Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 133

سورة النساء

اِنۡ یَّشَاۡ یُذۡہِبۡکُمۡ اَیُّہَا النَّاسُ وَ یَاۡتِ بِاٰخَرِیۡنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی ذٰلِکَ قَدِیۡرًا ﴿۱۳۳﴾

If He wills, He can do away with you, O people, and bring others [in your place]. And ever is Allah competent to do that.

اگر اسے منظور ہو تو اے لوگو! وہ تم سب کو لے جائے اور دوسروں کو لے آئے اللہ تعالٰی اس پر پوری قدرت رکھنے والا ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُذۡہِبۡکُمۡ
وہ لے جائے تمہیں
اَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
وَیَاۡتِ
اور وہ لے آئے
بِاٰخَرِیۡنَ
دوسروں کو
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
عَلٰی
او پر
ذٰلِکَ
اس کے
قَدِیۡرًا
بہت قدرت رکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُذۡہِبۡکُمۡ
لے جائے تمہیں
اَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
وَیَاۡتِ
اور وہ لے آئے
بِاٰخَرِیۡنَ
دوسروں کو
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی ذٰلِکَ
اوپر اس کے
قَدِیۡرًا
پوری طرح قدرت رکھنےوالا
Translated by

Juna Garhi

If He wills, He can do away with you, O people, and bring others [in your place]. And ever is Allah competent to do that.

اگر اسے منظور ہو تو اے لوگو! وہ تم سب کو لے جائے اور دوسروں کو لے آئے اللہ تعالٰی اس پر پوری قدرت رکھنے والا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگو ! اگر اللہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر تمہاری جگہ دوسرے لوگ لا سکتا ہے اور اللہ اس بات پر پوری قدرت رکھتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگروہ چاہے توتمہیں لے جائے اے لوگو! اوردوسروں کولے آئے اوراﷲ تعالیٰ اس پر ہمیشہ سے پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If He so wills, He can make you go, 0 men, and bring others in. And Allah has the power to do that.

اگر چاہے تو تم کو دور کردے اے لوگو اور لے آئے اور لوگوں کو اور اللہ کو یہ قدرت ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو ! وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے اور دوسرے لوگوں کو لے آئے اور یقیناً اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If He wills, He has the full power to remove you, O mankind, and bring in others in your place.

اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو ہٹا کر تمہاری جگہ دوسروں کو لے آئے ، اور وہ اس کی پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر وہ چاہے تو اے لوگو ! تم سب کو ( دنیا سے ) لے جائے اور دوسروں کو ( تمہاری جگہ یہاں ) لے آئے ، اللہ اس بات کی پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوو اگر چاہو تو تم کو فنا کر دیوے اور تمہارے بدل دوسروں کو پیدا کر دے اور اللہ تعالیٰ ایسا کرسکتا ہے جو کوئی دنیا کا فائدہ چاہتا ہو تو اللہ تعالیٰ کے پاس دنیا اور خرت دونوں کا فائدہ ہے 4 اور اللہ تعالیٰ یہ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے لوگو ! اگر وہ (اللہ) چاہیں تو تم کو فنا کردیں اور (تمہاری جگہ) دوسرے لوگوں کو لے آئیں (پیدا کردیں) اور اللہ اس پر قدرت رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! وہ اگر چاہے تو تمہیں ہٹا کر نئے لوگوں کو لے آئے۔ اور اللہ اس کی ہر طرح قدرت رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگو! اگر وہ چاہے تو تم کو فنا کردے اور (تمہاری جگہ) اور لوگوں کو پیدا کردے۔اور خدا اس بات پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If He will, He will take you away, O mankind! and bring forward others; and over that Allah is ever Potent.

وہ اگر چاہے تو اے لوگو تم (سب) کو لے جائے اور دوسروں کو لے آئے ۔ اور اللہ اس پر قادر ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے ، اے لوگو! اور دوسروں کو لائے اور اللہ اس چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے لوگو! وہ اگر چاہے تو تم کو لے جائے ( ختم کر دے ) اور دوسری کو لے آئے اور اس بات پر اللہ تعالیٰ قدرت رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو ہٹا کر تمہاری جگہ دوسروں کو لے آئے اور وہ اس کی پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ اگر چاہے تولیجائے تم سب کو اے لوگو، اور (تمہاری جگہ) لے آئے دوسروں کو، اور اللہ ہی پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے لوگو! اگراللہ چاہےتوتمہیں ہٹاکر تمہاری جگہ دوسرے لوگ لاسکتا ہے اور اللہ اس بات پر پوری قدرت رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگوں وہ چاہے تو تمہیں لے جائے ( ف۳٤۱ ) اور اوروں کو لے آئے اور اللہ کو اس کی قدرت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے لوگو! اگر وہ چاہے تو تمہیں نابود کر دے اور ( تمہاری جگہ ) دوسروں کو لے آئے ، اور اللہ اس پر بڑی قدرت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے لوگو! اگر وہ چاہے ، تو تم سب کو لے جائے ( ختم کر دے ) اور دوسروں کو لے آئے اور اللہ اس پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If it were His will, He could destroy you, o mankind, and create another race; for He hath power this to do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had God wanted He could have destroyed you all and replaced you by another people; He has the power to do so.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If He wills, He can take you away, O people, and bring others. And Allah is Ever All-Potent over that.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If He please, He can make you pass away, O people! and bring others; and Allah has the power to do this.

Translated by

William Pickthall

If He will, He can remove you, O people, and produce others (in your stead). Allah is Able to do that.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर वह चाहे तो तुम सब को ले जाए ऐ लोगो और दूसरों को ले आए, और अल्लाह इस पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر ان کو منظور ہو تو اے لوگوں تم سب کو فنا کردیں اور دوسروں کو موجود کردیں اور اللہ تعالیٰ اس پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔ (133)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو ! اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور دوسروں کو لے آئے اور اللہ تعالیٰ اس پر قدرت رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو ہٹا کر تمہاری جگہ دوسروں کو لے آئے اور وہ اس کی پوری قدرت رکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے لوگو اللہ چاہے تو تم سب کو ختم کردے اور دوسروں کو لے آئے اور اللہ کو اس پر قدرت ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر چاہے تو تم کو دور کردے اے لوگوں اور لے آئے اور لوگوں کو اور اللہ کو یہ قدرت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر وہ چاہے تو اے لوگو تم سب کو لے جائے اور تمہاری جگہ دوسروں کو لے آئے اور اللہ تعالیٰ اس لانے اور لے جانے پر پوری طرح قادر ہے