Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 164

سورة النساء

وَ رُسُلًا قَدۡ قَصَصۡنٰہُمۡ عَلَیۡکَ مِنۡ قَبۡلُ وَ رُسُلًا لَّمۡ نَقۡصُصۡہُمۡ عَلَیۡکَ ؕ وَ کَلَّمَ اللّٰہُ مُوۡسٰی تَکۡلِیۡمًا ﴿۱۶۴﴾ۚ

And [We sent] messengers about whom We have related [their stories] to you before and messengers about whom We have not related to you. And Allah spoke to Moses with [direct] speech.

اور آپ سے پہلے کے بہت سے رسولوں کے واقعات ہم نے آپ سے بیان کئے ہیں اور بہت سے رسولوں کے نہیں بھی کئے اور موسیٰ ( علیہ السلام ) سے اللہ تعالٰی نے صاف طور پر کلام کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَرُسُلًا
اور کئی رسول
قَدۡ
تحقیق
قَصَصۡنٰہُمۡ
ذکر کیا ہم نے ان کا
عَلَیۡکَ
آپ پر
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَ رُسُلًا
اور کئی رسول
لَّمۡ
نہیں
نَقۡصُصۡہُمۡ
ہم نے ذکر کیا ان کا
عَلَیۡکَ
آپ پر
وَکَلَّمَ
اور کلام کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
مُوۡسٰی
موسیٰ سے
تَکۡلِیۡمًا
کلام کرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَرُسُلًا
اور رسول
قَدۡ
یقیناً
قَصَصۡنٰہُمۡ
حالات بیان کر چکے ہیں ہم ان کے
عَلَیۡکَ
اوپر آپ کے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَ رُسُلًا
اور رسول
لَّمۡ نَقۡصُصۡہُمۡ
نہیں ہم نے حالات بیان کیے ان کے
عَلَیۡکَ
آپ پر
وَکَلَّمَ
اور کلام کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مُوۡسٰی
موسیٰ ؑسے
تَکۡلِیۡمًا
خود کلام کرنا
Translated by

Juna Garhi

And [We sent] messengers about whom We have related [their stories] to you before and messengers about whom We have not related to you. And Allah spoke to Moses with [direct] speech.

اور آپ سے پہلے کے بہت سے رسولوں کے واقعات ہم نے آپ سے بیان کئے ہیں اور بہت سے رسولوں کے نہیں بھی کئے اور موسیٰ ( علیہ السلام ) سے اللہ تعالٰی نے صاف طور پر کلام کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کچھ رسول تو ایسے ہیں جن کا حال اس سے پہلے ہم آپکو بتا چکے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کا حال آپ سے بیان نہیں کیا اور اللہ تعالیٰ نے موسیٰ سے بول کر کلام کیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ رسول جن کے حالات یقیناہم پہلے ہی آپ پربیان کرچکے ہیں اور وہ رسول بھی جن کے حالات ہم نے آپ پر بیان نہیں کیے اور موسیٰ سے اﷲ تعالیٰ نے کلام کیا، خودکلام کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And, (We have sent down) some Messengers We have already told you about, and some other Messengers We did not tell you about and Allah has spoken to Musa verbally

اور بھیجے ایسے رسول کہ جن کا احوال ہم نے سنایا تجھ کو اس سے پہلے اور ایسے رسول جن کا احوال نہیں سنایا تجھ کو اور باتیں کیں اللہ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے بول کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (بھیجے) وہ رسول جن کا ہم اس سے پہلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کرچکے ہیں اور ایسے رسول (بھی ) جن کے حالات ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے بیان نہیں کیے اور موسیٰ ( علیہ السلام) سے تو کلام کیا اللہ نے جیسے کہ کلام کیا جاتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We revealed to the Messengers We have already told you of, and to the Messengers We have not told you of; and to Moses Allah spoke directly.

ہم نے ان رسولوں پر بھی وحی نازل کی جن کا ذکر ہم اس سے پہلے تم سے کر چکے ہیں اور ان رسولوں پر بھی جن کا ذکر تم سے نہیں کیا ۔ ہم نے موسیٰ سے اس طرح گفتگو کی جس طرح گفتگو کی جاتی ہے ۔ 206

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بہت سے رسول ہیں جن کے واقعات ہم نے پہلے تمہیں سنائے ہیں اور بہت سے رسول ایسے ہیں کہ ہم نے ان کے واقعات تمہیں نہیں سنائے ۔ اور موسیٰ سے تو اللہ براہ راست ہم کلام ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے کئی پیغمبر بھیجے جن کا حال ہم پہلے تجھ سے بیان کرچکے ہیں اور کئی پیغمبر ایسے بھیجے جن کا حال نے تجھ سے بیاں نہیں کیا اور موسیٰ سے تو اللہ نے بات کی بو کر 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایسے پیغمبر جن کا حال ہم نے پہلے آپ سے بیان فرمایا اور ایسے پیغمبر (بھی ہیں) جن کا حال ہم نے آپ سے بیان نہیں فرمایا اور موسیٰ (علیہ السلام) سے تو اللہ نے باتیں (بھی) کیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے آپ سے پہلے وہ رسول بھی بھیجے جن کے حالات ہم نے آپ کو بتائے ہیں۔ اور وہ رسول بھی بھیجے جن کے حالات ہم نے آپ کو نہیں سنائے ہیں۔ اور اللہ نے موسیٰ سے براہ راست گفتگو کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بہت سے پیغمبر ہیں جن کے حالات ہم تم سے پیشتر بیان کرچکے ہیں اور بہت سے پیغمبر ہیں جن کے حالات تم سے بیان نہیں کئے۔ اور موسیٰ سے تو خدا نے باتیں بھی کیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We Revealed unto apostles of some of whom We have narrated unto thee aforetime and of others of whom We have not narrated unto thee; and unto Musa Allah spake directly.

اور (دوسرے) پیغمبروں پر کہ ان کا حال ہم پیشتر آپ سے بیان کرچکے ہیں (ہم نے وحی بھیجی تھی) اور ایسے پیغمبروں پر (بھی) کہ ان کا حال ہم آپ سے بیان نہیں کیا ۔ اور اللہ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے (خاص طور پر) کلام فرمایا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( دوسرے بھی بہت سے ) رسولوں پر ( وحی بھیجی ) جن کا حال ہم تم کو پہلے سناچکے ہیں اور بہت سے رسولوں کا حال نہیں سنایا اور موسیٰ سے تو اللہ نے کلام کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( دوسرے ) رسولوں پر جن کے قصے ہم پہلے بیان کر چکے ہیں اور ( ایسے ) رسولوں پر جن کے قصے ہم نے آپ سے بیان نہیں کئے اور اللہ تعالیٰ نے ( خاص طور پر ) موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے ان رسولوں پر بھی وحی نازل کی جن کا ذکر ہم اس سے پہلے تم سے کرچکے ہیں اور ان رسولوں پر بھی جن کا ذکر تم سے نہیں کیا اور اللہ نے موسیٰ سے اس طرح گفتگو کی جس طرح گفتگو کی جاتی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان رسولوں کو بھی (ہم نے وحی سے نوازا) جن کا ذکر ہم آپ سے اس سے پہلے کرچکے ہیں، اور ان رسولوں کو بھی جن کا ذکر ہم نے آپ سے نہیں کیا، اور موسیٰ کو نوازا اللہ نے اپنے بلا واسطہ کلام سے،

Translated by

Noor ul Amin

کچھ رسول توایسے ہیں جن کاحال اس سے پہلے ہم آپ کو بتلاچکے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کا حال آپ سے بیان نہیں کیا اوراللہ تعالیٰ نے موسیٰ سے بول کرکلام کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور رسولوں کو جن کا ذکر آگے ہم تم سے ( ف٤۱۰ ) فرماچکے اور ان رسولوں کو جن کا ذکر تم سے نہ فرمایا ( ف٤۱۱ ) اور اللہ نے موسیٰ سے حقیقتاً کلام فرمایا ( ف٤۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ہم نے کئی ) ایسے رسول ( بھیجے ) ہیں جن کے حالات ہم ( اس سے ) پہلے آپ کو سنا چکے ہیں اور ( کئی ) ایسے رسول بھی ( بھیجے ) ہیں جن کے حالات ہم نے ( ابھی تک ) آپ کو نہیں سنائے اور اﷲ نے موسٰی ( علیہ السلام ) سے ( بلاواسطہ ) گفتگو ( بھی ) فرمائی

Translated by

Hussain Najfi

کچھ پیغمبر وہ ہیں جن کے حالات ہم نے آپ سے پہلے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ وہ ہیں جن کے واقعات ہم نے آپ سے بیان نہیں کئے اور اللہ نے موسیٰ سے اس طرح کلام کیا جیساکہ کلام کرنے کا حق ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of some messengers We have already told thee the story; of others We have not;- and to Moses Allah spoke direct;-

Translated by

Muhammad Sarwar

(We sent revelations to) the Messengers mentioned to you before and also to Messengers who have not been mentioned to you. God spoke to Moses in words.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Messengers We have mentioned to you before, and Messengers We have not mentioned to you, and to Musa Allah spoke directly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (We sent) apostles We have mentioned to you before and apostles we have not mentioned to you; and to Musa, Allah addressed His Word, speaking (to him):

Translated by

William Pickthall

And messengers We have mentioned unto thee before and messengers We have not mentioned unto thee; and Allah spake directly unto Moses;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने ऐसे रसूल भेजे जिनका हाल हम आपको पहले सुना चुके हैं और ऐसे रसूल भी जिनका हाल हमने आपको नहीं सुनाया, और मूसा (अलै॰) से तो अल्लाह ने गुफ़्तगू की।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایسے پیغمبروں کو (صاحب وحی بنایا) جن کا حال اس کے قبل ہم آپ سے بیان کرچکے ہیں اور ایسے پیغمبروں کو جن کا حال ہم نے آپ سے بیان نہیں کیا اور موسیٰ سے اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر کلام فرمایا۔ (164)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بہت سے رسولوں کی طرف جنہیں ہم اس سے پہلے آپ سے بیان کرچکے ہیں اور بہت سے ایسے رسولوں کی طرف بھی جنہیں ہم نے آپ سے بیان نہیں کیا اور اللہ نے موسیٰ سے کلام کیا، ازخود کلام کرنا۔ “ (١٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ان رسولوں پر بھی وحی نازل کی جن کا ذکر ہم اس سے پہلے تم سے کرچکے ہیں اور ان رسولوں پر بھی جن کا ذکرہم اس سے پہلے تم سے کرچکے ہیں اور ان رسولوں پر بھی جن کا ذکر تم سے نہیں کیا ۔ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) سے اس طرح گفتگو کی جس طرح گفتگو کی جاتی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے بہت سے ایسے رسول بھیجے جن کا ہم نے آپ سے اس سے پہلے حال بیان کیا اور بہت سے ایسے رسول بھیجے جن کا حال ہم نے آپ سے بیان نہیں کیا۔ اور اللہ نے موسیٰ سے خاص طور پر کلام کیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بھیجے ایسے رسول کہ جن کا احوال ہم نے سنایا تجھ کو اس سے پہلے اور ایسے رسول جن کا احوال نہیں سنایا تجھ کو اور باتیں کیں اللہ نے موسیٰ سے بول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح ہم نے بہت سے ایسے رسولوں کو بھی صاحب وحی بنا کر بھیجا جن کا حال اس سے قبل ہم آپ سے بیان کرچکے ہیں اور ایسے رسولوں کو بھی جن کا ذکر ابھی تک ہم نے آپ سے نہیں کیا اور اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے خاص طور پر گفتگو کی