195. This is the truth revealed by God. What is categorically asserted here is merely that the Jews did not succeed in killing the Messiah, but that God raised him unto Himself. The Qur'an furnishes no detailed information about the actual form of this 'raising'. It neither states categorically that God raised him from the earthly sphere to some place in heaven in both body and soul, nor that his body died on earth and his soul alone was raised to heaven. Hence neither of the two alternatives can be definitely affirmed nor denied on the basis of the Qur'an. If one reflects on the Qur'anic version of the event one gets the impression that, whatever the actual form of this 'raising', the event was of an extraordinary character. This extraordinariness is evident from three things:
First, the Christians believed in the ascension of the Messiah in both body and soul, which was one of the reasons for large sections of people to believe in the godhead of Jesus. The Qur'an does not refute that idea but employs the same term, raf (i.e. 'ascension'), employed by the Christians. It is inconceivable that the Qur'an, which describes itself as the 'Clear Book', would employ an expression that might lend support to a misconception it seeks to repudiate.
Second, one might assume that either the ascension of the Messiah was of the kind that takes place at every person's death or that this 'ascension' meant merely the exaltation of a Prophet's position, like that of Idris: 'And We raised him to an exalted station' (Surah Maryam 19: 57). Had it been so, this idea would have been better expressed by a statement such as: And indeed they did not kill the Messiah; Allah delivered him from execution and caused him to die a natural death. The Jews had wanted to slight him but Allah granted him an exalted position.
Third, if this raf (exaltation, ascension) referred to in the verse: 'Allah raised him to Himself was of an ordinary kind, the statement which follows, namely that 'Allah is All-Mighty, All-Wise', would seem altogether out of context. Such a statement is pertinent only in the context of an event which manifested, in a highly extraordinary manner, by the overwhelming power and wisdom of God.
The only Qur'anic argument that can be adduced to controvert this view is the verse in which the expression mutawaffika see (Surah Al 'Imran 3: 55))is employed. But as we have pointed out (see Towards Understanding the Qur'an, vol. I, (Surah 3, n. 51), this word can denote either God's taking a man unto Himself in soul or taking him unto Himself in both body and soul. Arguments based on the mere use of this word are not enough to repudiate the arguments we have already adduced. Some of those who insist on the physical death of Jesus support their argument by pointing out that there is no other example of the use of the word tawaffa for God's taking unto Himself a man in body as well as in soul. But this argument is not tenable since the ascension of Jesus was a unique event in human history and, therefore, the quest for another example of the use of this term in the same context is meaningless. What is worth exploring is whether or not the use of the word in such a sense is valid according to Arabic usage. If it is, we will have to say that the choice of this particular word lends support to belief in the ascension of Jesus.
If we reflect on this verse in the light of the assumption that Jesus died physically, it appears strange that the Qur'an does not employ those terms which would exclude signifying the simultaneous physical and spiritual ascension of Jesus. On the contrary, the Qur'an prefers a term which, since it is liable to both interpretations (i.e. it can mean both spiritual and physical ascension), lends support to belief in the physical ascension of Jesus, even though that notion was used as a basis to support the false belief in the godhead of Jesus.
Belief in the physical ascension of Jesus is further reinforced by those numerous traditions which mention the return of Jesus, son of Mary, to the world and his struggle against the Anti-Christ before the end of time. (For these traditions see our appendix to Surah 33.) These traditions quite definitively establish the second coming of Jesus. Now it is for anybody to judge which is more reasonable: Jesus' return to this world after his death, or his being alive somewhere in God's universe, and returning to this world at some point in time?
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :195
یہ اس معاملہ کی اصل حقیقت ہے جو اللہ تعالیٰ نے بتائی ہے ۔ اس میں جزم اور صراحت کے ساتھ جو چیز بتائی گئی ہے وہ صرف یہ ہے کہ حضرت مسیح کو قتل کرنے میں یہودی کامیاب نہیں ہوئے ، اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا ۔ اب رہا یہ سوال کہ اٹھا لینے کی کیفیت کیا تھی ، تو اس کے متعلق کوئی تفصیل قرآن میں نہیں بتائی گئی ۔ قرآن نہ اس کی تصریح کرتا ہے کہ اللہ ان کو جسم و روح کے ساتھ کرہ زمین سے اٹھا کر آسمانوں پر کہیں لے گیا ، اور نہ یہی صاف کہتا ہے کہ انہوں نے زمین پر طبعی موت پائی اور صرف ان کی روح اٹھائی گئی ۔ اس لیے قرآن کی بنیاد پر نہ تو ان میں سے کسی ایک پہلو کی قطعی نفی کی جاسکتی ہے اور نہ اثبات ۔ لیکن قرآن کے انداز بیان پر غور کرنے سے یہ بات بالکل نمایاں طور پر محسوس ہوتی ہے کہ اٹھا ئے جانے کی نوعیت و کیفیت خواہ کچھ بھی ہو ، بہرحال مسیح علیہ السلام کے ساتھ اللہ نے کوئی ایسا معاملہ ضرور کیا ہے جو غیر معمولی نوعیت کا ہے ۔ اس غیر معمولی پن کا اظہار تین چیزوں سے ہوتا ہے:
ایک یہ کہ عیسائیوں میں مسیح علیہ السلام کے جسم و روح سمیت اٹھائے جانے کا عقیدہ پہلے سے موجود تھا اور ان اسباب میں سے تھا جن کی بنا پر ایک بہت بڑا گروہ الوہیت مسیح کا قائل ہوا ہے ، لیکن اس کے باوجود قرآن نے نہ صرف یہ کہ اس کی صاف صاف تردید نہیں کی بلکہ بعینہ وہی”رفع“ ( Ascension ) کا لفظ استعمال کیا جو عیسائی اس واقعہ کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ کتاب مبین کی شان سے یہ بات بعید ہے کہ وہ کسی خیال کی تردید کرنا چاہتی ہو اور پھر ایسی زبان استعمال کرے جو اس خیال کو مزید تقویت پہنچانے والی ہو ۔
دوسرے یہ کہ اگر مسیح علیہ السلام کا اٹھایا جانا ویسا ہی اٹھایا جانا ہوتا جیسا کہ ہر مرنے والا دنیا سے اٹھایا جاتا ہے ، یا اگر اس رفع سے مراد محض درجات و مراتب کی بلندی ہوتی جیسے حضرت ادریس کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ رَفَعْنَاہُ مَکَاناً عَلِیًّا ، تو اس مضمون کو بیان کرنے کا انداز یہ نہ ہوتا جو ہم یہاں دیکھ رہے ہیں ۔ اس کو بیان کرنے کے لیے زیادہ مناسب الفاظ یہ ہو سکتے تھے کہ ”یقیناً انہوں نے مسیح کو قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے اس کو زندہ بچا لیا اور پھر طبعی موت دی ۔ یہودیوں نے اس کو ذلیل کرنا چاہا تھا مگر اللہ نے اس کو بلند درجہ عطا کیا“ ۔
تیسرے یہ کہ اگر یہ رفع ویسا ہی معمولی قسم کا رفع ہوتا جیسے ہم محاورہ میں کسی مرنے والے کو کہتے ہیں کہ اسے اللہ نے اٹھا لیا تو اس کا ذکر کرنے کے بعد یہ فقرہ بالکل غیر موزوں تھا کہ ” اللہ زبردست طاقت رکھنے والا اور حکیم ہے“ ۔ یہ تو صر ف کسی ایسے واقعہ کے بعد ہی موزون و مناسب ہو سکتا ہے جس میں اللہ کی قوت قاہرہ اور اس کی حکمت کا غیر معمولی ظہور ہوا ہو ۔
اس کے جواب میں قرآن سے اگر کوئی دلیل پیش کی جاسکتی ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ صرف یہ ہے کہ سورہ آل عمران میں اللہ تعالیٰ نے مُتَوَفِّیْکَ کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ ( آیت ۵۵ ) ۔ لیکن جیسا کہ وہاں ہم حاشیہ نمبر ۵۱ میں واضح کر چکے ہیں ، یہ لفظ طبعی موت کے معنی میں صریح نہیں ہے بلکہ قبض روح ، اور قبض روح و جسم ، دونوں پر دلالت کر سکتا ہے ۔ لہٰذا یہ ان قرائن کو ساقط کر دینے کے لیے کافی نہیں ہے جو ہم نے اوپر بیان کیے ہیں ۔ بعض لوگ جن کو مسیح کی طبعی موت کا حکم لگانے پر اصرار ہے ، سوال کرتے ہیں کہ تَوَفی کا لفظ قبض روح و جسم پر استعمال ہونے کی کوئی اور نظیر بھی ہے؟ لیکن جب کہ قبض روح و جسم کا واقعہ تمام نوع انسانی کی تاریخ میں پیش ہی ایک مرتبہ آیا ہو تو اس معنی پر اس لفظ کے استعمال کی نظیر پوچھنا محض ایک بے معنی بات ہے ۔ دیکھنا یہی چاہیے کہ آیا اصل لغت میں اس استعمال کی گنجائش ہے یا نہیں ۔ اگر ہے تو ماننا پڑے گا کہ قرآن نے رفع جسمانی کے عقیدہ کی صاف تردید کرنے کے بجائے یہ لفظ استعمال کر کے ان قرائن میں ایک اور قرینہ کا اضافہ کر دیا ہے جن سے اس عقیدہ کو الٹی مدد ملتی ہے ، ورنہ کوئی وجہ نہ تھی کہ وہ موت کے صریح لفظ کو چھوڑ کر وفات کے محتمل المعنیین لفظ کو ایسے موقع پر استعمال کرتا جہاں رفع جسمانی کا عقیدہ پہلے سے موجود تھا اور ایک فاسد اعتقاد ، یعنی الوہیت مسیح کے اعتقاد کا موجب بن رہا تھا ۔ پھر رفع جسمانی کے اس عقیدے کو مزید تقویت ان کثیر التعداد احادیث سے پہنچتی ہے جو قیامت سے پہلے حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے دوبارہ دنیا میں آنے اور دجال سے جنگ کرنے کی تصریح کرتی ہیں ( تفسیر سورہ احزاب کے ضمیمہ میں ہم نے ان احادیث کو نقل کر دیا ہے ) ۔ ان سے حضرت عیسیٰ کی آمد ثانی تو قطعی طور پر ثابت ہے ۔ اب یہ ہر شخص خود دیکھ سکتا ہے کہ ان کا مرنے کے بعد دوبارہ اس دنیا میں آنا زیادہ قرین قیاس ہے ، یا زندہ کہیں خدا کی کائنات میں موجود ہونا اور پھر واپس آنا ؟