Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 19

سورة النساء

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا یَحِلُّ لَکُمۡ اَنۡ تَرِثُوا النِّسَآءَ کَرۡہًا ؕ وَ لَا تَعۡضُلُوۡہُنَّ لِتَذۡہَبُوۡا بِبَعۡضِ مَاۤ اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ اِلَّاۤ اَنۡ یَّاۡتِیۡنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ ۚ وَ عَاشِرُوۡہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۚ فَاِنۡ کَرِہۡتُمُوۡہُنَّ فَعَسٰۤی اَنۡ تَکۡرَہُوۡا شَیۡئًا وَّ یَجۡعَلَ اللّٰہُ فِیۡہِ خَیۡرًا کَثِیۡرًا ﴿۱۹﴾

O you who have believed, it is not lawful for you to inherit women by compulsion. And do not make difficulties for them in order to take [back] part of what you gave them unless they commit a clear immorality. And live with them in kindness. For if you dislike them - perhaps you dislike a thing and Allah makes therein much good.

ایمان والو! تمہیں حلال نہیں کہ زبردستی عورتوں کو ورثے میں لے بیٹھو انہیں اس لئے روک نہ رکھو کہ جو تم نے انہیں دے رکھا ہے ، اس میں سے کچھ لے لو ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ کوئی کُھلی بُرائی اور بے حیائی کریں ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بودوباش رکھو ، گو تم انہیں ناپسند کرو لیکن بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بُرا جانو ، اور اللہ تعالٰی اس میں بہت ہی بھلائی کر دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا یَحِلُّ
نہیں حلال
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَنۡ
کہ
تَرِثُوا
تم وارث بن جاؤ
النِّسَآءَ
عورتوں کے
کَرۡہًا
زبردستی
وَلَا
اور نہ
تَعۡضُلُوۡہُنَّ
تم روکو انہیں
لِتَذۡہَبُوۡا
تاکہ تم لے جاؤ
بِبَعۡضِ
بعض
مَاۤ
جو
اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ
دیا تم نے انہیں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیۡنَ
وہ آئیں
بِفَاحِشَۃٍ
بےحیائی کو
مُّبَیِّنَۃٍ
کھلی کھلی
وَعَاشِرُوۡہُنَّ
اور گزر بسر کرو ان کے ساتھ
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلے طریقے سے
فَاِنۡ
پھر اگر
کَرِہۡتُمُوۡہُنَّ
تم ناپسند کرو انہیں
فَعَسٰۤی
تو ہوسکتا ہے
اَنۡ
کہ
تَکۡرَہُوۡا
تم ناپسند کرو
شَیۡئًا
ایک چیز کو
وَّیَجۡعَلَ
اور کردے
اللّٰہُ
اللہ
فِیۡہِ
اس میں
خَیۡرًا
بھلائی
کَثِیۡرًا
بہت سی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَا یَحِلُّ
نہیں حلال
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَنۡ
یہ کہ
تَرِثُوا
تم وارث بن جاؤ
النِّسَآءَ
عورتوں کے
کَرۡہًا
زبردستی
وَلَا
اور نہ
تَعۡضُلُوۡہُنَّ
تم روکے رکھو انہیں
لِتَذۡہَبُوۡا
تاکہ تم وصول کرو
بِبَعۡضِ
کچھ حصہ
مَاۤ
اس کا جو
اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ
تم نے دیا ہے انہیں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیۡنَ
وہ کریں
بِفَاحِشَۃٍ
بے حیائی
مُّبَیِّنَۃٍ
کھلی
وَعَاشِرُوۡہُنَّ
اور تم زندگی بسر کرو ان(عورتوں)کے ساتھ
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلے طریقے سے
فَاِنۡ
پھر اگر
کَرِہۡتُمُوۡہُنَّ
تم نا پسند کرتے ہو انہیں
فَعَسٰۤی
تو ہو سکتا ہے
اَنۡ
یہ کہ
تَکۡرَہُوۡا
تم نا پسند کرو
شَیۡئًا
ایک چیز کو
وَّیَجۡعَلَ
اور رکھ دی ہو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
فِیۡہِ
اس میں
خَیۡرًا
بھلائی
کَثِیۡرًا
بہت زیادہ
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, it is not lawful for you to inherit women by compulsion. And do not make difficulties for them in order to take [back] part of what you gave them unless they commit a clear immorality. And live with them in kindness. For if you dislike them - perhaps you dislike a thing and Allah makes therein much good.

ایمان والو! تمہیں حلال نہیں کہ زبردستی عورتوں کو ورثے میں لے بیٹھو انہیں اس لئے روک نہ رکھو کہ جو تم نے انہیں دے رکھا ہے ، اس میں سے کچھ لے لو ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ کوئی کُھلی بُرائی اور بے حیائی کریں ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بودوباش رکھو ، گو تم انہیں ناپسند کرو لیکن بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بُرا جانو ، اور اللہ تعالٰی اس میں بہت ہی بھلائی کر دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! تمہارے لیے یہ جائز نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو۔ اور نہ ہی انہیں اس لیے روکے رکھو کہ جو مال (حق مہر وغیرہ) تم انہیں دے چکے ہو اس کا کچھ حصہ اڑا لو۔ اِلا ّ یہ کہ وہ صریح بدچلنی کا ارتکاب کریں۔ اور ان کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسر کرو۔ اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ کوئی چیز تمہیں ناگوار ہو مگر اللہ نے اس میں بہت ۔ بھلائی رکھ دی ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث بن جا ؤ اور نہ ہی تم انہیں روکو کہ جو تم نے انہیں دیا ہے اس کا کچھ حصہ ان سے وصول کرو مگر یہ کہ وہ کھلی بے حیائی کرے اور ان کے ساتھ اچھے انداز میں زندگی گزارو۔ پھر اگر تم انہیں نا پسند کرتے ہو تو ہو سکتا ہے کہ تم جس کو نا پسند کرو اللہ تعالیٰ نے اس میں بہت زیا دہ بہتری رکھ دی ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, it is not lawful for you that you should forcibly take women as inheritance. And do not hold on to them so that you may get away with some of what you have given them, unless they commit a clearly shameful act. And live with them in the recog¬nized manner. And if you dislike them, then it is quite likely that you dislike something and Allah has placed in it a lot of good.

اے ایمان والوں حلال نہیں تم کو کہ میراث میں لے لو عورتوں کو زبردستی اور نہ روکے رکھو ان کو اس واسطے کہ لے لو ان سے کچھ اپنا دیا ہوا مگر یہ کہ وہ کریں بےحیائی صریح اور گذران کرو عورتوں کے ساتھ اچھی طرح پھر اگر وہ تم کو نہ بھاویں تو شاید تم کو پسند نہ آوے ایک چیز اور اللہ نے رکھی ہو اس میں بہت خوبی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! تمہارے لیے جائز نہیں کہ تم عورتوں کو زبردستی وراثت میں لے لو اور نہ یہ جائز ہے کہ تم انہیں روکے رکھو تاکہ تم ان سے واپس لے لو اس کا کچھ حصہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے ہاں اگر وہ صریح بدکاری کی مرتکب ہوئی ہوں (تو تمہیں ان کو تنگ کرنے کا حق ہے ) اور عورتوں کے ساتھ اچھے طریقے پر معاشرت اختیار کرو اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو بعید نہیں کہ ایک چیز تمہیں ناپسند ہو اور اس میں اللہ نے تمہارے لیے بہت کچھ بہتری رکھ دی ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! It is not lawful for you to become heirs to women against their will. It is not lawful that you should put constraint upon them that you may take away anything of what you have given them; (you may not put constraint upon them) unless they are guilty of brazenly immoral conduct. Live with your wives in a good manner. If you dislike them in any manner, it may be that you dislike something in which Allah has placed much good for you.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تمہارے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو ۔ 28 اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کر کے اس مَہر کا کچھ حصّہ اڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو ۔ ہاں اگر وہ کسی صریح بدچلنی کی مرتکب ہوں ﴿تو ضرور تمہیں تنگ کرنے کا حق ہے﴾ ۔ 29 ان کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسر کرو ۔ اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو مگر اللہ نے اسی میں بہت کچھ بَھلائی رکھ دی ہو ۔ 30

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! یہ بات تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم زبردستی عورتوں کے مالک بن بیٹھو ، اور ان کو اس غرض سے مقید مت کرو کہ تم نے جو کچھ ان کو دیا ہے اس کا کچھ حصہ لے اڑو ، الا یہ کہ وہ کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں ، ( ١٦ ) اور ان کے ساتھ بھلے انداز میں زندگی بسر کرو ، اور اگر تم انہیں پسند نہ کرتے ہو تو یہ عین ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرتے ہو اور اللہ نے اس میں بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں کو درست نہیں کہ عورتوں کو مال اسباب کی طرح سمجھ کر زبر ستی ان کے مالک بن جاؤ اور ان کی قید مت کرو اس نیت سے کہ جو تم نے ان کو دیا ہے اس میں کچھ اڑا لو 5 مگر جب وہ کھلی بدکاری کریں 6 اور عورتوں سے اچھی گزر ان کرو 7 پھر اگر وہ تم کو نہ بھاویں و ایسا ہوسکتا ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بہت برکت سے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! تمہارے لئے حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ اور اس نیت سے جو کچھ تم نے ان کو دیا اس میں سے کچھ لے گو (اور) ان کو (گھروں میں) مت روک رکھو سوائے اس کہ واضح طور پر بدکاری کی مرتکب ہوں اور ان کے ساتھ اچھی طرح سے رہو پھر اگر تم انہیں ناپسند کرتے ہو تو ہوسکتا ہے کہ تم ایک شے کو ناپسند کرو اور اللہ نے اس میں بہت سی بھلائی رکھ دی ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تمہارے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ تم زبردستی عورتوں کے مالک بن بیٹھو۔ نہ تمہارے لیے یہ حلال ہے کہ تم انہیں اس لئے قید میں رکھو کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کوئی حصہ واپس لے لو۔ البتہ اگر وہ کوئی کھلی بدچلنی کا مظاہرہ کریں تو اور بات ہے۔ اور ان عورتوں کے ساتھ اچھے طریقے سے زندگی گزارو۔ اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ممکن ہے ایک چیز تمہیں ناپسند ہو مگر اللہ نے اسی میں تمہارے لئے بہت ساری بھلائی اور منفعت رکھ دی ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! تم کو جائز نہیں کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ۔ اور (دیکھنا) اس نیت سے کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ لے لو انہیں (گھروں میں) میں مت روک رکھنا ہاں اگر وہ کھلے طور پر بدکاری کی مرتکب ہوں (تو روکنا مناسب نہیں) اور ان کے ساتھ اچھی طرح رہو سہو اگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو عجب نہیں کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور خدا اس میں بہت سی بھلائی پیدا کردے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! it is not allowed unto you that ye may heir the women forcibly; nor shut them up that ye may take away from them part of that which ye had given them, except when they be guilty of manifest enormity. And live with them reputably if ye detest them, belike ye detest a thing and yet Allah hath placed therein abundant good.

اے ایمان والو تمہارے لیے جائز نہیں کہ تم عورتوں کے جبرا مالک ہوجاؤ ۔ اور نہ انہیں اس غرض سے قید رکھو کہ تم نے انہیں جو کچھ دے رکھا ہے اس کا کچھ حصہ وصول کرلو بجر اس صورت کے کہ وہ صریح بدکرداری کی مرتکب ہوں ۔ اور بیویوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے گزر بسر کیا کرو ۔ اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو عجب کیا کہ تم ایک شے کو ناپسند کرو اور اللہ اس کے اندر کوئی بڑی بھلائی رکھ دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تمہارے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ تم عورتوں کے زبردستی وارث بن جاؤ اور نہ یہ بات جائز ہے کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے ، اس کا کچھ حصہ واپس لینے کیلئے ان کو رنگ کرو ، مگر اس صورت میں کہ وہ کسی کھلی ہوئی بدکاری کی مرتکب ہوئی ہوں اور ان کے ساتھ معقول طریقے کا برتاؤ کرو اور اگر ان کو ناپسند کرتے ہو تو بعید نہیں کہ ایک چیز کو تم ناپسند کرو اور اللہ ( تمہارے لئے ) اس میں بہت بڑی بہتری پیدا کردے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! تمہارے لئے یہ جائز نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارثان بن جاؤ ۔ اور عورتوں کو اس لئے قید نہ کرو کہ تم نے جو کچھ ( مہروغیرہ ) ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ واپس لے لو سوائے اس کے انہوں نے کھلے طور پر بے حیائی کا کام کیا ہو ۔ اور ان کے ساتھ اچھی طرح گزربسر کرو ۔ پس اگر وہ تمہیں پسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ جس چیز کو تم ناپسند کرو اﷲ تعالیٰ نے اسمیں کوئی بڑی بھلائی رکھی ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! تمہارے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کرکے اس مہر کا کچھ حصہ اڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو۔ ہاں اگر وہ کسی صریح بدچلنی کی مرتکب ہوں تو (پھر تمہیں تنگ کرنے کا حق ہے) ان کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسر کرو، اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو مگر اللہ نے اسی میں بہت سی بھلائی رکھ دی ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو، تمہارے لئے یہ جائز نہیں کہ تم وارث بن جاؤ عورتوں کے زبردستی، اور نہ یہ کہ تم ان کو تنگ کرو کہ تاکہ اس طرح تم ہتھیا لو کچھ حصہ اس (مال) کا جو تم نے ان کو دیا ہو، مگر اس صورت میں کہ وہ ارتکاب کریں کسی کھلی بےحیائی کا، اور تم ان سے اچھائی ہی کا برتاؤ کرو، سو اگر وہ تمہیں یونہی بری لگیں تو (اس کا کوئی اعتبار نہیں کہ) ہوسکتا کہ ایک چیز تمہیں تو بری لگتی ہو مگر اللہ نے اس میں بہت کچھ بھلائی رکھی ہو

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والوں !تمہارے لئے یہ جائزنہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو اور نہ ہی انہیں اسلئے روکے رکھوکہ جو مال ( حق مہر وغیرہ ) تم انہیں دے چکے ہواس کاکچھ حصہ اڑالوماسوائے یہ کہ وہ کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں اور ان کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسرکرواوراگرتمہیں وہ ناپسندہوں توہوسکتا ہے کہ کوئی چیزتمہیں ناگوارہو مگراللہ نے اس میں بھلائی رکھ دی ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! تمہیں حلال نہیں کہ عورتوں کے وارث بن جاؤ زبردستی ( ف۵۰ ) اور عورتوں کو روکو نہیں اس نیت سے کہ جو مہر ان کو دیا تھا اس میں سے کچھ لے لو ( ف۵۱ ) مگر اس صورت میں کہ صریح بےحیائی کا کام کریں ( ف۵۲ ) اور ان سے اچھا برتاؤ کرو ( ف۵۳ ) پھر اگر وہ تمہیں پسند نہ آئیں ( ف۵٤ ) تو قریب ہے کہ کوئی چیز تمہیں ناپسند ہو اور اللہ اس میں بہت بھلائی رکھے ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تمہارے لئے یہ حلال نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ ، اور انہیں اس غرض سے نہ روک رکھو کہ جو مال تم نے انہیں دیا تھا اس میں سے کچھ ( واپس ) لے جاؤ سوائے اس کے کہ وہ کھلی بدکاری کی مرتکب ہوں ، اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے برتاؤ کرو ، پھر اگر تم انہیں نا پسند کرتے ہو تو ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بہت سی بھلائی رکھ دے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تمہارے لئے حلال نہیں ہے ۔ کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ ۔ اور نہ یہ جائز ہے ۔ کہ ان پر سختی کرو اور روکے رکھو تاکہ جو کچھ تم نے ( جہیز وغیرہ ) انہیں دیا ہے اس میں سے کچھ حصہ لے اڑو مگر یہ کہ وہ صریح بدکاری کا ارتکاب کریں ( کہ اس صورت میں سختی جائز ہے ) اور عورتوں کے ساتھ عمدہ طریقہ سے زندگی گزارو ۔ اور اگر تم انہیں ناپسند کرتے ہو تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو ۔ مگر اللہ نے اس میں بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Ye are forbidden to inherit women against their will. Nor should ye treat them with harshness, that ye may Take away part of the dower ye have given them,-except where they have been guilty of open lewdness; on the contrary live with them on a footing of kindness and equity. If ye take a dislike to them it may be that ye dislike a thing, and Allah brings about through it a great deal of good.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, it is not lawful for you to inherit women against their will as part of the legacy. Do not create difficulties for your wives in order to force them to give-up part of what you had given to them to set themselves free from the bond of marriage, unless they have clearly committed adultery. Always treat them reasonably. If you dislike them, you could be disliking that which God has filled with abundant good.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! You are not permitted to inherit women against their will, nor to prevent them from marriage in order to get part of (the dowry) what you have given them, unless they commit open Fahishah. And live with them honorably. If you dislike them, it may be that you dislike a thing and Allah brings through it a great deal of good.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! it is not lawful for you that you should take women as heritage against (their) will, and do not straiten them in order that you may take part of what you have given them, unless they are guilty of manifest indecency, and treat them kindly; then if you hate them, it may be that you dislike a thing while Allah has placed abundant good in it.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! It is not lawful for you forcibly to inherit the women (of your deceased kinsmen), nor (that) ye should put constraint upon them that ye may take away a part of that which ye have given them, unless they be guilty of flagrant lewdness. But consort with them in kindness, for if ye hate them it may happen that ye hate a thing wherein Allah hath placed much good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! तुम्हारे लिए जायज़ नहीं कि तुम औरतों को ज़बरदस्ती अपनी मीरास मैं लेलो, और न उनको इस ग़र्ज़ से रोके रखो कि तुम ने जो कुछ उनको दिया है उसका कुछ हिस्सा उनसे लेलो मगर इस सूरत में कि वह खुली हुई बेहयाई करें, और उनके साथ अच्छी तरह गुज़र बसर करो, अगर वे तुमको नापसंद हों तो हो सकता है कि एक चीज़ तुमको पसंद न हो मगर अल्लाह ने उसमें तुम्हारे लिए बहुत बड़ी भलाई रख दी हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والوتم کو یہ بات حلال نہیں کہ عورتوں کے (مال یا جان کے) جبرا مالک ہوجاؤ (2) اور ان عورتوں کو اس غرض سے مقید مت کرو کہ جو کچھ تم لوگوں نے ان کو دیا ہے اس میں کا کوئی حصہ وصول کرلو مگر یہ کہ وہ عورتیں کوئی صریح ناشائستہ حرکت کریں۔ اور ان عورتوں کے ساتھ خوبی کے ساتھ گزران کیا کرو اور اگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو ممکن ہے کہ تم ایک شے کو ناپسند کرو اور اللہ تعالیٰ اس کے اندر کوئی بڑی منفعت رکھ دے۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! تمہارے لیے جائز نہیں کہ زبردستی عورتوں کے ورثے قابو کرلو اور جو تم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے کچھ واپس لینے کے لیے انہیں مت روکو۔ سوائے اس کے کہ وہ کھلی بےحیائی کریں اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے رہن سہن رکھو۔ اگر تم انہیں ناپسند کرو۔ تو بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو اور اللہ تعالیٰ اس میں بہت بھلائی پیدا کر دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو تمہارے لئے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو ، اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کرکے اس مہر کا کچھ حصہ اڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو ۔ ہاں اگر وہ کسی صریح بدچلنی کی مرتکب ہوں (تو ضرور تنگ کرنے کا حق ہے) ان کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسر کرو ۔ اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو مگر اللہ نے اسی میں بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! تمہارے لیے یہ حلال نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث ہوجاؤ اور تم ان عورتوں کو اس غرض سے مقیدمت رکھو کہ جو مال تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ واپس لے لو، مگر یہ کہ وہ عورتیں کوئی صریح فحش کام کر بیٹھیں اور تم ان کے ساتھ اچھے طریقہ پر زندگی گزارو، سو اگر تم کو وہ ناپسند ہیں تو ہوسکتا ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں زیادہ خیر رکھ دے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو حلال نہیں تم کو کہ میراث میں لے لو عورتوں کو زبردستی اور نہ روکے رکھو ان کو اس واسطے کہ لے لو ان سے کچھ اپنا دیا ہوا مگر یہ کہ وہ کریں بےحیائی صریح اور گزران کرو عورتوں کے ساتھ اچھی طرح پھر اگر وہ تم کو نہ بھاویں تو شاید تم کو پسند نہ آوے ایک چیز اور اللہ نے رکھی ہو اس میں بہت خوبی  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو تم کو یہ بات حلال نہیں کہ تم عورتوں کو زبردستی میراث میں لے لو اور نہ یہ حلال ہے کہ بلاوجہ ان کو اس غرض سے قید کر رکھو کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ واپس لے لو مگر ہاں اس وقت جبکہ وہ کسی صریح بےحیائی کی مرتکب ہوں اور عورتوں کے ساتھ حسن سلوک سے زندگی بسر کرو پھر اگر تم ان کو پسند نہ کرو تو ہوسکتا ہے کہ تم کسی چیز کو پسند نہ کرو مگر اللہ تعالیٰ نے اسی میں بہت زیادہ بھلائی رکھی ہو