Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 16

سورة النساء

وَ الَّذٰنِ یَاۡتِیٰنِہَا مِنۡکُمۡ فَاٰذُوۡہُمَا ۚ فَاِنۡ تَابَا وَ اَصۡلَحَا فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡہُمَا ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۶﴾

And the two who commit it among you, dishonor them both. But if they repent and correct themselves, leave them alone. Indeed, Allah is ever Accepting of repentance and Merciful.

تم میں سے جو دو افراد ایسا کام کرلیں انہیں ایذا دو اگر وہ توبہ اور اصلاح کرلیں تو ان سے مُنہ پھیر لو ، بیشک اللہ تعالٰی توبہ قبول کرنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذٰنِ
اور وہ دو (مرد) جو
یَاۡتِیٰنِہَا
آئیں اس (برائی)کو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
فَاٰذُوۡہُمَا
تو اذیت دو ان دونوں کو
فَاِنۡ
پھر اگر
تَابَا
وہ دونوں توبہ کرلیں
وَاَصۡلَحَا
اور اصلاح کرلیں
فَاَعۡرِضُوۡا
تو اعراض کرو
عَنۡہُمَا
ان دونوں سے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
تَوَّابًا
بہت توبہ قبول کرنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذٰنِ
اور وہ دو مرد جو
یَاۡتِیٰنِہَا
آئیں اس (بدکاری) کو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
فَاٰذُوۡہُمَا
تو تم سزا دو اُن دونوں کو
فَاِنۡ
پھر اگر
تَابَا
وہ دونوں توبہ کریں
وَاَصۡلَحَا
اور وہ دونوں اصلاح کر لیں
فَاَعۡرِضُوۡا
تو تم درگزر کرو
عَنۡہُمَا
اُن دونوں سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے)ہے
تَوَّابًا
بے حد توبہ قبول کرنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

And the two who commit it among you, dishonor them both. But if they repent and correct themselves, leave them alone. Indeed, Allah is ever Accepting of repentance and Merciful.

تم میں سے جو دو افراد ایسا کام کرلیں انہیں ایذا دو اگر وہ توبہ اور اصلاح کرلیں تو ان سے مُنہ پھیر لو ، بیشک اللہ تعالٰی توبہ قبول کرنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تم میں سے جو مرد اور عورت اس فعل کا ارتکاب کریں انہیں ایذا دو ۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دو ۔ یقینا اللہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم میں سے جوبھی دوافرادبدکاری کریں اُن دونوں کوسزادو، پھراگروہ دونوں توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تواُن سے درگزر کرو۔یقیناًاﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حدتوبہ قبول کرنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those two of you who commit it, torture them both. But if they repent and amend, turn away from them. Surely, Allah is Most-Relenting, Very-Merciful.

اور جو دو مرد کریں تم میں سے وہی بدکاری تو ان کو ایذا دو پھر اگر وہ دونوں توبہ کریں اور اپنی اصلاح کرلیں تو ان کا خیال چھوڑ دو بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو دونوں تم میں سے اس (بدکاری) کا ارتکاب کریں تو ان دونوں کو ایذا پہنچاؤ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو ان کو چھوڑدو یقیناً اللہ تعالیٰ بہت توبہ قبول فرمانے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Punish both of those among you who are guilty of this sin, then if they repent and mend their ways, leave them alone. For Allah is always ready to accept repentance. He is All-Compassionate.

اور تم میں سے جو اس فعل کا ارتکاب کریں ان دونوں کو تکلیف دو ، پھر اگر وہ توبہ کریں اور اپنی اصلاح کرلیں تو انہیں چھوڑ دو کہ اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 26

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم میں سے جو دو مرد بدکاری کا ارتکاب کریں ، ان کو اذیت دو ۔ ( ١٥ ) پھر اگر وہ توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلیں تو ان سے درگذر کرو ۔ بیشک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان دو مردوں کو جو تم میں سے بدکاری اغلام کریں یا مرد اور عورت کو جو زنا کریں تنگ کرو پھر اگر توبہ کریں اور نیکی پر لگ جائیں اس بر فعل کو چھور دیں تو ان کو چھوڑ دیں تو ان کو نہ ستاؤ بیشک اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والے والا مہر بان ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو دو مرد تم میں سے بدکاری کریں تو ان کو ایذا دو پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو ان دونوں سے کچھ تعرض نہ کرو یقینا اللہ توبہ قبول کرنے والے رحمت کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر دو مرد بےحیائی کا کام کریں تو تم ان کو اذیت پہنچاؤ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اپنے حال کی اصلاح کرلیں تو ان دونوں کو چھوڑ دو ۔ اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو دو مرد تم میں سے بدکاری کریں تو ان کو ایذا دو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نیکوکار ہوجائیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دو۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا (اور) مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for those twain of you who commit it, hurt them both; then, if they repent and amend, turn away from them; verily Allah is Relenting, Merciful.

اور تم میں سے کوئی دو جو وہ کام کریں انہیں اذیت پہنچاؤ ۔ پھر اگر دونوں توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں ۔ تو ان سے تعرض نہ کرو ۔ بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو دونوں تم میں سے اس بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان کو ایذا پہنچاؤ ۔ پس اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو ان سے درگذر کرو ، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم میں سے کوئی دو مرد وعورت بے حیائی کا کام کریں پس انہیں اذیت پہنچاؤ ۔ سواگر وہ دونوں توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو ان سے درگزر کرو بیشک اﷲ تعالیٰ بہت زیادہ توبہ قبول فرمانے والے بڑے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ دونوں جو تم میں سے اس کا ارتکاب کریں سو ان دونوں کو ایذا دو ، پھر اگر دونوں توبہ کرلیں تو ان سے خیال ہٹا لو، بیشک اللہ ہمیشہ سے بےحد توبہ قبول کرنے والا، نہایت مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم میں سے جو بھی کوئی دو شخص ارتکاب کریں اس (بےحیائی) کا تو تم ان کو ایذاء دو ، پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں (اپنے بگاڑ کی) تو تم ان سے صرف نظر کرلو، بلاشبہ اللہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا، نہایت مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور تم میں سے جو مرد اور عورت بدکاری کریں انہیں سزادوپھراگروہ توبہ کریں اور اپنی اصلاح کر لیں توان کاپیچھا چھوڑ دویقیناًاللہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم میں جو مرد عورت ایسا کریں ان کو ایذا دو ( ف٤٤ ) پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نیک ہوجائیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دو ، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ( ف٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم میں سے جو بھی کوئی بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان دونوں کو ایذا پہنچاؤ ، پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور ( اپنی ) اصلاح کر لیں تو انہیں سزا دینے سے گریز کرو ، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم میں سے جو دو شخص ( مرد و عورت ) بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان کو اذیت پہنچاؤ ۔ پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور اپنی اصلاح کرلیں ۔ تو انہیں چھوڑ دو بے شک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If two men among you are guilty of lewdness, punish them both. If they repent and amend, Leave them alone; for Allah is Oft-returning, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

If any two people commit fornication, punish them. If they repent and reform, let them go. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the two persons among you who commit illegal sexual intercourse, punish them both. And if they repent and do righteous good deeds, leave them alone. Surely, Allah is Ever the One Who accepts repentance, (and He is) Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for the two who are guilty of indecency from among you, give them both a punishment; then if they repent and amend, turn aside from them; surely Allah is Oft-returning (to mercy), the Merciful.

Translated by

William Pickthall

And as for the two of you who are guilty thereof, punish them both. And if they repent and improve, then let them be. Lo! Allah is ever relenting, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम में से जो दो मर्द वही बदकारी करें तो उनको अज़ीयत पहुँचाओ, फिर अगर वे दोनों तौबा करें और अपनी इस्लाह कर ले तो उनका ख़याल छोड़ दो, बेशक अल्लाह तौबा क़बूल करने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جونسے دو شخص بھی بےحیائی کا کام کریں تم میں سے تو ان دونوں کو اذیت پہنچاؤ پھر اگر وہ دونوں توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو ان دونوں سے کچھ تعرض نہ کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والے ہیں رحمت والے ہیں۔ (4) (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم میں سے جو دو مرد ایسا کام کریں انہیں سزا دو اگر وہ توبہ اور اصلاح کرلیں تو انہیں چھوڑ دو بیشک اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تم میں سے جو اس فعل کا ارتکاب کریں ان دونوں کو تکلیف دو ‘ پھر آکر وہ توبہ کریں اور اپنی صلاح کرلیں تو انہیں چھوڑ دو کہ اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو بھی دو شخص تم میں سے بےحیائی کا کام کریں ان کو اذیت پہنچاؤ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو اس سے اعراض کرو، بلاشبہ اللہ توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو دو مرد کریں تم میں سے وہی بدکاری تو ان کو ایذاء دو پھر اگر وہ دونوں توبہ کریں اور اپنی اصلاح کرلیں تو ان کا خیال چھوڑ دو بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم میں سے جو دو شخص اس بدکاری کے مرتکب ہوں تو تم ان دونوں کو اذیت پہنچائو پھر اگر وہ دونوں توبہ کریں اور آئندہ اپنی اصلاح کرلیں تو تم ان دونوں سے درگزر کرو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے