Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 33

سورة النساء

وَ لِکُلٍّ جَعَلۡنَا مَوَالِیَ مِمَّا تَرَکَ الۡوَالِدٰنِ وَ الۡاَقۡرَبُوۡنَ ؕ وَ الَّذِیۡنَ عَقَدَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ فَاٰتُوۡہُمۡ نَصِیۡبَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ شَہِیۡدًا ﴿٪۳۳﴾  2

And for all, We have made heirs to what is left by parents and relatives. And to those whom your oaths have bound [to you] - give them their share. Indeed Allah is ever, over all things, a Witness.

ماں باپ یا قرابت دار جو چھوڑ مریں اس کے وارث ہم نے ہر شخص کے لئے مُقّرر کر دئیے ہیں اور جن سے تم نے اپنے ہاتھوں معاہدہ کیا ہے انہیں ان کا حصّہ دو حقیقتاً اللہ تعالٰی ہرچیز پر حاضر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِکُلٍّ
اور ہر ایک کے لیے ہے
جَعَلۡنَا
بنا دیے ہم نے
مَوَالِیَ
وارث
مِمَّا
اس میں سے جو
تَرَکَ
چھوڑ جائیں
الۡوَالِدٰنِ
والدین
وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ
اور رشتہ دار
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جن کو
عَقَدَتۡ
باندھ رکھا ہے
اَیۡمَانُکُمۡ
تمہارے عہدو پیمان نے
فَاٰتُوۡہُمۡ
پس دو تم انہیں
نَصِیۡبَہُمۡ
حصہ ان کا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
شَہِیۡدًا
خوب گواہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِکُلٍّ
اور ہر ایک لیے
جَعَلۡنَا
بنائے ہیں ہم نے
مَوَالِیَ
وارث
مِمَّا
اس میں سے جو
تَرَکَ
چھوڑ جائیں
الۡوَالِدٰنِ
والدین
وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ
اور قریبی رشتہ دار
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جن سے
عَقَدَتۡ
عہد باندھے ہوں
اَیۡمَانُکُمۡ
تمہارے دائیں ہاتھوں نے
فَاٰتُوۡہُمۡ
تو تم دے دو ان کو
نَصِیۡبَہُمۡ
حصہ ان کا
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
شَہِیۡدًا
حاضر
Translated by

Juna Garhi

And for all, We have made heirs to what is left by parents and relatives. And to those whom your oaths have bound [to you] - give them their share. Indeed Allah is ever, over all things, a Witness.

ماں باپ یا قرابت دار جو چھوڑ مریں اس کے وارث ہم نے ہر شخص کے لئے مُقّرر کر دئیے ہیں اور جن سے تم نے اپنے ہاتھوں معاہدہ کیا ہے انہیں ان کا حصّہ دو حقیقتاً اللہ تعالٰی ہرچیز پر حاضر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ ترکہ والدین یا قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں ہم نے اس کے وارث مقرر کردیئے ہیں۔ اور وہ لوگ بھی جن سے تم نے عقد (موالات) باندھ رکھا ہے۔ لہذا انہیں ان کا حصہ ادا کرو۔ یقینا اللہ تعالیٰ ہر چیز پر حاضر و ناظر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہرایک کے لیے ہم نے وارث بنائے ہیں اُس میں سے جووالدین اور قریبی رشتہ دارچھوڑجائیں اورجن سے تم نے عہدباندھے ہوں اُنہیں اُن کاحصہ دے دو، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہرچیزپرہمیشہ سے حاضرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for everyone We have made heirs in what the parents and the nearest of kin have left. And as for those with whom you have made a pledge, give them their shares. Surely, Allah is a Witness over everything.

اور ہر کسی کے لئے ہم نے مقرر کردیئے ہیں وارث اس مال کے کہ چھوڑ مریں ماں باپ اور قرابت والے، اور جن سے معاہدہ ہوا تمہارا ان کو دیدو ان کا حصہ بیشک اللہ کے روبرو ہے ہر چیز۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہر ایک کے لیے ہم نے وارث مقرر کردیے ہیں جو بھی والدین اور رشتہ دار چھوڑیں اور جن کے ساتھ تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کو ان کا حصہ دو یقیناً اللہ تعالیٰ ہرچیز پر گواہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And to everyone We have appointed rightful heirs to what the parents and near of kin might leave behind. As to those with whom you have made a solemn covenant, give them their share. Allah watches over all things.

اور ہم نے ہر اس ترکے کے حق دار مقرر کر دیے ہیں جو والدین اور رشتہ دار چھوڑیں ۔ اب رہے وہ لوگ جن سے تمہارے عہدوپیمان ہوں تو ان کا حصّہ انہیں دو ، یقیناً اللہ ہر چیز پر نگراں ہے ۔ 55 ؏۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ہر اس مال کے کچھ وارث مقرر کیے ہیں جو والدین اور قریب ترین رشتہ دار چھوڑ کرجائیں ۔ اور جن لوگوں سے تم نے کوئی عہد باندھا ہوا ان کو ان کا حصہ دو ۔ ( ٢٨ ) بیشک اللہ ہر چیز کا گواہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ماں باپ اور ناتے والے جو مال چھوڑ مریں ہم نے اس کے وارث ٹھہرائیے اور جن لوگوں سے تم نے قسمیں کھا کر قول کیا ان کو اپنا بھائی بنایا ان کو ان کا حصہ دو 2 بیشک ہر چیز اللہ کے سامنے ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور والدین یا قریبی رشتہ دار جو مال چھوڑ گئے ان سب کے لئے ہم نے وارث مقرر کیے ہیں (ان کو حصہ دو ) اور وہ لوگ جن سے تم نے عہد کیا ہے سو ان کو ان کا حصہ دو یقینا اللہ ہر چیز پر حاضر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ہر ایسے مال کے لئے جس کو والدین اور رشتہ دار چھوڑ جائیں وارث مقرر کر دئیے ہیں۔ اور جن لوگوں سے تم نے عہد و پیمان باندھ رکھے ہیں ان کی چیز ان کو دے دیا کرو بیشک اللہ تمہاری ہر حالت پر گواہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں تو (حق داروں میں تقسیم کردو کہ) ہم نے ہر ایک کے حقدار مقرر کردیئے ہیں اور جن لوگوں سے تم عہد کرچکے ہو ان کو بھی ان کا حصہ دو بےشک خدا ہر چیز کے سامنے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto each We have appointed inheritors of that which the parents or the near of kin leave behind, and unto those with whom ye have made your pledges give their portion. Verily Allah is ever of everything a Witness.

اور جو مال والدین اور قرابت دار چھوڑ جائیں اس کے لیے ہم نے وارث ٹھہرا دیئے ہیں ۔ اور جن لوگوں سے عہد بندھے ہوئے ہیں انہیں ان کا حصہ دے دو ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر مطلع ہے۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے والدین اور قرابت مندوں کے چھوڑے ہوئے میں سے ہر ایک کیلئے وارث ٹھہرا دیے ہیں اور جن سے تم نے کوئی پیمان باندھ رکھا ہو تو ان کو ان کا حصہ دو ، بیشک اللہ ہر چیز سے آگاہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور والدین اور رشتے دار جو مال چھوڑ جائیں ہم نے ان کے وارث مقرر کردئیے ہیں ۔ اور جن لوگوں سے تمہارے معاہدے ہوئے ہوئے ہیں انہیں ابھی ان کا حصہ دے دو بیشک اﷲ تعالیٰ ہر چیز پر مطلع ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ہر اس ترکے کے حق دار مقرر کردیئے ہیں جو والدین اور رشتہ دار چھوڑیں۔ اب رہے وہ لوگ جن سے تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کا حصہ انہیں دو ، یقیناً اللہ ہر چیز پر نگران ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ہر شخص کے وارث مقرر کردئے ہیں، اس مال میں سے جس کو چھوڑ مریں اس کے ماں باپ اور قریبی رشتہ دار، اور جن لوگوں سے تم نے عہد و پیمان کر رکھے ہوں، تو تم ان کو ان کا حصہ دو (اور باقی سب وارثوں کا ہے) بلاشبہ اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جوکچھ ترکہ والدین یاقریبی رشتے دار چھوڑیں ہم نے اس کے وارث مقررکردیئے ہیں اور جن لوگوں سے تمہارامعاہدہ ہے انہیں ان کاحصہ دو یقینا اللہ ہر چیز پر حاضر و ناظر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے سب کے لئے مال کے مستحق بنادیے ہیں جو کچھ چھوڑ جائیں ماں باپ اور قرابت والے اور وہ جن سے تمہارا حلف بندھ چکا ( ف۹۸ ) انہیں ان کا حصہ دو ، بیشک ہر چیز اللہ کے سامنے ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے سب کے لئے ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کے چھوڑے ہوئے مال میں حق دار ( یعنی وارث ) مقرر کر دیئے ہیں ، اور جن سے تمہارا معاہدہ ہو چکا ہے سو اُنہیں ان کا حصہ دے دو ، بیشک اللہ ہر چیز کا مشاہدہ فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ہر شخص کے لئے وارث مقرر کر دیئے ہیں ، جو کچھ ماں ، باپ اور قریب ترین رشتہ دار اور جن سے تم نے عہدوپیمان کر رکھا ہے ۔ چھوڑ جائیں انہیں ( وارثوں کو ) ان کا حصہ دو ۔ بے شک اللہ ہر چیز پر گواہ ( مطلع ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To (benefit) every one, We have appointed shares and heirs to property left by parents and relatives. To those, also, to whom your right hand was pledged, give their due portion. For truly Allah is witness to all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have chosen heirs for every legacy that parents and relatives may leave. Let those who have been promised a bequest receive their share of the legacy. God is Omnipresent.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to everyone, We have appointed Mawali of that left by parents and relatives. To those also with whom you have made a pledge (brotherhood), give them their due portion (by wills). Truly, Allah is Ever a Witness over all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to every one We have appointed heirs of what parents and near relatives leave; and as to those with whom your rights hands have ratified agreements, give them their portion; surely Allah is a witness over all things.

Translated by

William Pickthall

And unto each We have appointed heirs of that which parents and near kindred leave; and as for those with whom your right hands have made a covenant, give them their due. Lo! Allah is ever Witness over all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने वालिदैन और रिश्तेदारों के छोड़े हुए माल में हर एक के लिए वारिस ठहरा दिए हैं, और जिन से तुमने अहद बांध् रखा हो तो उनको उनका हिस्सा देदो, बेशक अल्लाह के सामने है हर चीज़।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہر ایسے مال کے لیے جس کو والدین اور رشتہ دار لوگ چھوڑ جاویں ہم نے وارث مقرر کردیے ہیں اور جن لوگوں سے تمہارے عہد بندھے ہوئے ہیں ان کو ان کا حصہ (یعنی ایک ششم دے دو ) (7) بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر مطلع ہیں۔ (33)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ماں باپ یا قرابت دار جو ترکہ چھوڑ جائیں ہم نے ہر شخص کے وارث مقرر کر دئیے ہیں اور جن سے تم نے معاہدہ کیا ہے انہیں ان کا حصہ دو ۔ بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر گواہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم نے ہر اس ترکے کے حقدار مقرر کردیئے ہیں جو والدین اور رشتہ دار چھوڑیں ‘ اب رہے وہ لوگ جن سے تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کا حصہ انہیں دو ‘ یقینا اللہ ہر چیز پر نگران ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہر ایک کے لیے ہم نے اس مال میں وارث مقرر کردیئے ہیں جو والدین اور رشتہ دار چھوڑ جائیں اور جن لوگوں سے تمہارا معاہدہ ہوا، ان کو ان کا حصہ دے دو ، بیشک اللہ کو ہر چیز کی اطلاع ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہر کسی کے لئے ہم نے مقرر کر دئیے ہیں وارث اس مال کے کہ چھوڑ مریں ماں باپ اور قرا بت والے اور جن سے معاہدہ ہوا تمہارا ان کو دے دو ان کا حصہ بیشک اللہ کے رو برو ہے ہر چیز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ہر اس مال متروکہ کے جس کو ماں باپ اور قرابت دار چھوڑ جائیں وارث مقرر کردیئے ہیں اور وہ لوگ جن سے تم نے عہدوپیمان کیا ہو یعنی مولی الموالات تو ان کو ان کا حصہ دیدو بلاشبہ ہر چیز اللہ تعالیٰ کے پیش نظر ہے۔