام جن میں اضافہ تو جائز ہو لیکن کمی جائز نہ ہو (3) وہ احکام جو اس دوسری صورت کے برعکس ہیں یعنی ان کمی تو جائز ہے لیکن ان پر اضافہ جائز نہیں ہے ۔ (4) اور آیت کریمہ : إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المجادلة/ 5] جو لوگ خدا اور اسکے رسول کی مخالفت کرتے ہیں ۔ یحادون کے معنی اللہ رسول کی مخالفت کے ہیں اور اس مخالف کو یحدون کہنا یا تو روکنے کے اعتبار سے ہے اور یا الحدید کے استعمال یعنی جنگ کی وجہ سے طوع الطَّوْعُ : الانقیادُ ، ويضادّه الكره قال عزّ وجلّ : ائْتِيا طَوْعاً أَوْ كَرْهاً [ فصلت/ 11] ، وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّماواتِ وَالْأَرْضِ طَوْعاً وَكَرْهاً [ آل عمران/ 83] ، والطَّاعَةُ مثله لکن أكثر ما تقال في الائتمار لما أمر، والارتسام فيما رسم . قال تعالی: وَيَقُولُونَ طاعَةٌ [ النساء/ 81] ، طاعَةٌ وَقَوْلٌ مَعْرُوفٌ [ محمد/ 21] ، أي : أَطِيعُوا، وقد طَاعَ له يَطُوعُ ، وأَطَاعَهُ يُطِيعُهُ قال تعالی: وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ [ التغابن/ 12] ، مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطاعَ اللَّهَ [ النساء/ 80] ، وَلا تُطِعِ الْكافِرِينَ [ الأحزاب/ 48] ، وقوله في صفة جبریل عليه السلام : مُطاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ [ التکوير/ 21] ، والتَّطَوُّعُ في الأصل : تكلُّفُ الطَّاعَةِ ، وهو في التّعارف التّبرّع بما لا يلزم کالتّنفّل، قال : فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْراً فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ [ البقرة/ 184] ، وقرئ :( ومن يَطَّوَّعْ خيراً ) ( ط و ع ) الطوع کے معنی ( بطیب خاطر ) تابعدار ہوجانا کے ہیں اس کے بالمقابل کرھ ہے جس کے منعی ہیں کسی کام کو ناگواری اور دل کی کراہت سے سر انجام دینا ۔ قرآن میں ہے : ۔ ائْتِيا طَوْعاً أَوْ كَرْهاً [ فصلت/ 11] آسمان و زمین سے فرمایا دونوں آؤ دل کی خوشی سے یا ناگواري سے وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّماواتِ وَالْأَرْضِ طَوْعاً وَكَرْهاً [ آل عمران/ 83] حالانکہ سب اہل آسمان و زمین بطبیب خاطر یا دل کے جبر سے خدا کے فرمانبردار ہیں ۔ یہی معنی الطاعۃ کے ہیں لیکن عام طور طاعۃ کا لفظ کسی حکم کے بجا لانے پر آجاتا ہے قرآن میں ہے : ۔ وَيَقُولُونَ طاعَةٌ [ النساء/ 81] اور یہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ ہم دل سے آپ کے فرمانبردار ہیں ۔ طاعَةٌ وَقَوْلٌ مَعْرُوفٌ [ محمد/ 21]( خوب بات ) فرمانبردار ی اور پسندیدہ بات کہنا ہے ۔ کسی کی فرمانبرداری کرنا ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ [ التغابن/ 12] اور اس کے رسول کی فر مانبردار ی کرو ۔ مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطاعَ اللَّهَ [ النساء/ 80] جو شخص رسول کی فرمانبردار ی کرے گا بیشک اس نے خدا کی فرمانبرداری کی ۔ وَلا تُطِعِ الْكافِرِينَ [ الأحزاب/ 48] اور کافروں کا کہا نہ مانو ۔ اور حضرت جبریل (علیہ السلام) کے متعلق فرمایا : ۔ مُطاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ [ التکوير/ 21] سردار اور امانتدار ہے ۔ التوطوع ( تفعل اس کے اصل معنی تو تکلیف اٹھاکر حکم بجالا نا کے ہیں ۔ مگر عرف میں نوافل کے بجا لانے کو تطوع کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْراً فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ [ البقرة/ 184] اور جو کوئی شوق سے نیکی کرے تو اس کے حق میں زیادہ اچھا ہے ۔ ایک قرات میں ومن یطوع خیرا ہے رسل أصل الرِّسْلِ : الانبعاث علی التّؤدة وجمع الرّسول رُسُلٌ. ورُسُلُ اللہ تارة يراد بها الملائكة، وتارة يراد بها الأنبیاء، فمن الملائكة قوله تعالی: إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] ، وقوله : إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ومن الأنبیاء قوله : وَما مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ [ آل عمران/ 144] ( ر س ل ) الرسل الرسل ۔ اصل میں اس کے معنی آہستہ اور نرمی کے ساتھ چل پڑنے کے ہیں۔ اور رسول کی جمع رسل آتہ ہے اور قرآن پاک میں رسول اور رسل اللہ سے مراد کبھی فرشتے ہوتے ہیں جیسے فرمایا : إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] کہ یہ ( قرآن ) بیشک معزز فرشتے ( یعنی جبریل ) کا ( پہنچایا ہوا ) پیام ہے ۔ إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ہم تمہارے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہی یہ لوگ تم تک نہیں پہنچ پائیں گے ۔ اور کبھی اس سے مراد انبیا (علیہ السلام) ہوتے ہیں جیسے فرماٰیا وَما مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ [ آل عمران/ 144] اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے بڑھ کر اور کیا کہ ایک رسول ہے اور بس دخل الدّخول : نقیض الخروج، ويستعمل ذلک في المکان، والزمان، والأعمال، يقال : دخل مکان کذا، قال تعالی: ادْخُلُوا هذِهِ الْقَرْيَةَ [ البقرة/ 58] ( دخ ل ) الدخول ( ن ) یہ خروج کی ضد ہے ۔ اور مکان وزمان اور اعمال سب کے متعلق استعمال ہوتا ہے کہا جاتا ہے ( فلاں جگہ میں داخل ہوا ۔ قرآن میں ہے : ادْخُلُوا هذِهِ الْقَرْيَةَ [ البقرة/ 58] کہ اس گاؤں میں داخل ہوجاؤ ۔ جَنَّةُ : كلّ بستان ذي شجر يستر بأشجاره الأرض، قال عزّ وجل : لَقَدْ كانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتانِ عَنْ يَمِينٍ وَشِمالٍ [ سبأ/ 15] الجنۃ ہر وہ باغ جس کی زمین درختوں کیوجہ سے نظر نہ آئے جنت کہلاتا ہے ۔ قرآن میں ہے ؛ لَقَدْ كانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتانِ عَنْ يَمِينٍ وَشِمالٍ [ سبأ/ 15]( اہل ) سبا کے لئے ان کے مقام بود باش میں ایک نشانی تھی ( یعنی دو باغ ایک دائیں طرف اور ایک ) بائیں طرف ۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جنات جمع لانے کی وجہ یہ ہے کہ بہشت سات ہیں ۔ (1) جنۃ الفردوس (2) جنۃ عدن (3) جنۃ النعیم (4) دار الخلد (5) جنۃ المآوٰی (6) دار السلام (7) علیین ۔ جَرْي : المرّ السریع، وأصله كمرّ الماء، ولما يجري بجريه . يقال : جَرَى يَجْرِي جِرْيَة وجَرَيَاناً. قال عزّ وجل : وَهذِهِ الْأَنْهارُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِي [ الزخرف/ 51] وقال تعالی: جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهارُ [ الكهف/ 31] ، وقال : وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ [ الروم/ 46] ، وقال تعالی: فِيها عَيْنٌ جارِيَةٌ [ الغاشية/ 12] جریۃ وجریا وجریا نا کے معنی تیزی سے چلنے کے ہیں ۔ اصل میں یہ لفظ پانی اور پانی کی طرح چلنے والی چیزوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ وَهذِهِ الْأَنْهارُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِي [ الزخرف/ 51] اور یہ نہریں جو میرے ( محلوں کے ) نیچے بہ رہی ہیں ۔ میری نہیں ہیں ۔ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهارُ [ الكهف/ 31] باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں ۔ وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ [ الروم/ 46] اور تاکہ کشتیاں چلیں فِيها عَيْنٌ جارِيَةٌ [ الغاشية/ 12] اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے نهار والنهارُ : الوقت الذي ينتشر فيه الضّوء، وهو في الشرع : ما بين طلوع الفجر إلى وقت غروب الشمس، وفي الأصل ما بين طلوع الشمس إلى غروبها . قال تعالی: وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ خِلْفَةً [ الفرقان/ 62] ( ن ھ ر ) النھر النھار ( ن ) شرعا طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب کے وقت گو نھار کہاجاتا ہے ۔ لیکن لغوی لحاظ سے اس کی حد طلوع شمس سے لیکر غروب آفتاب تک ہے ۔ قرآن میں ہے : وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ خِلْفَةً [ الفرقان/ 62] اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بیانا ۔ خلد الخُلُود : هو تبرّي الشیء من اعتراض الفساد، وبقاؤه علی الحالة التي هو عليها، والخُلُودُ في الجنّة : بقاء الأشياء علی الحالة التي عليها من غير اعتراض الفساد عليها، قال تعالی: أُولئِكَ أَصْحابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيها خالِدُونَ [ البقرة/ 82] ، ( خ ل د ) الخلودُ ( ن ) کے معنی کسی چیز کے فساد کے عارضہ سے پاک ہونے اور اپنی اصلی حالت پر قائم رہنے کے ہیں ۔ اور جب کسی چیز میں دراز تک تغیر و فساد پیدا نہ ہو۔ قرآن میں ہے : ۔ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ [ الشعراء/ 129] شاید تم ہمیشہ رہو گے ۔ جنت میں خلود کے معنی یہ ہیں کہ اس میں تمام چیزیں اپنی اپنی اصلی حالت پر قائم رہیں گی اور ان میں تغیر پیدا نہیں ہوگا ۔ قرآن میں ہے : ۔ أُولئِكَ أَصْحابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيها خالِدُونَ [ البقرة/ 82] یہی صاحب جنت میں ہمشہ اسمیں رہیں گے ۔ فوز الْفَوْزُ : الظّفر بالخیر مع حصول السّلامة . قال تعالی: ذلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ [ البروج/ 11] ، فازَ فَوْزاً عَظِيماً [ الأحزاب/ 71] ، ( ف و ز ) الفوز کے معنی سلامتی کے ساتھ خیر حاصل کرلینے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے ۔ ذلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ [ البروج/ 11] یہی بڑی کامیابی ہے ۔ فازَ فَوْزاً عَظِيماً [ الأحزاب/ 71] تو بیشک بڑی مراد پایئکا ۔ یہی صریح کامیابی ہے ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

(سابقہ آیت کی بقیہ تفسیر) اے ابن آدم ! دوچیزیں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک پر بھی تجھے اختیار حاصل نہیں۔ ایک تو یہ کہ میں نے اس وقت تیرے مال تیرے لیے ایک حصہ رہنے دیا۔ جب میں نے تجھے پاک صاف کرنے کے لیے حلق میں تیری سانس کی آمدورفت کی جگہ کو اپنی گرفت میں کرلیا یعنی تیری روح قبض کرلی اور دوسری یہ کہ...  تیری وفات کے بعد میروں بندوں کی تیرے لیے دعائیں تجھ تک پہنچتی رہتی ہیں۔ ) اس روایت میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ انسان کی وفات کے وقت اس کے مال کا ایک حصہ اس کا ہوتا ہے۔ سارامال اس کا نہیں ہوتا۔ یعنی وہ مال کے ایک حصے (تہائی) کا مالک ہوتا ہے جس میں وہ صدقہ یاوصیت کرسکتا ہے۔ سارے مال کا نہیں کرسکتا۔ ہمیں محمد بن احمد بن شیبہ نے روایت بیان کی، انہیں محمد بن صالح بن النطاح نے، انہیں عثمان نے کہ میں نے طلحہ بن عمرو سے سنا کہ انہیں عطاء نے حضرت ابوہر (رض) پرہ سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (ان اللہ اعطاکم ثلث اموالکم فی اخواعمارکم زیادۃ فی اعمالم، اللہ تعالیٰ نے آخری عمر میں تمہیں تمہارے تہائی مال کا مالک بنادیا ہے۔ اور یہ تمہارے اعمال میں ایک زائد چیزکا اضافہ ہے۔ ) ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ وہ روایات جو وصیت کو تہائی مال تک محدودرکھنے کی موجب ہیں ہمارے تردیک تواترکادرجہ رکھتی ہیں اور یہ تواترموجب علم ہے کیونکہاہل اسلام نے ان روایات کو قبول کیا ہے۔ اور یہ آیت وصیت میں اللہ تعالیٰ کے حکم کی مراد کو بیان کریت ہیں کہ وصیت تہائی مال تک محدود ہے۔ قول باری (من بعد وصیۃ یوصی بھا اؤدین) کی اس بات پر دلالت ہورہی ہے۔ کہ جس شخص کے ذمے کسی کا قرض نہ ہو اور اس نے وصیت بھی نہ کی ہوتوا س کا سارامال اس کے ورثاء کو مل جائے گا نیز یہ کہ اگر اس پر زندگی میں حج فرض ہوچکاہویاز کو اۃ عائد ہوچکی ہو تو ورثاء پر ان کی ادائیگی واجب نہیں ہوگی ہاں اگر وہ ان کی ادائیگی کی وصیت کرجائے تو ورثاء کے لیے تہائی مال کے اندرایساکرناضروری ہوگا۔ کفارات اور نذورکا بھی یہی حکم ہے۔ اگریہ کہاجائے کہ حج ایک دین ہے۔ اسی طرح مال میں عائدہونے والاہرفرض دین ہوتا ہے اس لیے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبیلہ خثعم کی اس خاتون کو جس نے آپ سے اپنے باپ پر فرض ہونے والے حج کو اس کی طرف سے ادا کرنے کے متعلق پوچھا تھا۔ فرمایا تھا (أرأیتلوکان علی ابیک دین فقضیۃ اکان یجزئی، تمھارا کیا خیال ہے کہ اگر تمھارے باپ پر قرض ہوتا اور تم اسے اداکردیتیں۔ توآیا اس کی طرف سے ادانہ ہوجاتا) ۔ اس پر خاتون نے اثبات میں جواب دیا۔ اس پر آپ نے فرمایا ندین اللہ احق بالقضاء ، تو پھر اللہ کا دین اداکرنازیادہ ضروری ہے) اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حج کو دین اللہ، کا نام دیا اور اس اسم یعنی دین کو ایک قید یعنی اللہ کے ساتھ مقید کرکے بیان فرمایا اس لیے اس مقید اسم میں اطلاق یعنی مطلق دین شامل نہیں ہوگا۔ جبکہ قول باری (من بعدوصیۃ یوصیبھا اؤدین) کا تقاضایہ ہے کہ ترکے کی تقسیم کی ابتداء اس چیز سے کی جائے جو علی الاطلاقدین کہلاتی ہے اس لیے اس کے تحت وہ دین نہیں آئے جسے صرف مقیدصورت میں دین کا نام دیاجاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لغت اور شرع میں بہت سے اسماء مطلق ہوتے ہیں اور بہت سے مقیدجس کی بناپر مطلق کو ان ہی چیزوں پر محمول کیا جاتا ہے جن پر ایک اسم علی الاطلاق واقع ہوتا ہے ہماری اس وضاحت کی بناپرجب آیت ان قرضوں کو شامل نہیں جو حق اللہ ہیں تو قول باری (من بعد وصیۃ یوصی بھا آؤدین) کا اقتضاء یہ ہے کہ جب مرنے والے نے کوئی وصیت نہیں کی اور اس کے ذمے کسی کا قرض بھی نہیں ہے۔ تو اس صورت میں اس کے ورثاء اس کے تمام ترکے کے مستحق ہوں گے۔ حضرت سعد (رض) کی گذشتہ روایت بھی اس پر دلالت کررہی ہے۔ اس لیے کہ انہوں نے پوچھا تھا کہ آیامیں اپنے سارے مال کا صدقہ کرسکتا ہوں ؟ ایک دوسری روایت کے الفاظ ہیں آیامیں اپنے سارے مال کی وصیت کرسکتا ہوں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب میں فرمایا تھا کہ تہائی مال بھی بہت زیادہ ہے۔ اس ارشاد میں آپ نے حج، زکواۃ اور اس طرح کے دوسرے حقوق اللہ کو مستثنیٰ نہیں کیا تھا۔ نیز تہائی مال سے زائد کے صدقے اور وصیت سے منع فرمادیا تھا۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ اگر مرنے والا اللہ کے ان حقوق کی ادائیگی کی وصیت کرجائے گا تو وہ بھی تہائی مال کے اندرجاری ہوگی۔ اس پر حضرت ابوہریر (رض) ہ کی گذشتہ روایت بھی دلالت کرتی ہے جس میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ، اللہ تعالیٰ نے آخری عمر میں تمہارے اموال میں سے تہائی حصہ تمہیں عطا کردیا اور یہ بات تمہارے اعمال میں ایک اور چیزکا اضافہ ہے اسی طرح اس پر حضرت ابن عمر (رض) کی گذشتہ روایت بھی دلالت کررہی ہے جس میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالیٰ سے نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ اے انسان میں نے جس وقت حلق میں تیرے سانس کی آمدورفت کی جگہ کو اپنی گرفت میں کرلیا اس وقت تیرے لیے تیرے مال میں سے ایک حصہ مقرر کردیا۔ یہ تمام روایات اس پر دلالت کرتی ہیں کہ مرنے والے کا اگرچہ فرض شدہ زکواۃ حج اور دوسری فرضی عبادات کے متعلق وصیت کرنا واجب ہے۔ لیکن اس وصیت کا جواز صرف تہائی مال کے اند رہے۔ وارث کے لیے وصیت کرجانے کا بیان ہمیں محمد بن ب کرنے روایت بیان کی، انہیں ابوداؤد ن، انہیں عبدالوہاب بن نجدہ نے انہیں ابن عیاش نے شرجیل بن مسلم سے انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابوامامہ (رض) کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ۔ (ان اللہ قداعطی کل ذی حق حقہ فلاوصیۃ لوارث، اللہ تعالیٰ نے ہر حق دارکواس کا حق عطاکردیا ہے اس لیے وارث کیلیے کوئی وصیت نہ کی جائے۔ ) عمروبن خارجہ (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے آپ نے فرمایا (لاوصیۃ لوارث الاان تجزھا الورثۃ۔ ) کسی وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں ہے الایہ کہ دوسرے ورثاء بھی اس وصیت کی اجازت دے دیں۔ اہل سیرنے حجۃ الوداع کے موقعہ پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جوخطبہ نقل کیا ہے اس میں ہے کہ (لاوصیۃ لوارث، وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں) جس طرح وصیت کو تہائی مال تک محدودرکھنے کے وجوب کی روایت بکثرت نقل ہوکرخبرمستفیض بن گئی ہے اسی طرح وارث کے لیے قسم کی وصیت نہ کرنے کی روایت نے بھی خبرمستفیض کی شکل اختیار کرلی ہے۔ ان دونوں روایتوں میں خبرمستفیض ہونے اور ان پر فقہاء کے عمل کرنے نیزا نہیں قبول کرلینے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے۔ اس لیے ہمارے نزدیک ان کی حیثیت خبرمتواتر کی سی ہے جو علم کا موجب ہوتا ہے اور جس سے شک وشبہ کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ عمروبن خارجہ (رض) کی روایت میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد (الاان تجیزھا الودثۃ، الایہ کہ دوسرے ورثا بھی اس کی اجازت دے دیں) اس پر دلالت کرتا ہے کہ اگر دوسرے ورثاء تہائی سے زائد کی اس وصیت کی اجازت دے دیں تو یہ جائزہوجائے گی اس صورت میں اس وصیت کی حیثیت وارث کی طرف سے ہبہ کی نہیں ہوگی بلکہ وصیت کرنے والے کی طرف سے وصیت کی ہوگی۔ اس لیے کہ وارث کی طرف سے ہبہ موروث یعنی مرنے والے کی طرف سے اجازت کی صورت نہیں ہوتی۔ ہمیں عبدالباقی نے روایت بیان کی، انہیں عبداللہ بن عبدالصمدنے، انہیں محمد بن عمردنے ، انہیں یونس بن راشد نے عطاء خراسانی سے، انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے ابن عباس (رض) سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لاوصیۃ لوارث الاان تشاء الورثۃ، کسی وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں البتہ اگر دوسرے ورثاء ایساچا ہیں۔ ) ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ اس شخص کے متعلق فقہاء میں اختلاف رائے ہے جس نے تہائی سے زائد کی وصیت کی ہو اور اس کی زندگی میں اس کے دوسرے ورثاء اس پر رضامندہوگئے ہوں یا اس نے اپنے بعض ورثاء کے لیے وصیت کی ہو اور اس کی زندگی میں باقی ورثاء نے اس کی اجازت دیدی ہو امام ابوحنیفہ، امام یوسف، امام محمد، زفر، حسن بن زیاد، حسن بن صالح، عبیداللہ بن الحسن اور امام شافعی کا قول ہے کہ یہ بات اس وقت تک جائز نہیں ہوگی جب تک دوسرے ورثاء اس شخص کی موت کے بعد بھی اس کی اجازت نہ دے دیں۔ قاضی ابن ابی لیلیٰ ، اور عثمان البتی کا قول ہے کہ دوسرے ورثاء کے لیے مورث کی موت کے بعد اپنے قول سے رجوع کرلینے کا اختیار نہیں ہوگا اور وصیت درست رہے گی، ابن القاسم نے امام مالک سے ان کا قول نقل کیا ہے کہ جب مرنے والا اس سلسلے میں اپنے ورثاء سے اجازت حاصل کرے تو ہر وارث اس مرنے والے سے جدا ہوجائے گا جس طرح کہ بیٹا اپنے باپ سے بھائی اور چچاز ادبھائی اس سے جدا ہوجاتے ہیں جو درحقیقت اس کے عیال میں نہیں ہوتے، اس لیے ان ورثاء کو اپنے قول سے رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ لیکن مرنے والے کی بیوی، اس کی وہ بیٹیاں جو ابھی اس سے جدا نہیں ہوئی یعنی ابھی تک ان کی شادیاں نہ ہوئی ہوں اور ہر وہ فرد جو اس کے عیال میں ہو خواہ وہ بالغ ہوچکاہو، ایسے ورثاء کو اپنے قول سے رجوع کرلینے کا اختیارہوگا۔ لیث بن سعد کا بھی اس بارے میں وہی قول ہے جو امام مالک کا ہے۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ اگر دوسرے ورثاء اس شخص کی وفات کے بعد بھی اس وصیت کی اجازت دے دیں تو تمام فقہاء کے نزدیک یہ وصیت جائز ہوجائے گی نیز ابوبکرجصاص کی یہ بھی رائے ہے کہ جب دوسرے ورثاء کو میت کی زندگی میں اس وصیت کے نسخ کرنے کا اختیار نہیں تھا تو ن کی اجازت بھی قابل عمل نہیں ہوگی کیونکہ میت کی وفات سے پہلے ورثاء کسی چیز کے بھی اس دار نہیں بنے تھے۔ واللہ اعلم۔ کوئی وارث نہ ہونے کی صورت میں سارے مال کی وصیت کا بیان امام ابوحنیفہ، امام ابویوسف، امام محمد، زفر، اور حسن بن زیادکاقول ہے کہ اگر میت کا کوئی وارث نہ ہو اور اس نے سارے مال کی وصیت کردی ہوتوایسی وصیت جائز ہے۔ شریک بن عبداللہ کا بھی یہی قول ہے۔ امام مالک، اوزاعی اور حسن بن صالح کا قول ہے کہ ایسی صورت میں بھی صرف تہائی مال کی وصیت جائز ہوگی۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ ہم نے قول باری (والذین عاقدت ایمانکم فاتوھم نصیبھم) کی دلالت کا ذکرسابقہ ابواب میں کردیا ہے۔ اور یہ بھی بیان کردیا ہے۔ کہ زمانہ جاہلیت میں لوگ حلف اور معاہدہ کی بناپر ایک دوسرے کے وارث ہوتے تھے۔ معاہدے کی یہ صورت میں ہوتی تھی کہ ایک شخص کسی دوسرے کے ساتھ یہ معاہدہ کرتا کہ اگر اس کی وفات ہوجائے گی تو یہ دوسراشخص اس کی میراث کے مقررشدہ حصے کا وارث ہوگا۔ یہ حصہ تہائی یا اس سے بھی زائد ہوتا تھا۔ ابتدائے اسلام میں اس صورت پر عملدرآمدہوتارہا اور یہ طریقہ باقی رہا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے قول (والذین عاقدت ایمانکم فاتوھم نصیبھم) کے ذریعے اسے فرض کردیا تھا۔ اس کے بعد یہ آیتیں نازل فرمائیں (للرجال نصیب مماترک الوالدن لاقربون) اور (یوصیکم اللہ فی اؤلاد کم للذکرمثل حظ الانثیین) اور (واؤلوا الارحام بعضھم اؤلی ببعض فی کتاب اللہ) اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ذوی الارحارم کو حلیفوں سے بڑھ کر حق دارقراردیا لیکن حلیفوں کی میراث کو بالکلیہ باطل نہیں ٹھہرایا بلکہ ذوالانساب یعنی رشتہ داروں کو ان کے مقابلے میں اولی قراردیاجس طرح کہ بیٹے کو بھائی کے مقابلے میں اولی ٹھہرایا۔ اس لیے اگر کسی انسان کے رشتہ دارنہ ہوتے تو اس کے لیے یہ بات جائز ہوتی کہ معاہدے کی بناپر ایک دوسرے کی وراثت کے اصول کے مطابق اپنامال اپنے حلیف کودے دیتا۔ نیز اللہ تعالیٰ نے اپنے قول (من بعدوصیۃ یوصی بھا اؤدین) کے ذریعے وصیت کے بعد میراث میں ذوالفروض کے حصے مقررکیئے اور فرمایا (للرجال نصیب مماترک الوالدان والاقربونہ اور ہم نے بیان کردیا ہے کہ اگر وصیت کو تہائی مال تک محدود کردینے اوراقربا میں سے مردوں اور عورتوں کے لیے حصہ واجب کردینے پر اجماع اور سنت کی دلالت نہ ہوتی تو پہلی آیت پورے مال کی وصیت کے جواز کی مقتضی ہوتی۔ جب ایسے افرادموجود نہ ہوں جن کی وجہ سے مال کے ایک حصے میں وصیت کرنے کی تخصیص واجب ہوئی تو اس صورت میں پورے مال کی وصیت کے جواز کے سلسلے میں لفظ پر اس کے مقتضی اور ظاہر کے لحاظ سے عمل کرنا واجب ہوگا۔ اس پر حضرت سعد کی گذشتہ روایت دلالت کرتی ہے جس میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا (انک ان تدع ورثتک اغنیاء خیرمن ان تدعھم عالۃ یتکففون الناس، اپنے ورثاء کو فراخی کی حالت میں چھوڑجانا اس سے کہیں بہت رہے کہ انہیں معاش کے دلیے لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے لیے چھوڑجاؤ) آپ نے یہ بتادیا کہ تہائی مال سے زائد میں وصیت کی ممانعت ورثا کے حق کی خاط رہے۔ اس پر شعبی وغیرہ کی وہ روایت بھی دلالت کرتی ہے۔ جو انہوں نے عمروبن شرجیل سے کی ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعو (رض) دنے فرمایا۔ ہمدان سے تعلق رکھنے والو پورے عرب میں کوئی قبیلہ ایسا نہیں ہے جو اس بات کا تم سے بڑھ کرسزاوارہو کہ اس کے کسی فرد کا انتقال ہوجائے اور اس کے کسی وارث کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو۔ جب یہ صورتحال ہے تو وہ مرنے سے پہلے اپنامال جہاں چاہے دے سکتا ہے۔ اس بارے میں حضرت ابن مسعو (رض) د کی مخالفت میں کسی صحابی کا کوئی قول منقول نہیں ہے۔ اس پر ایک اور پہلو سے غورکیاجائے کہ جب ایسے لاوارث شخص کا انتقال ہوجائے گا۔ تو اہل اسلام اس کے مال کے یاتومیراث کی بناپرحق دارہوں گے یا اس بناپر کہ اس مال کا کوئی مالک نہیں ہے اب امام کی مرضی ہے کہ اسے جہاں چاہے صرف کردے چونکہ اس مال کے استحقاق میں ایک مسلمان کے ساتھ اس کا باپ اور بیٹا نیز قریبی رشتہ دار کے ساتھ دورکارشتہ دار بھی شریک ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں یہ بات معلوم ہوگئی کہ میراث کی بناپر اس مال کا استحقاق نہیں ہوتا کیونکہ ایک شخص کی میراث کے استحقا میں اس کا باپ اور دادادونوں پدری نسبت کی بناپراکٹھے نہیں ہوسکتے نیز اگر یہ مال میراث کے تحت آتاتوان میں سے کسی ایک کو بھی اس سے محروم رکھنا جائز نہ ہوتا اس لیے کہ میراث کا تصورہی یہی ہے کہ بعض ورثاء کو نظرانداز کرکے اسے بعض کے ساتھ مخصوص نہ کردیاجائے۔ نیز اگر یہ میراث کے ضمن میں آتاتو یہ ضروری ہوتا کہ اگر میت کا تعلق ہمدان سے ہوتا اور اس کے کسی وارث کے متعلق کوئی علم نہ ہوتاتو اس کے قبیلے والے اس کی میراث کے حق دارہوتے کیونکہ دوسروں کے مقابلے میں یہ لوگ اس کے زیادہ قریب ہوتے۔ اب جبکہ اس کے مال کا استحقاق بیت المال کو حاصل ہوگیا اور امام المسلمین کو ہراس شخص پرا سے صرف کرنے کا اختیارمل گیا جسے وہ اس کا اہل سمجھتے تو اس سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ مسلمانوں کو اس کا یہ مال میراث کی بناپر نہیں ملا اور جب انہیں میراث کی بناپر یہ مال نہیں ملابل کہ امام المسلمین کوا سے اپنی صوابدید کے مطابق اس وجہ سے صرف کرنے کا اختیارمل گیا کہ اس کا کوئی مالک نہیں ہے تو پھر اس کا اصل مالک اپنی صوابد ید کے مطابق اسے صرف کرنے کا زیادہ حق دا رہے۔ ایک اور جہت سے دیکھئے، جب مسلمانوں کو یہ مال میراث کی بناپر نہیں ملاتو اس کی مشابہت اس تہائی مال کے ساتھ ہوگی جس کی مرنے والاوصیت کرجاتا ہے اس تہائی مال میں کسی کی میراث نہیں ہوتی اور اسے یہ اختیارہوتا ہے کہ جس پرچا ہے صرف کرے۔ اسی طرح وارث نہ ہونے کی صورت میں باقی ماندہ دوتہائی مال کا بھی حکم ہونا چاہیے کہ مالک اسے جس پرچا ہے صرف کرڈالے۔ اس پر وہ حدیث بھی دلالت کرتی ہے جس کی ہمیں عبدالباقی بن قانع نے روایت بیان کی ہے۔ انہیں بشربن موسیٰ نے انہیں حمیدی نے، انہیں سفیان نے، انہیں ایوب نے کہ میں نے نافع کو عبداللہ بن عمر (رض) سے یہ نقل کرتے ہوئے سنا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا (ماحق امرئی مسلم لہ مال یوصی فیہ تمرعلیہ اللیلتان الاو وصیۃ عندہ کتتبہ کسی مسلمان کو جس کے پاس مال ہو اور اس نے اس مال میں وصیت کی ہو، یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اس پر دوراتیں گذرجائیں اور اس کی وصیت اس کے پاس لکھی ہوئی موجودہو۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حدیث میں مال کے ایک حصے کی وصیت اور پورے مال کی وصیت کے جواز کی مقتضی ہے لیکن وارث ہونے کی صورت میں اس کے ایک حصے یعنی تہائی تک وصیت کو محدود رکھنے کے وجوب پر دلالت قائم ہوچکی ہے۔ اس لیے وارث کی عدم موجودگی میں پورے مال کی وصیت کے جواز کے سلسلے میں لفظ کو اس کے ظاہر اورمقتضیٰ پر رکھاجائے گا۔ واللہ اعلم۔ وصیت میں ضرررسانی کا بیان قول باری ہے (غیر مضار، وصیۃ من اللہ، بشرطیکہ وہ ضرررساں نہ ہو، یہ حکم ہے اللہ کی طرف سے) ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ وصیت میں ضرررسانی کی کئی صورتیں ہیں اول یہ کہ وصیت میں کسی اجنبی کے لیے اپنے پورے یا بعض مال اقرارکرے۔ یا اپنے ذمے کسی کے قرض کا اقرار کرے جس کی کوئی حقیقت نہ ہو اور مقصد یہ ہو کہ میراث کو اس کے وارث اور حق دار سے روک دے۔ دوم یہ کہ اپنی بیماری میں کسی دوسرے کے ذمے اپنے قرض کی وصولی کا اقرار کرلے تاکہ قرض کی یہ رقم اس کے وارث کونہ مل سکے۔ سوم یہ کہ اپنی بیماری میں اپناسارامال کسی غیر کے ہاتھ فروخت کر کے اس کی قیمت کی وصولی کا اقرار کرلے، چہارم یہ کہ بیماری کے دوران اپنا مال ہبہ کردے یاتہائی سے زائد مال صدقہ کردے۔ اور اس طریقے سے ورثاء کو نقصان پہنچادے ایک صورت یہ بھی ہے کہ اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے جائز وصیت سے زائدمال کی وصیت کرجائے جبکہ جائز وصیت تہائی مال کے اندرہوتی ہے۔ یہ تمام وجوہ وصیت میں ضرررسانی کی صورتیں ہیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات حضرت سعد (رض) سے اپنے ارشاد کے ضمن میں بیان کردی ہے کہ (الثلث، والثلث کثیر، انک لان تدع ورثتک اغنیاء خیر من ان تدعھم عالۃ یتکففون الناس۔ ہمیں عبدالباقی بن قانع نے روایت بیان کی، انہیں احمد بن الحسن المصری نے، انہیں عبدالصمدبن حسان نے، انہیںں سفیان ثوری نے، داؤدبن ابی ہندنے عکرمہ سے، انہوں نے ابن عباس (رض) سے کہ، وصیت میں ضررسانی کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی (تلک حدود اللہ ومن یطع اللہ ورسولہ، یہ اللہ کے حدود ہیں اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا) فرمایا، وصیت کے معاملے میں۔ (ومن یعص اللہ ورسولہ، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا) فرمایا : وصیت کے معاملے میں ہمیں عبدالباقی نے روایت بیان کی ، انہیں قاسم بن زکریا اور محمد بن لیث نے، ان دونوں کو حمید بن زنجویہ نے، انہیں عبداللہ بن یوسف نے ، انہیں المغیرہ نے داؤدبن ابی ہند سے، انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے ابن عباس (رض) سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (الاضرارفی الوصیۃ من الکبائر، وصیت میں ضرررسانی کبیرہ گناہوں میں سے ہے) ہمیں عبدالباقی نے روایت بیان کی ، انہیں طاہر بن عبدالرحمن بن اسحاق قاضی نے، انہیں یحییٰ بن معین نے، انہیں عبدالرزاق نے، انہیں معمرنے اشعث سے، انہوں نے شہربن حوشب سے ، انہوں نے حضڑت ابوہریر (رض) ہ سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (ان الرجرل لیعمل بعمل اھل الجنۃ سبعین سنۃ فاذا اوصی حاف فی وصیتہ فیختم لہ بشرعملہ فید خل النار، وان الرجل لیعمل بعمل اھل النار سبعین سنۃ فیعدل فی وصیتہ فیحتم لہ بخیرعملہ فید خل الجنۃ،۔ ایک شخص ستربرسوں تک جنتیوں والے اعمال کرتا ہے لیکن جب وصیت کرتا ہے تو اس میں جانب داری سے کام لیتا ہے جس کی وجہ سے بدترین عمل پر اس کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ اور وہ جہنم میں داخل ہوجاتا ہے۔ اور ایک شخص ستربرسوں تک جنہمیوں والے اعمال کرتا ہے لیکن اپنی وصیت میں عدل وانصاف سے کام لیتا ہے جس کی وجہ سے اس کا خاتمہ بہترین عمل پر ہوتا ہے۔ اور وہ جنت میں داخل ہوجاتا ہے۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ کتاب اللہ کی درج ذیل آیات کی حضرت ابن عباس (رض) نے جو تاویل کی ہے وہ اس کی عین مصداق ہے۔ (تلک حدود اللہ ومن یطع اللہ ورسولہ) اور (ومن یعص اللہ ورسولہ) حضرت ابن عباس (رض) نے دونوں آیتوں کی تاویل میں فرمایا، وصیت کے معاملے میں۔ نسب کے باوجود میراث سے محروم رہنے والوں کا بیان ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ اہل اسلام کے درمیان ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ قول باری (یوصیکم اللہ فی اولادکم) اور اس پر معطوف تقسیم میراث کا تعلق آیت میں مذکور افراد میں سے بعض کے ساتھ مخصوص ہے اور بعض کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پھر ان بعض میں سے کچھ توای سے ہیں جن کے حکم پر سب کا اتفاق ہے اور کچھ مختلف فیہ ہیں۔ متفق علیہ افراد کی تفصیل یہ ہے کہ کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوسکتا، اسی طرح غلام کسی کا وارث نہیں بن سکتا۔ نیز قتل عمد کا مرتکب بھی وراثت کے حق سے محروم ہوجاتا ہے۔ ہم نے سورة بقرہ میں ان سب کی میراث اور اس سے متعلقہ اتفاقی اور اختلافی مسائل کو پوری شرح وبسط کے ساتھ بیان کردیا ہے۔ آیا مسلمان کافرکاوارث ہوسکتا ہے۔ ؟ اس مسئلے میں اختلاف ہے۔ اسی طرح مرتد کی میراث بھی ایک اختلافی مسئلہ ہے۔ پہلے مسئلے مین ائمہ صحابہ کا اس پر اتفاق ہے کہ مسلمان اور کافر ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوسکتے اکثرتابعین اور فقہائے امصارکایہی قول ہے۔ شعبہ نے عمروبن ابی حکیم سے، انہوں نے ابن باباہ سے انہوں نے یحییٰ بن یعمر سے، انہوں نے ابوالاسودالدؤلی سے روایت کی ہے کہ حضرت معاذبن جبل (رض) یمن میں تھے ان کے سامنے مسئلہ پیش ہوا کہ ایک یہودی مرگیا ہے اور اس کا مسلمان بھائی رہ گیا ہے۔ حضرت معاذ (رض) نے اس موقعہ پر فرمایا کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ (الاسلام یزید ولا ینقص۔ اسلام بڑھتا ہے گھٹتا نہیں۔ ) ابن شہاب نے داؤدبن ابی ہند سے روایت کی ہے کہ مسروق نے ایک دفعہ کہا کہ اسلام میں اس فیصلے سے بڑھ کر تعجب انگیز کوئی فیصلہ نہیں ہواجوحضرت معاویہ (رض) نے کیا تھا۔ آپ مسلمان کو یہودی اور نصرانی کا وارث قرارتو دیتے تھے لیکن کسی یہودی یا نصرانی کو مسلمان کا وارث نہیں تسلیم کرتے تھے۔ اہل شام نے بھی یہی مسلک اختیار کرلیا تھا۔ داؤدکہتے ہیں کہ جب حضرت عمربن عبدالعزیز شام تشریف لائے تو آپ نے اس مسئلے میں لوگوں کو پہلے مسلک کی طرف لوٹادیاہشیم نے مجالد سے اور انہوں نے شعبی سے روایت کی ہے کہ حضرت معاویہ (رض) نے اس مسئلے کے متعلق اپنے گورنرزیادکولکھا۔ زیادنے قاضی شریح کو پیغام بھیج کر اس کی روشنی میں فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے۔ قاضی صاحب اس سے پہلے مسلمان کو کافرکاوارث قرار نہیں دیتے تھے۔ لیکن زیاد کے حکم کی روشنی میں اس کے مطابق فیصلے کرنے لگے۔ البتہ جب وہ اس قسم کا کوئی فیصلہ سناتے تو ساتھ یہ ضرورکہہ دیتے کہ یہ امیرالمؤمنین (حضرت معاو (رض) یہ) کا فیصلہ ہے۔ زہری نے علی بن الحسین سے ، انہوں نے عمروبن عثمان سے، انہوں نے حضرت اسامہ بن زید (رض) سے روایت کی ہے۔ کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے (لایتوارث اھل ملتین شتیٰ ، دومختلف ملتوں کو ماننے والے ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوسکتے) ۔ ایک روایت میں ہے (لایرث المسلم الکافرولاالکافرالمسلم، مسلمان کافرکا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا۔ عمروبن شعیب نے اپنے والد سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لایتوارث اھل ملتین، دومذاہب کو ماننے والے ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوسکتے) یہ روایت مسلمان سے کافر کی اور کافر سے مسلمان کی توریث کی نفی کرتی ہیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے خلاف کوئی بات مروی نہیں ہے۔ اس لیے مسلمان اور کافر کے درمیان توارث کو ساقط کرنے میں ان کے حکم کو ثابت اور محکم تسلیم کیا جائے گا۔ رہ گئی حضرت معاذ (رض) کی روایت تو اس میں یہ مسئلہ مرادہی نہیں ہے۔ بلکہ اس میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد (الایمان یزید ولا ینقص) کا مفہوم ومطلب بیان ہوا ہے۔ جسے تاویل کہتے ہیں اور ظاہر ہے کہ تاویل کسی نص اور توقیف کو ختم نہیں کرسکتی۔ بلکہ تاویل کو اس معنی کی طرف لوٹایاجاتا ہے ۔ جو منصوص علیہ ہو اور اسے اس کے موافق مفہوم پر محمول کیا جاتا، مخالف مفہوم پر محمول نہیں کیا جاتا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درج بالاارشاد میں یہ احتمال ہے کہ آپ یہ بیان فرمانا چاہتے ہیں۔ جو شخص مسلمان ہوجائے گا اسے اس کے اسلام پر رہتے دیاجائے گا اور جو شخص اسلام سے باہرہوجائے گا اسے پھر اسلام کی طرف لوٹادیاجائے گا۔ جب اس روایت میں یہ بھی احتمال ہے اور حضرت معا (رض) ذ کے اختیار کردہ مفہوم کا بھی احتمال ہے توپھرضروری ہے کہ اسے حضرت اسامہ (رض) کی روایت کے مفہوم پر محمول کیا جائے جس میں مسلمان اور کافر کے درمیان توارث کی ممانعت کردی گئی ہے۔ کیونکہ کسی نص کو تاویل اور احتمال کی بناپرد کردینا جائز نہیں ہے۔ خود احتمال میں حجت اور دلیل بننے کی صلاحیت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک مشکوک بات ہوتی ہے اور اسے اپنے حکم کے اثبات کے لیے کسی اور دلالت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے احتمال پر استدلال کی بنیاد رکھنا غلط اور ساقط مسروق کا یہ قول کہ، اسلام میں کوئی فیصلہ ایسا نہیں کیا گیا جو حضرت معاویہ (رض) کے اس فیصلے سے زیادہ تعجب انگیزہوجس میں مسلمان کو کافرکاوارث قراردیا گیا خود اس مسلک کے بطلان پر دلالت کررہا ہے۔ کیونکہ مسروق نے یہ بتایا ہے کہ یہ فیصلہ اسلام میں ایک نیافیصلہ ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت معاویہ (رض) کے اس فیصلے سے پہلے مسلمان کافرکاوارث نہیں بنتا تھا۔ اس طرح یہ بات ثابت ہوگئی کہ حضرت معاو (رض) یہ کے فیصلے سے پہلے مسلمان کافرکاوارث نہیں ہوتا تھا۔ دوسری طرف حضرت معاویہ (رض) کے لیے صحابہ کرام کی مخالفت جائز نہیں تھی بلکہ صحابہ کرام کی موجودگی میں ان کا قول ساقط ہے۔ اس کی تائید داؤدبن ابی ہند کے اس قول سے بھی ہوتی ہے کہ حضرت عمربن عبدالعزیز نے شام کے لوگوں کو پہلے مسلک کی طرف لوٹادیا تھا۔ واللہ اعلم۔ مرتدکی میراث مرتد کی میراث کے بارے میں جو اس نے حالت اسلام کی کمائی کے نتیجے میں چھوڑدی ہوسلف میں اختلاف رائے ہے۔ حضرت علی (رض) ، عبداللہ (رض) ، حضرت زیدبن ثابت (رض) ، حسن بصری ، سعدبن المسیب ، ابراہیم نخعی، جابربن زید، عمربن عبدالعزیز، حمادبن الحکم، امام ابوحنیفہ ، امام ابویوسف، امام محمد، زفر، ابن شبرمہ ، ثوری، اوزاعی اور شریک کا قول ہے کہ اس مرتد کی موت یا ارتداد کی بناپرقتل ہوجانے کی صورت میں اس کے مسلمان ورثاء اس کی میراث کے حق دارہوں گے۔ ربیعہ بن عبدالعزیز، ابن ابی لیلیٰ ، امام مالک اور امام شافعی کا قول ہے کہ اس کی میراث بیت المال میں جائے گی۔ قتادہ اور سعیدبن ابی عروبہ کا قول ہے کہ اس نے اسلام چھوڑ کر جو دین اختیار کیا ہے اگر اس کے ورثاء کا دین بھی وہی ہو تو اس کی میراث ان ورثاء کو مل جائے گی مسلمان ورثاء کو نہیں ملے گی۔ قتادہ نے اس قول کی روایت حضرت عمربن عبدالعزیز سے بھی کی ہے۔ لیکن ان سے صحیح روایت یہ ہے کہ اس کی میراث اس کے مسلمان ورثاء کو مل جائے گی۔ پھر حالت ارتداد میں اس شخص کی کمائی ہوئی میراث کے متعلق بھی اختلاف رائے ہے کہ اس کی موت یا قتل ہوجانے کی صورت میں اس کی یہ میراث کسے ملے گی۔ امام ابوحنیفہ اور سفیان ثوری کا قول ہے کہ مرتدہوجانے کے بعد اس کی ساری کمائی کوفی شمارکیاجائے گا۔ ابن شبرمہ امام ابویوسف امام اور اوزاعی سے ایک روایت کے مطابق ارتداد کے بعد اس کی ساری کمائی ہوئی میراث بھی اس کے مسلمان ورثاء ہی کو مل جائے گی۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ ظاہرقول باری (یوصیکم اللہ فی اولاد کم) مرتد سے مسلمان کے وارث ہونے کا مقتضی ہے۔ اس لیے کہ آیت میں مسلمان میت اور مرتد میت کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا گیا ہے۔ اگر یہ کہاجائے کہ حضرت اسامہ بن زید (رض) کی روایت (لایرث المسلم الکافر) آیت کے عموم کی اس طرح تخصیص کرتی ہے جس طرح اس نے مسلمان سے کافر کی وراثت کی تخصیص کردی ہ۔ یہ روایت اگرچہ آحاد میں شمارہوتی ہے لیکن چونکہ اسے سندقبولیت حاصل ہوئی ہے اور مسلمان سے کافر کی وراثت کی ممانعت میں لوگوں نے اس پر عمل کیا ہے اس لیے اس کی حیثیت ایک طرح سے خبرمتواتر کی ہوگئی ہے۔ پھر آیت میراث متفقہ طورپر بعض مذکورین کے ساتھ خاص ہے جیسا پہلے گذرچکا ہے۔ اس لیے اس جیسی صورت کی تخصیص کے سلسلے میں اخبارآحادبھی قابل قبول ہیں۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ حضرت اسامہ (رض) کی روایت کے بعض طرق میں یہ الفاظ آتے ہیں (لایتوارث اھل ملتین) لایرث المسلم الکافر) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بتادیا کہ اس سے مراد دومختلف ملتوں یعنی مذاہب والوں کے درمیان توارث کا اسقاط ہے۔ اورظاہر ہے کہ ارتدادخود کوئی مستقل مذہب وملت نہیں ہے۔ اس لیے کہ اگر ایک شخص اسلام چھوڑکرنصرانیت یایہودیت اختیارکرلیتا ہے توا سے اس حالت پر رہنے دیاجائے گا بل کہ یاتوتوبہ کرکے پھر داخل اسلام ہوجائے گایا اس کی گردن اڑادی جائے گی، اس لیے اس پر یہودیت یانصرانیت کو ماننے والوں کے احکام جاری نہیں ہوں گی اور اسے یہودی یانصرافی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اگرچہ وہ اہل کتاب کے مذہب کی طرف منتقل ہوگیا ہے لیکن اس کاذبیحہ کھاناحلال نہیں ہوگا اور عورت ہونے کی صورت میں اس کے ساتھ نکاح بھی جائز نہیں ہوگا۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ۔ کہ ارتداد خود کوئی مستقل ملت نہیں ہے۔ اور حضرت اسامہ (رض) کی روایت دومختلف مذاہب والوں کے درمیان توارث کی ممانعت تک محدود ہے۔ یہ بات ان کی ایک اور مفصل روایت میں بیان کی گئی ہے۔ جسے ہشیم نے زہری سے نقل کیا ہے : انہیں علی بن الحسین نے عمروبن عثمان سے اور انہوں نے حضرت اسامہ (رض) سے بیان کیا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لایتوارث اھل ملتین شتیٰ ، لایرث المسلم الکافرولاالکافرالمسلم) اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ یہاں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مرادیہ ہے کہ دومختلف مذاہب والوں کے درمیان توارث کی ممانعت ہے نیزحضرت امام ابوحنیفہ کے نزدیک یہ ایک اصولی بات ہے کہ مرتد کی ملکیت ارتداد کے ساتھ ہی زائل ہوجاتی ہے۔ اگر وہ مرجائے یا قتل ہوجائے تو یہ ملکیت اس کے ورثاء کو منتقل ہوجائے گی۔ اسی بناء پر آپ مرتد کے اپنے اس مال میں تصرف کو جائز قرار نہیں دیتے جو اس نے حالت اسلام میں کمائے ہوں جبکہ امام صاحب کا اصول یہ ہے توزیربحث مسئلے میں آپ نے کسی مسلمان کو کسی کافرکاوارث قرار نہیں دیا اس لیے کہ ایسے کافر یعنی مرتد کی ملکیت اپنے مال سے اسی وقت زائل ہوگئی تھی۔ جب اس نے اسلام کا دامن چھوڑا تھا بلکہ آپ نے ایک مسلمان کو اس شخص کا وارث قراردیاجو کبھی مسلمان تھا۔ اگریہ اعتراض کیا جائے کہ درج بالا وضاحت کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ نے مرتد کی زندگی میں ہی اس کی وراثت ورثاء کے حوالے کردی اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ کسی زندہ کی توریث میں کوئی امتناع نہیں ہے۔ ارشاد باری ہے (واورثکم ارضھم ودیارھم واموالھم، اور اللہ نے تمہیں ان کی سرزمین، ان کے مکانات اور ان کے اموال کا وارث بنادیا) حالانکہ وہ لوگ جن کی طرف آیت میں اشارہ ہے اس آیت کے نزول کے وقت زندہ تھے اس میں ایک پہلو اور بھی ہے وہ یہ کہ ہم نے مرتد کی موت کے بعد اس کا مال اس کے ورثاء کو منتقل کیا اس لیے اس میں زندہ کی توریث والی کوئی بات نہیں پائی گئی۔ معترض کو الزامی جواب کے طورپریہ کہا جاسکتا ہے کہ جب آپ نے ایسے شخص کا مال بیت المال کے حوالے کردیاتوگویا آپ نے اس کے کفر کی حالت میں مسلمانوں کی جماعت کو اس کا وارث بنادیا اور جب وہ مرتدہوکردارالحرب بھاگ جائے تو آپ نے اس کی زندگی میں ہی انہیں اس کا وارث قراردے دیا۔ ایک پہلو اور بھی ہے کہ جب مسلمان صرف اسلام کی بناء پر ای سے شخص کے مال کے مستحق قرارپاتے ہیں تو پھر اس کے رشتہ دارورثاء میں اسلام اور رشتہ داری کی دوصفات یکجا ہوگئیں۔ اس بناء پر یہ ضروری ہوگیا کہ اس کے مسلمان رشتہ دار اس کے مال کے زیادہ حق دارقراردیئے جائیں کیونکہ یہ لوگ دواسباب کی بناء پر حق داربن رہے ہیں جبکہ عام مسلمان صرف ایک سبب کی بناء پر یہ حق پاسکتے ہیں۔ یہ دواسباب جو اس کے مسلمان ورثاء میں جمع ہوگئے ہیں اسلالم اور قرابتداری ہیں۔ اس لحاظ سے اس کی حیثیت دوسرے تمام مسلمان وفات شدہ افراد کے مشابہ ہوجائے گی۔ جب اس کے مال پر مسلمانوں کا استحقاق ہوگیا توپھروہ مسلمان جس میں اسلام کے ساتھ قرب نسب بھی موجود ہو اس مسلمان کے مقابلے میں اس کے مال کا زیادہ حق دارہوگا جس میں قرب نسب موجودنہ ہو۔ اگر اس پر یہ اعتراض اٹھایاجائے کہ آپ کی بیان کردہ علت ذمی کے مال سے مسلمان کی توریث کو واجب کردیتی ہے تو اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ یہ بات واجب نہیں ہوتی اس لیے کہ ذمی کی موت کے بعد اس کے مال کا استحقاق اسلام کی بنیاد پر نہیں ہوتا اس لیے کہ سب لوگ اس پر مفتق ہیں کہ اس کے ذمی ورثاء مسلمانوں کے مقابلے میں اس کی میراث کے زیادہ حق دار ہیں جبکہ تمام فقہاء امصارکا اس پر اتفاق ہے کہ مرتد کے مال کا استحقاق اسلام کی بناپرہوتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلانوں کی جماعت اس کے مال کی وارث ہوگی جبکہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس کے مسلمان ورثاء اس کے مال کے حق دارہوں گے جب اسلام کی بنیادپر اس کے مال کا استحقاق ثابت ہوگیا تو اس کی مشابہت مسلمان میت کے مال کے ساتھ ہوگئی جبکہ اسلام کی بنیادپر اس مسلمان کے مال میں دوسرے مسلمانوں کا استحقاق پیدا ہوگیا توای سے مسلمان جن میں قرب نسب بھی پایاگیا وہ دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں اس کے مال کے زیادہ حق دارقرارپائے۔ اگریہ کہاجائے کہ کوئی ذحی اگر مال چھوڑکرمرجائے لیکن اس کا کوئی وارث نہ ہو جس کا تعلق اس کے مذہب سے ہو، البتہ اس کے مسلمان قرابت دارموجود ہوں تو اس کا یہ مال مسلمانوں کو مل جائے گا اور اس کے مسلمان قرابت دار اس مال کے بڑھ کر حق دار نہیں ہوں گے۔ حالانکہ ان میں اسلام اور قرابت داری دونوں اسباب موجود ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟ جواب میں کہا جائے گا کہ دراصل ذمی کے مال کا استحقاق اسلام کی وجہ سے نہیں ہوتا اور اس کی دلیل یہ ہے کہ اگر اس کے ذمی رشتہ دار موجود ہوتے تو مسلمانوں کو اس کے مال کا استحقاق حاصل نہ ہوتا۔ اسلام کی بنیاد پر اگر اس کے مال کا استحقاق ہوتاتو اس کے ذمی رشتہ دار مسلمانوں سے بڑھ کر اس کے مال کے حق دارنہ ہوتے بلکہ مسلمان زیادہ حق دارہوتے جس طرح کہ مسلمانوں کی اپنی میراث کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ذمی کا مال وارث نہ ہونے کی صورت میں اگرچہ بیت المال کے حوالے ہوجاتا ہے۔ لیکن اسلام کی بناپر اس کا استحقاق نہیں ہوتا بلکہ اس کی حیثیت ایسے مال کی ہوتی ہے جس کا کوئی مالک نہیں ہوتا اور امام المسلمین کو یہ دارالا سلام میں اسی طرح مل جاتا ہے جس طرح لقطہ ہاتھ آجاتا ہے اور اس کے کسی حق دار کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوتا اور پھرا سے اللہ کی خوشنودی کی خاطر نیکی کی راہوں میں صرف کردیاجاتا ہے۔ اگریہ کہاجائے کہ امام ابوحنیفہ کا مسلک یہ ہے کہ مرتدنے ارتداد کی حالت میں جو کچھ کمایا ہے وہ سب کچھ فئی کی صورت میں بیت المال کے حوالے ہوجائے گا اس قول کی بناء پر مسئلے کے متعلق آپ کی بیان کردہ علت کا نقض لازم آئے گا اور اصل مسئلے پر اس کی دلالت معترض کے حق میں جائے گی۔ اس کے جواب میں یہ کہاجائے گا کہ یہ بات لازم نہیں آتی اور نہ ہی معترض کے قول پر اس کی کوئی دلالت ہے۔ وہ اس لیے کہ مرتدنے ارتداد کی حالت میں جو کچھ کمایا ہے اس کی حیثیت حربی کے مال کی طرح ہے۔ اور مرتددرست طریقے سے اس مال کا مالک بھی نہیں ہوتا ہے۔ جب ہم اس مال کو مرتد کی موت کے بعد یا موت سے قبل بیت المال کے حوالے کردیں گے تو یہ اسی طرح مال غنیمت شمارہوگاجس طرح جنگ کی صورت میں ہمارے ہاتھ لگنے والا غنیمت کا مال شمارہوتا ہے۔ اس لیے بیت المال کا اس مال پر استحقاق اسلام کی بناپر نہیں ہوگا اس لیے کہ غنیمت حاصل کرنے والے کو اموال غنیمت کا استحقاق اسلام کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ذمی جب جنگ میں حصہ لیتا ہے تو وہ مال غنیمت سے تھوڑابہت مال حاصل کرنے کا مستحق ہوجاتا ہے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ حربی کا مال اور ارتداد کی حالت میں مرتد کا کمایا ہوامال دونوں پر اسلام کی وجہ سے بیت المال کا استحقاق نہیں ہوتا۔ اس لیے اس مال میں اسلام اور قرب نسب کا اعتبار نہیں کیا گیا جس طرح کہ مرتد کے اس مال کیا گیا تھا جو اس نے اسلام کی حالت میں کمایا تھا اس لیے کہ اس مال پر مرتدہونے تک اس کی ملکیت درست تھی پھر ارتداد کی وجہ سے اس کی ملکیت زائل ہوگئی ۔ اب جو شخص اس کا مستحق ہوگا اس کا استحقاق میراث کی بناپرہوگا۔ اور میراث میں اسلام اور قرب نسب کا اعتبار کیا جاتا ہے بشرطیکہ وہ کسی مسلمان کی ملکیت ہویہاں تک کہ اس کی یہ ملکیت ارتداد کی وجہ سے زائل ہوجائے جو موت کی طرح زوال ملکیت کا موجب ہے اس لیے اس پر ارتداد کی حالت میں کمائے ہوئے مال کا حکم لازم نہیں ہوا، نیز یہ بھی جائز نہیں کہ اس کا یہ مال حالت اسلام میں کمائے ہوئے مال کی اصل بن جائے اس لیے کہ ارتداد کی بناپر ملکیت زائل ہونے تک اس مال پر اس کی ملکیت درست تھی جبکہ ارتداد کی حالت میں کمائے ہوئے مال کی حیثیت حربی کے مال کی طرح ہے اور اس پر اس کی ملکیت درست نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے یہ مال اس حالت میں کمایا تھا جبکہ وہ مباح الدم تھا یعنی شرعی لحاظ سے اس کی گردن اتاردینا مباح تھا اس لیے جب بھی یہ مال مسلمانوں کے ہاتھ آئے گا وہ مال غنیمت شمارہوگا۔ جس طرح کہ کوئی حربی امان لیے بغیر داراسلام میں داخل ہوجائے اور پھرا سے اس کے مال سمیت پکڑ لیں تو اس کا مال غنیمت شمارہوگا اس طرح مرتد کے اسی مال کا حکم ہے جو اس نے ارتداد کی حالت میں کمایا تھا۔۔ اگر کوئی شخص حضرت براء بن عازب (رض) کی روایت سے استدلال کرے جس میں آپ نے فرمایا کہ میرے ماموں ابوبردہ (رض) کا گذر میرے پاس سے ہوا، ان کے ہاتھ میں جھنڈا تھا میں نے پوچھا کہ کدھر کا ارادہ ہے ؟ جواب میں انہوں نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک شخص کی گردن اڑادینے کے لیے بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کررکھا ہے۔ نیزیہ بھی حکم دیا ہے کہ اس کا سارامال بھی ضبط کرلوں ، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ مرتدکامال فئی ہوتا ہے، تو اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا تھا کہ وہ شخص اپنے باپ کی بیوی کو اپنے لیے حلال قراردے کرمجارب بن چکا تھا۔ یعنی وہ اللہ اور اس کے رسول سے برسرپیکار ہوگیا تھا اس لیے اس کا مال مال غنیمت بن گیا تھا کیونکہ جھنڈاجنگ وپیکار کے لیے بلند کیا جاتا ہے۔ معاویہ بن ابی قرہ نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معاویہ کے داداکو ایک ایسے شخص کی گردن اڑانے اور اس کے مال خمس یعنی پانچواں حصہ وصول کرنے کے لیے بھیجا تھا جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شب باشی کی تھی یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس شخص کا مال جنگ کی بناپرمال غنیمت قراردیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس مال کا پانچواں حصہ آپ کے لیے وصول کیا گیا تھا۔ اگریہ کہاجائے کہ مرتد کے مال کو مال غنیمت قراردینے سے آپ کو انکار نہیں ہے تو جواب میں کہاجائے گا کہ بات ایسی نہیں ہے بلکہ اس میں تفصیل ہے۔ مرتدنے حالت ارتداد میں جو کچھ کمایا ہوگا اس کی حیثیت مال غنیمت کی ہوگی لیکن حالت اسلام میں کمائے ہوئے مال پر یہ حکم لگانا جائز نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی مال کو مال غنیمت قراردینے کی سبیل یہ ہے کہ غنیمت بننے سے پہلے اس پر اس کے مالک کی ملکیت درست نہ ہو جس طرح کہ حربی کے مال کی کیفیت ہوتی ہے۔ لیکن ارتداد سے قبل مرتد کے مال پر اس کی ملکیت درست ہوتی ہے۔ اس لیے اسے مال غنیمت بنالینا اسی طرح جائز نہیں جس طرح تمام مسلمانوں کے اموال کو مال غنیمت بنالینا درست نہیں۔ اس لیے کہ ان اموال پر ان کی ملکیتیں درست ہوتی ہیں۔ مرتد کے مال سے اس کی ملکیت کا ارتداد کی بناپرزائل ہوجانا ایساہی ہے جیسا کہ موت کی وجہ سے ایک شخص کی اپنے مال سے ملکیت زائل ہوجاتی ہے۔ جس وقت ارتداد کی سزا کے طور پر قتل ہوجائے یامرجائے یادارالحرب فرارہوجانے کی بناپرمال سے اس کا حق منقطع ہوجائے گا تو اس کے ورثاء اس کے حق داربن جائیں گے۔ تمام مسلمان حق دار نہیں بنیں گے۔ اس لیے کہ اگر تمام مسلمان اسلام کی وجہ سے اس کے مال کے حق داربنیں گے غنیمت کی بناپر نہیں تو پھر اس کے ورثاء کا حق زیادہ ہوگا کیونکہ ورثاء میں اسلام اور قرابت داری دونوں باتیں پائی جائیں گی۔ اگر غنیمت کی بناپر مسلمانوں کو اس کے مال کا استحقاق حاصل ہوگا تو یہ بات درست نہیں ہوگی اس لیے کہ ہم نے یہ بیان کردیا ہے کہ غنیمت کی شرط یہ ہے کہ جس شخص کے مال کو بطور غنیمت حاصل کیا جارہا ہے، بنیادی طورپر اس مال پر اس کی ملکیت درست نہ ہو۔ میراث کی تقسیم سے قبل اگر کوئی وارث مسلمان ہوجاتا ہے تو آیا میراث میں اسے بھی حصہ ملے گا کہ نہیں ، اس بارے میں سلف کے درمیان اختلاف رائے ہے۔ حضرت علی (رض) کا قول ہے اگر کوئی مسلمان انتقال کرجائے اور ابھی اس کی میراث تقسیم نہیں ہوئی کہ اس کا ایک کافربیٹا مسلمان ہوجائے یا وہ غلام ہو اور اسے آزادی مل جائے توا سے باپ کے ترکہ میں سے کچھ نہیں ملے گا۔ عطاء سعیدبن المسیب، سلمان بن یسار، زھری، ابوالزناد، امام ابوحنیفہ، ابویوسف، محمد، زفر، امام مالک ، اور زاعی، اور امام شافعی کا یہی قول ہے، حضرت عمر (رض) اور حضرت عثمان (رض) کا قول ہے کہ وہ میراث میں دوسرے ورثاء کے ساتھ شریک ہوگا۔ حسن ابوالشعثاکا بھی یہی مسلک ہے۔ ان حضرات نے اس میراث کو زمانہ جاہلیت کی ان میراثوں کے مشابہ قراردیا ہے۔ جن پر تقسیم سے پہلے اسلام کا زمانہ آگیا تھا اور اسلامی قانون کے مطابق ان کی تقسیم عمل میں آئی تھی اور مورث کی موت کے وقت کی حالت کا اعتبار نہیں کیا گیا تھا۔ پہلی رائے کے قائلین کے نزدیک یہ بات اس طرح نہیں ہے اس لیے کہ شریعت میں مواریث کے حکم کی مختلف صورتیں متعین ہوچکی ہیں۔ مثلا قول باری ہے (ولکم نصف ماترک ازواجکم) نیز (ان امرؤھلک لیس لہ ولد ولہ اخت فلھا نصف ماترک) اللہ تعالیٰ نے بھائی کی موت بہن کے لیے میراث واجب کردی موت آجانے کے ساتھ ہی بہن کے لیے نصف ترکہ نیز شوہر کے لیے نصف ترکہ مقرر کردیا اور اس میں تقسیم ترکہ کی کوئی شرط نہیں لگائی۔ تقسیم تو اس مال میں واجب ہوتی ہے جس کا وہ مالک ہوتایا ہوتی ہے۔ اس لیے میراچ کیا ستحقاق میں تقسیم ترکہ کو کوئی دخل نہیں ہے اس لیے کہ تقسیم ملکیت کے تابع ہے۔ جب یہ بات ہے تو پھر یہ ضروری ہے کہ بیٹے کے مسلمان ہوجانے پر نصف ترکے سے بہن کی ملکیت زائل نہ ہو جس طرح کہ تقسیم کے بعد نصف ترکے سے اس کی ملکیت زائل نہیں ہوتی۔ رہ گئی زمانہ جاہلیت کی مواریث کی بات تو یہ مواریث شریعت کے حکم کے تحت سرے سے نہیں آئیں۔ پھر جب اسلام کا عمل دخل آگیا توا نہیں شریعت کے حکم پر محمول کرلیا گیا۔ کیونکہ شریعت کے ورود سے قبل کی باتیں برقرار نہیں رہیں اس لیے جن مواریث کی تقسیم عمل میں آگئی تھی ان میں لوگوں کو درگذرکردیا گیا اور جن کی تقسیم ابھی عمل میں نہیں آئی تھی انہیں شریعت کے حکم پر محمول کرلیا گیا۔ جس طرح قبضے میں لی ہوئی سودی رقمیں نظر انداز کردی گئیں اور تحریم ربوا کے ورود کے بعد قبضے میں نہ لی ہوئی سودی رقموں پر شریعت کا حکم جاری کیا گیا۔ یعنی یہ رقمیں منسوخ کردی گئیں اور صرف راس المال یعنی اصل زر کی واپس واجب کردی گئی۔ اسلام کے تحت مواریث کا حکم محکم ہوکرقرارپکڑچکا ہے اور اب اس پر نسخ ک اورود جائز نہیں رہا۔ اس لیے میراث تقسیم ہوجانے یا نہ ہونے کا کوئی اعتبار نہیں رہا۔ جس طرح کہ اگر زمانہ اسلام میں سود کی حرمت کے نزول اور اس کے حکم کے استقرار کے بعد سودی سودے کرلیے جاتے تو ان سودوں کے بطلان کے حکم میں سودی رقمیں قبضے میں لینے یا نہ لینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک اور پہلو سے دیکھاجائے تو یہ واضح ہوگا کہ اہل اسلام کے درمیان ہمیں اس بارے میں کسی اختلاف کا کوئی علم نہیں کہ اگر کوئی شخص کسی میراث کا وارث بن جائے اور پھر تقسیم میراث سے پہلے اس کی وفات ہوجائے تو اس کا حصہ اس کے ورثاء کو چلاجائے گا۔ اسی طرح اگر وہ مرتدہوجائے تو میراث میں جس حصے کا وہ حق داربن گیا ہے وہ باطل نہیں ہوگا۔ نیز اس کی حیثیت اس شخص جیسی نہیں ہوگی جو مورث کی موت کے وقت مرتد تھا۔ اس طرح جو وارث مورث کی موت کے بعد تقسیم ترکہ سے قبل مسلمان ہوگیا ہو یا اسے آزاد کردیا گیا ہوا سے ترکہ میں کوئی حصہ نہیں مل سکتا۔ واللہ اعلم۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٣) یہ اللہ تعالیٰ کے احکام اور اس کے فرائض ہیں اب جو شخص ان ضابطوں کی پابندی کرے گا اس کے لیے اللہ کے ہاں جنت میں ایسے باغات ہیں، جہاں درختوں اور مکانات کے نیچے سے دودھ شہد پانی اور شراب طہور کی نہریں ہوں گی وہ جنت میں ہمیشہ رہیں گے نہ موت آئے گی اور نہ اس سے نکالے جائیں گے یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی... ۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

(13 ۔ 14) ۔ لفظ تلک سے ان احکام کی طرف اشارہ فرمایا ہے جو شروع سورت سے یہاں تک نکاح یتیموں کے مال، میراث، اور وصیت کے باب میں گذرے ہیں اور ان احکام کا نام حدود اس لئے فرمایا ہے کہ ان کی پابندی اور ترک پابندی پر جنت کے وعدے اور دوزخ کے وعید وعید کو منحصر فرمایا ہے لیکن باوجود اس وعدہ اور وعید کے اس آ... خری زمانہ میں ان حدود اللہ کے اکثر لوگ پابند نہیں ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو اپنے احکام کی پابندی کی توفیق عنایت فرمائے گا۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(4:13) یدخلہ۔ میں فاعل اللہ تعالیٰ ہے۔ اور ہ ضمیر واحد مذکر حاضر من کی طرف راجع ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات 13 تا 14: تلک حدود اللہ۔۔ ولہ عذاب مھین۔ حدود اللہ کی اہمیت : یہ اللہ کریم کے احخام ہیں اور اس کی مقرر کردہ حدود ہیں اور اللہ کریم اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت ہی جنت کی ضمانت ہے جس کی نعمتوں کو کبھی زوال نہیں اور جس میں داخلے کے بعد کسی کو بھی کبھی وہاں سے نکالا نہ جائے گا... ۔ لیکن خیال ضرور رہے کہ صرف نماز روزہ ہی اطاعت نہیں جیسے لوگ یہ تو کرلیتے ہیں مگر مال یا میراث تقسیم کرنا پڑے تو حیلے بہانے سے مال کھالیا جاتا ہے یاد رہے کہ یہ تقسیم میراث اور مختلف رشتوں کے حصے اللہ کے مقرر کردہ ہیں اور ان پر عمل ہی نجات کا راستہ ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے اس کے خلاف جن لوگوں نے احکام الہی کی پرواہ نہ کی اور اللہ کی مقرر کردہ حدود کو پامال کیا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی وہ نہ صرف عذاب میں مبتلا ہوں گے نہ صرف ہمیشہ کی آگ میں رہنا ہوگا بلکہ ذلت و رسوائی کا عذاب ہوگا اور دو عالم کی رسوائی ان کا مقدر بن جائے گی۔ اعاذنا اللہ منھا۔ نیز یہ سب قانون وراثت انبیاء (علیہم السلام) پر لاگو نہیں ہوگا کہ انبیاء کی وراثت ان کی مادی جائداد نہیں ہوتی بلکہ روحانی کمالات ہوتے ہیں اور ان کا علم ہوتا ہے جیسے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کوئی مادی میراث تقسیم نہیں ہوئی بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی میراث آپ کا علم اور کمالات روحانی ہیں جو ابد الآباد تک مستحقین میں تقسیم ہوتے رہیں گے اور شرط استحقاق۔ روحانی تعلق ہے جس کی بنیادایمان اور جس کی قوت اطاعت ہے اور وہ نسبت جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منتقل ہو کر دلوں کو روشن اور سینوں کو منور کرتی ہے۔ کرامتِ ولی ہی وراثت پیغمبر ہوتی ہے جو در اصل نبی کا معجزہ ہوتا ہے اور اس کے کامل متبع کے ہاتھ پر ظاہر ہو کر کرامت کہلاتا ہے مادی وراثت لمحاتی اور دار دنیا کے لیے ہوتی ہے مگر روحانی وراثت ابدی اور دائمی ہوتی ہے اور جس قدر کوئی روحانی قلبی طور پر قرب نبوت کو پاتا ہے اسی قدر کمالات نبوت و رسالت سے اپنے حصے کی نورانیت حاصل کرتا ہے جس کی ظاہر دلیل یہ ہوتی ہے کہ اطاعت پیغمبر محبوب تر ہوتی چلی جاتی ہے اور نافرمانی کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ اسی حال کو صوفیہ فنا فی الرسول کے نام سے یاد کرتے ہیں یہ نعمت سینہ بسینہ منتقل ہوتی ہے اور اہل اللہ کی صحبت سے حاصل کی جاسکتی ہے اللہ کریم جسے چاہیں حظ وافر عطا فرمائیں۔ یہ ان کی اپنی دین ہے۔  Show more

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آیت نمبر 13 – 14 لغات القرآن : حدود اللہ، اللہ کی حدیں ہیں۔ الفوز العظیم، بڑی کامیابی۔ یعص، نافرمانی کرتا ہے۔ یتعد، وہ حد سے بڑھتا ہے۔ مھین، ذلت، (ذلت والا عذاب) تشریح : یہ حصے اس نے مقرر کئے ہیں جس کے پاس علم بھی ہے اور حکمت بھی۔ اس کی مصلحتوں اور دانش کو کون پہنچ سکتا ہے۔ اگر ان حدود کی پرواہ نہ ک... ی جائے تو پھر یہ جنگل کی انار کی اور لاقانونیت ہوگی۔ کسب مال، صرف مال، اقتصادیات، معاشرت، کنبہ داری، حقوق، عزت اور الفت سب تہہ وبالا ہوجائیں گے۔ اس لئے ان آیات کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اطاعت کرنے والوں کو عظیم انعامات کا یقین دلایا ہے اور بغاوت کرنے والوں کے لئے جہنم کی وعید سنائی ہے۔ کسی مذہب نے وراثت کے اصول اور حدیں مقرر نہیں کی ہیں۔ اگر کوئی قاعدہ یا قانون ہے تو وہ انسانوں کا بنایا ہوا ہے۔ جس میں نہ علم ہے نہ حکمت ہے۔ قرآن نے جو اصول وراثت پیش کئے ہیں ان کی وضاحت میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی احادیث نے بھی بہت کچھ اصول پیش کئے ہیں۔ مثلاً (1) مورث اور وارث دونوں مسلم ہوں۔ مسلم کا ترکہ کافر یا کافر کا ترکہ مسلم کو نہیں پہنچ سکتا۔ اگر مورث مرتد ہوگیا تھا تو حالت اسلام میں جو کچھ مال اس کے پاس تھا اس کا ترکہ مسلم وراثوں کو ملے گا۔ حالت ارتداد میں جو کچھ اس نے کمایا وہ بیت المال میں جمع ہوجائے گا۔ (2) لیکن اگر عورت مرتد ہوگئی تھی تو اسکا کل مال، خواہ اس کا تعلق زمانہ اسلام سے ہو یا زمانہ ارتداد سے، اس کے مسلم وارثوں کو ملے گا۔ (3) مرتد مرد یا عورت ، اسے کسی مسلم کی میراث نہیں ملے گی۔ (4) قاتل کو مقتول کی میراث میں سے کوئی حصہ نہ ملے گا۔ بشرطیکہ قتل ایسا ہو جس پر شرعاً قصاص یا کفارہ لازم ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صاف صاف فرما دیا ہے کہ قاتل مقتول کا وارث نہیں ہوگا۔ البتہ جس قتل میں شرعاً قصاص یا کفارہ لازم نہیں اس میں وراثت ملتی ہے۔ (5) اگر بیوہ حاملہ ہے تو وہ بچہ بھی جو ابھی پیدا نہیں ہوا وارثوں میں شریک ہے۔ چونکہ یہ معلوم نہیں وہ بچہ لڑکا ہے یا لڑکی اسی لئے وضع حمل سے پہلے جائیداد کی تقسیم نہیں ہوگی لیکن اگر جائیداد کی فوری تقسیم ضروری ہے تو موجودہ ورثا سے پختہ عہد کے ساتھ ضمانت بھی لی جائے کہ حمل سے اگر ایک سے زیادہ بچے پیدا ہوگئے تو ان کے استحقاق کے مطابق واپس کردیں گے پھر ایک لڑکے اور ایک لڑکی کا حصہ موقوف چھوڑا جائے یا لڑکا یا لڑکی میں سے جس صورت میں زیادہ ملتا ہو وہی فرض کرکے محفوظ کرلیا جائے۔ پھر ولادت ہونے پر ہر ایک کے استحقاق کے مطابق تقسیم کیا جائے۔ (6) اگر کسی نے مرض الوفات میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی پھر عورت کی عدت ختم ہونے سے پہلے اسی بیماری میں شوہر کا انتقال ہوگیا تو بیوی کو میراث کا مقررہ حصہ ملے گا۔ خواہ طلاق طلاق بائن رجعی یا مغلظہ ہو سب کا ایک ہی حکم ہے لیکن اگر شوہر کا انتقال عدت ختم ہونے کے بعد ہوا تو بیوی کی میراث میں سے کوئی حصہ نہیں لے گا۔ اسی طرح اگر شوہر کا انتقال اسی بیماری میں نہیں ہوا بلکہ اس بیماری سے تندرست ہوگیا تھا پھر بیمار ہوکر وفات پائی تو اس صورت میں بھی بیوی کو کوئی حصہ نہیں ملے گا، خواہ عدت ختم ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔ (7) اگر شوہر نے بیوی کے مانگنے پر طلاق بائن دی تو عورت کو میراث میں سے کوئی حصہ نہیں ملے گا، خواہ شوہر کا انتقال عدت کے اندر ہو یا عدت کے بعد دونوں کا ایک ہی حکم ہے۔ البتہ اگر عورت کے مانگنے پر طلاق رجعی دی ہے خواہ اس نے رجعی مانگی ہو یا بائن بہر صورت اگر عدت کے اندر شوہر کا انتقال ہوگیا تو بیوی کو اپنا مقررہ حصہ ملے گا۔ (8) شوہر کے مرض الوفات میں یا اس سے پہلے اگر عورت نے خلع لے لیا ہے تو وہ وارث نہیں۔ خواہ شوہر خلع کی عدت کے دوران مر جائے۔ (9) اس کے علاوہ فقہ کے اور بہت سے مسائل ہیں جو فقہ کی کتابوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : ان دو آیات میں اللہ تعالیٰ نے میراث کے احکام کو اپنی حدود قرار دینے کے بعداسکے ماننے والوں کو جزا اور نہ ماننے والوں کو سزا سنائی ہے۔ ان آیات میں ماں باپ، اولاد اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے درمیان میّت کی چھوڑی ہوئی متروکہ جائیداد کی وراثت کے بارے میں اصول متعین کر کے انہیں م... یت کا وارث بنایا گیا۔ لیکن حدیث میں کچھ جرائم کے مرتکب افراد کو بعض حالتوں میں وراثت سے محروم کردیا گیا ہے۔ جن میں سر فہرست مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوسکتا یعنی ایک آدمی پہلے کافر تھا اب مسلمان ہوا لہٰذانئے دین میں شامل ہونے کی وجہ سے دوسرے دین کے حامل کا وارث نہیں ہوسکتا۔ اس کے برعکس اگر ایک شخص پہلے مسلمان تھا بد قسمتی سے عیسائی ‘ یہودی یا کسی اور مذہب میں داخل ہوگیا تو وہ بھی وراثت کا حقدار نہیں ہوسکتا۔ [ رواہ البخاری : کتاب الفرائض ] ٢۔ باپ کا قاتل بیٹا ہو یا بیٹی وہ وراثت سے محروم ہوجائیں گے۔ ٣۔ قاتل اگر مقتول کی وراثت میں حصہ دار ہے تو قتل عمد کی صورت میں وہ بھی اپنے حصہ سے محروم ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی حدود کے بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : (إِنَّ الْحَلَالَ بَیِّنٌ وَإِنَّ الْحَرَامَ بَیِّنٌ وَبَیْنَھُمَا مُشْتَبِھَاتٌ لَایَعْلَمُھُنَّ کَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ فَمَنِ اتَّقَی الشُّبُھَاتِ اسْتَبْرَأَ لِدِیْنِہٖ وَعِرْضِہٖ وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُھَاتِ وَقَعَ فِي الْحَرَامِ کَالرَّاعِيْ یَرْعٰی حَوْلَ الْحِمٰٰی یُوْشِکُ أَنْ یَّرْتَعَ فِیْہِ أَلَا وَإِنَّ لِکُلِّ مَلِکٍ حِمًی أَلَا وَإِنَّ حِمَی اللّٰہِ مَحَارِمُہٗ أَلَا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَۃً إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَإِذَ فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ أَلَا وَھِيَ الْقَلْبُ ) [ رواہ مسلم : کتاب المساقاۃ، باب أخذ الحَلال وترک الشبھات ] ” یقیناً حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی ان کے درمیان کچھ مشتبہات ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں جانتے جو شبہات سے بچ گیا اس نے اپنے دین اور عزت کو بچا لیا اور جو شبہات میں واقع ہوا وہ حرام میں داخل ہوگیا۔ یہ اس چرواہے کی طرح ہے جو چراگاہ کے قریب جانور چراتا ہے ہوسکتا ہے وہ جانور چراگاہ میں چرنا شروع ہوجائیں۔ خبردار ! ہر بادشاہ کی چراگاہ ہوتی ہے اور اللہ کی چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں۔ سنو ! یقیناً جسم میں ایک ٹکڑا ہے جب وہ ٹھیک ہو تو سارا جسم درست ہوتا ہے اور جب وہ فاسد ہو تو سارا جسم خراب ہوجاتا ہے یاد رکھنا ! وہ دل ہے۔ “ اللہ تعالیٰ کی حدود کا خیال رکھنے والے کے بارے میں فرمایا ہے کہ وہ در حقیقت اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے۔ دنیا میں اس نے اللہ کی رضا کے لیے اپنی لذّت اور مفاد کو چھوڑا۔ آخرت میں اس کا بدلہ جنت ہے جس میں نہریں جاری ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہے گا۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی جس نے حدود اللہ کا لحاظ اور احترام نہ رکھا وہ حقیقت میں باغی انسان ہے جس کو جہنم کے دہکتے ہوئے انگاروں میں جھونکا جائے گا۔ وہ اس میں ہمیشہ رہے گا۔ اس کو اذیتّ ناک اور ذلیل کردینے والا عذاب ہوگا۔ تاہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدود اللہ اور کبیرہ گناہ کے بارے میں یہ صراحت فرمائی ہے کہ موحّد ہونے کی صورت میں تزکیہ یعنی سزا بھگتنے کے بعد اسے جنت میں داخل کردیا جائے گا : (عَنْ أَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِ (رض) عَنِ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ یَدْخُلُ أَھْلُ الْجَنَّۃِ الْجَنَّۃَ وَأَھْلُ النَّار النَّارَ ثُمَّ یَقُوْلُ اللّٰہُ تَعَالٰی أَخْرِجُوْا مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہٖ مِثْقَالُ حَبَّۃٍ مِّنْ خَرْدَلٍ مِّنْ إِیْمَانٍ فَیُخْرِجُوْنَ مِنْھَا قَدِ اسْوَدُّوْا فَیُلْقَوْنَ فِیْ نَھْرِ الْحَیَاۃِ فَیَنْبُتُوْنَ کَمَا تَنْبُتُ الْحَبَّۃُ فِیْ جَانِبِ السَّیْلِ أَلَمْ تَرَ أَنَّھَا تَخْرُجُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِیَۃً ) [ رواہ البخاری : کتاب الایمان، باب تفاضل أھل الإیمان فی الأعمال ] ” حضرت ابو سعید خدری (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کرتے ہیں کہ جنت والے جنت اور جہنم والے جہنم میں داخل ہوجائیں گے پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے آگ سے ہر اس آدمی کو نکال لیا جائے جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہے۔ فرشتے آگ سے لوگوں کو نکالیں گے جو جل کر سیاہ ہوچکے ہوں گے انہیں نہر حیات میں غسل دیا جائے گا وہ ایسے نمو پائیں گے جس طرح سیلاب کے کنارے دانہ بہترین حالت میں اگتا ہے۔ “ مسائل ١۔ وراثت کے مسائل اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود ہیں۔ ٢۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے والے کو جنت نصیب ہوگی۔ ٣۔ اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی اور حدود سے تجاوز کرنے والے کو ذلیل ترین عذاب ہوگا۔  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ نظام میراث اور یہ قانونی شریعت جو تقسیم میراث کیلئے وضع کی گئی ہے اور جسے اللہ نے اپنے علم و حکمت کے مطابق وضع فرمایا ہے ۔ اور اس کا مقصد یہ ہے کہ ایک خاندان کے اندر خاندانی نظام کو منظم کیا جائے اور معاشرے کے اجتماعی اور اقتصادی تعلقات مستحکم ہوجائیں ۔ ” یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں۔ “ اور یہ ح... دیں اس لئے قائم کی گئی ہیں کہ وہ ان عائلی واقتصادی تعلقات میں سنگ میل ہوں اور ترکہ کی تقسیم میں فیصلہ کن ہوں ۔ جو لوگ اس معاملے میں اللہ کی اطاعت کریں گے وہ ہمیشہ جنگ میں رہیں گے اور یہ ان کی عظیم کامیابی ہے ۔ اور جو لوگ ان حدوں کو توڑیں گے اور اس معاملے میں اللہ اور رسول اللہ کی نافرمانی کریں گے جہنم میں داخل ہوں گے ‘ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ اور یہ ان کیلئے دردناک اور توہین آمیز عذاب ہوگا ۔ یہ کیوں ہوگا ؟ اس معاملے میں اللہ کی اطاعت یا اللہ کی معصیت کے نتیجے میں اس قدر عظیم نتائج کیوں مرتب ہوں گے ‘ حالانکہ قانون میراث نظام شریعت کا بہرحال ایک چھوٹا سا حصہ ہی تو ہے ۔ صرف ایک حصہ اور ایک حصے میں اس قدر شدید سزا ؟ بظاہر یہ خوفناک سزا اس جرم سے بہت زیادہ نظر آتی ہے ۔ لیکن یہ اس شخص کو زیادہ نظر آتی ہے جو اس بات کی حقیقت اور گہرائی تک نہیں پہنچ سکا ہے ۔ اس حقیقت کے اظہار کیلئے اس سورت کی بہت سی آیات مسلسل گویا ہیں اور ان کی تشریح و تفسیر آگے آرہی اور اس امر کی جانب ہم نے اس سورت کا تعارف پیش کرتے ہوئے اشارہ کیا تھا ۔ یہ وہ آیات ہیں جن میں لفظ دین کا مفہوم سمجھایا گیا ۔ ایمان کی شرائط بیان ہوئی ہیں اور جن میں اسلام کی تعریف کی گئی ہے ۔ لیکن اس کے باوجود مناسب ہے کہ ہم اس امر کے بارے میں مختصرا یہاں بھی ایک نوٹ دیدیں جس قدر ان دو آیات کی تشریح و تفہیم کیلئے ضروری ہے جو آیات میراث کا اختتامیہ اور تبصرہ ہیں ۔ اس دین ‘ دین اسلام بلکہ ان تمام ادیان جو اس پوری تاریخ انسانیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں کے ذریعہ بھیجے ہیں یعنی تمام سماوی ادیان الہیہ کا بنیادی سوال یہی رہا ہے کہ اس کرہ ارض پر حاکمیت کا حق کس کو حاصل ہے ؟ ان لوگوں کا رب کون ہے ؟ ان دو سوالوں کا جواب ان آیات میں دیا گیا ہے اور اس دین کے تمام معاملات ان جوابات کی روشنی میں طے ہوتے ہیں اور لوگوں کے تمام امور انہیں جوابات کی روشنی میں طے ہوتے ہیں ۔ اب اس سوال کا کیا جواب ہے ۔ اس کرہ ارض پر حاکمیت اور ربوبیت کا حق کس کو حاصل ہے ؟ صرف اللہ وعدہ کو ‘ اس حق میں اس کے ساتھ ‘ اس کی مخلوق میں سے کوئی بھی شریک نہیں ہے ۔ یہی عین ایمان ہے ، یہی عین اسلام ہے ۔ اور یہی دین اسلام ہے ۔ اور اگر حاکمیت اور ربوبیت کا یہ حق کسی مخلوق کو دیا جائے اور انہیں اللہ کی ساتھ شریک کیا جائے یا اللہ کے سوا مستقلا میں یہ حق دیا تو یہ صریح شرک اور واضح کفر ہے ۔ حاکمیت اور ربوبیت یا تو صرف اللہ وحدہ لاشریک کی ہوگی ‘ تو اس صورت میں لوگ صرف اللہ وحدہ کے دین میں داخل ہوں گے اور صرف اللہ وحدہ کی اطاعت میں داخل ہوں گے اور اس کی عملی صورت یہی ہوگی کہ لوگ اسلامی نظام زندگی پر عمل پیرا ہوں ۔ کیونکہ اس صورت میں یہ حق صرف اللہ ہی کو حاصل ہوگا کہ وہ لوگوں کیلئے نظام زندگی تجویز کریں اور یہ صرف اللہ وحدہ ہی ہوگا جو لوگوں کیلئے طور طریقے اور قوانین اور ضابطے وضع کریں ، پھر یہ صرف اللہ ہی ہوگا جو لوگوں کیلئے حسن وقبح کے معیار متعین کرے گا اور ان کی زندگی کے تفصیلی طور طریقے اور تنظیم کرے گا ۔ اور اللہ کے سوا کوئی فرد ہو یا کوئی سوسائٹی ہو اس کیلئے ایسے کچھ حقوق بھی نہ ہوں گے اور ان کیلئے صرف یہی چارہ کار ہوگا کہ وہ شریعت الہیہ کی اطاعت کریں کیونکہ یہ اطاعت اللہ کی الوہیت حاکمیت اور ربوبیت کا منطقی تقاضا ہے اور اس تقاضے کا واحد مظہر اور خاص رنگ نظام شریعت ہے ۔ اور اگر یہ صورت حال نہیں ہے تو پھر دوسری صورت یہی ہے کہ حاکمیت اور ربوبیت کا حق اللہ کی مخلوق میں سے کسی کو حاصل نہیں ہوگا ۔ یہ حق اللہ کے ساتھ شریک ہو کر ہوگا یا ان لوگوں کو مستقلا حاصل ہوگا ۔ اس صورت میں جو لوگ یہ حق قبول کریں گے وہ ان غیر اللہ کے دین میں داخل تصور ہوں گے ‘ یوں وہ غیر اللہ کی بندگی کریں گے ۔ پھر یہ انسان کی جانب سے غیر اللہ کی اطاعت ہوگی اور اس کی عملی شکل یوں ہوگی کہ یہ لوگ غیر اللہ کے تجویز کردہ منہاج حیات ‘ انکے ضابطوں ‘ ان کے قوانین اور ان کے حسن وقبح کے معیاروں کے پیروکار ہوں گے اور یہ سب چیزیں بعض انسانوں نے وضع کی ہوگی ۔ اس قانون سازی اور ضابطہ بندی میں وہ اللہ کی حاکمیت اور اس کی کتاب کا کوئی حوالہ نہ دے رہے ہوں گے ‘ بلکہ یہ تمام چیزیں بعض دوسرے حوالوں سے تشکیل پائیں گی ، بعض دوسرے مصادر ان کے لئے مصادر قوت ہوں گے ۔ اس لئے یہ صورت حال دین سے خالی ہوگی ‘ ایمان مفقود ہوگا اور اسلام نہ ہوگا جبکہ یہ صورت حال شرک ‘ کفر ‘ فسوق اور معصیت کی صورت حال ہوگی ۔ یہ ہے اس معاملے کی اصل حقیقت ‘ لہذا اس میں اگر کوئی صرف اللہ کی حدود میں سے ایک حد کو توڑتا ہے یا پوری شریعت کی نفی کرتا ہے ‘ اصل حقیقت کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اس لئے کی ایک حد بھی دین ہے اور پوری شریعت بھی دین ہے ‘ لہذا اس میں اصل ٹارگٹ یہ اصول ہوگا کہ لوگ حاکمیت اور ربوبیت میں اللہ تعالیٰ کو وحدہ لاشریک قرار دے رہے ہیں یا وہ اس میں کسی کو شریک کر رہے ہیں یا ذات باری کو الگ چھور کر بعض دوسرے لوگوں کی حاکمیت اور ربوبیت قبول کر رہے ہیں ۔ رہی یہ بات کہ لوگ زبانی طور پر کیا دعوی کر رہے ہیں کہ وہ دین اسلام میں داخل ہیں اور مسلمان ہیں تو اگر یہ بات ان کے عمل میں نہیں تو اسلام نہ ہوگا ۔ یہ ہے وہ عظیم حقیقت جس کی طرف آیات میراث کے اس اختتامیہ میں اشارہ کیا گیا ہے ۔ اس میں بتایا جاتا ہے کہ نظام میراث میں ورثاء کے حصص کی تقرری کا تعلق براہ راست اللہ کی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت سے ہے ۔ یا اس معاملے میں اللہ اور رسول کی نافرمانی ہوگی ۔ یا اس کا نتیجہ ایسے باغات ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور یا اس کا انجام ایک توہین آمیز عذاب کی شکل میں ہوگا جو جہنم کی آگ میں دائما دیا جائے گا ۔ اور یہ وہ عظیم حقیقت ہے جس کا اظہار اس صورت میں متعدد آیات کے اندر مکرر کیا گیا ہے اور اسے اس قدر واضح اور فیصلہ کن انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ اس مین کسی تاویل اور کسی نفاق کیلئے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ۔ وہ لوگ جو ابھی تک اپنا تعارف اسلام کے حوالے سے کراتے ہیں میں ان کو یہ دعوت دوں گا کہ وہ اس بارے میں اپنا ذہن صاف کرلیں اور دیکھ لیں کہ وہ اسلامی نظام حیات اور دین اسلام سے کس قدر دور ہوچکے ہیں ۔ اس بحث کے بعد اب اس بات کی ضرورت ہے کہ اسلام کے نظام میراث کے بارے میں چند کلمات عرض کروں اس سے پہلے (آیت) ”۔ للرجال نصیب مما اکتسبوا وللنسآء نصیب مما اکتسبن “۔ ” مردوں کیلئے وہی کچھ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کیلئے بھی وہی کچھ ہے جو انہوں نے کمایا “ ۔ کے ضمن میں ہم نے یہ عمومی اصول بیان کیا تھا اسی طرح (آیت) ” للذکر مثل حظ الانثیین “۔ یہ کہ مرد کا حصہ دو عورتوں کے حصے کے برابر ہوگا ۔ “ کے ضمن میں بھی ہم نے بحث کی تھی ۔ اسلام کا نظام وراثت ایک نہایت ہی عادلانہ اور فطرت انسانی کے ساتھ نہایت ہی ہم آہنگ نظام ہے ۔ نیز خاندانی زندگی کے عملی حال احوال کے ساتھ نہایت ہی موزوں ہے ۔ اور اس بات کی اچھی طرح وضاحت اس وقت ہوتی ہے جب ہم اس نظام کا تقابلی مطالعہ ان تمام نظاموں سے کرتے ہیں ‘ جو انسانی تاریخ میں کبھی رائج رہے ہیں یا اب ہیں ‘ جاہلیت قدیمہ میں یا جاہلیت جدیدہ میں۔ دنیا کے خطے میں اور کسی بھی قوم وملت میں اس نظام میں خاندان کی اجتماعی کفالت کے تمام مقاصد کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔ ہر شخص کا حصہ اور خاندان کے اندر اس کی ذمہ داریوں کو پیش نظر رکھ کر متعین کیا گیا ہے ۔ مثلا والدہ اور والد جو ذی الفروض میں سے ہیں ۔ ان کے بعد اس نظام میں عصبات کو اہمیت دی گئی ہے ۔ اس لئے کہ والدین کے نہ ہونے کی صورت میں کسی یتیم کی کفالت عصبات ہی کے ذمہ ہوتی ہے ۔ یہ عصبات ہی ہیں جو دیت اور دوسرے اجتماعی تاوان ادا کرتے وقت حصہ داریاں اپنے سر لیتے ہیں ۔ اس لئے اسلامی نظام میراث غایت درجہ مناسب اور موزوں ہے ۔ اس نظام کی اساس اس اصول پر ہے کہ یہ خاندانی نظام ایک ہی نفس بشر سے وجود میں آیا ہے ۔ اس لئے نہ اس میں بچے محروم ہوں گے اور نہ عورتیں محروم ہوں گی ۔ محض اس لئے کہ وہ عورتیں ہیں یا نابالغ ہیں ۔ چناچہ اگر یہ نظام عملی ذمہ داریوں میں فرق مراتب کرتا ہے تو نفس انسانیت کی اساس پر کوئی فرق بھی نہیں کرتا ۔ اس لئے اس میں حقوق دیتے وقت اصناف مرد اور عورت کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جاتا ۔ فرق اگر ہے تو اجتماعی ذمہ داریوں کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے جو ذمہ داریاں اجتماعی خاندانی کفالت کے حوالے سے عائد ہوتی ہیں ۔ اس نظام کے اندر عام زندہ چیزوں کی فطرت اور خصوصا انسانی فطرت کو پوری طرح مدنظر رکھا گیا ہے ۔ چناچہ ہر حصص اور حقوق الاٹ کرتے وقت اولاد میت کو سب سے مقدم رکھا گیا ہے ۔ یعنی والدین اور دوسرے رشتہ داروں کے مقابلے میں اس فطری میلان کے علاوہ آنے والی نوخیز نسل اس لئے بھی زیادہ مستحق ہے کہ اس کرہ ارض پر وہی زندگی کے تسلسل کا ذریعہ ہے ۔ وہی ہے جس کی وجہ سے بنی نوع انسان اس کرہ ارض پر موجود رہ سکتا ہے ۔ لہذا اس نوخیز نسل کا لحاظ ضروری ہے ۔ لیکن اس نوخیز نسل کی رعایت کے ساتھ ساتھ آباء کو بھی محروم نہیں رکھا گیا ۔ اور نہ ہی دوسرے رشتہ داروں کو محروم رکھا گیا ہے ۔ ہر ایک کو حصہ دیا گیا ہے ۔ فطرت کے منطقی تقاضوں کے عین مطابق ۔ یہ ایک ایسا نظام ہے جو ہر زندہ چیز اور ہر انسان کے اس فطری تقاضے کے عین مطابق ہے جس کے تحت وہ اپنی نسل کے ساتھ گہرا ربط رکھنا چاہتا ہے اور یہ کہ اس اولاد کے ذریعہ گویا اس کے وجود کو تسلسل مل رہا ہے اس لئے اس نظام میراث کی وجہ سے ایک انسان مطمئن رہتا ہے کہ وہ جو اپنی سعی اور جدوجہد کو بحث کی شکل میں ذخیرہ کرتا رہتا ہے اور یہ اس کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ اس کے عمل کا ثمرہ اس کی اولاد کو ملے ۔ اور یہ کہ اس کی آئندہ نسل اس سے محروم نہ رہے ۔ اور یہ یقین کہ اس کی جدوجہد کا ثمرہ اس کی اولاد کو ملے گا ‘ اس کی جدوجہد کیلئے مہمیز کا کام دے گا ۔ وہ اپنی جہد وسعی میں مزید اضافہ کر دے گا اور یہ بات پوری سوسائٹی کیلئے بھی معاشی لحاظ سے مفید ہوگی ۔ اور اس جہد مسلسل کی وجہ سے معاشرے کی اجتماعی نظام تکافل میں بھی کوئی فرق نہ آئے گا بلکہ اس نظام میں اسے پورا پورا ملحوظ رکھا گیا ہے ۔ اور آخری بات یہ ہے کہ اسلام کا نظام میراث کسی شخص کی جمع کردہ دولت کو اس وقت پاش پاش کردیتا ہے جب وہ انتہاوں کو چھو لیتی ہے ۔ اور اسے از سر نو تقسیم کردیتا ہے ۔ اس لئے یہ نظام دولت کو کسی ایک جگہ جمع ہونے نہیں دیتا ۔ اور نہ ہی چند ہاتھوں میں منجمد کرکے چھوڑتا ہے ۔ مثلا اس نظام کے حوالے سے جس میں پوری وراثت بڑے لڑکے کو مل جاتی ہے یا اسے چند محدود رشتہ داروں کے دائرے کے اندر محدود کردیا جاتا ہے ۔ اس پہلو سے یہ نظام ایک ایسا ذریعہ ہے جو سوسائٹی میں اقتصادی عمل کی کارکردگی کی از سر نو تجدید کرتا ہے اور اسے اعتدال پہ رکھتا ہے ۔ اور اس میں کسی انتظامیہ اور کسی اجتماعی نظام کا بھی کوئی ظاہری دخل نہیں ہوتا ‘ جسے کوئی فرد خوشی سے قبول نہیں کرتا اس لئے کہ انسان کی فطرت میں لالچ اور دولت کی محبت ودیعت کردی گئی ہے ۔ رہی اسلامی نظام میراث کی یہ مسلسل بت شکنی اور بار بار تقسیم جدید تو یہ اپنی جگہ جاری وساری بھی رہتی ہے اور نفس انسانی بھی اسے خوشی خوشی قبول کرتا ہے ۔ کیونکہ یہ نظام انسان کی فطرت اور اس کی فطری حب مال اور حرص و لالچ کے عین مطابق ہے ۔ اور یہی ہے اصل فرق و امتیاز اس ربانی نظام زندگی اور دوسرے ان نظاموں کے درمیان جو انسان کیلئے انسان نے تجویز کئے ہیں ۔ (١) (تفصیلات کیلئے دیکھئے میری کتاب ” العدالہ الاجتماعیہ فی الاسلام “ کی فصل ” اسلام کی سیاسی پالیسی “۔ درس ١٣ ایک نظر میں : اس سورت کے پہلے سبق میں ‘ اسلامی معاشرے کے اندر اجتماعی زندگی کی تنظیم پر توجہ دی گئی اور اسے جاہلیت کی تمام آلائشوں سے پاک وصفا کردیا گیا ۔ اس میں معاشرے کے بےسہارا لوگوں ‘ ییتموں کے حقوق اور ان کی جائیداد کی حفاظت کی ضمانت دی گئی اور یہ حفاظت اور تحفظ ان کو ایک خاندان کے فطری فریم ورک کے اندر فراہم کیا گیا ‘ اجتماعی نگرانی کے اندر ۔ اس کے بعد ایک خاندان کے اندر نظام میراث کے اصول بیان کئے گئے اور پھر ان تمام حقوق اور تحفظات کو اس نظریہ حیات کے ساتھ مربوط کردیا گیا کہ اللہ ہی تمام لوگوں کا حاکم اور رب ہے ۔ اور یہ وہی ذات ہے جس نے اپنے حکم و ارادہ سے ایک ہی جان سے اس مخلوق کو پیدا کیا ہے اور یہ کہ اللہ نے بشریت کے اجتماعی نظام کو ایک خاندان کی اکائی سے شروع کیا ہے ۔ اور پھر اس خاندان کے اندر اجتماعی کفالتی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ۔ اور زندگی کے تمام حالات کی اس ضابطہ بندی کو اللہ کے علم اور حکمت اور اس کے تجویز کردہ حدود وقیود کے ساتھ مربوط کیا گیا اور یہ فیصلہ کردیا گیا کہ اگر وہ اللہ کی اطاعت کریں گے تو انعام جنت کے مستحق ہوں گے اور اگر معصیت کا ارتکاب کریں گے تو سزائے جہنم کے سزا وار ہوں گے ۔ اب اس دوسرے سبق میں اسلامی معاشرے کی اجتماعی زندگی کی تنظیم ایک دوسرے زاویہ سے کی گئی ہے اور ایک دوسرے پہلو سے اسے جاہلیت کی آلودگیوں سے پاک وصاف کیا گیا ہے یعنی اسے جاہلیت کی بےراہ روی اور فحاشی سے پاک کیا گیا ہے ۔ ایسے لوگوں کے لئے یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ان کو سوسائٹی سے علیحدہ کردیا جائے ۔ اور ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے ۔ الا یہ کہ وہ اپنے رویہ سے باز آجائیں اور سچے دل سے توبہ کرلیں ۔ اور پاکیزہ زندگی بسر کرنے پر آمادہ ہوں اور اسلامی معاشرے میں پاکیزہ اخلاق وکردار کے ساتھ از سر نو آنے کے لئے تیار ہوں ۔ پھر اس دوسرے حصے میں عورت کو ان مظالم سے نجات دی گئی ہے جن کی چکی میں وہ ایام جاہلیت میں پس رہی تھی ۔ اسے زندہ درگور کردیا جاتا تھا اور اس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جاتا تھا اور قسم قسم کے مظالم اس پر ڈھائے جاتے تھے تاکہ اسلامی معاشرہ صحت مند اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے ‘ جس کی عام فضا پاک وصاف ہو اور جس کی عمارت نہایت ہی پختہ اساس پر ہو ۔ اور ایک خاندان اس کی پہلی اینٹ ہو ۔ اور اس حصے کے آخر میں خاندان کے ایک پہلو یعنی دائرہ محرمات کی ضابطہ بندی کی گئی ہے ۔ اس کے لئے شرعی قانون سازی کی گئی ہے ۔ اور اس کا اسلوب یہ اختیار کیا گیا ہے کہ محرمات کا ذکر کردیا گیا ہے اور ان کے علاوہ تمام بنات آدم کو انسان کے لئے جائز قرار دے دیا گیا ہے ۔ ان موضوعات پر یہ سبق بھی ختم ہوجاتا ہے اور قرآن کریم کا یہ پاربہ بھی اپنی انتہا کو پہنچتا ہے ۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کا حکم اور نافرمانی پر و عید میراث کے حصے بیان فرمانے کے بعد احکام خداوند یہ پر عمل پیرا ہونے کی تاکید فرماتے ہو ارشاد فرمایا کہ جو کچھ اوپر بیان ہوا یہ اللہ کی حدبندیاں ہیں خدائے پاک کے قانون کو توڑنا اور حدبندیوں سے آگے بڑھنا بغاوت ہے، اور قانون کی پاسداری کرنا اور اس...  کی حفاظت کرنا اللہ تعالیٰ شانہٗ کی رضا مندی اور اس کے انعامات حاصل ہونے کا سبب ہے۔ فرمانبر داروں کے لیے باغ ہیں جو دارلنعیم میں ہوں گے ان میں ہمیشہ رہیں گے ان باغوں میں داخل ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے اور جو لوگ حدود و قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ نافرمان ہیں، نافرمانوں کی سزا دوزخ کا عذاب ہے جو ذلیل کرنے والا ہے۔ اس میں ہمیشہ رہیں گے، جو لوگ اللہ تعالیٰ کے دین کو نہیں مانتے یا جھوٹے منہ سے اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن اللہ کے قوانین کو غلط قرار دیتے ہیں ان کو ظالمانہ قوانین بتاتے ہیں ان کا مذاق اڑاتے ہیں وہ تو کافر ہیں ہی ان کے لیے سزا دائمی اور ابدی ہے ان کو دوزخ سے کبھی نکلنا نصیب نہ ہوگا، اور جو لوگ ایمان رکھتے ہوئے بےعمل ہیں سزا کے مستحق وہ بھی ہیں۔ اللہ کی جب مشیت ہوگی ان کی دوزخ سے رہائی ہوجائے گی۔ قوانین میراث کے بارے میں جو عملی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں ان کا تذکرہ سلسلہ بیان میں کچھ آچکا ہے، بعض باتیں جو رہ گئی ہیں اب ان کے بارے میں عرض کیا جاتا ہے۔ ضروری مسائل و فوائد متعلقہ میراث : (١) دور حاضر کے جاہل کہتے ہیں کہ مرنے والے کا مال جو اس کے بیٹوں پر برابر تقسیم ہوتا ہے اس میں یہ بھی ہونا چاہیے کہ اگر کوئی بیٹاباپ سے پہلے مرگیا تو اس کا حصہ مرنے والے کے بیٹے کے بیٹوں کو دے دیا جائے، یہ بات ملحدوں اور زندیقوں نے نکالی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تقسیم میراث میں اقربیت کو بنیاد بنایا ہے، مرنے والے کے بیٹے ہوں گے تو پوتوں کو میراث نہ ملے گی، اور یہ کہنا کہ مرنے والے کے بیٹے کا حصہ اس کے بیٹے کے بیٹوں کو دے دیا جائے سراپا جہالت اور گمراہی ہے اس لیے کہ باپ کی زندگی میں اس کے مال میں اولاد کا کوئی حصہ نہیں ہوتا یعنی بطور میراث کسی کا کوئی استحقاق نہیں ہوتا، جس کسی کا کوئی حصہ ہے اصول کے مطابق مرنے والے کی موت کے بعد ہی ہے، جو میراث کے عنوان سے ملتا ہے۔ (٢) مرنے والے کی بیویوں، بیٹیوں کو عموماً میراث نہیں دیتے یہ جو ظلم ہے جس کا ذکر پہلے آچکا ہے۔ (٣) عموماً میراث تقسیم کرتے ہی نہیں اسے مل جل کر کھاتے پیتے رہتے ہیں، وارثوں میں یتیم بچے بھی ہوتے ہیں، ان کا مال کھا پی کر دوسرے لوگ برابر کردیتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں فرمایا کہ یہ لوگ اپنے پیٹوں میں دوزخ کی آگ بھرتے ہیں۔ (٤) کفن میں غیر شرعی اخراجات کرتے ہیں، چارپائی کے اوپر کی چادر کفن کے ساتھ خریدی جاتی ہے، قبر میں اتارنے کے لیے علیحدہ ایک چادر خریدی جاتی ہے، پھر یہ چادریں قبرستان والوں کو یا رسم کے مطابق جس کو چاہتے ہیں دے دیتے ہیں۔ یہ چیزیں کفن کی ضرورت میں شامل نہیں ہیں۔ میراث کے مشترک مال سے ان کو خریدنا خصوصاً جبکہ غائب وارث اور یتیم بچے بھی ہوتے ہیں جائز نہیں ہے جو لوگ یہ کپڑے لے لیتے ہیں ان کے لیے یہ کپڑے لے لینا حرام ہے کیونکہ یہ میراث کا مال مشترک ہے جو تقسیم سے پہلے دیا گیا ہے۔ (٥) بعض علاقوں میں اس میراث کے مشترک مال سے دفن کے بعد قبر پر روٹیاں یا کوئی اور چیز تقسیم کی جاتی ہے اور بعض جگہ دفن کے بعد فقیروں یا شرکائے جنازہ کو گھر بلا کر کھانا کھلایا جاتا ہے اور یہ سب اسی مشرک مال میں سے خرچ کیا جاتا ہے یہ رسم بدعت بھی ہے اور اس میں مشترک مال سے خرچ کرنے کا و بال بھی ہے۔ کھانے والوں کو ہوش نہیں کہ ہم کیا کھا رہے ہیں۔ (٦) پھر اسی مشترک مال سے تیجا، دسواں، چالیسواں کیا جاتا ہے اور سال بھر کے بعد برسی کی جاتی ہے ان کا بدعت ہونا تو سب کو معلوم ہی ہے، لیکن میراث کے مشترک مال میں سے خرچ کرنا یہ مستقل گناہ ہے۔ (٧) بہت سے لوگوں کو قرآن پڑھنے کے لیے ایصال ثواب کے لیے گھر بلایا جاتا ہے یا بعض لوگوں کو مقرر کیا جاتا ہے کہ قبر پر چالیس دن تک قرآن پڑھتے رہو اور ان کو نذرانہ اور کھانا پینا اجرت کے طور پر دیا جاتا ہے اس میں اول تو مال مشترک میں سے خرچ کرتے ہیں جو ناجائز ہے دوسرے ایصال ثواب کے دھوکہ میں رہتے ہیں جو شخص دنیاوی لالچ کے لیے قرآن مجید پڑھے اسے خود ہی ثواب نہیں ہوتا دوسروں کو کیا ثواب بخشے گا۔ (٨) بہت سے علاقوں میں حیلہ اسقاط کا رواج ہے، میراث کے اسی مال مشترک سے لے کر بیس تیس سیر غلہ میت کے چاروں طرف گھماتے ہیں پھر جو لوگ حاضر ہوتے ہیں آپس میں بانٹ لیتے ہیں، اور بعض علاقوں میں رواج ہے کہ اولیاء میت پر یکمشت مخصوص رقم واجب کردی جاتی ہے بالکل دکانداری کی طرح میت کا ولی گھٹاتا ہے اور واجب کرنے والا بڑھاتا ہے اور جس مقدار پر اتفاق ہوجاتا ہے اس کو بھی واجب کرنے والے آپس میں بانٹ لیتے ہیں، یہ سب کچھ اسی مشترک مال میں سے ہوتا ہے جس میں نا بالغوں کا بھی حصہ ہے اس کا خرچ کرنا جائز نہیں۔ تقسیم کرنے والے اور اس مال کے کھانے والے بظاہر اہل علم اور دیکھنے میں صالحین ہوتے ہیں یہ لوگ اپنی ظاہری دنیاوی آمدنی کو دیکھتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ آخرت میں اس کا کیا و بال ہوگا۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

16 یہ بشارت اخروی ہے۔ احکام میراث جن کی آئے دن ضرورت رہتی ہے بیان کرنے کے بعد فرمایا یہ اللہ کی حدود اور اس کے مقررہ احکام ہیں جو اللہ کے رسول کی وساطت سے بندوں کو دئیے گئے ہیں جو ان احکام پر ایمان لائیگا اور ان پر عمل کریگا اس کے لیے آخرت میں جنات نعیم اور نعیم مقیم کی بشارت ہے۔ وَمَنْ یَّعْصِ اللہ... َ وَرَسُوْلَہٗ وَ یَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ الخ یہ ان لوگوں کے لیے تخویف اخروی ہے جو اللہ کی حدود کو توڑتے اور اس کے نافذ کردہ احکامِ میراث کو معطل کرتے اور ان کے مطابق وارثوں میں ترکہ تقسیم نہیں کرتے۔ عصیان سے یہاں عصیان کا کامل درجہ مراد ہے۔ یعنی جو شخص ان احکام پر ایمان نہ لائے وہ کافر ہے اور اس کی سزا یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جہنم کی آگ میں رہیگا جیسا کہ وَیَتَعدَّ حُدُودہٗ اس پر قرینہ ہے۔ اور جیسا کہ دوسری جگہ ارشاد ہے۔ وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللہُ فَاُولئِکَ ھُمُ الْکٰفِرُوْنَ (مائدہ رکوع 7) مسند امام احمد میں مَنْ لَّمْ یَحْکُمْ کی مَنْ لَّمْ یَعْتَقِدْ سے تفسیر کی گئی ہے یعنی جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام پر ایمان نہ لائیں اور ان کے حق ہونیکا اعتقاد نہ رکھیں وہ کافر ہیں۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi