Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 131

سورة النساء

وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ لَقَدۡ وَصَّیۡنَا الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ وَ اِیَّاکُمۡ اَنِ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ وَ اِنۡ تَکۡفُرُوۡا فَاِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَنِیًّا حَمِیۡدًا ﴿۱۳۱﴾

And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And We have instructed those who were given the Scripture before you and yourselves to fear Allah . But if you disbelieve - then to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And ever is Allah Free of need and Praiseworthy.

زمین اور آسمانوں کی ہر ہرچیز اللہ تعالٰی ہی کی ملکیت میں ہے واقعی ہم نے ان لوگوں کو جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے تھے اور تم کو بھی یہی حکم کیا ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر تم کفر کرو تو یاد رکھو کہ اللہ کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بہت بے نیاز اور تعریف کیا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
وَصَّیۡنَا
تاکید کی ہم نے
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
اُوۡتُوا
دیے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
وَاِیَّاکُمۡ
اور تمہیں بھی
اَنِ
کہ
اتَّقُوا
ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَاِنۡ
اور اگر
تَکۡفُرُوۡا
تم کفر کرو گے
فَاِنَّ
تو بےشک
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
غَنِیًّا
بہت بے نیاز
حَمِیۡدًا
بہت تعریف والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے
مَا
جو بھی
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اورجو بھی
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
وَصَّیۡنَا
وصیت کی تھی ہم نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اُوۡتُوا
دئیے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
وَاِیَّاکُمۡ
اور تمہیں بھی
اَنِ
یہ کہ
اتَّقُوا
تم ڈر کر رہو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَاِنۡ
اور اگر
تَکۡفُرُوۡا
تم کفر کرو گے
فَاِنَّ
تو یقیناً
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
غَنِیًّا
ہر طرح بے پرواہ
حَمِیۡدًا
ہر تعریف کا حقدار
Translated by

Juna Garhi

And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And We have instructed those who were given the Scripture before you and yourselves to fear Allah . But if you disbelieve - then to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And ever is Allah Free of need and Praiseworthy.

زمین اور آسمانوں کی ہر ہرچیز اللہ تعالٰی ہی کی ملکیت میں ہے واقعی ہم نے ان لوگوں کو جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے تھے اور تم کو بھی یہی حکم کیا ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر تم کفر کرو تو یاد رکھو کہ اللہ کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بہت بے نیاز اور تعریف کیا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ تم سے پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہیں ہم نے تاکیدی حکم دیا تھا۔ اور تمہارے لیے بھی یہی حکم ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر تم کفر کرو گے تو (سمجھ لو کہ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ تو اللہ ہی کا ہے اور وہ بڑا بےنیاز اور حمد کے لائق ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ ہی کا ہے جوبھی آسمانوں میں ہے اورجوبھی زمین میں ہے اوربلاشبہ تم سے پہلے جو لوگ کتاب دئیے گئے تھے یقیناانہیں بھی اور تمہیں بھی ہم نے وصیت کی ہے کہ تم اﷲ تعالیٰ سے ڈرکررہواور اگر تم کفرکروگے تویقیناجوکچھ آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں ہے سب اﷲ تعالیٰ ہی کاہے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے ہرطرح بے پرواہ،ہرتعریف کاحق دارہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Allah belongs what is in the heavens and what is in the earth. And We have ordered those who were given the Book before you, and (ordered) you your-selves to fear Allah. And if you disbelieve, then, surely to Allah belongs what is in the heaven and what is in the earth. And Allah is Al1-Independent, Every-Praised.

اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمان میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور ہم نے حکم دیا ہے پہلے کتاب والوں کو اور تم کو کہ ڈرتے رہو اللہ سے اور اگر نہ مانو گے تو اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور اللہ ہے بےپرواہ سب خوبیوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور (دیکھو مسلمانو ! ) تم سے پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہیں بھی ہم نے وصیت کی تھی اور اب تمہیں بھی یہی وصیّت ہے کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اگر تم نہ مانو گے تو (یاد رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اللہ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ تو خود غنی ہے اپنی ذات میں خودستودہ صفات ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All that is in the heavens and all that is in the earth belongs to Allah. We enjoined upon those who were given the Book before you, and also yourselves, to have fear of Allah. But if you disbelieve, then bear in mind that all that is in the heavens and all that is in the earth belongs to Allah. Allah is Self-Sufficient, Most Praiseworthy.

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے ۔ تم سے پہلے جن کو ہم نے کتاب دی تھی انہیں بھی یہی ہدایت کی تھی اور اب تم کو بھی یہی ہدایت کرتے ہیں کہ خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو ۔ لیکن اگر تم نہیں مانتے تو نہ مانو ، آسمانوں اور زمین کو ساری چیزوں کا مالک اللہ ہی ہے اور وہ بے نیاز ہے ، ہر تعریف کا مستحق ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ۔ ہم نے تم سے پہلے اہل کتاب کو بھی اور تمہیں بھی یہی تاکید کی ہے کہ اللہ سے ڈرو اور اگر تم کفر اپناؤ گے تو ( اللہ کا کیا نقصان ہے ؟ کیونکہ ) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ، اور اللہ ہر ایک سے بے نیاز اور بذات خود لائق تعریف ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے 1 3 اور ہم نے ان لوگوں کو جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی یعنی یہود اور نصاریٰ کو اور خود تم کو بھی یہ حکم دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو 1 اور کفر کرو گے تو خدا کو کچھ پر وہ اللہ تعالیٰ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین ہے اور اللہ تعالیٰ بےنیاز ہے اس کو کسی کی حاجت نہیں خوبیوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (سب) اللہ کا ہے اور البتہ ہم نے ان لوگوں کو بھی حکم دیا تھا جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور تم کو بھی (حکم دیتے ہیں) کہ اللہ سے ڈرو اور اگر کفر کرو گے تو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (سب) اللہ کا ہے اور اللہ بےنیاز ، سزاوار حمد ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کا سب اللہ ہی کا ہے ۔ اور بلاشبہ ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے اہل کتاب کو یہی کہا ہے کہ ہر کام میں اللہ کا ڈر پیش نظر رکھو۔ اور اگر تم نافرمانی کرو گے تو یاد رکھو جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب کا سب اللہ ہی کا ہے اور اللہ بڑا بےنیاز ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان کو بھی اور (اے محمدﷺ) تم کو بھی ہم نے حکم تاکیدی کیا ہے کہ خدا سے ڈرتے رہو اور اگر کفر کرو گے تو (سمجھ رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور خدا بے پروا اور سزاوار حمدوثنا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah's is whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. And assuredly We enjoined those who were vouchsafed the Book before you and yourselves: fear Allah, and if ye disbelieve then Allah's is whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth; and Allah is ever Self-Sufficient, Praiseworthy.

اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے (سب) اللہ ہی کی ملک ہے ۔ اور ہم نے ان لوگوں کو جنہیں تم سے قبل کتاب مل چکی ہے اور خود تمہیں بھی حکم دیا ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو ۔ اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رہے کہ) جو کچھ بھی آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ ہی کی ملک ہے ۔ اور اللہ بڑا بےنیاز ہے ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور تم سے پہلے جن کو کتاب دی گئی ، ہم نے انہیں بھی ہدایت کی اور تم کو بھی ، کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر تم کفر کرو گے تو یاد رکھو کہ اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بے نیاز ، ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ اور بیشک ہم نے ان لوگوں کو جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور تمہیں بھی حخم دیا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اگر تم کفر کرو گے تو بیشک جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میںہے اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہے اور اللہ تعالیٰ بے نیاز اور ہر تعریف کے لائق ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ تم سے پہلے جن کو ہم نے کتاب دی تھی انہیں بھی یہی ہدایت کی تھی اور اب تم کو بھی یہی ہدایت کرتے ہیں کہ اللہ سے ڈرتے رہو۔ لیکن اگر تم کفر کرو گے آسمان و زمین کی ساری چیزوں کا مالک اللہ ہی ہے اور وہ بےنیاز، ہر تعریف کا مستحق ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ جو کہ زمین میں ہے، اور بلاشبہ ہم نے تاکید کردی تھی ان لوگوں کو جن کو کتاب دی گئی تھی تم سے پہلے اور (یہی تاکید ہے) تم کو بھی کہ تم لوگ ڈرتے رہا کرو اللہ سے (ہرحال میں) اور اگر (اسکے باوجود) تم لوگوں نے کفر ہی کیا تو (یقینا اس سے تم اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑو گے کہ) بیشک اللہ ہی کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ جو کہ زمین میں ہے اور اللہ بڑا ہی بےنیاز اور تعریف کا حقدار ہے

Translated by

Noor ul Amin

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے تم سے پہلے اہل کتاب کو ہم نے تاکیدی حکم دیاتھا اور تمہارے لئے بھی یہ حکم ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہوا ور اگر تم کفر کرو گے تو ( سمجھ لوکہ ) جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے اور وہ بڑا بے نیاز اور حمد کے لائق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ، اور بیشک تاکید فرمادی ہے ہم نے ان سے جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے اور تم کو کہ اللہ سے ڈرتے رہو ( ف۳۳۸ ) اور اگر کفر کرو تو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۳۳۹ ) اور اللہ بےنیاز ہے ( ف۳٤۰ ) سب خوبیوں سراہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اورجو کچھ زمین میں ہے ۔ اور بیشک ہم نے ان لوگوں کو ( بھی ) جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی حکم دیا ہے اور تمہیں ( بھی ) کہ اللہ سے ڈرتے رہا کرو ۔ اور اگر تم نافرمانی کرو گے تو بیشک ( سب کچھ ) اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں اورجو زمین میں ہے اوراللہ بے نیاز ، ستودہ صفات ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے اور ہم نے ان لوگوں کو بھی جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور تمہیں بھی ہدایت کی ہے کہ تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرو ۔ وہ تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے ۔ اللہ بڑا بے نیاز ہے حمد و ثناء کا حقدار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Allah belong all things in the heavens and on earth. Verily we have directed the People of the Book before you, and you (o Muslims) to fear Allah. But if ye deny Him, lo! unto Allah belong all things in the heavens and on earth, and Allah is free of all wants, worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

To God belongs all that is in the heavens and the earth. We have told you and the People of the Book to have fear of God. If you all refuse to believe in Him, know that to God belongs all that is in the heavens and the earth. God is Self-sufficient and Praiseworthy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Allah belongs all that is in the heavens and all that is in the earth. And verily, We have recommended to the People of the Scripture before you, and to you that you have Taqwa of Allah. But if you disbelieve, then unto Allah belongs all that is in the heavens and all that is in the earth, and Allah is Ever Rich (free of any needs), Worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whatever is in the heavens and whatever is in the earth is Allah's and certainly We enjoined those who were given the Book before you and (We enjoin) you too that you should be careful of (your duty to) Allah; and if you disbelieve, then surely whatever is in the heavens and whatever is in the earth is Allah's and Allah is Self-sufficient, Praise-worthy.

Translated by

William Pickthall

Unto Allah belongeth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. And We charged those who received the Scripture before you, and (We charge) you, that ye keep your duty toward Allah. And if ye disbelieve, lo! unto Allah belongeth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, and Allah is ever Absolute, Owner of Praise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह का है जो कुछ आसमानों में है और जो कुछ ज़मीन में है, और हमने हुक्म दिया है उन लोगों को जिन्हें तुमसे पहले किताब दी गई और तुमको भी कि अल्लाह से डरो, और अगर तुम न मानो तब भी अल्लाह ही का है जो कुछ आसमानों में है और जो कुछ ज़मीन में है, और अल्लाह बेनियाज़ है, सब ख़ूबियों वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ کی ملک ہیں جو چیزیں کہ آسمانوں میں ہیں اور جو شیزیں کہ زمین میں ہیں (4) اور واقعی ہم نے ان لوگوں کو بھی حکم دیا تھا جن کو تم سے پہلے کتاب ملی تھی اور تم کو بھی کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو (5) اور اگر تم ناسپاسی کروگے (1) تو اللہ تعالیٰ کی ملک ہیں جو چیزیں کہ آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اور اللہ تعالیٰ کسی کے حاجتمند نہیں خود اپنی ذات میں محمود ہیں۔ (131)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور زمین و آسمانوں کی ہر ہر چیز اللہ تعالیٰ ہی کی ملکیت ہے اور ہم نے ان لوگوں کو جو تم سے پہلے کتاب دیے گئے تھے اور تمہیں بھی یہی حکم دیا ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر تم کفر کرو گے تو یاد رکھو اللہ کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ غنی اور تعریف کیا گیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے ۔ تم سے پہلے جن کو ہم نے کتاب دی تھی انہیں بھی یہی ہدایت کی تھی اور اب مت کو بھی یہی ہدایت کرتے ہیں کہ خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو لیکن اگر تم نہیں مانتے تو نہ مانو آسمان و زمین کی ساری چیزوں کا مالک اللہ ہی ہے اور وہ بےنیاز ہے ‘ ہر تعریف کا مستحق

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے اور البتہ ہم نے ان لوگوں کو وصیت کی جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی اور تم کو بھی وصیت کی کہ اللہ اسے ڈرو، اور اگر کفر کرو گے تو بلاشبہ اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بےنیاز ہے لائق حمد و ستائش ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین ہے اور ہم نے حکم دیا ہے پہلے کتاب والوں کو اور تم کو کہ ڈرتے رہو اللہ سے اور اگر نہ مانوگے تو اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں اور ہے اللہ بےپروا سب خوبیوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اللہ ہی کی ملک ہے اور بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کو جنکو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی حکم دیا تھا اور تم کو بھی یہی حکم دیا ہے کہ تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور یہ کہ اگر تم کفر کی روش اختیار کرو گے تو یقین جانو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اللہ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا بےنیاز اور جملہ صفات محمودہ سے متصف ہے