Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 22

سورة النساء

وَ لَا تَنۡکِحُوۡا مَا نَکَحَ اٰبَآؤُکُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَ ؕ اِنَّہٗ کَانَ فَاحِشَۃً وَّ مَقۡتًا ؕ وَ سَآءَ سَبِیۡلًا ﴿٪۲۲﴾  14

And do not marry those [women] whom your fathers married, except what has already occurred. Indeed, it was an immorality and hateful [to Allah ] and was evil as a way.

اور ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپوں نے نکاح کیا ہے مگر جو گُزر چکا ہے ، یہ بے حیائی کا کام اور بُغض کا سبب ہے اور بڑی بُری راہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَنۡکِحُوۡا
تم نکاح کرو
مَا
جس سے
نَکَحَ
نکاح کرچکے
اٰبَآؤُکُمۡ
باپ تمہارے
مِّنَ النِّسَآءِ
عورتوں میں سے
اِلَّا
مگر
مَا
جو
قَدۡ
تحقیق
سَلَفَ
گزر چکا
اِنَّہٗ
بیشک وہ
کَانَ
ہے وہ
فَاحِشَۃً
بےحیائی کا کام
وَّمَقۡتًا
اور قابل نفرت
وَسَآءَ
اور بہت ہی برا
سَبِیۡلًا
راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَنۡکِحُوۡا
تم نکاح کرو
مَا
جن سے
نَکَحَ
نکاح کر چکے
اٰبَآؤُکُمۡ
باپ تمہارے
مِّنَ النِّسَآءِ
عورتوں میں سے
اِلَّا
مگر
مَا
جو
قَدۡ
یقینا ً
سَلَفَ
پہلے ہو چکا
اِنَّہٗ
یقینا وہ
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے)ہے
فَاحِشَۃً
بے حیائی
وَّمَقۡتًا
اور سخت ناراضگی
وَسَآءَ
اور بہت ہی برا ہے
سَبِیۡلًا
راستہ
Translated by

Juna Garhi

And do not marry those [women] whom your fathers married, except what has already occurred. Indeed, it was an immorality and hateful [to Allah ] and was evil as a way.

اور ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپوں نے نکاح کیا ہے مگر جو گُزر چکا ہے ، یہ بے حیائی کا کام اور بُغض کا سبب ہے اور بڑی بُری راہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن عورتوں کو تمہارے باپ نکاح میں لا چکے ہیں ان سے نکاح نہ کرو مگر پہلے جو ہوچکا سو ہوچکا۔ یہ بڑی بےحیائی اور بیزاری کی بات ہے اور برا چلن ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کر چکے ہو ں ان سے نکاح نہ کرو مگر جو پہلے ہو چکا ،یقیناً وہ ہمیشہ سے بے حیا ئی اور سخت نا راضگی کی بات ہے او ر بہت ہی بُرا راستہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not marry those of women whom your fathers had married except what has passed. It is indeed shameful and detestable, and it is an evil practice.

اور نکال میں نہ لاؤ جن عورتوں کو نکاح میں لائے تمہارے باپ مگر جو پہلے ہوچکا، یہ بےحیائی ہے اور کام ہے غضب کا اور برا چلن ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں ان سے تم نکاح مت کرو یقیناً یہ بڑی بےحیائی کی بات ہے اور اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑکانے والی ہے اور بہت ہی برا راستہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not marry the women whom your fathers married, although what is past is past. This indeed was a shameful deed, a hateful thing, and an evil way.

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کر چکے ہوں ان سے ہرگز نکاح نہ کرو ، مگر جو پہلے ہو چکا سو ہو چکا ۔ 32 درحقیقت یہ ایک بے حیائی کا فعل ہے ، ناپسندیدہ ہے اور برا چلن ہے ۔ 33 ؏۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ دادا ( کسی وقت ) نکاح کرچکے ہوں ، تم انہیں نکاح میں نہ لاؤ ، البتہ پہلے جو کچھ ہوچکا وہ ہوچکا ۔ ( ١٨ ) یہ بڑی بے حیائی ہے ، گھناؤنا عمل ہے ، اور بے راہ روی کی بات ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن عورتوں کو تمہارے پاب نکاح میں لائے اگر ان سے صحبت نہ کی ہو ان سے تم نکاح نہ کرو مگر جو جاہلیت کے زمانہ میں ہوچکا بیشک یہ کام بڑی بےحیائی اور غضب کا ہے اور براطریق ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان سے تم نکاح نہ کرو مگر جو ہوچکا (سو ہوچکا) یقینا یہ بےحیائی ہے اور (اللہ کی) ناراضگی ہے اور برا دستور ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپ دادا نکاح کرچکے ہیں۔ مگر پہلے جو ہوچکا وہ بات گئی گزری ہوئی۔ بیشک یہ ایک بےشرمی کی بات ہے۔ نہایت نفرت کی بات ہے اور بہت برا طریقہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان نکاح مت کرنا (مگر جاہلیت میں) جو ہوچکا (سوہوچکا) یہ نہایت بےحیائی اور (خدا کی) ناخوشی کی بات تھی۔ اور بہت برا دستور تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And wed not of women those whom your fathers had wedded, except that which hath already passed. Verily it hath been an indecency and an abomination and an evil way:

اور ان عورتوں سے نکاح مت کرو جن سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہیں مگر ہاں جو کچھ ہوچکا (ہوچکا) ۔ بیشک یہ بڑی بےحیائی اور نفرت کی بات تھی اور بہت برا طریقہ تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہیں ، ان سے نکاح نہ کرو ، مگر جو کچھ ہوچکا ۔ بیشک یہ کھلی بے حیائی اور نفرت کی بات ہے اور نہایت بُرا طریقہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم ان عورتوں سے نکاح مت کرو جن سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہیں مگر ہاں ( جاہلیت میں ) جو ہوچکا سوہو چکا بیشک یہ بری بے حیائی اور نفرت کی بات تھی اور بہت برا طریقہ تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں ان سے ہرگز نکاح نہ کرو، مگر جو پہلے ہوچکا سو ہوچکا۔ درحقیقت یہ ایک بےحیائی کا فعل، ناپسندیدہ اور برا چلن ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مت نکاح کرو تم ان عورتوں سے جن سے نکاح کرچکے ہوں تمہارے باپ (دادا) مگر جو ہوچکا (سو وہ ہوچکا) بیشک یہ بڑی بےحیائی اور نفرت کی بات ہے، اور بڑا ہی برا راستہ

Translated by

Noor ul Amin

اور جن عورتوں کو تمہارے باپ نکاح میں لاچکے ہوں اوران سے نکاح مت کرو مگرجو پہلے ہوچکا سو ہوچکا مگر یہ بڑی بے حیائی اور بیزاری کی بات ہے اور برا دستورہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور باپ دادا کی منکوحہ سے نکاح نہ کرو ( ف٦۱ ) مگر جو ہو گزرا وہ بیشک بےحیائی ( ف٦۲ ) اور غضب کا کام ہے ، اور بہت بری راہ ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپ دادا نکاح کر چکے ہوں مگر جو ( اس حکم سے پہلے ) گزر چکا ( وہ معاف ہے ) ، بیشک یہ بڑی بے حیائی اور غضب ( کا باعث ) ہے اور بہت بری روِش ہے

Translated by

Hussain Najfi

جن عورتوں سے تمہارے باپ دادا نکاح کر چکے ہوں ۔ ان سے شادی ( نکاح ) نہ کرو ۔ سوا اس کے جو پہلے ہو چکا ۔ بے شک یہ کھلی بے حیائی اور ( خدا کی ) ناراضی کی بات ہے اور بہت برا طریقہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And marry not women whom your fathers married,- except what is past: It was shameful and odious,- an abominable custom indeed.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not marry, from now on, the ex-wives of your fathers for that custom was sinful, loathsome, and abominable.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And marry not women whom your fathers married, except what has already passed; indeed it was shameful and Maqtan, and an evil way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And marry not woman whom your fathers married, except what has already passed; this surely is indecent and hateful, and it is an evil way.

Translated by

William Pickthall

And marry not those women whom your fathers married, except what hath already happened (of that nature) in the past. Lo! it was ever lewdness and abomination, and an evil way.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन औरतों से निकाह मत करो जिनसे तुम्हारे बाप निकाह कर चुके हैं मगर जो पहले हो चुका, बेशक यह बेहयाई और नफ़रत की बात है और बहुत बुरा तरीक़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم ان عورتوں سے نکاح مت کرو جن سے تمہارے باپ (دادا یا نانا) نے نکاح کیا ہو مگر جو بات گزرگئی (گزرگئی) بیشک یہ (عقلا بھی) بڑی بےحیائی ہے اور نہایت نفرت کی بات ہے۔ اور (شرعا بھی) بہت برا طریقہ ہے۔ (4) (22)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان عورتوں سے نہ نکاح کرو جن سے تمہارے باپوں نے نکاح کیا ہے مگر جو گزر چکا ہے۔ یہ بےحیائی اور غضب کا کام ہے اور بڑی بری راہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہیں ان سے ہر گز نکاح نہ کرو ‘ مگر جو پہلے ہوچکا سو ہوچکا ، درحقیقت یہ ایک بےحیائی کا فعل ہے ‘ ناپسندیدہ ہے ۔ اور برا چلن ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہیں مگر جو پہلے گزر چکا ہے بیشک یہ بےحیائی اور غصہ کا کام ہے اور برا راستہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نکاح میں نہ لاؤ جن عورتوں کو نکاح میں لائے تمہارے باپ مگر جو پہلے ہوچکا یہ بےحیائی ہے اور کام ہے غضب کا اور برا چلن ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ دادا نکاح کرچکے ہوں تم ان سے نکاح نہ کرنا مگر جو پہلے ہوچکا وہ ہوچکا درحقیقت یہ باپ دادا کی منکوعہ سے نکاح کرنا بڑی ناشائستہ بات اور بڑے غضب کا کام تھا اور بہت ہی برا طریقہ تھا