Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 150

سورة النساء

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَکۡفُرُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّفَرِّقُوۡا بَیۡنَ اللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ یَقُوۡلُوۡنَ نُؤۡمِنُ بِبَعۡضٍ وَّ نَکۡفُرُ بِبَعۡضٍ ۙ وَّ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَّخِذُوۡا بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۵۰﴾ۙ

Indeed, those who disbelieve in Allah and His messengers and wish to discriminate between Allah and His messengers and say, "We believe in some and disbelieve in others," and wish to adopt a way in between -

جو لوگ اللہ کے ساتھ اور اس کے پیغمبروں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق رکھیں اور جو لوگ کہتے ہیں کہ بعض نبیوں پر تو ہمارا ایمان ہے اور بعض پر نہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کے اور اس کے بین بین کوئی راہ نکالیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَکۡفُرُوۡنَ
کفر کرتے ہیں
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کے
وَیُرِیۡدُوۡنَ
اور وہ چاہتے ہیں
اَنۡ
کہ
یُّفَرِّقُوۡا
وہ تفرق کریں
بَیۡنَ
درمیان
اللّٰہِ
اللہ کے
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
نُؤۡمِنُ
ہم ایمان لاتے ہیں
بِبَعۡضٍ
بعض پر
وَّنَکۡفُرُ
اور ہم کفر کرتے ہیں
بِبَعۡضٍ
بعض کا
وَّیُرِیۡدُوۡنَ
اور وہ چاہتے ہیں
اَنۡ
کہ
یَّتَّخِذُوۡا
وہ بنا لیں
بَیۡنَ
درمیان
ذٰلِکَ
اس کے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقینا ً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
یَکۡفُرُوۡنَ
کفر کرتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کا
وَیُرِیۡدُوۡنَ
اور وہ ارادہ رکھتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یُّفَرِّقُوۡا
وہ فرق کریں
بَیۡنَ
درمیان
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کے
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
نُؤۡمِنُ
ہم ایمان لاتے ہیں
بِبَعۡضٍ
ساتھ کسی کے
وَّنَکۡفُرُ
اور ہم کفر کرتے ہیں
بِبَعۡضٍ
ساتھ کسی کے
وَّیُرِیۡدُوۡنَ
اور وہ ارادہ رکھتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَّخِذُوۡا
وہ بنا لیں
بَیۡنَ
درمیان
ذٰلِکَ
اس کے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieve in Allah and His messengers and wish to discriminate between Allah and His messengers and say, "We believe in some and disbelieve in others," and wish to adopt a way in between -

جو لوگ اللہ کے ساتھ اور اس کے پیغمبروں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق رکھیں اور جو لوگ کہتے ہیں کہ بعض نبیوں پر تو ہمارا ایمان ہے اور بعض پر نہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کے اور اس کے بین بین کوئی راہ نکالیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم فلاں فلاں رسول پر تو ایمان لاتے ہیں اور فلاں کا انکار کرتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ کفر اور ایمان کے درمیان (ایک تیسری) راہ اختیار کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اوروہ ارادہ رکھتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسولوں کے درمیان فرق کریں اوروہ کہتے ہیں کہ ہم کسی پرایمان لاتے ہیں اورکسی کاکفرکرتے ہیں اور وہ ارادہ رکھتے ہیں کہ اس کے درمیان ہی میں کوئی راستہ بنالیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely those who disbelieve in Allah and His Messen¬gers, and wish to make division between Allah and His Messengers, and say, &We believe in some and disbe¬lieve in some others|" and wish to take a way in between that.

جو لوگ منکر ہیں اللہ سے اور اس کے رسولوں (علیہ السلام) سے اور چاہتے ہیں کہ فرق نکالیں اللہ میں اور اس کے رسولوں (علیہ السلام) میں اور کہتے ہیں ہم مانتے ہیں بعضوں کو اور نہیں مانتے بعضوں کو اور چاہتے ہیں کہ نکالیں اس کے بیچ میں ایک راہ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسولوں کا اور وہ چاہتے ہیں کہ تفریق کردیں اللہ اور اس کے رسولوں کے مابین اور وہ کہتے ہیں کہ ہم کچھ کو مانیں گے اور کچھ کو نہیں مانیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کے بین بین ایک راستہ نکال لیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There are those who disbelieve in Allah and His Messengers and seek to differentiate between Allah and His Messengers, and say: 'We believe in some and deny others, and seek to strike a way between the two.'

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں سے کفر کرتے ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں ، اور کہتے ہیں کہ ہم کسی کو مانیں گے اور کسی کو نہ مانیں گے ، اور کفر و ایمان کے بیچ میں ایک راہ نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق کرنا چاہتے اور کہتے ہیں کہ کچھ ( رسولوں ) پر تو ہم ایمان لاتے ہیں اور کچھ کا انکار کرتے ہیں ، اور ( اس طرح ) وہ چاہتے ہیں کہ ( کفر اور ایمان کے درمیان ) ایک بیچ کی راہ نکال لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغمبروں کو نہیں مانتے اور 3 اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغمبروں میں جدائی ڈالنا چاہتے ہیں مثلاً خدا کو مانتے ہیں اور پیغمبروں کو نہیں مانتے) اور کہتے ہیں ہم بعضے پیغمبر کو مانیں گے بعضوں کو نہیں مانیں گے اور 4 اور (کفر و ایمان کے) بیچ میں ایک رستہ بنایا چاہتے ہیں 5 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبروں (علیہم السلام) سے کفر کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبروں (علیہم السلام) میں فرق کرنا چاہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں ہم بعض کو مانتے اور بعض کا انکار کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس (کفر اور اسلام) کے درمیان کوئی راہ اختیار کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسولوں کو ماننے سے انکار کردیا۔ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان (با اعتبار ایمان) تفریق کرتے ہیں اور (زبان سے بھی) کہتے ہیں کہ چند رسولوں کو مانتے ہیں اور چند کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ کفر و ایمان کے بیچ میں کوئی سمجھوتہ کی راہ نکال لیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ خدا سے اور اس کے پیغمبروں سے کفر کرتے ہیں اور خدا اور اس کے پیغمبروں میں فرق کرنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور ایمان اور کفر کے بیچ میں ایک راہ نکالنی چاہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve in Allah and His apostles, and would differentiate between Allah, and His apostles, and say: some we believe in and others we deny; and they would take a way in between this and that.

بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبروں سے کفر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے پیغمبروں کے درمیان فرق رکھیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہم کسی پر تو ایمان لائے ہیں اور کسی کے ہم منکر ہیں ۔ اور یہ چاہتے ہیں کہ ایک راہ درمیانی نکالیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا کفر کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کا انکار کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے درمیان کوئی راہ نکالیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق رکھنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض ( رسولوں ) پر ایمان لائے اور بعض کے ہم منکر ہیں اور ( وہ ) چاہتے ہیں ان کے درمیان ( کوئی اور ) راستہ نکالیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم کسی کو مانیں گے اور کسی کو نہ مانیں گے اور کفر و ایمان کے بیچ میں ایک راہ نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ کفر کرتے ہیں اللہ، اور اس کے رسولوں کے ساتھ، اور وہ چاہتے ہیں کہ (ایمان کے بارے میں) تفریق کریں، اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان، اور وہ کہتے ہیں ہم کسی کو مانیں گے، اور کسی کو نہیں مانیں گے، اور (اس طرح) وہ چاہتے ہیں کہ (کفر و اسلام کے) بیچ ایک راستہ اپنالیں،

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکا رکرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اوراس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم فلاں رسول پر توایمان لاتے ہیں اور فلاں کا انکار کرتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ کفراورایمان کے درمیان ( ایک تیسری ) راہ اختیار کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اللہ اور اس کے رسولوں کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اللہ سے اس کے رسولوں کو جدا کردیں ( ف۳۷۷ ) اور کہتے ہیں ہم کسی پر ایمان لائے اور کسی کے منکر ہوئے ( ف۳۷۸ ) اور چاہتے ہیں کہ ایمان و کفر کے بیچ میں کوئی راہ نکال لیں

Translated by

Tahir ul Qadri

بلا شبہ جو لوگ اﷲ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اﷲ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اس ( ایمان و کفر ) کے درمیان کوئی راہ نکال لیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے پیغمبروں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کا انکار کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ( ایمان و کفر کے ) درمیان کوئی راستہ نکالیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who deny Allah and His messengers, and (those who) wish to separate Allah from His messengers, saying: "We believe in some but reject others": And (those who) wish to take a course midway,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who disbelieve in God and His Messengers try to create differences between God and His Messengers (by rejecting their message). They say, "We believe in some but not in others." Thus, they try to find a middle way

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieve in Allah and His Messengers and wish to make distinction between Allah and His Messengers saying, "We believe in some but reject others," and wish to adopt a way in between.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who disbelieve in Allah and His apostles and (those who) desire to make a distinction between Allah and His apostles and say: We believe in some and disbelieve in others, and desire to take a course between (this and) that.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve in Allah and His messengers, and seek to make distinction between Allah and His messengers, and say: We believe in some and disbelieve in others, and seek to choose a way in between;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग अल्लाह और उसके रसूलों का इनकार कर रहे हैं वे चाहते हैं कि अल्लाह और उसके रसूलों के दरमियान तफ़रीक़ करें और कहते हैं कि हम किसी को मानेंगे और किसी को न मानेंगे, और वे चाहते हैं कि उसके बीच में एक राह निकालें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ کفر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور اس کے رسول کے ساتھ اور یوں چاہتے ہیں کہ اللہ کے اور اس کے رسول کے درمیان میں فرق رکھیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعضوں پر تو ایمان لاتے ہیں اور بعضوں کے منکر ہیں (4) اور یوں چاہتے ہیں کہ بین بین ایک راہ تجویز کریں۔ (150)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اسکے درمیان کوئی راستہ اختیار کریں۔ (١٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں سے کفر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق کردیں ‘ اور کہتے ہیں کہ ہم کسی کو مانیں گے اور کسی کو نہ مانیں گے اور کفر و ایمان کے پیچ میں ایک راہ نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ اللہ کے ساتھ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ کے اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کے درمیان راہ تجویز کرلیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ منکر ہیں اللہ سے اور اس کے رسولوں سے اور چاہتے ہیں کہ فرق نکالیں اللہ میں اور اس کے رسولوں میں اور کہتے ہیں ہم مانتے ہیں بعضوں کو اور نہیں مانتے بعضوں کو اور چاہتے ہیں کہ نکالیں اس کے بیچ میں ایک راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے اور اس کے رسولوں ک مابین فرق کریں اور یوں کہتے ہیں کہ ہم بعض پیغمبروں کو تسلیم کرتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور یوں چاہتے ہیں کہ وہ کفر اور ایمان کے بین بین کوئی راہ اختیار کرلیں