Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 136

سورة النساء

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ الۡکِتٰبِ الَّذِیۡ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ الۡکِتٰبِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡفُرۡ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیۡدًا ﴿۱۳۶﴾

O you who have believed, believe in Allah and His Messenger and the Book that He sent down upon His Messenger and the Scripture which He sent down before. And whoever disbelieves in Allah , His angels, His books, His messengers, and the Last Day has certainly gone far astray.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی پر اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اتاری ہے اور ان کتابوں پر جو اس سے پہلے نازل فرمائی گئی ہیں ، ایمان لاؤ! جو شخص اللہ تعالٰی سے اور اس کے فرشتوں سے اور اس کی کتابوں سے اور اس کے رسولوں سے اور قیامت کے دن سے کفر کرے وہ تو بہت بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اٰمِنُوۡا
ایمان لے آؤ
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
وَالۡکِتٰبِ
اور اس کتاب پر
الَّذِیۡ
جو
نَزَّلَ
اس نے نازل کی
عَلٰی رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول پر
وَالۡکِتٰبِ
اور وہ کتاب
الَّذِیۡۤ
جو
اَنۡزَلَ
اس نے نازل کی
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡفُرۡ
کفر کرے
بِاللّٰہِ
اللہ کا
وَمَلٰٓئِکَتِہٖ
اور اس کے فرشتوں کا
وَکُتُبِہٖ
اور اس کی کتابوں کا
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کا
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن کا
فَقَدۡ
پس تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
ضَلٰلًۢا
بھٹک جانا
بَعِیۡدًا
بہت دور کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اٰمِنُوۡا
ایمان لے آؤ
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول پر
وَالۡکِتٰبِ
اور اس کتاب پر
الَّذِیۡ
جو
نَزَّلَ
اس نے نازل فرمائی
عَلٰی رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول پر
وَالۡکِتٰبِ
اور اس کتاب پر
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اَنۡزَلَ
اس نے نازل کی
مِنۡ قَبۡلُ
۔(اس)سے پہلے
وَمَنۡ
اورجوکوئی
یَّکۡفُرۡ
کفر کرتا ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
وَمَلٰٓئِکَتِہٖ
اور اس کے فرشتوں کا
وَکُتُبِہٖ
اور اس کی کتابوں کا
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کا
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخرت کے دن کا
فَقَدۡ
تو تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
ضَلٰلًۢا
بھٹکنا
بَعِیۡدًا
دور کا
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, believe in Allah and His Messenger and the Book that He sent down upon His Messenger and the Scripture which He sent down before. And whoever disbelieves in Allah , His angels, His books, His messengers, and the Last Day has certainly gone far astray.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی پر اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اتاری ہے اور ان کتابوں پر جو اس سے پہلے نازل فرمائی گئی ہیں ، ایمان لاؤ! جو شخص اللہ تعالٰی سے اور اس کے فرشتوں سے اور اس کی کتابوں سے اور اس کے رسولوں سے اور قیامت کے دن سے کفر کرے وہ تو بہت بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! (خلوص دل سے) اللہ پر، اس کے رسول پر اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو اس نے اپنے رسول پر نازل کی ہے۔ نیز اس کتاب پر بھی جو اس سے پہلے اس نے نازل کی تھی۔ اور جو شخص اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور روز آخرت کا انکار کرے تو وہ گمراہی میں بہت دور تک چلا گیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو! اﷲ تعالیٰ پراوراس کے رسول پراوراس کی کتاب پر ایمان لے آؤ جواس نے اپنے رسول پرنازل فرمائی ہے اوراس کتاب پربھی جو اس سے پہلے اس نے نازل کی اورجوکوئی اﷲ تعالیٰ کا اوراس کے فرشتوں کا اور اُس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کااورآخرت کے دن کا کفرکرتاہے تویقیناوہ بھٹک گیا،بہت دوربھٹک جانا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, do believe in Allah and His Messenger and in the Book He has revealed to His Messenger and in the Books He has revealed earlier. And whoever disbelieves in Allah and His angels and His Books and His Messengers and the Last Day has indeed gone far astray.

اے ایمان والو یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو نازل کی ہے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو نازل کی تھی پہلے اور جو کوئی یقین نہ کرے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور کتابوں پر اور رسولوں (علیہ السلام) پر اور قیامت کے دن پر وہ بہک کر دور جا پڑا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ایمان والو ! ایمان لاؤ اللہ پر اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو اس نے نازل فرمائی اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو اس نے پہلے نازل فرمائی اور جو کوئی کفر (انکار) کرے گا اللہ کا اس کے فرشتوں کا اس کی کتابوں کا اس کے رسولوں کا اور قیامت کے دن کا تو وہ گمراہ ہوگیا اور گمراہی میں بہت دور نکل گیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Believe in Allah and His Messenger and in the Book He has revealed to His Messenger, and in the Book He revealed before. And whoever disbelieves in Allah, in His angels, in His Books, in His Messengers and in the Last Day, has indeed strayed far away.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، ایمان لاؤ 166 اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور ہر اس کتاب پر جو اس سے پہلے وہ نازل کر چکا ہے ۔ جس نے اللہ اور اس کے ملائکہ اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور روزِ آخرت سے کفر کیا 167 وہ گمراہی میں بھٹک کر بہت دور نکل گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اللہ پر ایمان رکھو ، اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر اتاری ہے اور ہر اس کتاب پر جو اس نے پہلے اتاری تھی ۔ اور جو شخص اللہ کا ، اس کے فرشتوں کا ، اس کی کتابوں کا ، اس کے رسولوں کا اور یوم آخرت کا انکار کرے وہ بھٹک کر گمراہی میں بہت دور جا پڑا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایمان لا نے والو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ 9 اور اس کے رسول حضرت محمد) پر اور اس کی کتاب پو جو اس نے اپنے رسول حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) پر اتاری اور ان کتابوں پر جو قرآن سے پہلے اس نے اتارریں تو ریت انجیل زبور ہر ایک آسمانی کتاب پر 10 اور جو کوئی اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمر اور پچھلے دن قیامت کو نہ مانے وہ پر لے سرے گا گمراہ ہوگیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے پیغمبر پر نازل کی اور جو کتاب پہلے نازل کی تھی ، پر ایمان لاؤ اور جو کوئی اللہ سے کفر کرے اور اس کے فرشتوں سے اور اس کی کتابوں سے اور اس کے پیغمبروں سے اور آخرت کے دن سے تو یقینا وہ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! سچے دل سے اللہ پر، اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر، اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور ان کتابوں پر بھی جو اس سے پہلے وہ نازل کرچکا ہے ایمان لاؤ۔ یقیناً وہ جس نے اللہ کی ذات، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور قیامت کے دن کا انکار کیا وہ بہت بھاری گمراہی میں جا پڑا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! خدا پر اور اس کے رسول پر اور جو کتاب اس نے اپنی پیغمبر (آخرالزماں) پر نازل کی ہے اور جو کتابیں اس سے پہلے نازل کی تھیں سب پر ایمان لاؤ۔ اور جو شخص خدا اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں اور روزقیامت سے انکار کرے وہ رستے سے بھٹک کر دور جا پڑا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe believe in Allah's and His apostle and the Book He hath sent down unto His apostle and the Book He sent down aforetime; and whosoever disbelieveth in Allah and His angels and His Books and His Apostles and the Last Day, hath surely strayed away a far straying.

اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول اور (اس) کتاب پر ایمان لاؤ جو اس نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور اس (جنس) کتاب پر بھی جو وہ اس سے قبل نازل کرچکا ہے ۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں اور قیامت کے دن سے کفر کرتا ہے وہ گمراہی میں بہت دور جاپڑا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! ایمان لاؤ اللہ پر ، اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر اتاری اور اس کتاب پر ، جو اس نے پہلے اتاری اور جو اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں اور روزِ آخرت کا انکار کرے ، وہ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! ایمان لائو اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول ( ﷺ ) رپ اور اس کتاب پر جو اس کے رسول پر اتاری ہے اور اس کتاب پر ( بھی ) جو پہلے اتار چکا ہے ۔ اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور قیامت کے دن کا انکار کرتا ہے ۔ تحقیق وہ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور ہر اس کتاب پر جو اس سے پہلے وہ نازل کرچکا ہے۔ جس نے اللہ اور اس کے ملائکہ اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور روز آخرت سے کفر کیا وہ گمراہی میں بھٹک کر بہت دور نکل گیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ایمان (کا دعویٰ کرنے) والو، تم لوگ (سچے دل سے) ایمان لاؤ اللہ پر اس کے رسول پر، اور اس کی کتاب پر جو اس نے اب اتاری ہے اپنے رسول پر، اور اسکی ان تمام کتابوں پر جو اس نے اتاری ہیں اس سے پہلے اور (یاد رکھو کہ) جس نے کفر کیا اللہ سے اس کے فرشتوں اور کتابوں سے اور اس کے رسولوں (کی رسالت) اور قیامت کے دن کا، تو یقینا وہ (حق ہدایت کی سیدھی راہ سے) بھٹک کر جاپڑا دور کی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! ( خلوص دل سے ) اللہ ، اس کے رسول اوراس کتاب پر ایمان لائوجو اس نے اپنے رسول پر نازل کیا ہے نیز اس کتاب پر بھی جو اس نے اس سے پہلے نازل کی تھی اورجو شخص اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں اور یوم آخرت کا انکارکرے تووہ گمراہی میں بہت دورتک چلا گیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو ایمان رکھو اللہ اور اللہ کے رسول پر ( ف۳٤۷ ) اور اس کتاب پر جو اپنے ان رسول پر اتاری اور اس کتاب پر جو پہلے اتاردی ( ف۳٤۸ ) اور جو نہ مانے اللہ اور اس کے فرشتوں اور کتابوں اور رسولوں اور قیامت کو ( ف۳٤۹ ) تو وہ ضرور دور کی گمراہی میں پڑا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم اللہ پر اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر نازل فرمائی ہے اور اس کتاب پر جو اس نے ( اس سے ) پہلے اتاری تھی ایمان لاؤ ، اور جو کوئی اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور آخرت کے دن کا انکار کرے تو بیشک وہ دور دراز کی گمراہی میں بھٹک گیا

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ پر ، اس کے رسول ( ص ) پر اور اس کی کتاب پر ایمان لاؤ جو اس نے اپنے رسول ( ص ) پر نازل کی ہے ۔ اور اس کتاب پر جو اس نے پہلے اتاری ہے اور جو کوئی اللہ کا ، اس کے فرشتوں کا ، اس کی کتابوں کا ، اس کے رسولوں کا ، اور آخرت کے دن کا انکار کرے ۔ وہ گمراہ ہوا اور اس میں بہت دور نکل گیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Believe in Allah and His Messenger, and the scripture which He hath sent to His Messenger and the scripture which He sent to those before (him). Any who denieth Allah, His angels, His Books, His Messengers, and the Day of Judgment, hath gone far, far astray.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, have faith in God and His Messenger, the Book which is revealed to him, and the Bible which has been revealed before. Whoever refuses to believe in God, His angels, Books, Messengers and the Day of Judgment, has gone far away from the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Believe in Allah, and His Messenger, and the Book (the Qur'an) which He has sent down to His Messenger, and the Scripture which He sent down to those before; and whosoever disbelieves in Allah, His Angels, His Books, His Messengers, and the Last Day, then indeed he has strayed far away.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! believe in Allah and His Apostle and the Book which He has revealed to His Apostle and the Book which He revealed before; and whoever disbelieves in Allah and His angels and His apostles and the last day, he indeed strays off into a remote error.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Believe in Allah and His messenger and the Scripture which He hath revealed unto His messenger, and the Scripture which He revealed aforetime. Whoso disbelieveth in Allah and His angels and His scriptures and His messengers and the Last Day, he verily hath wandered far astray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! ईमान लाओ अल्लाह पर और उसके रसूल पर और उस किताब पर जो उसने अपने रसूल पर उतारी और उस किताब पर जो उसने पहले नाज़िल की, और जो शख़्स इनकार करे अल्लाह का और उसके फ़रिश्तों का और उसकी किताबों का और उसके रसूलों का और आख़िरत के दिन का तो वह बहक कर दूर जा पड़ा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو (5) تم اعتقاد رکھو اللہ کے ساتھ اور اس کے رسول کے ساتھ اور اس کتاب کے ساتھ جو اسنے اپنے رسول پر نازل فرمائی اور ان کتابوں کے ساتھ جو کہ پہلے نازل ہوچکی ہیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کا انکار کرے اور اس کے فرشتوں کا اور اسکی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور روز قیامت کا تو وہ شخص گمراہی میں بڑی دور جا پڑا۔ (136)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ ‘ اس کے رسول اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر اتاری ہے اور ان کتابوں پر جو اس سے پہلے اس نے نازل فرمائی ہیں ایمان لاؤ۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور قیامت کے دن کا انکار کرے وہ دور کی گمراہی میں جا پڑا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور اس کتاب پر جو اس سے پہلے وہ نازل کرچکا ہے ۔ جس نے اللہ اور اس کے ملائکہ اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور روز آخرت سے کفر کیا اور گمراہی میں بھٹک کر بہت دور نکل گیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! ایمان لاؤ اللہ پر اور رسولوں پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر نازل فرمائی اور ان کتابوں پر جو اس سے پہلے نازل فرمائیں۔ اور جو شخص منکر ہو اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور آخرت کے دن کا تو وہ گمراہ ہو کر دور کی گمراہی میں جا پڑا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو نازل کی ہے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو نازل کی تھی پہلے اور جو کوئی یقین نہ رکھے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور کتابوں پر اور رسولوں پر اور قیامت کے دن پر وہ بہک کر دور جا پڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان لانے والو تم اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور ان کتابوں پر جو پہلے نازل فرمائی تھیں ایمان لائو اور جس شخص نے اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور روز آخرت کا انکار کیا تو بلاشبہ وہ راہ راست سے بہت دور جا پڑا