Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 171

سورة النساء

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ لَا تَغۡلُوۡا فِیۡ دِیۡنِکُمۡ وَ لَا تَقُوۡلُوۡا عَلَی اللّٰہِ اِلَّا الۡحَقَّ ؕ اِنَّمَا الۡمَسِیۡحُ عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ رَسُوۡلُ اللّٰہِ وَ کَلِمَتُہٗ ۚ اَلۡقٰہَاۤ اِلٰی مَرۡیَمَ وَ رُوۡحٌ مِّنۡہُ ۫ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ ۚ ۟ وَ لَا تَقُوۡلُوۡا ثَلٰثَۃٌ ؕ اِنۡتَہُوۡا خَیۡرًا لَّکُمۡ ؕ اِنَّمَا اللّٰہُ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ؕ سُبۡحٰنَہٗۤ اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہٗ وَلَدٌ ۘ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیۡلًا ﴿۱۷۱﴾٪  3

O People of the Scripture, do not commit excess in your religion or say about Allah except the truth. The Messiah, Jesus, the son of Mary, was but a messenger of Allah and His word which He directed to Mary and a soul [created at a command] from Him. So believe in Allah and His messengers. And do not say, "Three"; desist - it is better for you. Indeed, Allah is but one God. Exalted is He above having a son. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And sufficient is Allah as Disposer of affairs.

اے اہل کتاب !اپنے دین کے بارے میں حد سے نہ گزر جاؤ اور اللہ پر بجز حق کے اور کچھ نہ کہو مسیح عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) تو صرف اللہ تعالٰی کے رسول اور اس کے کلمہ ( کن سے پیدا شدہ ) ہیں جسے مریم ( علیہا السلام ) کی طرف ڈال دیا تھا اور اس کے پاس کی روح ہیں اس لئے تم اللہ کو اور اس کے سب رسولوں کو مانو اور نہ کہو کہ اللہ تین ہیں اس سے باز آجاؤ کہ تمہارے لئے بہتری ہے اللہ عبادت کے لائق تو صرف ایک ہی ہے اور وہ اس سے پاک ہے کہ اس کی اولاد ہو ، اسی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ اور اللہ کافی ہے کام بنانے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
لَاتَغۡلُوۡا
نہ تم غلو کرو
فِیۡ دِیۡنِکُمۡ
اپنے دین میں
وَ لَا
اور نہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
اِلَّا
مگر
الۡحَقَّ
حق
اِنَّمَا
بیشک
الۡمَسِیۡحُ
مسیح
عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مر یم
رَسُوۡلُ
رسول ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَکَلِمَتُہٗ
اور کلمہ اس کا
اَلۡقٰہَاۤ
جو اس نے ڈالا تھا اس کو
اِلٰی
طرف
مَرۡیَمَ
مریم کے
وَرُوۡحٌ
اور روح
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
فَاٰمِنُوۡا
تو ایمان لاؤ تم
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں پر
وَلَا
اور نہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
ثَلٰثَۃٌ
تین ہیں
اِنۡتَہُوۡا
باز آجاؤ
خَیۡرًا
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنَّمَا
بیشک
اللّٰہُ
اللہ تعالی
اِلٰہٌ
الہ ٰہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
سُبۡحٰنَہٗۤ
پاک ہے وہ
اَنۡ
کہ
یَّکُوۡنَ
ہو
لَہٗ
اس کے لیے
وَلَدٌ
کوئی اولاد
لَہٗ
اسی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
وَکِیۡلًا
کارساز
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
لَاتَغۡلُوۡا
نہ تم حد سے گزرو
فِیۡ دِیۡنِکُمۡ
اپنے دین میں
وَ لَا تَقُوۡلُوۡا
اور نہ تم کہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
اِلَّا الۡحَقَّ
علاوہ حق کے
اِنَّمَا
یقیناً
الۡمَسِیۡحُ
مسیح
عِیۡسَی ابۡنُ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مریم
رَسُوۡلُ
رسول ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
وَکَلِمَتُہٗ
اور کلمہ ہے اس کا
اَلۡقٰہَاۤ
القا کیا تھا اس کو
اِلٰی مَرۡیَمَ
مریم کی طرف
وَرُوۡحٌ
اور روح
مِّنۡہُ
اُس کی طرف سے
فَاٰمِنُوۡا
چنانچہ تم ایمان لے آؤ
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کے
وَلَا تَقُوۡلُوۡا
اور نہ تم کہو
ثَلٰثَۃٌ
تین ہیں
اِنۡتَہُوۡا
تم باز آ جاؤ
خَیۡرًا
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنَّمَا
یقیناً
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اِلٰہٌ
معبود ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
سُبۡحٰنَہٗۤ
پاک ہے وہ
اَنۡ
یہ کہ
یَّکُوۡنَ
ہو
لَہٗ
اس کے لیے
وَلَدٌ
کوئی اولاد
لَہٗ
اُسی کے لیے ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
وَکِیۡلًا
وکیل
Translated by

Juna Garhi

O People of the Scripture, do not commit excess in your religion or say about Allah except the truth. The Messiah, Jesus, the son of Mary, was but a messenger of Allah and His word which He directed to Mary and a soul [created at a command] from Him. So believe in Allah and His messengers. And do not say, "Three"; desist - it is better for you. Indeed, Allah is but one God. Exalted is He above having a son. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And sufficient is Allah as Disposer of affairs.

اے اہل کتاب !اپنے دین کے بارے میں حد سے نہ گزر جاؤ اور اللہ پر بجز حق کے اور کچھ نہ کہو مسیح عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) تو صرف اللہ تعالٰی کے رسول اور اس کے کلمہ ( کن سے پیدا شدہ ) ہیں جسے مریم ( علیہا السلام ) کی طرف ڈال دیا تھا اور اس کے پاس کی روح ہیں اس لئے تم اللہ کو اور اس کے سب رسولوں کو مانو اور نہ کہو کہ اللہ تین ہیں اس سے باز آجاؤ کہ تمہارے لئے بہتری ہے اللہ عبادت کے لائق تو صرف ایک ہی ہے اور وہ اس سے پاک ہے کہ اس کی اولاد ہو ، اسی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ اور اللہ کافی ہے کام بنانے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے اہل کتاب ! اپنے دین میں غلو نہ کرو۔ اور اللہ کی نسبت وہی بات کہو جو حق ہو۔ مسیح عیسیٰ ابن مریم صرف اللہ کے رسول اور اس کا کلمہ تھے۔ جسے اللہ نے مریم کی طرف بھیجا تھا اور وہ اس کی طرف سے ایک روح تھے، سو تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور یہ نہ کہو کہ (خدا) تین ہیں۔ اس بات سے باز آجاؤ، یہی تمہارے لیے بہتر ہے۔ صرف اللہ اکیلا ہی الٰہ ہے۔ وہ اس بات سے پاک ہے کہ اس کی کوئی اولاد ہو۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور اللہ اکیلا ہی (کائنات کا) نظام چلانے کے لیے کافی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے اہلِ کتاب!اپنے دین میں حدسے نہ گزرواوراﷲ تعالیٰ پرحق کے علاوہ کچھ نہ کہو، یقینامسیح عیسیٰ ابنِ مریم اﷲ تعالیٰ کا رسول اوراس کاکلمہ ہے جواس نے مریم کی طرف القا کیااوراس کی طرف سے ایک روح ہے،چنانچہ اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لے آؤ،اورمت کہوکہ’’تین ہیں‘‘،تم بازآجاؤ،یہی تمہارے لیے بہتر ہے، یقینااﷲ تعالیٰ صرف ایک ہی معبودہے،وہ پاک ہے کہ اس کی کوئی اولاد ہو،اُسی کا ہے جوبھی آسمانوں میں ہے اورجوبھی زمین میں ہے اوراﷲ تعالیٰ ہی وکیل کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 people of the Book, be not excessive in your Faith and do not say about Allah anything but the truth. The Masih &Is-a, the son of Maryam, is only a Messenger of Allah and His word He delivered to Maryam, and a spirit from Him. So, believe in Allah and His Messen¬gers. And do not say |"Three|". Stop it. That is good for you. Allah is the only One God. He is far too pure to have a son. To Him belongs what is in the heavens and what is in the earth. And Allah is enough to trust in.

اے کتاب والو مت مبالغہ کرو اپنے دین کی بات میں اور مت کہو اللہ تعالیٰ کی شان میں مگر پکی بات بیشک مسیح جو ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا وہ رسول ہے اللہ کا اور کا کلام ہے جسکو ڈالا مریم کی طرف اور روح ہے اس کے ہاں کی سو مانو اللہ کو اور اس کے رسولوں کو اور نہ کہو کہ خدا تین ہیں اس بات کو چھوڑو بہتر ہوگا تمہارے واسطے بیشک اللہ معبو ہے اکیلا اس کے لائق نہیں ہے کہ اس کے اولاد ہو، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور کافی ہے اللہ کار ساز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل کتاب اپنے دین میں غلو (مبالغہ) نہ کرو اور اللہ کی طرف کوئی شے منسوب نہ کرو سوائے اس کے جو حق ہو دیکھو مسیح عیسیٰ ( علیہ السلام) ابن مریم تو بس اللہ کے رسول ( علیہ السلام) تھے اور وہ اس کا ایک کلمہ تھے جو اس نے القا کیا مریم ( علیہ السلام) پر اور ایک روح تھے اس کی طرف سے پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر اور تثلیث (تین خداؤں) کا دعویٰ مت کرو باز آجاؤ اسی میں تمہاری بہتری (خیریت) ہے جان لو کہ اللہ تو بس ایک ہی الٰہِ واحد ہے وہ اس سے پاک ہے کہ اس کا کوئی بیٹا ہو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب کچھ اسی کا ہے اور اللہ کافی ہے بطور کار ساز

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

People of the Book! Do not exceed the limits in your religion, and attribute to Allah nothing except the truth. The Messiah, Jesus, son of Mary, was only a Messenger of Allah, and His command that He conveyed unto Mary, and a spirit from Him (which led to Mary's conception). So believe in Allah and in His Messengers, and do not say: (Allah is a) trinity. Give up this assertion; it would be better for you. Allah is indeed just one God. Far be it from His glory that He should have a son. To Him belongs all that is in the heavens and in the earth. Allah is sufficient for a guardian.

اے اہل کتاب ! اپنے دین میں غلو نہ کرو 211 اور اللہ کی طرف حق کے سوا کوئی بات منسوب نہ کرو ۔ مسیح عیسٰی ابنِ مریم اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ اللہ کا ایک رسول تھا اور ایک فرمان تھا 212 جو اللہ نے مریم کی طرف بھیجا اور ایک روح تھی اللہ کی طرف سے 213 ﴿جس نے مریم کے رِحم میں بچّہ کی شکل اختیار کی﴾ پس تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ 214 اور نہ کہو کہ ’’ تین‘‘ ہیں ۔ 215 باز آجاؤ ، یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے ۔ اللہ تو بس ایک ہی خدا ہے ۔ وہ بالاتر ہے اس سے کہ کوئی اس کا بیٹا ہو ۔ 216 زمین اور آسمانوں کی ساری چیزیں اس کی مِلک ہیں ، 217 اور ان کی کفالت و خبر گیری کے لیے بس وہی کافی ہے ۔ 218 ؏۲۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے اہل کتاب اپنے دین میں حد سے نہ بڑھو ، اور اللہ کے بارے میں حق کے سوا کوئی بات نہ کہو ۔ مسیح عیسیٰ ابن مریم تو محض اللہ کے رسول تھے اور اللہ کا ایک کلمہ تھا جو اس نے مریم تک پہنچایا ، اور ایک روح تھی جو اسی کی طرف سے ( پیدا ہوئی ) تھی ۔ ( ٩٥ ) لہذا اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور یہ مت کہو کہ ( خدا ) تین ہیں ۔ اس بات سے باز آجاؤ ، کہ اسی میں تمہاری بہتری ہے ، اللہ تو ایک ہی معبود ہے وہ اس بات سے بالکل پاک ہے کہ اس کا کوئی بیٹا ہو ۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے ، اور سب کی دیکھ بھال کے لیے اللہ کافی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کتاب والوں اپنے دین میں دین سے حد سے م بڑھو 7 اور اللہ تعالیٰ پر وہی بات کہو جو سچ ہے سچ تو یہی ہے کہ مریم ( علیہ السلام) کا بیٹا عیسیٰ ٰ ( علیہ السلام) مسیح اللہ تعالیٰ کا پغمبر تھا اور اس کا کلام تھا 8 جو مریم تک اس نے پہنچا دیا اور اس کی روح تھا 9 تو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ 10 اور تین خدا نہ کہو 11 ۔ اس سے باز آؤ یہ تمہارے حق میں بہتر ہوگا اللہ تو بس اکیلا معبود ہے 12 وہ بیٹا بیٹی سے پاک ہے اس کی تو ملک ہے جو کچھ آسماونوں اور زمین میں ہے 1 اور اللہ بس ہے کام بنانے والاف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اہل کتاب ! اپنے دین (کے بارے) میں حد سے نہ پڑھو اور اللہ کے بارے میں حق کے سوا کچھ نہ کہو یقینا مسیح عیسیٰ (علیہ السلام) مریم (علیہا السلام) کے بیٹے اللہ کے پیغمبر ہیں اور اس کا کلمہ (حکم) ہیں جو اس نے مریم (علیہا السلام) کی طرف بھیجا تھا اور اس (اللہ) کی طرف سے ایک روح ہیں سو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ اور یہ نہ کہو کہ (اللہ) تین ہیں بازآجاؤ (یہ) تمہارے لئے بہتر ہے ۔ سوائے اس کے نہیں کہ اللہ اکیلا عبادت کا مستحق ہے وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اس کا ہے ۔ اور اللہ کارساز کافی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے اہل کتاب ! اپنے دین میں حد سے نہ گزرو اور اللہ سے وہی بات منسوب کرو جو بالکل سچ ہے۔ (وہ سچ یہ ہے کہ) بیشک مسیح عیسیٰ ابن مریم اللہ کے رسول ہیں اور اللہ کا کلمہ ہیں۔ جسے اللہ نے مریم (کے بطن) میں بلاواسطہ ڈالا۔ اور وہ مسیح اللہ کی طرف سے ایک روح ہیں۔ لہٰذا تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لے آؤ اور یہ نہ کہو کہ معبود تین ہیں۔ اس بات سے باز آجاؤ اسی میں تمہاری بھلائی ہے۔ بیشک اللہ واحد معبود ہے۔ وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کا سب اسی کا ہے۔ اور اس کے انتظام کو اللہ کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل کتاب اپنے دین (کی بات) میں حد سے نہ بڑھو اور خدا کے بارے میں حق کے سوا کچھ نہ کہو۔ مسیح (یعنی) مریم کے بیٹے عیسیٰ (نہ خدا تھے نہ خدا کے بیٹے بلکہ) خدا کے رسول اور کا کلمہٴ (بشارت) تھے جو اس نے مریم کی طرف بھیجا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح تھے تو خدا اوراس کے رسولوں پر ایمان لاؤ۔ اور (یہ) نہ کہو (کہ خدا) تین (ہیں۔ اس اعتقاد سے) باز آؤ کہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ خدا ہی معبود واحد ہے اور اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو۔ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye people of the Book; exceed not the bounds in Your religion, and say not of Allah save that which is the truth. The Messiah 'Isa, son of Maryam, is but an apostle of Allah and His word --He cast it upon Maryam-- and a spirit from Him. Believe wherefore in Allah and His apostles, and say not: three. Desist, that it may be well for you. Allah is but the One God: hallowed be He that there should be unto Him a son! His is whatsoever is in the heavens and the earth, and sufficeth Allah as a Trustee.

اے اہل کتاب ! اپنے دین میں غلو نہ کرو ۔ اور اللہ کے بارے میں کوئی بات حق کے سوانہ کہو ۔ مسیح عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) تو بس اللہ کے ایک پیغمبر ہی ہیں ۔ اور اس کا کلمہ ۔ جسے اللہ نے پہنچا دیا تھا مریم تک ۔ اور ایک جان ہیں اس کی طرف سے ۔ پس اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاؤ ۔ اور یہ نہ کہو کہ (خدا) تین ہیں ۔ (اس سے) باز آجاؤ ۔ تمہارے حق میں یہی بہتر ہے اللہ تو بس ایک ہی معبود ہے ۔ وہ پاک ہے اس سے کہ اس کے بیٹا ہو ۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ اور اللہ ہی کارساز ہونا کافی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے اہلِ کتاب! اپنے دین میں غلو نہ کرو اور اللہ پر حق کے سوا کوئی اور بات نہ ڈالو ۔ مسیح ، عیسیٰ ابنِ مریم تو بس اللہ کے ایک رسول اور اس کا ایک کلمہ ہیں ، جس کو اس نے مریم کی طرف القاء فرمایا اور اس کی جانب سے ایک روح ہیں ۔ پس اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور تثلیث کا دعویٰ نہ کرو ۔ باز آجاؤ! یہی تمہارے حق میں بہتر ہے ۔ معبود تو بس تنہا اللہ ہی ہے ۔ وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو ۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ کارساز بس ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے اہل کتاب اپنے دین میں حد سے نہ بڑھو اور اللہ تعالیٰ کیلئے حق بات ( ہی ) کہو بیشک مسیح عیسیٰ ابن مریم اللہ تعالیٰ کے رسول اس کا کلمہ ( ہی ) ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے مریم تک پہنچایا اور اس کی طرف سے ( ایک ) روح ( ہی ) پس اللہ تعالیٰ اور اس کے ( سب ) پر ایمان لائو اور تین ( خدا ) نہ کہو اس سے باز آجائو ( یہ ) تمہارے لئے بہتر ہے بیشک معبود تو ایک ( ہی ) ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ کافی کارساز ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے اہل کتاب ! اپنے دین میں حد سے نہ نکلو اور اللہ کی طرف سوائے سچ کے اور کوئی بات نہ کہو۔ مسیح عیسیٰ بن مریم اور کچھ نہ تھے سوائے اس کے کہ اللہ کے رسول تھے اور ایک فرمان تھا جو اللہ نے مریم کی طرف بھیجا اور ایک روح تھی اللہ کی طرف سے۔ پس تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائو۔ اور یہ نہ کہو کہ اللہ تین ہیں۔ باز آجاؤ یہ تمہارے لیے ہی بہتر ہے۔ بیشک الٰہ تو صرف ایک اللہ ہی ہے وہ اس سے بےنیاز ہے کہ کوئی اس کا بیٹا ہو۔ زمین و آسمان کی ساری چیزیں اس کی ملکیت میں ہیں اور ان کی خبر گیری کے لیے بس وہی کافی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے کتاب والو، تم غلو مت کرو اپنے دین میں، اور اللہ کے بارے میں حق کے سوا کچھ مت کہو، سوائے اس کے نہیں کہ مسیح عیسیٰ بیٹے مریم اللہ کے رسول اور اس کا ایک فرمان ہیں جسے پہنچایا اس نے مریم تک اور اس کی طرف سے (آنے والی) ایک روح، پس تم لوگ (سچے دل سے) ایمان لے آؤ اللہ پر، اور اس کے سب رسولوں پر، اور مت کہو کہ (خدا) تین ہیں، باز آجاؤ تم لوگ (اس قول باطل سے) خود اپنے ہی بھلے کے لیے سوائے اس کے نہیں کہ اللہ ہی معبود ہے ایک ہی معبود، وہ پاک ہے اس سے کہ اس کی کوئی اولاد ہو، اسی کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے، اور کافی ہے اللہ کارسازی کرنے کو،

Translated by

Noor ul Amin

اے اہل کتاب!اپنے دین میں غلو ( یعنی حدسے تجاوز ) نہ کرو اوراللہ کی نسبت وہی بات کہوجوحق ہو ، مسیح عیسیٰ ابن مریم صرف اللہ کے رسول اور اس کا کلمہ تھے جسے اللہ نے مریم کی طرف بھیجااور اس کی طرف سے ایک روح تھے سوتم اللہ اور رسولوں پر ایمان لائو اور نہ کہوکہ ( اللہ ) تین ہیں اس بات سے بازآجائو ، یہی تمہارے لئے بہتر ہے صرف اللہ اکیلاہی معبودہے وہ اس بات سے پاک ہے کہ اس کی کوئی اولاد ہوجو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے اوراللہ اکیلاہی ( کائنات کا ) نظام چلانے کے لئے کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے کتاب والو! اپنے دین میں زیادتی نہ کرو ( ف٤۲۳ ) اور اللہ پر نہ کہو مگر سچ ( ف٤۲٤ ) مسیح عیسیٰ مریم کا بیٹا ( ف٤۲۵ ) اللہ کا رسول ہی ہے اور اس کا ایک کلمہ ( ف٤۲٦ ) کہ مریم کی طرف بھیجا اور اس کے یہاں کی ایک روح تو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ ( ف٤۲۷ ) اور تین نہ کہو ( ف٤۲۸ ) باز رہو اپنے بھلے کو اللہ تو ایک ہی خدا ہے ( ف٤۲۹ ) پاکی اسے اس سے کہ اس کے کوئی بچہ ہو اسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ( ف٤۳۰ ) اور اللہ کافی کارساز ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اہلِ کتاب! تم اپنے دین میں حد سے زائد نہ بڑھو اور اﷲ کی شان میں سچ کے سوا کچھ نہ کہو ، حقیقت صرف یہ ہے کہ مسیح عیسٰی ابن مریم ( علیہما السلام ) اﷲ کا رسول اور اس کا کلمہ ہے جسے اس نے مریم کی طرف پہنچا دیا اور اس ( کی طرف ) سے ایک روح ہے ۔ پس تم اﷲ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور مت کہو کہ ( معبود ) تین ہیں ، ( اس عقیدہ سے ) باز آجاؤ ، ( یہ ) تمہارے لئے بہتر ہے ۔ بیشک اﷲ ہی یکتا معبود ہے ، وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے لئے کوئی اولاد ہو ، ( سب کچھ ) اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور اﷲ کا کارساز ہونا کافی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے اہل کتاب اپنے دین میں غلو نہ کرو ۔ اور اللہ کے بارے میں نہ کہو مگر سچی بات جناب عیسیٰ بن مریم اللہ کے رسول ہیں اور اس کا کلمہ جسے اس نے مریم کی طرف بھیجا ۔ اور اللہ کی طرف سے ایک خاص روح ہیں ۔ پس اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ ۔ اور تثلیث ( یعنی تین خداؤں ) کے قائل نہ ہو ۔ ( اس سے باز آجاؤ ) ( یہ ) تمہارے لئے بہتر ہے ۔ اللہ تو صرف ایک ہے ۔ اس کی ذات اس سے پاک ہے کہ اس کی کوئی اولاد ہو ۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ سب اسی کا ہے اور اللہ کارسازی کے لئے کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O People of the Book! Commit no excesses in your religion: Nor say of Allah aught but the truth. Christ Jesus the son of Mary was (no more than) a messenger of Allah, and His Word, which He bestowed on Mary, and a spirit proceeding from Him: so believe in Allah and His messengers. Say not "Trinity": desist: it will be better for you: for Allah is one Allah: Glory be to Him: (far exalted is He) above having a son. To Him belong all things in the heavens and on earth. And enough is Allah as a Disposer of affairs.

Translated by

Muhammad Sarwar

People of the Book, do not exceed the limits of devotion in your religion or say anything about God which is not the Truth. Jesus, son of Mary, is only a Messenger of God, His Word, and a spirit from Him whom He conveyed to Mary. So have faith in God and His Messengers. Do not say that there are three gods. It is better for you to stop believing in the Trinity. There is only One God. He is too glorious to give birth to a son. To God belongs all that is in the heavens and the earth. God alone is a Sufficient Guardian for all.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O People of the Scripture! Do not exceed the limits in your religion, nor say of Allah except the truth. Al-Masih `Isa, son of Maryam, was (no more than) a Messenger of Allah and His Word, which He bestowed on Maryam and a spirit from [created by] Him; so believe in Allah and His Messengers. Say not: "Three!" Cease! (it is) better for you. For Allah is (the only) One God, hallowed be He above having a son. To Him belongs all that is in the heavens and all that is in the earth. And Allah is All-Sufficient as a Disposer of affairs.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O followers of the Book! do not exceed the limits in your religion, and do not speak (lies) against Allah, but (speak) the truth; the Messiah, Isa son of Marium is only an apostle of Allah and His Word which He communicated to Marium and a spirit from Him; believe therefore in Allah and His apostles, and say not, Three. Desist, it is better for you; Allah is only one Allah; far be It from His glory that He should have a son, whatever is in the heavens and whatever is in the earth is His, and Allah is sufficient for a Protector.

Translated by

William Pickthall

O People of the Scripture! Do not exaggerate in your religion nor utter aught concerning Allah save the truth. The Messiah, Jesus son of Mary, was only a messenger of Allah, and His word which He conveyed unto Mary, and a spirit from Him. So believe in Allah and His messengers, and say not "Three" - Cease! (it is) better for you! - Allah is only One Allah. Far is it removed from His Transcendent Majesty that He should have a son. His is all that is in the heavens and all that is in the earth. And Allah is sufficient as Defender.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ अहले-किताब! अपने दीन में हद से आगे न बढ़ो और अल्लाह के बारे में कोई बात हक़ के सिवा न कहो, मसीह ईसा बिन मरियम (अलैहिमस्सलाम) तो बस अल्लाह के एक रसूल और उसका एक कलिमा हैं जिसको उसने मरियम (अलै॰) की तरफ़ डाला था और उसकी जानिब से एक रूह हैं, पस अल्लाह पर और उसके रसूलों पर ईमान लाओ और यह न कहो कि (ख़ुदा) तीन हैं, (ऐसी बातें कहने से) बाज़ आ जाओ यही तुम्हारे हक़ में बेहतर है, माबूद तो बस एक अल्लाह ही है, वह पाक है कि उसकी औलाद हो, उसी का है जो कुछ आसमानों और ज़मीन में है, और अल्लाह ही का कारसाज़ होना काफ़ी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے اہل کتاب (2) تم اپنے دین میں حد سے مت نکلو اور خدا تعالیٰ کی شان میں غلط بات مت کہو (3) مسیح عیسیٰ بن مریم تو اور کچھ بھی نہیں البتہ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ایک کلمہ ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے مریم تک پہنچایا تھا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک جان ہیں سوا لله پر اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لاؤ اور یوں مت کہو کہ تین ہیں۔ باز آجاؤ تمہارے لیے بہتر ہوگا۔ معبود حقیقی تو ایک ہی معبود ہے وہ صاحب اولاد ہونے سے منزہ ہے۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں موجودات ہیں سب اس کی ملک ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کارساز ہونے میں کافی ہیں۔ (171)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے اہل کتاب ! اپنے دین میں حد سے نہ بڑھو اور اللہ کے ذمہ سچی بات کے سواکچھ نہ کہو مسیح عیسیٰ بن مریم اس کے سواکچھ نہیں کہ وہ اللہ کے رسول اور اس کا کلمہ ہے، جو اس نے مریم کی طرف بھیجا اور اللہ کی طرف سے ایک روح ہیں پس اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور مت کہو کہ تین (الٰہ) ہیں، باز آجاؤ تمہارے لیے بہتر ہوگا اللہ تو صرف ایک ہی معبودبر حق ہے وہ اس سے پاک ہے کہ اس کی کوئی اولاد ہو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے اور اللہ ہی کارساز ہے۔ “ (١٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے اہل کتاب ‘ اپنے دین میں غلو نہ کرو۔ اور اللہ کی طرف حق کے سواء کوئی بات منسوب نہ کرو مسیح عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ اللہ کا ایک فرمان تھا جو اللہ نے مریم کی طرف بھیجا اور ایک روح تھی اللہ کی طرف سے (جس نے مریم کے رحم میں بچہ کی شکل اختیار کی) پس تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور نہ کہو کہ تین ہیں ۔ باز آجاؤ ‘ یہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ اللہ تو بس ایک ہی خدا ہے ۔ وہ پاک ہے اس سے کہ کوئی اس کا بیٹا ہو ۔ زمین و آسمان کی ساری چیزین اس کی ملک ہیں ‘ اور ان کی کفالت وخبرگیری کیلئے بس وہی کافی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے اہل کتاب غلو نہ کرو اپنے دین میں اور مت کہو اللہ کی شان میں مگر حق بات، مسیح جو عیسیٰ بن مریم ہیں وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور اللہ کا کلمہ ہیں جس کو اللہ نے مریم تک پہنچایا اور اللہ کی طرف سے ایک روح ہیں، سو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ۔ اور مت کہو کہ تین خدا ہیں اس سے باز آجاؤ یہ تمہارے لیے بہتر ہوگا۔ معبود صرف اللہ ہی ہے جو اکیلا ہے وہ اس سے پاک ہے کہ اس کی اولاد ہو۔ اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ کار ساز ہونے کے لیے کافی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے کتاب والو مت مبالغہ کرو اپنے دین کی بات میں اور مت کہو اللہ کی شان میں مگر پکی بات بیشک مسیح جو ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا وہ رسول ہے اللہ کا اور اس کا کلام ہے جس کو ڈالا مریم کی طرف اور روح ہے اس کے ہاں کی سو مانو اللہ کو اور اس کے رسولوں کو اور نہ کہو کہ خدا تین ہیں اس بات کو چھوڑو بہتر ہوگا تمہارے واسطے بیشک اللہ معبود ہے اکیلا اس کے لائق نہیں ہے کہ اس کے اولاد ہو اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور کافی ہے اللہ کار ساز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے اہل کتاب یعنی نصاریٰ تم اپنے دین میں حد سے تجاوز نہ کرو اور اللہ تعالیٰ کی نسبت سوائے حق بات کے اور کچھ نہ کہو سوائے اس کے کچھ نہیں کہ مسیح عیسیٰ ابن مریم صرف اللہ کا ایک رسول اور اس کا ایک کار ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے مریم تک پہنچایا تھا اور وہ مسیح خدا کی جانب سے ایک روح ہے لہٰذا تم اللہ پر اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائو اور تم یہ نہ کہو کہ خدا تین ہیں اس قول سے باز آ جائو تمہارے لئے بہتر ہوگا صرف اللہ تعالیٰ ہی معبود حقیقی ہے اکیلا اس کی ذات اس سے منزہ ہے کہ اس کے کوئی اولاد ہو جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ سب اسی کی ملک ہے اور اللہ تعالیٰ کار ساز ہونے کے اعتبار سے کافی ہے