Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 34

سورة النساء

اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوۡنَ عَلَی النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰہُ بَعۡضَہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ وَّ بِمَاۤ اَنۡفَقُوۡا مِنۡ اَمۡوَالِہِمۡ ؕ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلۡغَیۡبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰہُ ؕ وَ الّٰتِیۡ تَخَافُوۡنَ نُشُوۡزَہُنَّ فَعِظُوۡہُنَّ وَ اہۡجُرُوۡہُنَّ فِی الۡمَضَاجِعِ وَ اضۡرِبُوۡہُنَّ ۚ فَاِنۡ اَطَعۡنَکُمۡ فَلَا تَبۡغُوۡا عَلَیۡہِنَّ سَبِیۡلًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیۡرًا ﴿۳۴﴾

Men are in charge of women by [right of] what Allah has given one over the other and what they spend [for maintenance] from their wealth. So righteous women are devoutly obedient, guarding in [the husband's] absence what Allah would have them guard. But those [wives] from whom you fear arrogance - [first] advise them; [then if they persist], forsake them in bed; and [finally], strike them. But if they obey you [once more], seek no means against them. Indeed, Allah is ever Exalted and Grand.

مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالٰی نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے کہ مردوں نےاپنے مال خرچ کئے ہیں ، پس نیک فرمانبردار عورتیں خاوند کی عدم موجودگی میں بہ حفاظتِ الٰہی نگہداشت رکھنے والیاں ہیں اور جن عورتوں کی نافرمانی اور بددماغی کا تمہیں خوف ہو انہیں نصیحت کرو اور انہیں الگ بستروں پر چھوڑ دو اور انہیں مار کی سزا دو پھر اگر وہ تابعداری کریں تو ان پر راستہ تلاش نہ کرو ، بیشک اللہ تعالٰی بڑی بلندی اور بڑائی والا ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلرِّجَالُ
مرد
قَوّٰمُوۡنَ
قوام ہیں
عَلَی النِّسَآءِ
عورتوں پر
بِمَا
بوجہ اس کے جو
فَضَّلَ
فضیلت دی
اللّٰہُ
اللہ نے
بَعۡضَہُمۡ
ان کے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
وَّ بِمَاۤ
اور بوجہ اس کے جو
اَنۡفَقُوۡا
انہوں نے خرچ کیا
مِنۡ اَمۡوَالِہِمۡ
اپنے مالوں میں سے
فَالصّٰلِحٰتُ
پس نیک عورتیں
قٰنِتٰتٌ
جو فرماں بردار ہیں
حٰفِظٰتٌ
حفاظت کرنے والیاں ہیں
لِّلۡغَیۡبِ
غائبانہ
بِمَا
بوجہ اس کے جو
حَفِظَ
حفاظت کی (ان کی)
اللّٰہُ
اللہ نے
وَالّٰتِیۡ
اور وہ عورتیں
تَخَافُوۡنَ
تم ڈرتے ہو
نُشُوۡزَہُنَّ
ان کی سرکشی سے
فَعِظُوۡہُنَّ
پس نصیحت کرو انہیں
وَاہۡجُرُوۡہُنَّ
اور علیحدہ کر دو انہیں
فِی الۡمَضَاجِعِ
بستروں میں
وَاضۡرِبُوۡہُنَّ
اور مارو انہیں
فَاِنۡ
پھر اگر
اَطَعۡنَکُمۡ
وہ اطاعت کریں تمہاری
فَلَا
تو نہ
تَبۡغُوۡا
تم تلاش کرو
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
کَانَ
ہے
عَلِیًّا
بہت بلند
کَبِیۡرًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلرِّجَالُ
مرد
قَوّٰمُوۡنَ
نگران ہیں
عَلَی النِّسَآءِ
عورتوں پر
بِمَا
اس وجہ سےجو
فَضَّلَ
فضیلت دی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بَعۡضَہُمۡ
ان میں سے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
وَّ بِمَاۤ
اوراس وجہ سےجو
اَنۡفَقُوۡا
انہوں نے خرچ کیا
مِنۡ اَمۡوَالِہِمۡ
اپنے اموال میں سے
فَالصّٰلِحٰتُ
پس نیک عورتیں
قٰنِتٰتٌ
فرمانبردار ہیں
حٰفِظٰتٌ
حفاظت کرنے والی ہیں
لِّلۡغَیۡبِ
عدم موجودگی میں
بِمَا
اس وجہ سےجو
حَفِظَ
محفوظ رکھا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَالّٰتِیۡ
اوروہ عورتیں
تَخَافُوۡنَ
تم ڈرتے ہو
نُشُوۡزَہُنَّ
ان کی سرکشی سے
فَعِظُوۡہُنَّ
تو سمجھاؤ انہیں
وَاہۡجُرُوۡہُنَّ
اورچھوڑ دو انہیں
فِی الۡمَضَاجِعِ
بستروں میں
وَاضۡرِبُوۡہُنَّ
اور مارو ان کو
فَاِنۡ
چنانچہ اگر
اَطَعۡنَکُمۡ
وہ اطاعت کریں تمہاری
فَلَا
تو نہ
تَبۡغُوۡا
تم تلاش کرو
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
سَبِیۡلًا
کوئی راہ
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
عَلِیًّا
بہت بلند
کَبِیۡرًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Men are in charge of women by [right of] what Allah has given one over the other and what they spend [for maintenance] from their wealth. So righteous women are devoutly obedient, guarding in [the husband's] absence what Allah would have them guard. But those [wives] from whom you fear arrogance - [first] advise them; [then if they persist], forsake them in bed; and [finally], strike them. But if they obey you [once more], seek no means against them. Indeed, Allah is ever Exalted and Grand.

مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالٰی نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے کہ مردوں نےاپنے مال خرچ کئے ہیں ، پس نیک فرمانبردار عورتیں خاوند کی عدم موجودگی میں بہ حفاظتِ الٰہی نگہداشت رکھنے والیاں ہیں اور جن عورتوں کی نافرمانی اور بددماغی کا تمہیں خوف ہو انہیں نصیحت کرو اور انہیں الگ بستروں پر چھوڑ دو اور انہیں مار کی سزا دو پھر اگر وہ تابعداری کریں تو ان پر راستہ تلاش نہ کرو ، بیشک اللہ تعالٰی بڑی بلندی اور بڑائی والا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مرد عورتوں کے جملہ معاملات کے ذمہ دار اور منتظم ہیں اس لیے کہ اللہ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دے رکھی ہے۔ اور اس لیے بھی کہ وہ اپنے مال خرچ کرتے ہیں۔ لہذا نیک عورتیں وہ ہیں جو (شوہروں کی) فرمانبردار ہوں اور ان کی عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت و نگرانی میں ان کے حقوق (مال و آبرو) کی حفاظت کرنے والی ہوں۔ اور جن بیویوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھاؤ (اگر نہ سمجھیں) تو خواب گاہوں میں ان سے الگ رہو (پھر بھی نہ سمجھیں تو) انہیں مارو۔ پھر اگر وہ تمہاری بات قبول کرلیں تو خواہ مخواہ ان پر زیادتی کے بہانے تلاش نہ کرو۔ یقینا اللہ بلند مرتبہ والا اور بڑی شان والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مردعورتوں پرنگران ہیں اس وجہ سے جو اﷲ تعالیٰ نے ان کے بعض کوبعض پرفضیلت دی ہے اوراس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے اموال میں سے خرچ کیاہے۔پس نیک عورتیں فرماں بردارہیں،وہ عدم موجودگی میں بھی حفاظت کرنے والی ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں محفوظ رکھا،اوروہ عورتیں جن کی سرکشی سے تم ڈرتے ہوتوتم ان کوسمجھاؤاوران کوبستروں میں چھوڑدواوران کومارو،چنانچہ اگروہ تمہاری اطاعت کریں توان کو(ستانے کی)کوئی راہ تلاش نہ کرو،بلا شبہ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی بے حدبلند،بہت بڑاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Men stand caretakers of women since Allah has made some of them excel the others, and because they have spent of their wealth., So, the righteous women are obedient, guarding in absence with the protection given by Allah. As for women whose disobedience you fear, convince them, and leave them apart in beds, and beat them. Then, if they obey you, do not seek a way against them. Surely, Allah is the Highest, the Greatest.

مرد حاکم ہیں عورتوں پر اس واسطے کہ بڑائی دی اللہ نے ایک کو ایک پر اور اس واسطے کہ خرچ کئے انہوں نے اپنے مال پھر جو عورتیں نیک ہیں سو تابعدار ہیں نگہبانی کرتی ہیں پیٹھ پیچھے اللہ کی حفاظت سے اور جن کی بدخوئی کا ڈر ہو تم کو تو ان کو سمجھاؤ اور جدا کرو سونے میں اور مارو ان کو پھر اگر کہا مانیں تمہارا تو مت تلاش کرو ان پر راہ الزام کی بیشک اللہ ہے سب سے اوپر بڑا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مرد عورتوں پر حاکم ہیں بسبب اس فضیلت کے جو اللہ نے بعض کو بعض پر دی ہے اور بسبب اس کے کہ جو وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال پس جو نیک بیویاں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں غیب میں حفاظت کرنے والیاں اللہ کی حفاظت سے اور وہ خواتین جن کے بارے میں تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو پس ان کو نصیحت کرو اور ان کو ان کے بستروں میں تنہا چھوڑ دو اور ان کو مارو پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کریں تو ان کے خلاف (خواہ مخواہ زیادتی کی) راہ مت تلاش کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Men are the protec-tors and maintainers of women because Allah has made one of them excel over the other, and because they spend out of their possessions (to support them). Thus righteous women are obedient and guard the rights of men in their absence under Allah's protection. As for women of whom you fear rebellion, admonish them, and remain apart from them in beds, and beat them. Then if they obey you, do not seek ways to harm them. Allah is Exalted, Great.

مرد عورتوں پر قوّام ہیں ، 56 اس بنا پر کہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے ، 57 اور اس بنا پر کہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں ۔ پس جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں ان کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں ۔ 58 اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھاؤ ، خواب گاہوں میں ان سے علیحدہ رہو اور مارو ، 59 پھر اگر وہ تمہاری مطیع ہو جائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے لیے بہانے تلاش نہ کرو ، یقین رکھو کہ اوپر اللہ موجود ہے جو بڑا اور بالاتر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مرد وعورتوں کے نگراں ہیں ، کیونکہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے ، اور کیونکہ مردوں نے اپنے مال خرچ کیے ہیں ۔ چنانچہ نیک عورتیں فرمانبردار ہوتی ہیں ، مرد کی غیر موجودگی میں اللہ کی دی ہوئی حفاظت سے ( اس کے حقوق کی ) حفاظت کرتی ہیں ۔ اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو تو ( پہلے ) انہیں سمجھاؤ ، اور ( اگر اس سے کام نہ چلے تو ) انہیں خواب گاہوں میں تنہا چھوڑ دو ، ( اور اس سے بھی اصلاح نہ ہو تو ) انہیں مار سکتے ہو ۔ پھر اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو ان کے خلاف کارروائی کا کوئی راستہ تلاش نہ کرو ۔ یقین رکھو کہ اللہ سب کے اوپر ، سب سے بڑا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مرد عورتوں پر حاکم ہیں ایک تو اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کو عورتوں پر بڑائی دی ہے اور دوسرا اس وجہ سے کہ مردوں نے اپنا مال عورتوں پر خرچ کیا 3 اب جو نیک بخت بی بیاں ہیں وہ مردوں کا کا مانتی ہیں ور ان کی پیٹھ پیچھے 4 عزت اور مال کا بچاؤ کرتی ہیں اللہ کی کے بچاؤ 5 سے اور جب بی بیوں سے تم کو شرارت کا ڈرہو نافرمانی اور چڑ ھنے کا انکو سمجھاؤ اور اپنی ہٹ پر قائم رہیں تو ان کا بستر الگ کردو اور اگر اس پر بھی نا آئیں تو ان کو مارو 6 پھر اگر وہ تمہارے کہنا مان لیں تو ناحق کا الزام لگانے کی فکر نہ کرو یعنی ان کو مت ستاؤ بیشک اللہ سب سے اوپر ہے بڑا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس لئے کہ اللہ نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لئے کہ انہوں نے اپنے مال خرچ کیے ہیں سو نیک عورتیں فرمانبردار ہیں اور (مرد کی) عدم موجودگی میں بحفاظت الٰہی نگہداشت کرتی ہیں اور جن عورتوں کی بددماغی سے تمہیں خوف ہو سو ان کو نصیحت کرو اور ان کو ان کے بستروں میں تنہا چھوڑ دو اور ان کو مارو پھر اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو ان پر بہانہ تلاش نہ کرو بیشک اللہ سب سے بلند ، سب سے بڑے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مردوں کو عورتوں پر ذمہ دار بنایا گیا ہے ۔ یہ اللہ کا فضل ہے کہ کسی کو کسی پر فوقیت حاصل ہے اس بنا پر کہ مرد اپنی کمائی خرچ کرتے ہیں۔ پھر صالح عورتیں فرماں بردار ہوتی ہیں ۔ اور وہ پیٹھ پیچھے حفاظت کرتی ہیں جس کی حفاظت کا اللہ نے حکم دیا ہے اور جن بیویوں سے تمہیں سرکشی و نافرمانی کا اندیشہ ہو، انہیں پہلے سمجھاؤ (نہ مانیں تو) خواب گاہ میں بستر الگ کر دو ۔ (پھر بھی نہ مانیں تو) انہیں ضرب لگاؤ۔ پھر اگر اطاعت کرنے لگ جائیں تو ان پر سختی کرنے کے بہانے مت تلاش کرو۔ (تم اگر ظلم کرو گے تو جان لو کہ) اللہ بہت بلندو برتر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مرد عورتوں پر مسلط وحاکم ہیں اس لئے کہ خدا نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لئے بھی کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو جو نیک بیبیاں ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کے پیٹھ پیچھے خدا کی حفاظت میں (مال وآبرو کی) خبرداری کرتی ہیں اور جن عورتوں کی نسبت تمہیں معلوم ہو کہ سرکشی (اور بدخوئی) کرنے لگی ہیں تو (پہلے) ان کو (زبانی) سمجھاؤ (اگر نہ سمجھیں تو) پھر ان کے ساتھ سونا ترک کردو اگر اس پر بھی باز نہ آئیں تو زدوکوب کرو اور اگر فرمانبردار ہوجائیں تو پھر ان کو ایذا دینے کا کوئی بہانہ مت ڈھونڈو بےشک خدا سب سے اعلیٰ (اور) جلیل القدر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Men are overseers over women, by reason of that wherewith Allah hath made one of them excel over anot her, and by reason of that which they expend of their substance. Wherefore righteous women are obedient, and are watchers in husbands absence by the aid and protection of Allah. And those wives whose refractoriness ye fear, exhort them, and avoid them in beds, and beat them; but if they obey you, seek not a way against them; verily Allah is ever Lofty, Grand.

مرد عورتوں کے سر ددھرے ہیں ۔ اس لئے کہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر بڑائی دی ہے ۔ اور اس لئے کہ مردوں نے اپنا مال خرچ کیا ہے ۔ سو نیک بیویاں اطاعت کرنے والی اور پیٹھ پیچھے اللہ کی حفاظت سے حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں ۔ اور جو عورتیں ایسی ہوں کہ تم ان کی سرکشی کا علم رکھتے ہو ۔ تو انہیں نصیحت کرو ۔ اور انہیں خوابگاہوں میں تنہا چھوڑ دو ۔ اور انہیں مارو ۔ پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو ان کے خلاف بہانے نہ ڈھونڈو ۔ بیشک اللہ بڑا رفعت والا ہے بڑا عظمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مرد عورتوں کے سرپرست ہیں ، بوجہ اس کے کہ اللہ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت بخشی ہے اور بوجہ اس کے کہ انہوں نے اپنے مال خرچ کیے ۔ پس جو نیک بیبیاں ہیں ، وہ فرمانبرداری کرنے والی ، رازوں کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں ، بوجہ اس کے کہ خدا نے بھی ( رازوں کی ) حفاظت فرمائی ہے اور جن سے تمہیں سرتابی کا اندیشہ ہو تو ان کو نصیحت کرو اور ان کو ان کے بستروں میں تنہا چھوڑ دو اور ان کو سزا دو ۔ پر اگر وہ تمہاری اطاعت کریں تو ان کے خلاف راہ نہ ڈھونڈو ۔ بیشک اللہ بہت بلند اور بہت بڑا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

مرد عورتوں کے سربراہ ہیں اس لئے کہ اﷲ تعالیٰ نے بعض ( یعنی مردوں ) کو بعض ( یعنی عورتوں ) پر فضیلت عطاء فرمائی ہے اور اس لئے کہ مرد اپنے مالوں میں سے خرچ کرتے ہیں ۔ پس نیک بیویاں اطاعت کرنے والی اور ( مردوں کی ) عدم موجودگی م یں اﷲ تعالیٰ کی حفاظت سے ( حقوق کی ) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں اور جن عورتوں کی سرکشی کا تمہیں اندیشہ ہو ( بالترتیب ) انہیں نصیحت کرو اور ان کے بستر علیحدہ کردو اور انہیں مارو ۔ پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو انے کے خلاف بہانے نہ ڈھونڈو ۔ بیشک اﷲ تعالیٰ بڑے رفعت والے عظمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مرد عورتوں پر برتر ہیں، اس بنا پر کہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے (قوام یا قیم ہیں۔ ) اور اس بنا پر کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں، پس جو صالح عورتیں ہیں وہ فرمانبردار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں ان کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھاؤ، بستروں میں ان سے علیحدہ رہو اور مارو، پھر اگر وہ تمہاری مطیع ہوجائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے بہانے تلاش نہ کرو، یقین رکھو کہ اللہ بہت مرتبے والا اور بالاتر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مرد حاکم (وسرپرست) ہیں عورتوں پر، (ایک تو) اس وجہ سے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر (فطری اور جبلی) فضیلت بخشی ہے اور (دوسرے) اس لئے کہ مرد خرچ کرتے ہیں اپنے مالوں میں سے سو نیک بخت عورتیں، فرمانبردار (اور) حفاظت (ونگرانی) کرنے والی ہوتی ہیں، (اپنی عزت وناموس اور اپنے شوہروں کے مال و متاع کی ان کی) غیر حاضری میں، اللہ کی حفاظت کی بناء پر اور جن عورتوں کی سرکشی (اور نافرمانی) کا تمہیں اندیشہ ہو، تم انہیں (اول تو زبانی کلامی طور پر) سمجھاؤ (اگر وہ پھر بھی نہ مانیں) تو پھر تم ان کو تنہا چھوڑ دو ان کی خواب گاہوں میں، اور (اگر اس سے بھی بات نہ بنے تو) تم ان کی پٹائی کرو، پھر اگر وہ تمہارا کہنا مان لیں تو تم خواہ مخواہ ان کے خلاف کوئی بہانہ مت ڈھونڈو، بیشک اللہ سب سے اوپر بہت بڑا ہے

Translated by

Noor ul Amin

مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اسلئے بھی کہ مردا پنے مال خرچ کرتے ہیں ، لہٰذانیک عورتیں وہ ہیںجو فرمانبردارہوں اور شوہر کی غیرموجودگی میں اللہ کی حفاظت میں ( اس کی عزت ومال ) کی حفاظت کرنے والی ہوں اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہوانہیں سمجھائو ( نہ سمجھیں ) توخواب گاہوں میں ان سے الگ رہو ( پھرنہ سمجھیں تو ) انہیں ماروپھراگرمطیع ہوجائیں توخواہ مخواہ ان پر زیادتی کے بہانے تلاش نہ کرو یقینااللہ بلندرتبہ اور بڑی شان والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مرد افسر ہیں عورتوں پر ( ف۹۹ ) اس لیے کہ اللہ نے ان میں ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ( ف۱۰۰ ) اور اس لئے کہ مردوں نے ان پر اپنے مال خرچ کیے ( ف۱۰۱ ) تو نیک بخت عورتیں ادب والیاں ہیں خاوند کے پیچھے حفاظت رکھتی ہیں ( ف۱۰۲ ) جس طرح اللہ نے حفاظت کا حکم دیا اور جن عورتوں کی نافرمانی کا تمہیں اندیشہ ہو ( ف۱۰۳ ) تو انہیں سمجھاؤ اور ان سے الگ سوؤ اور انہیں مارو پھر اگر وہ تمہارے حکم میں آجائیں تو ان پر زیادتی کی کوئی راہ نہ چاہو بیشک اللہ بلند بڑا ہے ( ف۱۰۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

مرد عورتوں پر محافظ و منتظِم ہیں اس لئے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے ( بھی ) کہ مرد ( ان پر ) اپنے مال خرچ کرتے ہیں ، پس نیک بیویاں اطاعت شعار ہوتی ہیں شوہروں کی عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت کے ساتھ ( اپنی عزت کی ) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں ، اور تمہیں جن عورتوں کی نافرمانی و سرکشی کا اندیشہ ہو تو انہیں نصیحت کرو اور ( اگر نہ سمجھیں تو ) انہیں خواب گاہوں میں ( خود سے ) علیحدہ کر دو اور ( اگر پھر بھی اصلاح پذیر نہ ہوں تو ) انہیں ( تادیباً ہلکا سا ) مارو ، پھر اگر وہ تمہاری فرمانبردار ہو جائیں تو ان پر ( ظلم کا ) کوئی راستہ تلاش نہ کرو ، بیشک اللہ سب سے بلند سب سے بڑا ہے

Translated by

Hussain Najfi

مرد عورتوں کے محافظ و منتظم ( حاکم ) ہیں ( ایک ) اس لئے کہ اللہ نے بعض ( مردوں ) کو بعض ( عورتوں ) پر فضیلت دی ہے اور ( دوسرے ) اس لئے کہ مرد ( عورتوں پر ) اپنے مال سے خرچ کرتے ہیں ۔ سو نیک عورتیں تو اطاعت گزار ہوتی ہیں اور جس طرح اللہ نے ( شوہروں کے ذریعہ ) ان کی حفاظت کی ہے ۔ اسی طرح پیٹھ پیچھے ( شوہروں کے مال اور اپنی ناموس کی ) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں اور وہ عورتیں جن کی سرکشی کا تمہیں اندیشہ ہو انہیں ( نرمی سے ) سمجھاؤ ( بعد ازاں ) انہیں ان کی خواب گاہوں میں چھوڑ دو اور ( آخرکار ) ۔ انہیں مارو ۔ پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو پھر ان کے خلاف کوئی اور اقدام کرنے کے راستے تلاش نہ کرو ۔ یقینا اللہ ( اپنی کبریائی میں ) سب سے بالا اور بڑا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Men are the protectors and maintainers of women, because Allah has given the one more (strength) than the other, and because they support them from their means. Therefore the righteous women are devoutly obedient, and guard in (the husband's) absence what Allah would have them guard. As to those women on whose part ye fear disloyalty and ill-conduct, admonish them (first), (Next), refuse to share their beds, (And last) beat them (lightly); but if they return to obedience, seek not against them Means (of annoyance): For Allah is Most High, great (above you all).

Translated by

Muhammad Sarwar

Men are the protectors of women because of the greater preference that God has given to some of them and because they financially support them. Among virtuous women are those who are steadfast in prayer and dependable in keeping the secrets that God has protected. Admonish women who disobey (God's laws), do not sleep with them and beat them. If they obey (the laws of God), do not try to find fault in them. God is High and Supreme.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Men are the protectors and maintainers of women, because Allah has made one of them to excel the other, and because they spend (to support them) from their means. Therefore the righteous women are Qanitat, and guard in the husband's absence what Allah orders them to guard. As to those women on whose part you see ill conduct, admonish them, and abandon them in their beds, and beat them, but if they return to obedience, do not seek a means against them. Surely, Allah is Ever Most High, Most Great.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Men are the maintainers of women because Allah has made some of them to excel others and because they spend out of their property; the good women are therefore obedient, guarding the unseen as Allah has guarded; and (as to) those on whose part you fear desertion, admonish them, and leave them alone in the sleeping-places and beat them; then if they obey you, do not seek a way against them; surely Allah is High, Great.

Translated by

William Pickthall

Men are in charge of women, because Allah hath made the one of them to excel the other, and because they spend of their property (for the support of women). So good women are the obedient, guarding in secret that which Allah hath guarded. As for those from whom ye fear rebellion, admonish them and banish them to beds apart, and scourge them. Then if they obey you, seek not a way against them. Lo! Allah is ever High, Exalted, Great.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मर्द औरतों पर निगराँ हैं, इस बिना पर कि अल्लाह ने एक को दूसरे पर बड़ाई दी है और इस वजह से कि मर्द ने अपने माल ख़र्च किए, पस जो नेक औरतें हैं वे फ़रमाँबरदारी करने वाली, पीठ पीछे (शौहर के हुक़ूक़ का) ख़्याल रखती हैं अल्लाह की हिफ़ाज़त से, और जिन औरतों की नाफ़रमानी का तुमको अंदेशा हो तो तुम उनको समझाओ और उनको उनके बिस्तरों में तन्हा छोड़ दो और उनको हल्की सज़ा दो, फिर अगर वे तुम्हारी फरमाँबरदारी करें तो उनके ख़िलाफ़ इल्ज़ाम की तलाश न करो, बेशक अल्लाह सबसे बुलंद है, बहुत बड़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مرد حاکم ہیں عورتوں پر اس سبب سے کہ اللہ تعالیٰ نے بعضوں کو بعضوں پر فضیلت دی ہے اور اس سبب سے کہ مردوں نے اپنے مال خرچ کیے ہیں سو جو عورتیں نیک ہیں اطاعت کرتی ہیں مرد کی عدم موجودگی میں بحفاظت الہی ٰنگہداشت کرتی ہیں اور جو عورتیں ایسی ہوں کہ تم کو ان کی بد دماغی کا احتمال ہو تو ان کو زبانی نصیحت کرو اور ان کو ان کے لیٹنے کی جگہوں میں تنہا چھوڑ دو اور ان کو مارو پھر وہ تمہاری اطاعت کرنا شروع کردیں تو ان پر بہانا مت ڈھونڈو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑے رفعت اور عظمت والے ہیں۔ (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں۔ پس نیک تابع فرماں عورتیں خاوند کی غیر حاضری میں اللہ کی حفاظت و نگرانی میں (عزت و مال کی) حفاظت کرنے والی ہیں اور جن عورتوں کی نافرمانی کا تمہیں خوف ہو انہیں نصیحت کرو اور انہیں الگ بستر پر چھوڑ دو اور انہیں سزا دو پھر اگر اطاعت کریں تو ان پر کوئی راستہ تلاش نہ کرو۔ یقیناً اللہ بلند اور بڑا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مرد عورتوں پر قوام ہیں ‘ اس بنا پر کہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے ‘ اور اس بنا پر کہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں ۔ پس جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت اور نگرانی میں ان کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں ۔ اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو تو انہیں سمجھاؤ خواب گاہوں میں ان سے علیحدہ رہو اور مارو ‘ پھر اگر وہ تمہاری مطیع ہوجائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے لئے بہانے تلاش نہ کرو ‘ یقین رکھو کہ اوپر اللہ موجود ہے جو بڑا اور بالاتر ہے ۔ اور تم لوگوں کو کہیں میاں اور بیوی کے تعلقات بگڑنے کا اندیشہ ہو تو ایک حکم مرد کے رشتہ داروں میں سے اور ایک عورت کے رشتہ داروں میں سے مقرر کرو ‘ وہ دونوں اصلاح کرنا چاہیں گے تو اللہ ان کے درمیان موافقت کی صورت پیدا کر دے گا ‘ اللہ سب کچھ جانتا اور باخبر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مرد عورتوں پر حاکم ہیں، اس سبب سے کہ اللہ نے ان میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور اس سبب سے کہ مردوں نے اپنے مالوں میں سے خرچ کیا۔ سو جو عورتیں نیک ہیں وہ اطاعت کرنے والی ہیں۔ مرد کی عدم موجودگی میں بحفاظت الٰہی نگہبانی کرنے والی ہیں، اور جن عورتوں کی بدخوئی کا تمہیں ڈر ہو ان کو نصیحت کرو اور انہیں لیٹنے کی جگہوں میں تنہا چھوڑ دو ، اور ان کو مارو، سو اگر وہ تمہاری فرمانبر داری کریں تو ان پر زیادتی کرنے کے لیے بہانہ نہ ڈھونڈو بیشک اللہ تعالیٰ رفعت والا ہے بڑا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مرد حاکم ہیں عورتوں پر اس واسطے کہ بڑائی دی اللہ نے ایک کو ایک پر اور اس واسطے کہ خرچ کئے انہوں نے اپنے مال پھر جو عورتیں نیک ہیں سو تابعدار ہیں نگہبانی کرتی ہیں پیٹھ پیچھے اللہ کی حفاظت سے اور جن کی بدخوئی کا ڈر ہو تم کو تو ان کو سمجھاؤ اور جدا کرو سونے میں اور مارو پھر اگر کہا مانیں تمہارا تو مت تلاش کرو ان پر راہ الزام کی بیشک اللہ ہے سب سے اوپر بڑا  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مرد عورتوں پر کار فرما و حکمراں ہیں اس بنا پر کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں بعض کو بعض پر بزرگی اور برتری عطا فرمائی ہے اور نیز اس بنا پر کہ مردوں نے اپنے مال خرچ کئے ہیں پس جو عورتیں نیک ہیں وہ خاوندون کی فرمانبردار وتی ہیں اور اس حفاظت کے باعث جو اللہ نے ان کے حقوق کی کی ہے وہ اپنے خاوندون کی پیٹھ پیچھے ان کے حقوق کی نگہدشات کرتی ہیں اور جن عورتوں کی سرکشی کا تم کو ڈر ہو تو پہلے ان کو سمجھائو پھر ان کو ان کے بستروں میں تنہا چھوڑ دو پھر ان کو مارو اگر اس پر وہ تمہاری فرمانبردار ہوجائیں تو پھر ان کے خلاف الزام کی خواہ مخواہ کوئی راہ تلاش نہ کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب سے بالا اور سب سے بڑا ہے۔