Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 36

سورة النساء

وَ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ لَا تُشۡرِکُوۡا بِہٖ شَیۡئًا وَّ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا وَّ بِذِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنِ وَ الۡجَارِ ذِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡجَارِ الۡجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالۡجَنۡۢبِ وَ ابۡنِ السَّبِیۡلِ ۙ وَ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنۡ کَانَ مُخۡتَالًا فَخُوۡرَا ﴿ۙ۳۶﴾

Worship Allah and associate nothing with Him, and to parents do good, and to relatives, orphans, the needy, the near neighbor, the neighbor farther away, the companion at your side, the traveler, and those whom your right hands possess. Indeed, Allah does not like those who are self-deluding and boastful.

اور اللہ تعالٰی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ سلوک و احسان کرو اور رشتہ داروں سے اور یتیموں سے اور مسکینوں سے اور قرابت دار ہمسایہ سے اور اجنبی ہمسایہ سے اور پہلو کے ساتھی سے اور راہ کے مسافر سے اور ان سے جن کے مالک تمہارے ہاتھ ہیں ، ( غلام کنیز ) یقیناً اللہ تعالٰی تکبّر کرنے والے اور شیخی خوروں کو پسند نہیں فرماتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاعۡبُدُوا
اور عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
وَلَا
اور نہ
تُشۡرِکُوۡا
تم شریک کرو
بِہٖ
ساتھ اس کے
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّبِالۡوَالِدَیۡنِ
اور ساتھ والدین کے
اِحۡسَانًا
احسان کرو
وَّ بِذِی الۡقُرۡبٰی
اور ساتھ قرابت داروں کے
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں کے
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں کے
وَالۡجَارِ
اور پڑوسی
ذِی الۡقُرۡبٰی
قرابت دار کے
وَالۡجَارِ
اور پڑوسی
الۡجُنُبِ
اجنبی کے
وَالصَّاحِبِ
اور ساتھی
بِالۡجَنۡۢبِ
پہلو کے
وَابۡنِ السَّبِیۡلِ
اور مسافر / راہ گیر کے
وَمَا
اور جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
مَنۡ
اسے جو
کَانَ
ہو
مُخۡتَالًا
خود پسند
فَخُوۡرَا ۨ
فخر کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاعۡبُدُوا
اور تم عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَلَا
اور نہ
تُشۡرِکُوۡا
تم شریک بناؤ
بِہٖ
ساتھ اس کے
شَیۡئًا
کسی چیز کو
وَّبِالۡوَالِدَیۡنِ
اور والدین کے ساتھ
اِحۡسَانًا
احسان(کرو)
وَّ بِذِی الۡقُرۡبٰی
اور رشتہ داروں کے ساتھ
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں
وَالۡجَارِ ذِی الۡقُرۡبٰی
اور رشتہ دار ہمسائیوں
وَالۡجَارِ الۡجُنُبِ
اور اجنبی ہمسائیوں
وَالصَّاحِبِ بِالۡجَنۡۢبِ
اور پہلو کے ساتھی
وَابۡنِ السَّبِیۡلِ
اور مسافر
وَمَا
اور وہ جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
اِنَّ
یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُحِبُّ
نہیں محبت کرتا
مَنۡ
اس سے جو
کَانَ
ہو وہ
مُخۡتَالًا
اکڑنے والا
فَخُوۡرَا ۨ
فخر کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

Worship Allah and associate nothing with Him, and to parents do good, and to relatives, orphans, the needy, the near neighbor, the neighbor farther away, the companion at your side, the traveler, and those whom your right hands possess. Indeed, Allah does not like those who are self-deluding and boastful.

اور اللہ تعالٰی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ سلوک و احسان کرو اور رشتہ داروں سے اور یتیموں سے اور مسکینوں سے اور قرابت دار ہمسایہ سے اور اجنبی ہمسایہ سے اور پہلو کے ساتھی سے اور راہ کے مسافر سے اور ان سے جن کے مالک تمہارے ہاتھ ہیں ، ( غلام کنیز ) یقیناً اللہ تعالٰی تکبّر کرنے والے اور شیخی خوروں کو پسند نہیں فرماتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔ والدین سے اچھا سلوک کرو نیز قریبی رشتہ داروں، یتیموں مسکینوں، رشتہ دار ہمسائے، اجنبی ہمسائے اپنے ہم نشین اور مسافر ان سب سے اچھا سلوک کرو، نیز ان لونڈی غلاموں سے بھی جو تمہارے قبضہ میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ یقینا مغرور اور خود پسند بننے والے کو پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ کی عبادت کرواوراس کے ساتھ کسی چیزکوبھی شریک نہ بناؤ اوروالدین کے ساتھ احسان کرواوررشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اوررشتہ دار ہمسایوں اور اجنبی ہمسایوں اورپہلوکے ساتھی اور مسافرکے ساتھ اور(ان کے ساتھ)جن کے مالک تمہارے دائیں ہاتھ ہوئے ہیں،یقیناًاﷲ تعالیٰ ایسے شخص سے محبت نہیں کرتاجواکڑنے والا،فخر کرنے والا ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And worship Allah and do not associate with Him anything, and be good to parents and to kinsmen and orphans and the needy and the close neighbour and the distant neighbour and the companion at your side and the wayfarer and to those owned by you. Surely, Allah does not like those who are arrogant, proud,

اور بندگی کرو اللہ کی اور شریک نہ کرو اس کا کسی کو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو اور قرابت والوں کے ساتھ اور یتیموں اور فقیروں اور ہمسایہ قریب اور ہمسایہ اجنبی اور پاس بیٹھنے والے اور مسافر کے ساتھ اور اپنے ہاتھ کے مال یعنی غلام باندیوں کے ساتھ بیشک اللہ کو پسند نہیں آتا اترانے والا بڑائی کرنے والا جو کہ بخل کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہی کی بندگی کرو اور کسی چیز کو بھی اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اور قرابت داروں یتیموں اور محتاجوں کے ساتھ اور قرابت دار ہمسائے اور اجنبی ہمسائے کے ساتھ اور ہم نشین ساتھی اور مسافر کے ساتھ اور وہ لونڈی غلام جو تمہارے ملک یمین ہیں (ان کے ساتھ بھی نیک سلوک کرو) اللہ بالکل پسند نہیں کرتا ان لوگوں کو جو شیخی خورے اور اکڑنے والے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Serve Allah and ascribe no partner to Him. Do good to your parents, to near of kin, to orphans, and to the needy, and to the neighbour who is of kin and to the neighbour who is a stranger, and to the companion by your side, and to the wayfarer, and to those whom your right hands possess. Allah does not love the arrogant and the boastful,

اور تم سب اللہ کی بندگی کرو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ ، ماں باپ کے ساتھ نیک برتاؤ کرو ، قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ ، اور پڑوسی رشتہ دار سے ، اجنبی ہمسایہ سے ، پہلو کے ساتھی 62 اور مسافر سے ، اور ان لونڈی غلاموں سے جو تمہارے قبضہ میں ہوں ، احسان کا معاملہ رکھو ، یقین جانو اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو اپنے پندار میں مغرور ہو اور اپنی بڑائی پر فخر کرے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کی عبادت کرو ، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو ، نیز رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، قریب والے پڑوسی ، دور والے پڑوسی ، ( ٢٩ ) ساتھ بیٹھے ( یاساتھ کھڑے ) ہوئے شخص ( ٣٠ ) اور راہ گیر کے ساتھ اور اپنے غلام باندیوں کے ساتھ بھی ( اچھا برتاؤ رکھو ) بیشک اللہ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ کی بند گی کرو اس کا ساجھی کسی کو مت بناؤ یا مشرک نہ کرو نہ تھوڑا نہ بہت کھلایا چھپاف 9 او ماں باپ سے نیکی کرو اور ناطے والوں 10 اور یتیموں 12 اور محتاجوں 12 اور نزدیک ہمسایہ اور غیر ہمسایہ 13 اور پاس بیٹھنے والے اور مسافر 2 اور لونڈی غلام سے 3 بیشک اللہ ان لوگوں کو نہیں چاہتا جو اترا نے بڑھ مارتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور قرابت داروں اور یتیموں سے اور حاجتمندوں سے بھی اور پاس والے پڑوسی اور دور والے پڑوسی اور ہم مجلس کے ساتھ اور مسافروں کے ساتھ اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہیں (ان سب سے احسان کرو) یقینا اللہ تکبر کرنے والے ، شیخی کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم سب اللہ کی عبادت و بندگی کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو اور قرابت داروں کے ساتھ بھی، یتیموں ، محتاجون دور اور قریب کے پڑوسیوں کے ساتھ پاس بیٹھنے والوں ، مسافروں اور جو تمہاری ملکیت (غلام باندی ہوں) ان سب کے ساتھ بھی حسن سلوک سے پیش آؤ۔ بیشک اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو تکبر کرنے والے اور شیخی بگھارنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ اور قرابت والوں اور یتیموں اور محتاجوں اور رشتہ دار ہمسائیوں اور اجنبی ہمسائیوں اور رفقائے پہلو (یعنی پاس بیٹھنے والوں) اور مسافروں اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہوں سب کے ساتھ احسان کرو کہ خدا (احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور) تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And worship Allah and associate not aught with Him; and unto parents show kindness, and also unto kindred and orphans and the needy and the near neighbour and the distant neighbour and the companion by your side and the wayfarer and those whom your right hands own Verily Allah loveth not one who is vainglorious, boaster-

اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ کرو ۔ اور حسن سلوک (رکھو) والدین کے ساتھ اور قرابت داروں کے ساتھ اور یتیموں اور مسکینوں اور پاس والے پڑوسی اور دور والے پڑوسی اور ہم مجلس اور راہ گیر کے ساتھ اور جو تمہاری ملک میں ہے ان کے ساتھ ۔ قطعا اللہ ایسوں کو دوست نہیں رکھتا جو خود بین ہیں فخار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی کی بندگی کرو اور کسی چیز کو بھی اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین ، قرابت مند ، یتیم ، مسکین ، قرابتدارپڑوسی ، بیگانہ پڑوسی ، ہم نشین ، مسافر اور اپنے مملوک کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔ بیشک اللہ اترانے اور بڑائی مارنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ او والدین کے ساتھ اور رشتے داروں کے ساتھ اور یتیموں اور مساکین اور رشتے دار پڑوسی اور اجنبی پڑوسی اور ہم مجلس اور راہ گیر کے ساتھ اور جو تمہاری ملک می ں ( غلام یا باندیاں ) ہوں ان کے ساتھ اچھا سلوک رکھو بیشک اﷲ تعالیٰ تکبر کرنے شیخی مارنے والوں کو پسند نہیں فرماتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم سب اللہ کی بندگی کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ، ماں باپ کے ساتھ نیک برتاؤ کرو، قرابت داروں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ اور پڑوسی رشتہ دار سے، اجنبی ہمسایہ سے، پہلو کے ساتھی اور مسافر سے اور ان لونڈی، غلاموں سے جو تمہارے قبضہ میں ہوں، (نوکروں سے) احسان کا معاملہ رکھو، یقین جانو اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو مغرور اور خود پسند ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بندگی کرو تم صرف اللہ (وحدہ لاشریک) کی، اور مت شریک ٹھہراؤ تم اس کیساتھ کسی بھی چیز کو، اور اچھا سلوک کرو تم اپنے ماں باپ کے ساتھ، اور رشتہ داروں اور یتیموں، اور مسکینوں کیساتھ، اور رشتہ دار پڑوسی اور اجنبی پڑوسی کیساتھ اور پہلو کے ساتھ، اور مسافر سے بھی، اور ان سب سے جن کے مالک ہوں تمہارے اپنے داہنے ہاتھ، بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا کسی بھی ایسے شخص کو جو اترانے والا شیخی باز ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ کی عبادت کرو اوراس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائووالدین کے ساتھ اچھاسلوک کر و نیز قریبی رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، رشتہ دارہمسایوں ، اوراجنبی ہمسایوں ، اپنے دوستوں اور مسافر ، ان سب سے اچھاسلوک کرو نیزان لونڈی ، غلاموں سے بھی جو تمہارے قبضے میں ہیں اللہ یقینا مغرور اور خود پسندبننے والوں کو پسند نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کی بندگی کرو اور اس کا شریک کسی کو نہ ٹھہراؤ ( ف۱۰۹ ) اور ماں باپ سے بھلائی کرو ( ف۱۱۰ ) اور رشتہ داروں ( ف۱۱۱ ) اور یتیموں اور محتاجوں ( ف۱۱۲ ) اور پاس کے ہمسائے اور دور کے ہمسائے ( ف۱۱۳ ) اور کروٹ کے ساتھی ( ف۱۱٤ ) اور راہ گیر ( ف۱۱۵ ) اور اپنی باندی غلام سے ( ف۱۱٦ ) بیشک اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والے بڑائی مارنے والا ( ف۱۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں ( سے ) اور نزدیکی ہمسائے اور اجنبی پڑوسی اور ہم مجلس اور مسافر ( سے ) ، اور جن کے تم مالک ہو چکے ہو ، ( ان سے نیکی کیا کرو ) ، بیشک اللہ اس شخص کو پسند نہیں کرتا جو تکبرّ کرنے والا ( مغرور ) فخر کرنے والا ( خود بین ) ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ بناؤ ۔ اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو اور رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور قریبی ہمسایہ اور اجنبی ہمسایہ اور پہلو میں بیٹھنے والے رفیق اور مسافر ، اپنے مملوکہ ( غلاموں کنیزوں ) کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو ۔ بے شک اللہ مغرور و متکبر اور شیخی بگھارنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Serve Allah, and join not any partners with Him; and do good- to parents, kinsfolk, orphans, those in need, neighbours who are near, neighbours who are strangers, the companion by your side, the wayfarer (ye meet), and what your right hands possess: For Allah loveth not the arrogant, the vainglorious;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Worship God and consider no one equal to Him. Be kind to your parents, relatives, orphans, the destitute, your near and distant neighbors, your companions, wayfarers, and your slaves. God does not love the proud and boastful ones,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Worship Allah and join none with Him in worship, and do good to parents, kinsfolk, orphans, the poor, the neighbor who is near of kin, the neighbor who is a stranger, the companion by your side, the wayfarer (you meet), and those (slaves) whom your right hands possess. Verily, Allah does not like such as are proud and boastful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And serve Allah and do not associate any thing with Him and be good to the parents and to the near of kin and the orphans and the needy and the neighbor of (your) kin and the alien neighbor, and the companion in a journey and the wayfarer and those whom your right hands possess; surely Allah does not love him who is proud, boastful;

Translated by

William Pickthall

And serve Allah. Ascribe no thing as partner unto Him. (Show) kindness unto parents, and unto near kindred, and orphans, and the needy, and unto the neighbour who is of kin (unto you) and the neighbour who is not of kin, and the fellow-traveller and the wayfarer and (the slaves) whom your right hands possess. Lo! Allah loveth not such as are proud and boastful,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह की इबादत करो और किसी चीज़ को उसका शरीक न बनाओ, और माँ-बाप के साथ अच्छा सलूक करो और रिश्तेदारों के साथ और यतीमों और मुहताजों और रिश्तेदार पड़ोसी और अजनबी पड़ोसी और साथ उठने बैठने वाले और मुसाफ़िर के साथ और जिनके तुम मालिक हो (उनके साथ), बेशक अल्लाह पसंद नहीं करता इतराने वाले, बड़ाई जताने वाले को।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اللہ تعالیٰ کی عبادت اختیار کرو اور اسکے ساتھ کسی چیز کو شریک مت کرو اور والدین کے ساتھ اچھا معاملہ کرو اور اہل قرابت کے ساتھ بھی اور یتیموں کے ساتھ بھی اور غریب غربا کے ساتھ بھی اور پاس والے پڑوسی کے ساتھ بھی اور دور والے پڑوسی کے ساتھ بھی اور ہم مجلس کے ساتھ بھی (1) اور راہ گیر کے ساتھ بھی اور ان کے ساتھ بھی جو تمہارے مالکانہ قبضے میں ہیں (2) بیشک اللہ تعالیٰ ایسے شخصوں سے محبت نہیں رکھتے جو اپنے کو بڑا سمجھتے ہوں شیخی کی باتیں کرتے ہوں۔ (36)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور ماں باپ کے رشتہ داروں ‘ یتیموں ‘ مسکینوں ‘ قرابت دار ہمسایہ ‘ اجنبی ہمسایہ ‘ عارضی ساتھی ‘ مسافر اور ان سے جن کی ملکیت تمہارے ہاتھ میں ہے ان کے ساتھ احسان کرو۔ اللہ تعالیٰ تکبر کرنے اور فخر کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تم سب اللہ کی بندگی کرو ‘ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ ‘ ماں باپ کے ساتھ نیک برتاؤ کرو ‘ قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ ‘ اور پڑوسی رشتہ دار سے ‘ اجنبی ہمسایہ سے ‘ پہلو کے ساتھی اور مسافر سے اور ان لونڈی غلاموں سے جو تمہارے قبضے میں ہوں ‘ احسان کا معاملہ رکھو ‘ یقین جانو اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو اپنے پندار میں مغرور ہو اور اپنی بڑائی پر فخر کرے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کی عبادت کرو، اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو، اور قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور پاس والے پڑوسی اور دور والے پڑوسی اور پہلو کے ساتھی کے ساتھ اور مسافر کے ساتھ اور ان لوگوں کے ساتھ جو مالکانہ طور پر تمہارے قبضہ میں ہیں اچھا سلوک کرو، بیشک اللہ تعالیٰ اسے پسند نہیں فرماتا جو اپنے آپ کو بڑا سمجھے، شیخی کی باتیں کرے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بندگی کرو اللہ کی اور شریک نہ کرو اس کا کسی کو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو اور قرابت والوں کے ساتھ اور یتیموں اور فقیروں اور ہمسایہ قریب اور ہمسایہ اجنبی اور پاس بیٹھنے والے اور مسافر کے ساتھ اور اپنے ہاتھ کے مال یعنی غلام باندیوں کے ساتھ بیشک اللہ کو پسند نہیں آتا اترانے والا بڑائی کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم سب اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ نیک برتائو کرو اور قرابت داروں کے ساتھ بھی اور یتیموں کے ساتھ بھی اور مساکین کے ساتھ بھی اور قریب کے پڑوسی کے ساتھ بھی اور دور کے پڑوسی کے ساتھ بھی اور پاس کے بیٹھنے والے کے ساتھ بھی اور مسافر کے ساتھ بھی اور ان کے ساتھ بھی جو تمہارے مملوک ہیں حسن سلوک سے پیش آئو یقینا اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو تکبر کرنے والے شیخی مارنے والے ہوں۔