Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 3

سورة النساء

وَ اِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تُقۡسِطُوۡا فِی الۡیَتٰمٰی فَانۡکِحُوۡا مَا طَابَ لَکُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ مَثۡنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ ۚ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تَعۡدِلُوۡا فَوَاحِدَۃً اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَلَّا تَعُوۡلُوۡا ؕ﴿۳﴾

And if you fear that you will not deal justly with the orphan girls, then marry those that please you of [other] women, two or three or four. But if you fear that you will not be just, then [marry only] one or those your right hand possesses. That is more suitable that you may not incline [to injustice].

اگر تمہیں ڈر ہو کہ یتیم لڑکیوں سے نکاح کر کے تم انصاف نہ رکھ سکو گے تو اور عورتوں میں سے جو بھی تمہیں اچھی لگیں تم ان سے نکاح کر لو دو دو تین تین چار چار سے لیکن اگر تمہیں برابری نہ کر سکنے کا خوف ہو تو ایک ہی کافی ہے یا تمہاری ملکیت کی لونڈی یہ زیادہ قریب ہے ، کہ ( ایسا کرنے سے نا انصافی اور ) ایک طرف جُھک پڑنے سے بچ جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
خِفۡتُمۡ
خوف ہو تمہیں
اَلَّا
کہ نہ
تُقۡسِطُوۡا
تم انصاف کرسکو گے
فِی الۡیَتٰمٰی
یتیموں ( لڑکیوں) میں
فَانۡکِحُوۡا
تو نکاح کرلو
مَا
جو
طَابَ
پسند آئیں
لَکُمۡ
تمہیں
مِّنَ النِّسَآءِ
عورتوں میں سے
مَثۡنٰی
دو دو
وَ ثُلٰثَ
اور تین تین
وَرُبٰعَ
اور چار چار
فَاِنۡ
پھر اگر
خِفۡتُمۡ
ڈروتم
اَلَّا
کہ نہ
تَعۡدِلُوۡا
تم عدل کرو گے
فَوَاحِدَۃً
تو ایک ہی ہے
اَوۡ
یا
مَامَلَکَتۡ
جن کے مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
ذٰلِکَ
یہ
اَدۡنٰۤی
زیادہ قریب ہے
اَلَّا
کہ نہ
تَعُوۡلُوۡا
تم نہ انصافی کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
خِفۡتُمۡ
ڈرو تم
اَلَّا
یہ کہ نہ
تُقۡسِطُوۡا
تم انصاف کر سکو گے
فِی الۡیَتٰمٰی
یتیموں کے حق میں
فَانۡکِحُوۡا
تو تم نکاح کر لو
مَا
جو
طَابَ لَکُمۡ
پسند آئیں تمہیں
مِّنَ النِّسَآءِ
عورتوں میں سے
مَثۡنٰی
دو دو
وَ ثُلٰثَ
اور تین تین
وَرُبٰعَ
اور چار چار
فَاِنۡ
سو اگر
خِفۡتُمۡ
ڈرو تم
اَلَّا
یہ کہ نہ
تَعۡدِلُوۡا
تم عدل کر سکو گے
فَوَاحِدَۃً
تو ایک ہی
اَوۡ
یا
مَا
جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
ذٰلِکَ
یہ
اَدۡنٰۤی
زیادہ قریب ہے
اَلَّا
یہ کہ نہ
تَعُوۡلُوۡا
تم انصاف سے ہٹو
Translated by

Juna Garhi

And if you fear that you will not deal justly with the orphan girls, then marry those that please you of [other] women, two or three or four. But if you fear that you will not be just, then [marry only] one or those your right hand possesses. That is more suitable that you may not incline [to injustice].

اگر تمہیں ڈر ہو کہ یتیم لڑکیوں سے نکاح کر کے تم انصاف نہ رکھ سکو گے تو اور عورتوں میں سے جو بھی تمہیں اچھی لگیں تم ان سے نکاح کر لو دو دو تین تین چار چار سے لیکن اگر تمہیں برابری نہ کر سکنے کا خوف ہو تو ایک ہی کافی ہے یا تمہاری ملکیت کی لونڈی یہ زیادہ قریب ہے ، کہ ( ایسا کرنے سے نا انصافی اور ) ایک طرف جُھک پڑنے سے بچ جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تمہیں یہ خطرہ ہو کہ یتیم لڑکیوں کے بارے میں ان سے انصاف نہ کرسکو گے تو پھر دوسری عورتوں سے جو تمہیں پسند آئیں، دو ، دو ، تین، تین، چار، چار تک نکاح کرلو۔ لیکن اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ ان میں انصاف نہ کرسکو گے تو پھر ایک ہی کافی ہے۔ یا پھر وہ کنیزیں ہیں جو تمہارے قبضے میں ہوں۔۔ بےانصافی سے بچنے کے لیے یہ بات قرین صواب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگرتمہیں ڈر ہوکہ یتیموں کے حق میں انصاف نہ کرسکوگے تودوسری عورتوں میں سے جوتمہیں پسندآئیں دودو اورتین تین اورچار چارکے ساتھ نکاح کرو،سواگرتم ڈرو کہ تم عدل نہ کرسکوگے تو ایک ہی سے نکاح کرو یا وہ جن کے تمہارے دائیں ہاتھ مالک ہوں (لونڈیاں)،یہ زیادہ قریب ہے کہ تم انصاف سے نہ ہٹو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if your fear that you will not do justice to the orphan, then, marry the women you like, in twos, in threes and in fours. But, if you fear that you will not maintain equity, then (keep to) one woman, or a bond-woman you own. It will be closer to your not doing injustice.

اور اگر ڈرو کہ نہ انصاف کرسکو گے یتیم لڑکیوں کے حق میں تو نکاح کرلو جو اور عورتیں تم کو خوش آویں دو دو تین تین چارچار پھر اگر ڈرو کہ ان میں انصاف نہ کرسکو گے تو ایک ہی نکاح کرو یا لونڈی جو اپنا مال ہے اس میں امید ہے کہ ایک طرف نہ جھک پڑو گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم یتیم بچیوں کے بارے میں انصاف نہیں کرسکو گے تو (انہیں اپنے نکاح میں نہ لاؤ بلکہ) جو عورتیں تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کرلو دو دو تین تین چار چار تک لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ان کے درمیان عدل نہ کرسکو گے تو پھر ایک ہی پر بس کرو یا وہ عورتیں جو تمہاری ملک یمین ہوں یہ اس سے قریب تر ہے کہ تم ایک ہی طرف کو نہ جھک پڑو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you fear that you might not treat the orphans justly, then marry the women that seem good to you: two, or three, or four. If you fear that you will not be able to treat them justly, then marry (only) one, or marry from among those whom your right hands possess. This will make it more likely that you will avoid injustice.

اور اگر تم یتیموں کے ساتھ بے انصافی کرنے سے ڈرتے ہو تو جو عورتیں تم کو پسند آئیں ان میں سے دو دو ، تین تین ، چار چار سے نکاح کر لو ۔ 4 لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ان کے ساتھ عدل نہ کر سکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو 5 یا ان عورتوں کو زوجیّت میں لاؤ جو تمہارے قبضہ میں آئی ہیں ، 6 بے انصافی سے بچنے کے لیے یہ زیادہ قرین صواب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تم یتیموں کے بارے میں انصاف سے کام نہیں لے سکو گے تو ( ان سے نکاح کرنے کے بجائے ) دوسری عورتوں میں سے کسی سے نکاح کرلو جو تمہیں پسند آئیں ( ٣ ) دو دو سے ، تین تین سے ، اور چار چار سے ، ( ٤ ) ہاں ! اگر تمہیں یہ خطرہ ہو کہ تم ( ان بیویوں ) کے درمیان انصاف نہ کرسکو گے تو پھر ایک ہی بیوی پر اکتفا کرو ، یا ان کنیزوں پر جو تمہاری ملکیت میں ہیں ۔ اس طریقے میں اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ تم بے انصافی میں مبتلا نہیں ہوگے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تم کو ڈر ہو کہ یتیم لڑکیوں کا حق برابر نہ دے سکو گے تو دوسری غیر جو عورتیں کو بھلی لگیں ان سے نکاح کرلو دو دو تین تین چار چار 9 پھر اگر تم کو کئی عورتوں کے ساتھ نکاح کرنے میں ڈر ہو کہ برابر انصاف نہ کرسکو گے تو ایک پر قناعت کرو یا لونڈی پر یہ ظلم سے بچنے کی زیادہ نزدیک راہ ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم کو یہ ڈر ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف نہ کرسکو گے تو ان کے سوا جو عورتیں تمہیں پسند ہیں دو سے اور تین سے اور چار سے نکاح کرو پھر اگر تمہیں یہ ڈر ہو کہ انصاف نہ کرسکو گے تو ایک ہی بی بی پر بس کرو یا وہ لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس میں بےانصافی نہ ہونے کی امید قریب تر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تمہیں اس بات کا اندیشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے حق میں انصاف نہ کرسکو گے تو پھر عورتیں جو تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کرلو۔ دو دو سے تین تین سے یار چار چار سے پھر اگر ایک سے زائد بیویں میں تمہیں اس بات کا ڈر ہو کہ تم ان کے ساتھ انصاف نہ کرسکو گے تو ایک ہی بیوی کرو یا ان (باندیوں) کو زرجیت میں لاؤ جو تمہاری ملکیت میں آئی ہیں کیونکہ بےانصافی سے بچنے کے لئے یہ عمدہ بات ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم کو اس بات کا خوف ہو کہ یتیم لڑکیوں کے بارےانصاف نہ کرسکوگے تو ان کے سوا جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو یا تین تین یا چار چار ان سے نکاح کرلو۔ اور اگر اس بات کا اندیشہ ہو کہ (سب عورتوں سے) یکساں سلوک نہ کرسکو گے تو ایک عورت (کافی ہے) یا لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس سے تم بےانصافی سے بچ جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye apprehend that ye may not deal justly with the orphan girls, then marry such as please you, of other Women, by twos and threes or fours, but if ye apprehend that ye shall not act justly, then marry one only, or that which your right hand own that Will be more fit, that ye may swerve not. their

اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم یتیموں کے باب میں انصاف نہ کرسکو گے ۔ تو جو عورتیں تمہیں پسند ہوں ۔ ان سے نکاح کرلو دو دو سے خواہ تین تین سے خواہ چار چار سے ۔ لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم عدل نہ کرسکو گے تو پھر ایک ہی پر بس کرو ۔ یا جو کنیز تمہاری ملک میں ہو ۔ اس میں زیادتی نہ ہونے کی توقع قریب تر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم یتیموں کے معاملے میں انصاف نہ کرسکو گے تو عورتوں میں سے جو تمہارے لئے جائز ہوں ، ان سے دو دو ، تین تین ، چار چار تک نکاح کرلو اور اگر ڈر ہو کہ ان کے درمیان عدل نہ کرسکو گے تو ایک ہی پر بس کرو ، یا پھر کوئی لونڈی جو تمہاری ملک میں ہو ۔ یہ طریقہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ تم انصاف سے نہ ہٹو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تمہیں ڈر ہو کہ تم یتیم ( لڑکیوں ) کے بارے میں انصاف نہ کرسکو گے تو جو عورتیں تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کرلو دو دو سے یا تین تین سے یا چار چار سے پس اگر تمہیں انصاف نہ کرسکنے کا ڈر ہو تو پھر ایک ہی سے نکاح کرو یا اس باندی سے جو تمہاری ملک میں ہو یہ بات زیادتی نہ ہونے کے قریب تر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم یتیموں کے ساتھ بےانصافی کرنے سے ڈرتے ہو تو جو عورتیں تم کو پسند آئیں ان میں سے دو دو، تین تین، چار چار سے نکاح کرلو۔ لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ان کے ساتھ انصاف نہ کرسکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو یا وہ کنیزیں ہیں جو تمہارے قبضہ میں آئی ہیں، بےانصافی سے بچنے کے لیے یہ زیادہ بہتر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تمہیں اندیشہ ہو اس بات کا کہ تم انصاف نہیں کرسکو گے یتیموں کے بارے میں، تو تم نکاح کرلیا کرو ان دوسری عورتوں سے جو تم کو پسند ہوں، دو دو، تین تین، اور چار چار، لیکن اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تم انصاف نہیں کرسکو گے (ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان) تو پھر تم ایک پر ہی اکتفا کرلیا کرو، یا ان باندیوں پر جن کے مالک ہوں تمہارے داہنے ہاتھ، یہ زیادہ قریب ہے اس کے کہ تم انصاف سے نہ ہٹو،

Translated by

Noor ul Amin

اور اگر تمہیں خطرہ ہوکہ یتیم لڑکیوں ( سے شادی کے ) بارے میں ان سے انصاف نہ کرسکو گے تو پھر دوسری عورتوں میں سےجو تمہیں پسندآئیں دو دو ، تین تین ، چارچارتک نکاح کرلو لیکن اگر تمہیں یہ اندیشہ ہوکہ ان میں بھی انصاف نہ کر سکو گے پھرایک ہی کافی ہے یا وہ کنیزیں ہیں جو تمہاری قبضہ میں ہوں ، یہ اس اعتبارسے زیادہ مناسب ہے کہ تم بے انصافی کے مرتکب نہیں ہوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ یتیم لڑکیوں میں انصاف نہ کرو گے ( ف۸ ) تو نکاح میں لاؤ جو عورتیں تمہیں خوش آئیں دو دو اور تین تین اور چار چار ( ف۹ ) پھر اگر ڈرو کہ دو بیبیوں کو برابر نہ رکھ سکو گے تو ایک ہی کرو یا کنیزیں جن کے تم مالک ہو یہ اس سے زیادہ قریب ہے کہ تم سے ظلم نہ ہو ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے تو ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہارے لئے پسندیدہ اور حلال ہوں ، دو دو اور تین تین اور چار چار ( مگر یہ اجازت بشرطِ عدل ہے ) ، پھر اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم ( زائد بیویوں میں ) عدل نہیں کر سکو گے تو صرف ایک ہی عورت سے ( نکاح کرو ) یا وہ کنیزیں جو ( شرعاً ) تمہاری ملکیت میں آئی ہوں ، یہ بات اس سے قریب تر ہے کہ تم سے ظلم نہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تمہیں یہ خوف ہو کہ تم یتیموں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکوگے ۔ تو جو عورتیں تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کر لو دو دو ، تین تین ، چار چار سے اور اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ( ان کے ساتھ ) عدل نہ کر سکوگے تو پھر ایک ہی ( بیوی ) کرو ۔ یا جو تمہاری ملکیت میں ہوں ( ان پر اکتفا کرو ) یہ زیادہ قریب ہے اس کے کہ بے انصافی نہ کرو ۔ ( ایک ہی طرف نہ جھک جاؤ ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye fear that ye shall not be able to deal justly with the orphans, Marry women of your choice, Two or three or four; but if ye fear that ye shall not be able to deal justly (with them), then only one, or (a captive) that your right hands possess, that will be more suitable, to prevent you from doing injustice.

Translated by

Muhammad Sarwar

With respect to marrying widows, if you are afraid of not being able to maintain justice with her children, marry another woman of your choice or two or three or four (who have no children). If you cannot maintain equality with more than one wife, marry only one or your slave-girl. This keeps you from acting against justice.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you fear that you shall not be able to deal justly with the orphan girls, then marry (other) women of your choice, two or three, or four; but if you fear that you shall not be able to deal justly (with them), then only one or (the captives and the servants) that your right hands possess. That is nearer to prevent you from Ta`ulu.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you fear that you cannot act equitably towards orphans, then marry such women as seem good to you, two and three and four; but if you fear that you will not do justice (between them), then (marry) only one or what your right hands possess; this is more proper, that you may not deviate from the right course.

Translated by

William Pickthall

And if ye fear that ye will not deal fairly by the orphans, marry of the women, who seem good to you, two or three or four; and if ye fear that ye cannot do justice (to so many) then one (only) or (the captives) that your right hands possess. Thus it is more likely that ye will not do injustice.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुमको अंदेशा हो कि तुम इंसाफ़ न कर सकोगे यतीमों के मामले में तो औरतों में से जो तुमको पसंद हों उनमें से दो-दो, तीन-तीन, चार-चार, तक निकाह कर लो, और अगर तुम्हें अंदेशा हो कि तुम इंसाफ़ न कर सकोगे तो एक ही निकाह करो या जो बांदी तुम्हारी मिल्कियत में हो, इसमें उम्मीद है कि तुम इंसाफ़ से न हटोगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم کو اس بات کا احتمال ہو کہ تم یتیم (لڑکیوں) کے بارے میں انصاف نہ کرسکو گے تو اور عورتوں سے جو تم کو پسند ہوں نکاح کرلو دو دو (عورتوں سے) اور (تین تین عورتوں سے) اور چار چار (عورتوں سے) (3) پس اگر تم کو احتمال اس کا ہو کہ عدل نہ رکھو گے تو پھر ایک ہی (بی بی پر بس کرو) یا جو لونڈی تمہاری ملک میں ہو (وہی سہی) اس (امرمذکور) میں زیادتی نہ ہونے کی توقع قریب تر ہے۔ (4) (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر تمہیں ڈر ہو کہ یتیم لڑکیوں سے نکاح کر کے تم انصاف نہیں کرسکو گے تو دوسری عورتوں میں سے جو بھی تمہیں اچھی لگیں تم ان سے نکاح کرلو۔ دو دو، تین تین، چار چار سے لیکن اگر تم ڈرو کہ عدل نہ کرسکو گے تو ایک ہی کافی ہے یا تمہاری ملکیت کی لونڈی۔ یہ زیادہ قریب ہے کہ ایک طرف جھکنے سے بچ جاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم یتیموں کے ساتھ بےانصافی کرنے سے ڈرتے ہو تو جو عورتیں تم کو پسندآئیں ان میں سے دو ‘ تین تین ‘ چار چار سے نکاح کرلو ۔ لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ انکے ساتھ عدل نہ کرسکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو یا ان عورتوں کو زوجیت میں لاو جو تمہارے قبضہ میں آئی ہیں ‘ بےانصافی سے بچنے کیلئے یہ زیادہ قرین صواب ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم کو ڈر ہو کہ یتیموں کے بارے میں انصاف نہ کرسکو گے تو ان عورتوں سے نکاح کرلو جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو، تین تین، چار چار سو اگر تم کو ڈر ہو کہ انصاف نہ کرسکو گے تو ایک ہی عورت سے نکاح کرلو، یا ان لونڈیوں پر بس کرو جو تمہاری ملکیت ہوں۔ یہ اس سے قریب تر ہے کہ تم زیادتی نہ کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ڈرو کہ انصاف نہ کرسکو گے یتیم لڑکیوں کے حق میں تو نکاح کرلو اور جو عورتیں تم کو خوش آویں دو دو تین تین چار چار پھر اگر ڈرو کہ ان میں انصاف نہ کرسکو گے تو ایک ہی نکاح کرو یا لونڈی جو اپنا مال ہے اس میں امید ہے کہ ایک طرف نہ جھک پڑو گے 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم کو اس بات کا اندیشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف نہ کرسکوگے تو ان کی بجائے اور عورتیں جو تم کو پسند ہوں ان میں سے دو دو اور تین تین اور چار چار عورتوں سے نکاح کرلو پھر اگر تم کو یہ خوف ہو کہ تم چندعورتوں کے درمیان انصاف نہ کرسکوگے تو ایک ہی بیوی پر اکتفا کرو یا ان باندیوں پر قناعت کرو جو تمہاری ملک ہوں۔ بےانصافی سے بچنے کیلئے یہ طریقہ زیادہ قرین صواب ہے۔