Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 140

سورة النساء

وَ قَدۡ نَزَّلَ عَلَیۡکُمۡ فِی الۡکِتٰبِ اَنۡ اِذَا سَمِعۡتُمۡ اٰیٰتِ اللّٰہِ یُکۡفَرُ بِہَا وَ یُسۡتَہۡزَاُ بِہَا فَلَا تَقۡعُدُوۡا مَعَہُمۡ حَتّٰی یَخُوۡضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖۤ ۫ ۖاِنَّکُمۡ اِذًا مِّثۡلُہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ جَامِعُ الۡمُنٰفِقِیۡنَ وَ الۡکٰفِرِیۡنَ فِیۡ جَہَنَّمَ جَمِیۡعَۨا ﴿۱۴۰﴾ۙ

And it has already come down to you in the Book that when you hear the verses of Allah [recited], they are denied [by them] and ridiculed; so do not sit with them until they enter into another conversation. Indeed, you would then be like them. Indeed Allah will gather the hypocrites and disbelievers in Hell all together -

اور اللہ تعالیٰ تمہارے پاس اپنی کتاب میں یہ حکم اتار چکا ہے کہ تم جب کسی مجلس والوں کو اللہ تعالٰی کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے اور مذاق اڑاتے ہوئے سنو تو اس مجمع میں ان کے ساتھ نہ بیٹھو! جب تک کہ وہ اس کے علاوہ اور باتیں نہ کرنے لگیں ، ( ورنہ ) تم بھی اس وقت انہی جیسے ہو یقیناً اللہ تعالٰی تمام کافروں اور سب منافقوں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ قَدۡ
حالانکہ تحقیق
نَزَّلَ
اس نے نازل کیا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
اَنۡ
کہ
اِذَا
جب
سَمِعۡتُمۡ
سنو تم
اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی آیات کو
یُکۡفَرُ
کفر کیا جاتا ہے
بِہَا
ان کا
وَیُسۡتَہۡزَاُ
وہ مذاق اڑایا جاتا ہے
بِہَا
ان کا
فَلَا
تو نہ
تَقۡعُدُوۡا
تم بیٹھو
مَعَہُمۡ
ساتھ ان کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَخُوۡضُوۡا
وہ مشغول ہوجائیں
فِیۡ حَدِیۡثٍ
کسی بات میں
غَیۡرِہٖۤ
علاوہ اس کے
اِنَّکُمۡ
ورنہ )بےشک تم
اِذًا
تب
مِّثۡلُہُمۡ
ان جیسے (ہوگے)
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
جَامِعُ
جمع کرنے والا ہے
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافقوں کو
وَالۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کو
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
جَمِیۡعَۨا
سب کے سب کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ قَدۡ
اور یقیناً
نَزَّلَ
اس نے نازل کر دیا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
اَنۡ
یہ کہ
اِذَا
جب
سَمِعۡتُمۡ
سنو تم
اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کا
یُکۡفَرُ
کفر کیا جاتا ہے
بِہَا
ان کے ساتھ
وَیُسۡتَہۡزَاُ
اور مذاق اڑایا جاتا ہے
بِہَا
ان کا
فَلَا
تو نہ
تَقۡعُدُوۡا
تم بیٹھو
مَعَہُمۡ
ساتھ ان کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَخُوۡضُوۡا
وہ مشغول ہو جائیں
فِیۡ حَدِیۡثٍ
بات میں
غَیۡرِہٖۤ
دوسری
اِنَّکُمۡ
بلاشبہ تم
اِذًا
اس وقت
مِّثۡلُہُمۡ
ان جیسے ہو گے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
جَامِعُ
جمع کرنے والا ہے
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافقوں کو
وَالۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کو
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
جَمِیۡعَۨا
سب کو
Translated by

Juna Garhi

And it has already come down to you in the Book that when you hear the verses of Allah [recited], they are denied [by them] and ridiculed; so do not sit with them until they enter into another conversation. Indeed, you would then be like them. Indeed Allah will gather the hypocrites and disbelievers in Hell all together -

اور اللہ تعالیٰ تمہارے پاس اپنی کتاب میں یہ حکم اتار چکا ہے کہ تم جب کسی مجلس والوں کو اللہ تعالٰی کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے اور مذاق اڑاتے ہوئے سنو تو اس مجمع میں ان کے ساتھ نہ بیٹھو! جب تک کہ وہ اس کے علاوہ اور باتیں نہ کرنے لگیں ، ( ورنہ ) تم بھی اس وقت انہی جیسے ہو یقیناً اللہ تعالٰی تمام کافروں اور سب منافقوں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں یہ حکم پہلے نازل کرچکا ہے کہ جب تم سنو کہ آیات الٰہی کا انکار کیا جارہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے تو وہاں ان کے ساتھ مت بیٹھو تاآنکہ یہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں، ورنہ تم بھی اس وقت انہی جیسے ہوجاؤ گے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقینااﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں تم پرحکم نازل کردیاہے کہ جب تم سنوکہ اﷲ تعالیٰ کی آیات کے ساتھ کفرکیاجاتاہے اور ان کامذاق اُڑایاجاتاہے توان کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں مشغول ہوجائیں، بلاشبہ تم بھی اس وقت ان ہی جیسے ہوگے، یقینااﷲ تعالیٰ منافقوں اور کافروں سب کوجہنم میں جمع کرنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and He has revealed to you in the Book that when you hear the verses of Allah being disbelieved and ridiculed you should not sit with them unless they enter into some other discourse. You, in that case, would be like them. Surely, Allah is to gather all hypocrites and disbelievers in Jahannam

اور حکم اتارچکا تم پر قرآن میں کہ جب سنو اللہ کی آیتوں پر انکار ہوتے اور ہنسی ہوتے تو نہ بیٹھو ان کے ساتھ یہاں تک کہ مشغول ہوں کسی دوسری بات میں نہیں تو تم بھی انہی جیسے ہوگئے اللہ اکٹھا کرے گا منافقوں کو اور کافروں کو دوزخ میں ایک جگہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ بات وہ تم پر نازل کرچکا ہے کتاب میں کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو ان کے ساتھ مت بیٹھویہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں ورنہ تم بھی انہی کی مانند ہوجاؤ گے یقیناً اللہ تعالیٰ جمع کرنے والا ہے منافقوں کو بھی اور کافروں کو بھی جہنم میں سب کے سب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has enjoined upon you in the-Book that when you hear the signs of Allah being rejected and scoffed at, you will not sit with them until they engage in some other talk, or else you will become like them. Know well, Allah will gather the hypocrites and the unbe-lievers in Hell - all together.

اللہ اس کتاب میں تم کو پہلے ہی حکم دے چکا ہے کہ جہاں تم سنو کہ اللہ کی آیات کے خلاف کفر بکا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے وہاں نہ بیٹھو جب تک کہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں ۔ اب اگر تم ایسا کرتے ہو تو تم بھی انہی کی طرح ہو ۔ 170 یقین جانو کہ اللہ منافقوں اور کافروں کو جہنم میں ایک جگہ جمع کرنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس نے کتاب میں تم پر یہ حکم نازل کیا ہے کہ جب تم اللہ کی آیتوں کو سنو کہ ان کا انکار کیا جارہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ اس وقت تک مت بیٹھو جب تک وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہوجائیں ، ورنہ تم بھی انہی جیسے ہوجاؤ گے ۔ یقین رکھو کہ اللہ تمام منافقوں اور کافروں کو جہنم میں اکٹھا کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

حالانکہ اللہ کتاب قرآن مجید میں تم پر یہ تم اتار چکا ہے کہ جب تم سنو اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے کفر اور ٹھٹھا کیا جاتا ہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ جو کفر اور ٹھٹھا کر رہے ہوں مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ درسری کسی بات میں لگیں 4 اگر تم ایسا کرو گے تو تم بھی انہی کی طرح کافر ہوجاؤ گے 5 بیشک اللہ تعالیٰ منافقوں اور کافروں کو سب کو دوزخ اکھٹا کرنے والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک اس نے تمہارے لئے (اپنی) کتاب میں یہ (حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم اللہ کی آیات کے ساتھ کفر ہوتا اور ان کے ساتھ مذاق ہوتا ہوا سنو تو ان لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ اس کے سوا اور طرح کی باتیں کرنے لگیں (ورونہ) یقینا تم بھی ان جیسے ہی ہوجاؤ گے یقینا اللہ منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں جمع کردیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اپنی کتاب میں پہلے ہی حکم دے چکا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیات کے خلاف کفربکا جا رہا ہے یا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو تم ان کے پاس نہ بیٹھو یہاں تک کہ وہ لوگ کسی اور بات میں لگ جائیں ۔ اگر تم شریک محفل ہو تو تم ان ہی کی طرح ہو۔ کوئی شک نہیں کہ اللہ سارے منافقوں اور کافروں کو جہنم میں اکٹھا کر دے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم (کہیں) سنو کہ خدا کی آیتوں سے انکار ہورہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں۔ ان کے پاس مت بیٹھو۔ ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہوجاؤ گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it hath been revealed to you in the Book that when ye hear Allah's revelations being disbelieved in and mocked at, sit not down with them until they plunge in a discourse other than that; for, then, ye would surely become like unto them. Verily Allah is about to gather hypocrites and infidels in Hell together.

اور وہ تمہارے اوپر یہ (فرمان) کتاب میں نازل ہی کرچکا ہے کہ جب تم اللہ کی نشانیوں کے ساتھ کفر اور تمسخر ہوتا ہواسنو تو ان لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں مشغول ہوجائیں کہ اس حال میں یقیناً تم بھی انہی جیسے ہوجاؤ گے ۔ بیشک اللہ دوزخ میں منافقوں اور کافروں سب کو اکٹھا کرے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کتاب میں تم پر یہ ہدایت نازل کرچکا ہے کہ جب تم سنو کہ آیاتِ الہٰی کا انکار کیا جارہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے تو تم ان کے ساتھ نہ بیٹھو تاآنکہ وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہوجائیں ، ورنہ تم بھی انہی کے مانند ہوجاؤ گے ۔ بیشک اللہ منافقوں اور کافروں ، سب کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ کتاب میں تم پر یہ نازل فرما چکے ہیں کہ جب تم اللہ تعالیٰ کی آیات سے انکار اور اس کا مذاق سنو تو ( ایسے ) لوگوں کے سامنے اس وقت تک نہ بیٹھو جب تک کہ وہ دوسری بات میں مشغول ہو جائیں ( ورنہ ) بلاشبہ تم انہی جیسے ہوجائو گے ۔ بیشک اللہ تعالیٰ منافقین اور کافروں سب کو جہنم میں جمع فرمائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ اس کتاب میں تم پر پہلے ہی حکم نازل کرچکا ہے کہ جہاں تم سنو کہ اللہ کی آیات کے خلاف کفر بکا جارہا ہے اور انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہاں نہ بیٹھو جب تک کہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں۔ ( اب اگر تم ایسا کرتے ہو) تو تم بھی انہی کی طرح ہو۔ یقین جانو کہ اللہ منافقوں اور کافروں کو جہنم میں ایک جگہ جمع کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس نے نازل فرمایا ہے اپنی کتاب میں (یہ حکم ارشاد) کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیتوں کے خلاف کفر بکا جارہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے، تو تم مت بیٹھو ایسے (بد بخت) لوگوں کے ساتھ، یہاں تک کہ وہ لگ جائیں کسی اور بات میں نہیں تو ایسی صورت میں تم بھی انہی جیسے ہوجاؤ گے، بلاشبہ اللہ نے اکٹھا کر کے لانا ہے (چھپے کافروں یعنی) منافقوں، اور کھلے کافروں کو جہنم میں یک جا کرکے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ اپنی کتاب میں تمہارے لئے یہ حکم پہلے نازل کر چکا ہے کہ جب تم سنوکہ آیات الٰہی کا انکار کیا جا ر ہا ہے اوران کا مذاق اڑایا جا رہا ہے توان کے ساتھ مت بیٹھوحتیٰ کہ یہ لوگ کسی دوسری بات میں لگ جائیں ، ورنہ تم بھی اس وقت انہی جیسے ہوجائوگے بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمام منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک اللہ تم پر کتاب ( ف۳۵٤ ) میں اتار چکا کہ جب تم اللہ کی آیتوں کو سنو کہ ان کا انکار کیا جاتا اور ان کی ہنسی بنائی جاتی ہے تو ان لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو جب تک وہ اور بات میں مشغول نہ ہوں ( ف۳۵۵ ) ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہو ( ف۳۵٦ ) بیشک اللہ منافقوں اور کافروں سب کو جہنم میں اکٹھا کرے گا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ( اللہ نے ) تم پر کتاب میں یہ ( حکم ) نازل فرمایا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے تو تم ان لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ ( انکار اور تمسخر کو چھوڑ کر ) کسی دوسری بات میں مشغول ہو جائیں ۔ ورنہ تم بھی انہی جیسے ہو جاؤ گے ۔ بیشک اللہ منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں جمع کرنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس نے کتاب ( قرآن ) میں تم پر یہ حکم نازل کیا ہے کہ جب سنو کہ ( کسی جگہ ) آیات الٰہیہ کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ تو ایسے لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو ۔ جب تک وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہو جائیں ( ورنہ ) اس حالت میں تم بھی انہی جیسے ہو جاؤگے ۔ بے شک خدا سب منافقوں اور سب کافروں کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Already has He sent you Word in the Book, that when ye hear the signs of Allah held in defiance and ridicule, ye are not to sit with them unless they turn to a different theme: if ye did, ye would be like them. For Allah will collect the hypocrites and those who defy faith - all in Hell:-

Translated by

Muhammad Sarwar

God has told you (believers) in the Book that when you hear people disbelieving and mocking God's revelations, do not sit with them unless they change the subject. You will become like them. God will gather all the hypocrites and the disbelievers together in hell fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it has already been revealed to you in the Book that when you hear the verses of Allah being denied and mocked at, then sit not with them, until they engage in talk other than that; certainly in that case you would be like them. Surely, Allah will collect the hypocrites and disbelievers all together in Hell.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And indeed He has revealed to you in the Book that when you hear Allah's communications disbelieved in and mocked at do not sit with them until they enter into some other discourse; surely then you would be like them; surely Allah will gather together the hypocrites and the unbelievers all in hell.

Translated by

William Pickthall

He hath already revealed unto you in the Scripture that, when ye hear the revelations of Allah rejected and derided, (ye) sit not with them (who disbelieve and mock) until they engage in some other conversation. Lo! in that case (if ye stayed) ye would be like unto them. Lo! Allah will gather hypocrites and disbelievers, all together, into hell;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह किताब में तुम पर यह हुक्म उतार चुका है कि जब तुम सुनो कि अल्लाह की निशानियों का इनकार किया जा रहा है और उनका मज़ाक़ उड़ाया जा रहा है तो तुम उनके साथ न बैठो यहाँ तक कि वे दूसरी बात में मशग़ूल हो जाएं वर्ना तुम भी उन्हीं जैसे हो गए, अल्लाह मुनाफ़िक़ों को और काफ़िरों को जहन्नम में एक जगह इकट्ठा करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ تمہارے پاس یہ فرمان بھیج چکا ہے کہ جب احکام الہیہٰ کے ساتھ استہزأ اور کفر ہوتا ہواسنو تو ان لوگوں کے پاس مت بیٹھو جب تک کہ وہ کوئی اور بات شروع نہ کردیں (2) کہ اس حالت میں تم بھی انہی جیسے ہوجاؤ گے (3) یقینا اللہ تعالیٰ منافقوں کو اور کافروں کو سب کو دوزخ میں جمع کردیں گے۔ (140)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ تعالیٰ تمہاری طرف یہ حکم اتار چکا ہے جب تم لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی آیات کے ساتھ کفر کرتے اور مذاق اڑاتے ہوئے سنو تو ان کے ساتھ نہ بیٹھو۔ جب تک وہ اس کے علاوہ اور باتیں نہ کرنے لگیں ورنہ تم بھی ان جیسے ہوگے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ کافروں اور منافقوں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ اس کتاب میں تم کو پہلے ہی حکم دے چکا ہے کہ جہاں تم سنو کہ اللہ کی آیات کے خلاف کفر بکا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے وہاں نہ بیٹھو جب تک کہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں ۔ اب اگر تم ایسا کرتے ہو تو تم بھی انہی کی طرح ہو ۔ یقین جانو کہ اللہ منافقوں اور کافروں کی جہنم میں ایک جگہ جمع کرنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے تم پر کتاب میں یہ حکم نازل فرمایا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیات کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق کیا جا رہا ہے تو ان کے ساتھ نہ بیٹھو یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں مشغول ہوجائیں۔ بلاشبہ تم اس حالت میں ان جیسے ہوجاؤ گے۔ بلاشبہ اللہ منافقوں کو اور کافروں کو سب کو دوزخ میں جمع فرما دے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم اتار چکا تم پر قرآن میں کہ جب سنو اللہ کی آیتوں پر انکار ہوتے اور ہنسی ہوتے تو نہ بیٹھو ان کے ساتھ یہاں تک کہ مشغول ہوں کسی دوسری بات میں نہیں تو تم بھی انہی جیسے ہوگئے اللہ اکھٹا کرے گا منافقوں کو اور کافروں کو دوزخ میں ایک جگہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ترجمہ :۔ اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ تم مسلمانوں کی جانب یہ حکم قرآن میں نازل کرچکا ہے کہ جب تم کسی مجلس میں یہ سنو کہ اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ساتھ کفر کیا جاتا ہے اور اس کی آیات کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو تم ان لوگوں کے پاس اس وقت تک نہ بیٹھو جب تک وہ کوئی اور بات شروع نہ کردیں ورنہ تو تم بھی ایسی حالت میں انہی جیسے ہو گے یقین جانو ! کہ اللہ سب منافقوں کو اور کافروں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے