Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 58

سورة النساء

اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُکُمۡ اَنۡ تُؤَدُّوا الۡاَمٰنٰتِ اِلٰۤی اَہۡلِہَا ۙ وَ اِذَا حَکَمۡتُمۡ بَیۡنَ النَّاسِ اَنۡ تَحۡکُمُوۡا بِالۡعَدۡلِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ نِعِمَّا یَعِظُکُمۡ بِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ سَمِیۡعًۢا بَصِیۡرًا ﴿۵۸﴾

Indeed, Allah commands you to render trusts to whom they are due and when you judge between people to judge with justice. Excellent is that which Allah instructs you. Indeed, Allah is ever Hearing and Seeing.

اللہ تعالٰی تمہیں تاکیدی حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی انہیں پہنچاؤ !اور جب لوگوں کا فیصلہ کرو تو عدل وانصاف سے فیصلہ کرو !یقیناً وہ بہتر چیز ہے جس کی نصیحت تمہیں اللہ تعالٰی کر رہا ہے بیشک اللہ تعالٰی سُنتا ہے ، دیکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَاۡمُرُکُمۡ
حکم دیتا ہے تمہیں
اَنۡ
کہ
تُؤَدُّوا
تم ادا کرو
الۡاَمٰنٰتِ
امانتوں کو
اِلٰۤی اَہۡلِہَا
طرف ان کے اہل کے
وَاِذَا
اور جب
حَکَمۡتُمۡ
فیصلہ کرو تم
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
اَنۡ
یہ کہ
تَحۡکُمُوۡا
تم فیصلہ کرو
بِالۡعَدۡلِ
ساتھ عدل کے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
نِعِمَّا
بہت اچھی ہے جو
یَعِظُکُمۡ
وہ نصیحت کرتا ہے تمہیں
بِہٖ
اس کی
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
کَانَ
ہے
سَمِیۡعًۢا
بہت سننے والا
بَصِیۡرًا
بہت دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَاۡمُرُکُمۡ
حکم دیتا ہے تمہیں
اَنۡ
یہ کہ
تُؤَدُّوا
تم ادا کر دو
الۡاَمٰنٰتِ
امانتوں کو
اِلٰۤی اَہۡلِہَا
طرف ان کے حقداروں کے
وَاِذَا
اور جب
حَکَمۡتُمۡ
تم فیصلہ کرو
بَیۡنَ النَّاسِ
درمیان لوگوں کے
اَنۡ
یہ کہ
تَحۡکُمُوۡا
تم فیصلہ کرو
بِالۡعَدۡلِ
ساتھ انصاف کے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
نِعِمَّا
بہت ہی اچھی
یَعِظُکُمۡ
نصیحت کرتا ہے تمہیں
بِہٖ
اس کےذریعے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
سَمِیۡعًۢا
سب کچھ سننے والا
بَصِیۡرًا
سب کچھ دیکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah commands you to render trusts to whom they are due and when you judge between people to judge with justice. Excellent is that which Allah instructs you. Indeed, Allah is ever Hearing and Seeing.

اللہ تعالٰی تمہیں تاکیدی حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی انہیں پہنچاؤ !اور جب لوگوں کا فیصلہ کرو تو عدل وانصاف سے فیصلہ کرو !یقیناً وہ بہتر چیز ہے جس کی نصیحت تمہیں اللہ تعالٰی کر رہا ہے بیشک اللہ تعالٰی سُنتا ہے ، دیکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مسلمانو ! ) اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ جو لوگ امانتوں کے حقدار ہیں انہیں یہ امانتیں ادا کردو۔ اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کرو۔ اللہ تعالیٰ یقینا تمہیں اچھی نصیحت کرتا ہے اور وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ تمہیں حکم دیتاہے کہ امانتوں کوان کے حق داروں کے سپرد کردواور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کروتوانصاف کے ساتھ فیصلہ کرو، یقیناًاﷲ تعالیٰ تمہیں اس کے ذریعے بہت ہی اچھی نصیحت کرتا ہے۔ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah commands you to fulfill trust obligations-r-ntowards those entitled to them and that, when you judge between people, judge with fairness. Surely, good is what Allah exhorts you with. Surely, Allah is All-Hearing, All-Seeing.

بیشک اللہ تم کو فرماتا ہے کہ پہنچا دو امانتیں امانت والوں کو اور جب فیصلہ کرنے لگو لوگوں میں تو فیصلہ کرو انصاف سے اللہ اچھی نصیحت کرتا ہے تم کو بیشک اللہ ہے سننے والا دیکھنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کرو یقیناً یہ بہت ہی اچھی نصیحتیں ہیں جو اللہ تمہیں کر رہا ہے یقیناً اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا دیکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah commands you to deliver trusts to those worthy of them; and when you judge between people, to judge with justice. Excellent is the admonition Allah gives you. Allah is All-Hearing, All-Seeing.

مسلمانو ! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو ، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو ، 88 اللہ تم کو نہایت عمدہ نصیحت کرتا ہے اور یقیناً اللہ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حق داروں تک پہنچاؤ ، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو ۔ یقین جانو اللہ تم کو جس بات کی نصیحت کرتا ہے وہ بہت اچھی ہوتی ہے ۔ بیشک اللہ ہر بات کو سنتا اور ہر چیز کو دیکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو اللہ تم کو حکم کرتا ہے کہ امانتیں امانت والوں کو پہنچاؤ اور جب لوگوں کا مقدمہ فیصلہ کرو تو انصاف سے فیصلہ کرو اللہ تعالیٰ تم کو اچھچی نصیحت کرتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ سنتا دیکھتا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو اور جب تم لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کرو یقینا اللہ تم کو اچھی بات کی نصیحت کرتے ہیں یقینا اللہ سننے والے ، دیکھنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کو ادا کردیا کرو اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا کرو۔ جس بات کی اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے وہ بہت ہی عمدہ بات ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو خدا تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے بےشک خدا سنتا اور دیکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah commandeth you that ye shall render dues unto the owners thereof, and that, when ye judge between men, judge with justice. Verily excel lent is that wherewith Allah exhorteth you verily Allah is ever Hearing, Beholding.

اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے اہل کو ادا کرو ۔ اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو ۔ بیشک اللہ تم کو بہت ہی اچھی بات کی نصیحت کرتا ہے ۔ بیشک اللہ بڑا سننے والا ہے بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے حقداروں کو ادا کرو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کرو ۔ خوب بات یہ ہے جس کی اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے ۔ بیشک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک اﷲ تعالیٰ تمہیں امانتوں کو ان کے اہل تک پہنچانے کا حکم دیتے ہیں اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو ۔ بیشک بہت ہی اچھی بات ہے جس کی نصیحت اﷲ تعالیٰ تمہیں فرماتے ہیں بیشک اﷲ تعالیٰ سننے والے دیکھنے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مسلمانو ! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو، اللہ تم کو نہایت عمدہ نصیحت کرتا ہے اور یقیناً اللہ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے (اے ایمان والوں) کہ تم حوالے کرو امانتوں کو ان کے حقداروں کے، اور (یہ کہ) جب تمہیں فیصلہ کرنا ہو ان لوگوں کے درمیان تو تم فیصلہ کرو عدل (وانصاف) کے ساتھ، بیشک بڑی ہی عمدہ ہے وہ بات جس کی نصیحت فرماتا ہے اللہ تم کو، بیشک اللہ بڑا ہی سننے والا دیکھنے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

( مسلمانو ) بلاشبہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ جو امانتوں کے حقدار ہیں انہیں ان کی امانتیں اداکردو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگوتوانصاف سے فیصلہ کرواللہ یقینااچھی نصیحت کرتا ہے اور وہ سب کچھ سننے والااور دیکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں انہیں سپرد کرو ( ف۱٦۵ ) اور یہ کہ جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو ( ف۱٦٦ ) بیشک اللہ تمہیں کیا ہی خوب نصیحت فرماتا ہے ، بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں انہی لوگوں کے سپرد کرو جو ان کے اہل ہیں ، اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کیا کرو ، بیشک اللہ تمہیں کیا ہی اچھی نصیحت فرماتا ہے ، بیشک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کو ادا کرو ۔ اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو ۔ بے شک اللہ تمہیں بہت ہی اچھی بات کی نصیحت کرتا ہے ۔ بے شک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah doth command you to render back your Trusts to those to whom they are due; And when ye judge between man and man, that ye judge with justice: Verily how excellent is the teaching which He giveth you! For Allah is He Who heareth and seeth all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

God commands you to return that which had been entrusted to you to the rightful owners. Be just when passing judgment among people. God's advice is the most noble. He sees and hears everything.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Allah commands that you should render back the trusts to those, to whom they are due; and that when you judge between men, you judge with justice. Verily, how excellent is the teaching which He (Allah) gives you! Truly, Allah is Ever All-Hearer, All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah commands you to make over trusts to their owners and that when you judge between people you judge with justice; surely Allah admonishes you with what is excellent; surely Allah is Seeing, Hearing.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah commandeth you that ye restore deposits to their owners, and, if ye judge between mankind, that ye judge justly. Lo! comely is this which Allah admonisheth you. Lo! Allah is ever Hearer, Seer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह तुमको हुक्म देता है कि अमानतें उनके हक़दारों तक पहुँचा दो, और जब तुम लोगों के दरमियान फ़ैसला करो तो इंसाफ़ के साथ फ़ैसला करो, अल्लाह क्या ही अच्छी नसीहत करता है तुमको, बेशक अल्लाह सुनने वाला, देखने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک تم کو اللہ تعالیٰ اس بات کا حکم دیتے ہیں کہ اہل حقوق کو ان کے حقوق پہنچادیا کرو (3) اور یہ کہ جب لوگوں کا تصفیہ کیا کرو تو عدل سے تصفیہ کیا کرو بیشک اللہ تعالیٰ جس بات کی تم کو نصیحت کرتے ہیں وہ بات بہت اچھی ہے (4) بلاشک اللہ تعالیٰ خوب سنتے ہیں خوب دیکھتے ہیں۔ (58)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے حوالے کر دو اور جب لوگوں کا فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کرو یقیناً وہ بہتر ہے ‘ جس کی نصیحت تمہیں اللہ تعالیٰ کررہا ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ سننے اور دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مسلمانو ! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو ‘ اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو ‘ اللہ تم کو نہایت عمدہ نصیحت کرتا ہے اور یقینا اللہ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک اللہ تمہیں حکم فرماتا ہے کہ امانت والوں کو امانتیں دے دیا کرو اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلے کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلے کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ جس چیز کی تمہیں نصیحت فرماتا ہے وہ بہت اچھی ہے بیشک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک اللہ تم کو فرماتا ہے کہ پہنچا دو امانتیں امانت والوں کو اور جب فیصلہ کرنے لگو لوگوں میں تو فیصلہ کرو انصاف سے بیشک اللہ اچھی نصیحت کرتا ہے تم کو بیشک اللہ ہے سننے والا دیکھنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یاد رکھو اللہ تعالیٰ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کو ادا کردیا کرو اور یہ بھی حکم دیتا ہے کہ جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا کرو جس بات کی اللہ تعالیٰ تم کو نصیحت کرتا ہے یقین جانو ! وہ بہت ہی اچھی بات ہے بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے