Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 38

سورة النساء

وَ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ رِئَآءَ النَّاسِ وَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ لَا بِالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ وَ مَنۡ یَّکُنِ الشَّیۡطٰنُ لَہٗ قَرِیۡنًا فَسَآءَ قَرِیۡنًا ﴿۳۸﴾

And [also] those who spend of their wealth to be seen by the people and believe not in Allah nor in the Last Day. And he to whom Satan is a companion - then evil is he as a companion.

اور جو لوگ اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور جس کا ہم نشین اور ساتھی شیطان ہو ، وہ بدترین ساتھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ الَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یُنۡفِقُوۡنَ
خرچ کرتے ہیں
اَمۡوَالَہُمۡ
اپنے مالوں کو
رِئَآءَ
دکھاوے کے لیے
النَّاسِ
لوگوں کو
وَلَا
اور نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان رکھتے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَلَا
اور نہ
بِالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
آخری دن پر
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکُنِ
ہو
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
لَہٗ
اس کا
قَرِیۡنًا
ساتھی
فَسَآءَ
تو کتنا برا ہے
قَرِیۡنًا
ساتھی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ الَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یُنۡفِقُوۡنَ
خرچ کرتے ہیں
اَمۡوَالَہُمۡ
مال اپنے
رِئَآءَ
دکھانے کے لیے
النَّاسِ
لوگوں کو
وَلَا
اور نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان رکھتے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَلَا
اور نہ
بِالۡیَوۡمِ
دن پر
الۡاٰخِرِ
آخرت کے
وَمَنۡ
اور وہ جو
یَّکُنِ
ہو
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
لَہٗ
جس کا
قَرِیۡنًا
دوست
فَسَآءَ
تو بہت ہی برا ہے
قَرِیۡنًا
دوست
Translated by

Juna Garhi

And [also] those who spend of their wealth to be seen by the people and believe not in Allah nor in the Last Day. And he to whom Satan is a companion - then evil is he as a companion.

اور جو لوگ اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور جس کا ہم نشین اور ساتھی شیطان ہو ، وہ بدترین ساتھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان لوگوں کے لئے بھی ، جو خرچ تو کرتے ہیں مگر لوگوں کو دکھانے کے لئے، وہ نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں نہ آخرت کے دن پر۔ اور (ایسی صفات رکھنے والے) جس شخص کا شیطان ساتھی بن گیا تو وہ بہت برا ساتھی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجو لوگ اپنے مال لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں اورنہ وہ اﷲ تعالیٰ پرایمان رکھتے ہیں اورنہ آخرت کے دن پر،اوروہ شخص جس کادوست شیطان بن جائے تووہ بہت ہی برادوست ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and (for) those who spend their wealth to show off before people and do not Believe in Allah and the Last Day. And for whomsoever Satan is a companion, then, evil he is as a companion.

اور وہ لوگ جو کہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور نہ قیامت کے دن پر اور جس کا ساتھی ہوا شیطان تو وہ بہت برا ساتھی ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ (بھی اللہ کو ناپسند ہیں) جو اپنے مال خرچ کرتے ہیں لوگوں کو دکھانے کے لیے اور وہ حقیقت میں ایمان نہیں رکھتے نہ اللہ پر نہ یوم آخر پر (ایسے لوگ گویا شیطان کے ساتھی ہیں) اور جس کا ساتھی شیطان ہوجائے تو وہ بہت ہی براساتھی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah does not love those who spend out of their wealth to make a show of it to people when they believe neither in Allah nor in the Last Day. And he who has taken Satan for a companion has indeed taken for himself a very bad companion.

اور وہ لوگ بھی اللہ کو ناپسند ہیں جو اپنے مال محض لوگوں کو دکھانے کےلیے خرچ کرتے ہیں اور درحقیقت نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں نہ روزِ آخر پر ۔ سچ ہے کہ شیطان جس کا رفیق ہوا اسے بہت ہی بری رفاقت میسّر آئی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ لوگ جو اپنے مال لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں ، اور نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں ، نہ روز آخرت پر ، اور شیطان جس کا ساتھی بن جائے تو وہ بدترین ساتھی ہوتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگوں کو دکھا نے کے لیے مال خرچ کرے ت ہیں نہ اللہ کی رضا مندی کے لیے اور نہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور نہ پچھلے دن قیامت پر اور شیطان جس کا ساتھی ہو تو برا ساتھی ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ (دوسرے) لوگوں کو دکھانے کے لئے اپنا مال خرچ کرتے ہیں اور اللہ کے ساتھ اور آخرت کے دن کے ساتھ ایمان نہیں رکھتے۔ اور جس کا ساتھی شیطان ہو تو وہ بہت برا ساتھی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کو وہ لوگ بھی پسند نہیں ہیں جو اپنے مال محض لوگوں کو دکھانے کیلئے خرچ کرتے ہیں نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ قیامت کے دن پر۔ اور بات یہ ہے کہ جس کا ساتھی شیطان ہوجائے وہ بدترین ساتھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خرچ بھی کریں تو (خدا کے لئے نہیں بلکہ) لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہ خدا پر لائیں اور نہ روز آخرت پر (ایسے لوگوں کو ساتھی شیطان ہے) اور جس کا ساتھی شیطان ہوا تو (کچھ شک نہیں کہ) وہ برا ساتھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who expend of their substance for show of men, and believe not in Allah nor in the Last Day; and whosoever hath for him Satan as a companion, a vile companion hath he!

اور جو لوگو اپنا مال لوگوں کے دکھانے کے لئے خرچ کرتے رہتے ہیں اور نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ روز آخرت پر (تو یہ سب کافروں ہی کے حکم میں داخل ہیں) ۔ اور جس کا مصاحب شیطان ہوا سو برا مصاحب ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو اپنے مال لوگوں کو دکھانے کیلئے خرچ کرتے ہیں اور نہ اللہ پر ایمان رکھتے نہ روزِ آخرت پر اور جن کا ساتھی شیطان بن جائے تو وہ نہایت برا ساتھی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اپنے مال لوگوں کو دکھانے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ پر اور آ خرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ جن کا ساتھی شیطان ہو پس وہ بدترین ساتھی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ لوگ بھی اللہ کو ناپسند ہیں) جو اپنے مال صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں اور درحقیقت نہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں نہ روز آخر پر۔ سچ یہ ہے کہ شیطان جس کا رفیق ہوا اسے بہت ہی بری رفاقت میسر آئی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ ان کو بھی پسند نہیں فرماتا) جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال لوگوں کو دکھانے کو، اور وہ ایمان نہیں رکھتے اللہ پر، اور قیامت کے دن پر (ان کا ساتھی شیطان ہے) اور جس کا ساتھی شیطان ہو، تو (وہ مارا گیا کہ) وہ بڑا ہی برا ساتھی ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوران کے لئے بھی جو اپنے مال تو خرچ کرتے ہیں مگر لوگوں کو دکھانے کے لئے وہ نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ آخرت کے دن پر اور ( ان صفات رکھنے والے ) جس شخص کاشیطان ساتھی بن گیاتووہ بہت برا ساتھی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کو خرچ کرتے ہیں ( ف۱۲۰ ) اور ایمان نہیں لاتے اللہ اور نہ قیامت پر ، اور جس کا مصاحب شیطان ہوا ، ( ف۱۲۱ ) تو کتنا برا مصاحب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ یومِ آخرت پر ، اور شیطان جس کا بھی ساتھی ہوگیا تو وہ برا ساتھی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو اپنے مال صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں دراصل وہ خدا اور روزِ جزا پر ایمان و یقین نہیں رکھتے ( اللہ ایسے لوگوں کو دوست نہیں رکھتا ) ۔ اور جس کا مصاحب شیطان ہو ۔ وہ اس کا بہت بُرا مصاحب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Not those who spend of their substance, to be seen of men, but have no faith in Allah and the Last Day: If any take the Evil One for their intimate, what a dreadful intimate he is!

Translated by

Muhammad Sarwar

those who spend their property out of a desire to show off and not because of their belief in God and the Day of Judgment, and (lastly) those who choose Satan for a friend; what an evil friend!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (also) those who spend of their wealth to be seen of men, and believe not in Allah and the Last Day, and whoever takes Shaytan as an intimate; then what a dreadful intimate he has!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who spend their property (in alms) to be seen of the people and do not believe in Allah nor in the last day; and as for him whose associate is the Shaitan, an evil associate is he!

Translated by

William Pickthall

And (also) those who spend their wealth in order to be seen of men, and believe not in Allah nor the Last Day. Whoso taketh Satan for a comrade, a bad comrade hath he.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अपना माल लोगों को दिखाने के लिए ख़र्च करते हैं और न अल्लाह पर ईमान रखते हैं और न आख़िरत के दिन पर, और जिसका साथी शैतान बन जाए तो वह बहुत बुरा साथी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ کہ اپنے مالوں کو لوگوں کے دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر اور آخری دن پر اعتقاد نہیں رکھتے اور شیطان جس کا مصاحب ہو اس کا وہ برا مصاحب ہے۔ (4) (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو لوگ اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لیے خرچ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور جس کا ساتھی شیطان ہو وہ بدترین ساتھی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ لوگ بھی اللہ کو ناپسند ہیں جو اپنے مال محض لوگوں کو دکھانے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور درحقیقت نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں نہ روز آخر پر ‘ سچ تو یہ ہے کہ شیطان جس کا رفیق ہوا ہو اسے بہت ہی بری رفاقت میسر آئی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مالوں کو لوگوں کو دکھانے کے لیے اور اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور نہ آخرت کے دن پر، اور شیطان جس کا ساتھی ہو سو وہ بہت برا ساتھی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور نہ قیامت کے دن پر اور جس کا ساتھی ہوا شیطان تو وہ بہت برا ساتھی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ بھی خدا کو ناپسند ہیں جو اپنے مال محض لوگوں کے دکھانے کو خرچ کرتے ہیں اور وہ نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ روز آخرت پر اور بات یہ ہے کہ جس کا ساتھی شیطان ہوا سو وہ بہت ہی برا ساتھی ہے۔