Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 146

سورة النساء

اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اَصۡلَحُوۡا وَ اعۡتَصَمُوۡا بِاللّٰہِ وَ اَخۡلَصُوۡا دِیۡنَہُمۡ لِلّٰہِ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ؕ وَ سَوۡفَ یُؤۡتِ اللّٰہُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۱۴۶﴾

Except for those who repent, correct themselves, hold fast to Allah , and are sincere in their religion for Allah , for those will be with the believers. And Allah is going to give the believers a great reward.

ہاں جو توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور اللہ تعالٰی پر کامل یقین رکھیں اور خالص اللہ ہی کے لئے دینداری کریں تو یہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالٰی مومنوں کو بہت بڑا اجر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
تَابُوۡا
توبہ کی
وَاَصۡلَحُوۡا
اور اصلاح کرلی
وَاعۡتَصَمُوۡا
اور مضبوطی سے تھام لیا
بِاللّٰہِ
اللہ کو
وَاَخۡلَصُوۡا
اور خالص کرلیا
دِیۡنَہُمۡ
اپنا دین کو
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
مَعَ
ساتھ
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے
وَسَوۡفَ
اور عنقریب
یُؤۡتِ
دے گا
اللّٰہُ
اللہ
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
تَابُوۡا
جنہوں نے توبہ کی
وَاَصۡلَحُوۡا
اوراصلاح کر لی انہوں نے
وَاعۡتَصَمُوۡا
اور مضبوطی سے تھام لیا انہوں نے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ(کے دین)کو
وَاَخۡلَصُوۡا
اور خا لص کر لیا انہوں نے
دِیۡنَہُمۡ
اپنے دین کو
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
مَعَ
ساتھ ہوں گے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے
وَسَوۡفَ
اورجلد ہی
یُؤۡتِ
عطا کرے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
عظیم
Translated by

Juna Garhi

Except for those who repent, correct themselves, hold fast to Allah , and are sincere in their religion for Allah , for those will be with the believers. And Allah is going to give the believers a great reward.

ہاں جو توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور اللہ تعالٰی پر کامل یقین رکھیں اور خالص اللہ ہی کے لئے دینداری کریں تو یہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالٰی مومنوں کو بہت بڑا اجر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہاں ! ان میں سے جن لوگوں نے توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی اور اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور اللہ کے لیے دین کو خالص کرلیا تو ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے اور اللہ تعالیٰ عنقریب مومنوں کو بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگروہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور اصلاح کرلی اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ (کے دین ) کو مضبوطی سے تھام لیا اوراپنے دین کواﷲ تعالیٰ کے لیے خالص کرلیاتویہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے اور اﷲ تعالیٰ جلد ہی مومنوں کو اجرِعظیم عطا کرے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- except those who repent and correct themselves and hold on to Allah and make their Faith pure for Allah. So, those are with the believers, and Allah shall give the believers a great reward.

مگر جنہوں نے توبہ کی اور اپنی اصلاح کی اور مضبوط پکڑا اللہ کو اور خالص حکمبردار ہوئے اللہ کے سو وہ ہیں ایمان والوں کے ساتھ اور جلد دے گا اللہ ایمان والوں کو بڑا ثواب ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور اصلاح کرلیں اور اللہ سے چمٹ جائیں اور اپنی اطاعت کو اللہ کے لیے خالص کرلیں تو پھر یہ لوگ اہل ایمان میں شامل ہوجائیں گے اور اللہ اہل ایمان کو عنقریب بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

except those who re-pent and mend their ways and hold fast to Allah and make their faith exclusive to Allah. Those people shall be numbered with the believers and Allah will certainly bestow on the believers a great reward.

البتہ جو ان میں سے تائب ہو جائیں اور اپنے طرزِ عمل کی اصلاح کرلیں اور اللہ کا دامن تھام لیں اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر دیں ، 174 ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں اور اللہ مومنوں کو ضرور اجرِ عظیم عطا فرمائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ جو لوگ توبہ کرلیں گے ، اپنی اصلاح کرلیں گے ، اللہ کا سہارا مضبوطی سے تھام لیں گے اور اپنے دین کو خالص اللہ کے لیے بنا لیں گے تو ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ، اور اللہ مومنوں کو ضرور اجر عظیم عطا کرے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جنہوں نے کہ توبہ کی اور اپنے تئیں درست کرلیا (کفر اور نفاق چھوڑ کر ایمان پیدا اور اللہ تعالیٰ کو مضبوط تھاما (یعنی اللہ پر بھروسا کیا) اور خالص خدا کے لیے عمل کیا (نہ ریا اور دکھلانے کو) تو یہ لوگ (سچے) مسلمانوں کے ساتھ (بہشت میں) ہوں گے اور اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بڑا ثواب دینے والا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر جنہوں نے توبہ کی اور اصلاح کرلی اللہ کو مضبوط پکڑا اور خالص کیا اللہ کے لئے اپنے دین کو تو یہ لوگ مومنین کے ساتھ ہوں گے اور عنقریب اللہ مومنین کو بہت بڑا اجر (ثواب) عطا فرمائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے ان کے جو توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلیں ۔ اور اللہ کا تعلق مضبوطی سے تھام لیں اور اللہ کے لئے اپنے دین میں مخلص ہوجائیں ۔ ایسے لوگوں کا شمار مومنین کے ساتھ ہوگا۔ اللہ مومنوں کو بہت جلد بڑا ثواب عطا کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جنہوں نے توبہ کی اور اپنی حالت کو درست کیا اور خدا (کی رسی) کو مضبوط پکڑا اور خاص خدا کے فرمانبردار ہوگئے تو ایسے لوگ مومنوں کے زمرے میں ہوں گے اور خدا عنقریب مومنوں کو بڑا ثواب دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Except those who shall yet repent and amend and hold fast by repent Allah and make their religion exclusive for Allah. These then shall be with the believers, and presently Allah shall give the believers a mighty hire.

البتہ جو لوگ توبہ کرلیں اور (اپنی) اصلاح کرلیں اور اللہ کا سہارا پکڑے رہیں اور اپنے دین کو اللہ کے لئے خالص کرلیں تو یہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے ۔ اور اللہ مومنوں کو عنقریب اجر عظیم دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

البتہ جو توبہ اور اصلاح کرلیں گے اور اللہ کو مضبوطی سے پکڑیں گے اور اپنی اطاعت کو اللہ کیلئے خالص کرلیں گے ، وہ ایمان والوں کے ساتھ ہوں گے اور اللہ ایمان والوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

مگر جو لوگ توبہ کر لیں اور اصلاح کرلیں اور اللہ تعالیٰ پر مضبوط بھروسہ رکھیں اور اپنے دین کو اللہ تعالیٰ کیلئے خالص کر لیں پس یہ لوگ ایمان والوں کے ساتھ ہوںگے اور اللہ تعالیٰ مومنین کو عنقریب اجر عظیم عطا فرمائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

البتہ ان میں سے جو تائب ہوجائیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کرلیں اور اللہ کا دامن تھام لیں اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کردیں۔ ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں اور اللہ مومنوں کو ضرور اجر عظیم عطا فرمائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بجز ان کے جنہوں نے توبہ قبول کرلی (اپنے کفر ونفاق سے) اور انہوں نے اصلاح کرلی (اپنے عمل و کردار کی) اور مضبوطی سے پکڑ لیا اللہ (کے دین) کو اور انہوں نے خالص کرلیا اپنے دین (وحکم برداری) کو اللہ کے لیے تو ایسے لوگ ساتھ ہونگے ایمانداروں کے (نعیم جنت میں) اور عنقریب ہی اللہ نوازے دے گا ایمان والوں کو اجرعظیم سے

Translated by

Noor ul Amin

ہاں ، ان میں سے جنہوں نے توبہ کی اوراپنی اصلاح کی اوراللہ ( کے دین ) کومضبوطی سے پکڑلیا اور اللہ کے لئے اپنے دین کو خالص کرلیاتوایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے اوراللہ تعالیٰ عنقریب مومنوں کو بہت بڑا اجرعطا فرمائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر وہ جنہوں نے توبہ کی ( ف۳۷۲ ) اور سنورے اور اللہ کی رسی مضبوط تھامی اور اپنا دین خالص اللہ کے لئے کرلیا تو یہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں ( ف۳۷۳ ) اور عنقریب اللہ مسلمانوں کو بڑا ثواب دے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر وہ لوگ جنہوں نے توبہ کر لی وہ سنور گئے اورانہوں نے اللہ سے مضبوط تعلق جوڑ لیا اور انہوں نے اپنا دین اللہ کے لئے خالص کر لیا تو یہ مؤمنوں کی سنگت میں ہوں گے اور عنقریب اللہ مومنوں کو عظیم اجر عطا فرمائے گا

Translated by

Hussain Najfi

سوا ان کے جنہوں نے توبہ کی ، اپنی اصلاح کرلی ۔ اور اللہ سے وابستہ ہوگئے اور اللہ کے لئے اپنا دین خالص کر دیا ( خلوص کے ساتھ اس کی اطاعت کرنے لگے ) تو یہ لوگ مؤمنین کے ساتھ ہوں گے اور اللہ اہل ایمان کو اجر عظیم عطا فرمائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except for those who repent, mend (their lives) hold fast to Allah, and purify their religion as in Allah's sight: if so they will be (numbered) with the believers. And soon will Allah grant to the believers a reward of immense value.

Translated by

Muhammad Sarwar

those (hypocrites) who have repented, put their trust in God, and sincerely followed only His religion will live with the believers to whom God will give a great reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except those who repent, do righteous good deeds, depend on Allah, and purify their religion for Allah, then they will be with the believers. And Allah will grant the believers a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except those who repent and amend and hold fast to Allah and are sincere in their religion to Allah, these are with the believers, and Allah will grant the believers a mighty reward.

Translated by

William Pickthall

Save those who repent and amend and hold fast to Allah and make their religion pure for Allah (only). Those are with the believers. And Allah will bestow on the believers an immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अलबत्ता जो लोग तौबा करें और अपनी इस्लाह करलें और अल्लाह को मज़बूती से पकड़ लें और अपने दीन को अल्लाह के लिए ख़ालिस करलें तो ये लोग ईमान वालों के साथ होंगे, और अल्लाह ईमान वालों को बड़ा सवाब देगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لیکن جو لوگ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور اللہ تعالیٰ پر وثوق رکھیں اور اپنے دین کو خالص اللہ ہی کے لیے کیا کریں تو یہ لوگ مومنین کے ساتھ ہونگے اور مومنین کو اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا فرمائیں گے۔ (146)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق جوڑیں اور خالص اللہ ہی کے لیے دین اختیار کریں تو یہ مومنوں کے ساتھی ہیں اللہ تعالیٰ مومنوں کو بہت اجر عطا فرمائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

البتہ جو ان میں سے تائب ہوجائیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کرلیں اور اللہ کا دامن تھام لیں اور اپنے دین کو اللہ کے لئے خالص کردیں ‘ ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں اور اللہ مومنوں کو ضرور اجر عظیم عطا فرمائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے توبہ کرلی اور اصلاح کرلی اور اللہ پر مضبوط بھروسہ رکھا اور اپنا دین اللہ کے لیے خالص کردیا۔ تو یہ لوگ مومنین کے ساتھ ہوں گے اور عنقریب اللہ مومنین کو اجر عظیم عطا فرمائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جنہوں نے توبہ کی اور اپنی اصلاح کی اور مضبوط پکڑا اللہ کو اور خالص حکم بردار ہوئے اللہ کے سو وہ ہیں ایمان والوں کے ساتھ اور جلد دے گا اللہ ایمان والوں کو بڑا ثواب  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں وہ لوگ جو توبہ کرلیں اور اپنی حالت کو سنوار لیں اور اللہ پر پورا اعتماد رکھیں اور اپنے دین کو اللہ کے لئے خلاص کرلیں تو یہ لوگ ایمان والوں کے ساتھ ہوں گے اور عنقریب ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا فرمائے گا۔